Saturday 16 April 2016

امام مسجد نبوی ڈاکٹر محمد ایوب

ایس اے ساگر

مسجد نبوی کے سابق امام الشیخ ڈاکٹر محمد ایوب ہفتے کی صبح مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے. آپ کی نماز جنازہ مدینہ منورہ میں نماز ظہر کے بعد ادا کی گئی جس کے بعد انہیں جنت البقیع کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر ہزاروں فرزندان توحید کا ہجوم دیکھا گیا. امام الشیخ ڈاکٹر محمد ایوب 1372 سن ہجری کو مکہ المکرمہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بارہ سال کی عمر میں علامہ زکی داغستانی اور الشیخ خلیل بن عبدالرحمن کے ہاں بن لادن مسجد میں قرآن پاک حفظ کیا۔ قرآن، تفسیر اور دیگر علوم قرآنیہ کی تعلیم کیلئے انھوں نے الشیخ محمد سید طنطاوی، الشیخ عبدالعزیز محمد عثمان، الشیخ اکرم ضیاء العمری، الشیخ محمد الامین الشنقیطی اور الشیخ عبدالمحسن العباد کے سامنے زنوائے تلمذ طے کئے. ڈاکٹر محمد ایوب نے اپنی تعلیم وزارت المعارف کے زیر انتظام مدرسہ تحفیط القرآن سے حاصل کی اور بعد میں مڈل اور سیکنڈری تعلیم کیلئے مدینہ منورہ منتقل ہو گئے. سوگواروں میں انھوں نے دو بیوہ اور 13 بیٹے بیٹیاں چھوڑیں ہیں۔ ان کے پانچ بیٹے قرآن کے حافظ ہیں۔سعودی فرمانروا شاہ فہد بن عبدالعزیز نے ڈاکٹر محمد ایوب کو مدینہ منورہ کے شاہ فھد کمپلیکس میں مکی حجازی لہجے میں قرآن پاک ریکارڈ کروانے کیلئے خصوصی شاہی فرمان جاری کیا۔

نماز جنازہ :

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1035154416542151&id=120477478009854

حیات و خدمات :

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1035206916536901&id=120477478009854

No comments:

Post a Comment