Tuesday 17 May 2016

عورتوں کا زیارت قبور

بسم الله ا لرحمن الرحیم
الجواب حامداً و مصلّیاً
عام حالات میں عورتوں کے لئے قبرستان جانا شرعاً ممنوع ہے کیونکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے ،البتہ اگر کوئی عورت مندرجہ ذیل شرائط کا لحاظ رکھتے ہوئے قبرستان جائے تو اس کی گنجائش ہے۔
۱۔جانے والی عورت جوان نہ ہو بڑھیا یا عمر رسیدہ ہو ۔
۲۔پردے کا مکمل اہتمام کر کے جائے۔
۳۔فتنہ کا اندیشہ نہ ہو۔
۴۔قبرستان جاکر جزع فزع نہ کرے۔
۵۔قبرستان جا کر خلافِ شرع کام مثلاً قبروں پر پھول چڑھانا ،چادر چڑھانا ،صاحبِ قبر سے مانگنا اور بدعات کا ارتکاب نہ کرے۔
۶۔قبرستان جانے کی عادت نہ بنائے۔
ان شرائط کی پابندی کے ساتھ اگر کوئی عورت جائے تو اس کی گنجائش ہے ،تاہم فسادِ زمانہ کی وجہ سے نہ جانا بہتر ہے۔
=================================
مشكاة المصابيح (1 / 554):
وعن أبي هريرة: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم لعن زوارات القبور. رواه أحمد والترمذي وابن ماجه وقال الترمذي هذا حديث حسن صحيح
وقال: قد رأى بعض أهل العلم أن هذا كان قبل أن يرخص النبي في زيارة القبور فلما رخص دخل في رخصته الرجال والنساء. وقال بعضهم: إنما كره زيارة القبور للنساء لقلة صبرهن وكثرة جزعهن. تم كلامه
=========================================
مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (2 / 619):
(وعن ابن عباس قال: «لعن رسول الله زائرات القبور» ) : في شرح السنة قيل: هذا كان قبل الترخص، فلما رخص دخل في الرخصة الرجال والنساء، وقيل: بل نهي النساء عن زيارة القبور باق لقلة صبرهن، وكثرة جزعهن إذا رأين القبور اهـ، ومراده بالترخص قوله - عليه السلام -: ( «كنت نهيتكم عن زيارة القبور فزوروها لأنها تذكر الآخرة» ) ، ويمكن حمل النهي على عجائز متطيبات، ومتزينات، أو على شواب ولو في ثياب بذلتهن لوجود الفتنة في خروجهن على قياس كراهة خروجهن إلى المساجد، قال ابن الملك: وفي بعض النسخ: زوارات القبور جمع زوارة وهي للمبالغة تدل على أن من زار منهن على العادة فهي داخلة في الملعونات.
=================================
واللہ تعالی اعلم بالصواب

یہ  بدعت ہے اجازت نھیں ہے
آداب زیارت قبور کی تعلیم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو باضابطہ دی ہے
جس میں اذکار اور تلاوت قرآن پاک کا ذکر ملتا ہے

No comments:

Post a Comment