Wednesday 25 May 2016

سورج کی تصویر

یہ ہمارے نظام شمسی کی روشنی کا منبع ہمارا اپنا ستارہ "سورج" ہے. الحمد للہ اپنی دوربین کی مدد سے سورج کا قریبی منظر دیکھنے اور اس کی تصویر لینے میں کامیابی ہوئی.  یہ میرا پہلا تجربہ ہے.  دوربین کے سامنے سولر فلٹر لگا ہوا ہے تاکہ سورج کی روشنی سے آنکھوں کو نقصان نہ پہنچے دوربین سے سورج کا نظارہ کرنے کے لئے سولر فلٹر لگانا ضروری ہے.
سورج کی سطح پر داغ نظر آرہے ہیں ۔ یہ داغ سورج کی سطح پر موجود مقناطیسی میدان Magnetic field کی وجہ بنتے اور ختم ہوتے رہتے ہیں.
ان داغوں کے گھومنے ہی سے مشہور فلکیات دان ’’گلیلیو ‘‘ نے سورج کی محوری گردش کا پتہ لگایا تھا۔ ان داغوں اور دھبوں میں تقریبا ہر گیارہ سال بعد زبردست طوفان اور بڑے انقلاب رونما ہوتے ہیں ۔ جن کا اثر زمین پر بھی پڑتا ہے.
’’گلیلیو ‘‘ نے ان داغوں کا مطالعہ کرکے نتائج شائع کئے ۔ سورج کے حسین چہرے کو سیاہ دھبوں سے داغدار کرنے کے جرم میں کلیسا کی طرف سے ’’گلیلیو ‘‘ کو زندیق قرار دیا گیا اور ایک مدت تک جیل خانے میں قید رکھا گیا۔
سورج کی اس منظرکشی کے تجربے کم سے کم یہ واضح ہوگیا کہ یہ اتنا آسان کام نہیں گرمیوں کے دن میں سورج کے سامنے دیر تک کھڑے رہ کر پسینے میں شرابور ہونا پڑتا ہے اور تصویر لینے کے لئے ایک بڑی چادر اوڑھنی پڑتی ہے.

No comments:

Post a Comment