Thursday 5 May 2016

ایسا قریہ جہاں شرائط جمعہ مفقود ہیں

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ایسا قریہ جہاں شرائط جمعہ مفقود ہیں مگر وہاں پہلے سے جمعہ کی نماز ہورہی ہے ایس قریہ میں نماز جمعہ کو برقرار رکھا جائے یا اس کو بند کردیا ؟
نمازیوں اور امام کے لیے کیا حکم ہے فرضیت ادا ہوگی یا سب ہی گناہگار ہونگے.
دیہاتوں میں جمعہ موقوف کرنے کی صورت میں مفاسد کا اندیشہ ہے.
جمعہ قائم ہونے کے بعد جمعہ اگر اس کو موقوف کیا جائے تو دیہاتی لوگ اپنی نادانی کی وجہ سے مسجد کو آنا ہی بند کردیتے ہیں.
رہا سہا ایک جمعہ کا دیہاتی اہتمام بھی کرتے ہیں اس دن ان کو جوڑ کر دینی بات سنائ جاتی ہے وہ بھی اگر چھوٹ جائے تو بے دینی پھیلنے کا پورا امکان ہے.
الحمد للہ دیہاتوں کے بکثرت دورے کرنے کا موقعہ ملتا ہے.
مساجد نہ ہونے سے لوگ قادیانیت اختیار کررہے ہیں. مندروں اور چرچوں کو جارہے ہیں. ان حالات میں جاری جمعہ کو موقوف کرنا ان فتنوں کو دراندازی کا موقع فراہم کرے گا.

No comments:

Post a Comment