Thursday 14 December 2017

چکن گنیا؛ تعارف، اسباب، علامات، علاج

ایس اے ساگر
چکن گنیا ایک وائرس ہے جس میں تیز بخار ہوتا ہے تقریبا 104 سے 105 تک بخار کی ریڈنگ آتی ہے، جسم میں شدید درد، اکڑن، کھنچاﺅ پیدا ہوتا ہے۔ مریضوں کے منہ میں سوجن اور چھالے اور اٹھنے بیٹھنے میں شدید تکلیف ہوتی ہے. آج کل  یہ بیماری بکثرت پھیلی ہوئی ہے. اب تک ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں.
بیماری کا ظاہری سبب:
ڈینگی کی طرح چکن گنیا بھی مچھر کی وجہ سے پھیلتا ہے، صبح و شام کو اس مچھر کے کاٹنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، اس لئے ان اوقات میں زیادہ احتیاط کریں۔
چکن گونیا کی علامات:
1⃣ تیز بخار
2⃣ جوڑوں میں درد
3⃣ جسم میں شدید درد
4⃣ سر میں درد
5⃣ الٹی
6⃣ کمزوری
7⃣ جسم پر سرخ دھبے
8⃣ آنکھوں میں درد

گھراور محلے میں احتیاط:
اس بیماری میں مندرجہ ذیل چیزوں کی احتیاط کریں:
1⃣ گندا پانی جمع نہ ہونے دیں
2⃣ بچوں کو فل آستین کے کپڑے پہنائیں
3⃣ موسپل لگا کر باہر بھیجیں
4⃣ صبح و شام کے وقت دروازے و کھڑکیاں بند رکھیں
5⃣ مچھر دانی کا استعمال کریں
6⃣ اگر لیموں میں لونگ ڈال کر کمرے میں رکھیں تو بھی مچھر نہیں آتے
7⃣ اسپرے کریں۔ ھرمل اور لوبان کی دھونی سے بھی مچھر بھاگ جاتے ہیں
نوٹ:
بخار ہلکا بھی ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں تا کہ مصیبت آنے سے پہلے ہی اُس کا حل نکالا جا سکے۔
چکن گنیا کا روحانی علاج:
1⃣ گناہوں سے سچی توبہ
2⃣ ﷲ پاک سے شفاء یاب ہونے کی دعاء
3⃣ مندرجہ ذیل دو آیتیں صبح شام پڑھیں:
مَنْ يُصْرَفْ عَنْهُ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهُ وَذَلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِينُ
وَإِنْ يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلا كَاشِفَ لَهُ إِلا هُوَ وَإِنْ يَمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير ٌ(سورہ انعام پارہ 7)
چکن گونیا کا علاج:
امریکی ویب سائٹ سنٹرز فار ڈیزیز کنڑول اینڈ پریونشن کی رپورٹ کے مطابق چکن گونیا کو روکنے یا اس کا علاج کرنے کے لیے اب تک کوئی دوا نہیں بنائی جاسکی۔
تاہم اس بیماری کی علامات کا علاج کرنا ضروری ہے، ساتھ ہی درج ذیل اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔
زیادہ سے زیادہ آرام کریں
پانی کا زیادہ استعمال کریں
ڈاکٹر سے رجوع کے بعد بخار اور درد کی دوا کھائی جاسکتی ہے
اگر پہلے سے کسی بیماری کی دوا کھا رہے ہیں تو مزید دوائیں ڈاکٹر سے پوچھ کر کھائیں
اگر آپ کو چکن گنیا ہوچکا ہے تو بیماری کے تقریباً پہلے ہفتے خود کو مچھروں کے کاٹنے سے محفوظ رکھیں
بیماری کے پہلے ہفتے کے دوران یہ مرض آپ کے خون میں موجود ہوتا ہے، جو کسی اور مچھر کے کاٹنے پر اس میں منتقل ہوسکتا ہے، جو پھر دیگر افراد میں اس وائرس کو منتقل کرسکتا ہے۔
چکن گنیا کا دیسی علاج:
(1)...نیم گرم پانی میں لاہوری نمک ڈال کر جہاں جہاں بخار کی وجہ سے درد ہو سکائی کریں ان شاء ﷲ جلد آرام آ جائے گا۔
(2)...رات کو سونے سے پہلے دو انجیر کھانا بخار کی شدت کو کم کر دیتا ہے، اور اگر آپ یہ عادت بنا لیں تو بہت فائدہ مند ہے۔
چکن گنیا کا طبی علاج:
اس بارے میں ملیر کے نامور ہومیوپیتھک ڈاکٹر فضل ارشاد الہی نے چکن گونیا کی ادویات دریافت کرلی ہیں انہوں نے بتایا کہ
چکن گنیا سے بچاﺅ کے لئے گھر کے ہر فرد کو
Eupatorium perfoliatum 200

کی ایک خوراک ایک دن چھوڑ کردی جائے اس سے یہ مرض نہیں ہوگا اگر بخار ہوجائے تو اس دوا کی خوراک ہر 2 گھنٹے بعد دی جائے۔
 الرجی اور جسم میں درد کے لئے 
Rhus tox 30C ہڈیوں اور جوڑوں میں درد کے لئے Bryonia 30
 تیز بخار کی صورت میں Belladona30 دی جائے اوراگر ورم باقی رہ جائے تو صرف ایک خوراک Kali mur 1M دی جائے یہ مرض جاتا رہے گا۔
 مریض پانی اور جوس کا استعمال زیادہ کریں۔
 الرجی کی صورت میں نمک سے پرہیز کیا جائے۔
 دوائی کے استعمال کا طریقہ
500 ملی لیٹر (آدھا لیٹر) والی منرل واٹر کی ایک بوتل لیں، اسکا ایک تہائی پانی کم کردیں اب اس بوتل میں ہومیوپتھک دوا
یو پیٹوریم پرف 200 (eupatorium perf 200)
کے تین قطرے ٹپکا دیں (غلطی سے ایک دو قطرے زیادہ بھی گرجائیں تو مسئلہ نہیں ہے)
اب بوتل کو دائیں ہاتھ سے پکڑکر بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر زور دار جھٹکے سے ٹکرائیں، چند سیکنڈز کے وقفے سے دس مرتبہ یہ عمل دوہرائیں پانی میں اس طرح دوا تیار کرنے سے دوا کی طاقت میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے اور پانی میں بنائی ہوئی یہ دوا مریض کو چند گھنٹوں میں وہ فائدہ پہنچا دیتی ہے جو عام طریقے سے استعمال ہونے والی دوائیں کئی دن میں فائدہ کرتی ہیں.
اس بوتل میں تیار کردہ یہ پانی دو ٹیبل اسپون صبح دوپہر رات استعمال کروائیں، بوتل میں موجود یہ پانی آدھا بھی استعمال نہ ہونے پائیگا کہ مریض اپنی تمام تر پیچیدگیوں کے باوجود ان شآاللہ ٹھیک ہوچکا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔
اللہ کا بندہ


Chikungunya
Symptoms, Diagnosis, & Treatment
Symptoms
Most people infected with chikungunya virus will develop some symptoms.
Symptoms usually begin 3–7 days after being bitten by an infected mosquito.
The most common symptoms are fever and joint pain.
Other symptoms may include headache, muscle pain, joint swelling, or rash.
Chikungunya disease does not often result in death, but the symptoms can be severe and disabling.
Most patients feel better within a week. In some people, the joint pain may persist for months.
People at risk for more severe disease include newborns infected around the time of birth, older adults (≥65 years), and people with medical conditions such as high blood pressure, diabetes, or heart disease.
Once a person has been infected, he or she is likely to be protected from future infections.
Diagnosis
The symptoms of chikungunya are similar to those of dengue and Zika, diseases spread by the same mosquitoes that transmit chikungunya.
See your healthcare provider if you develop the symptoms described above and have visited an area where chikungunya is found.
If you have recently traveled, tell your healthcare provider when and where you traveled.
Your healthcare provider may order blood tests to look for chikungunya or other similar viruses like dengue and Zika.
Treatment
There is no vaccine to prevent or medicine to treat chikungunya virus.
Treat the symptoms:
Get plenty of rest.
Drink fluids to prevent dehydration.
Take medicine such as acetaminophen (Tylenol®) or paracetamol to reduce fever and pain.
Do not take aspirin and other non-steroidal anti-inflammatory drugs (NSAIDS until dengue can be ruled out to reduce the risk of bleeding).
If you are taking medicine for another medical condition, talk to your healthcare provider before taking additional medication.
If you have chikungunya, prevent mosquito bites for the first week of your illness.
During the first week of infection, chikungunya virus can be found in the blood and passed from an infected person to a mosquito through mosquito bites.
An infected mosquito can then spread the virus to other people.
More detailed information can be found on CDC’s chikungunya web page for healthcare providers

No comments:

Post a Comment