Friday 15 April 2016

لبرلائزیشن کے نام پر اسلام کُشی

فضیل احمد ناصری القاسمی

میرے عزیز مولانا آفتاب اظہر کشن گنجوی سلمہ ایک نوجوان فاضل ہیں، علمی صلاحیت کیساتھ عملی صالحیت بھی بھرپورہے ،چشمِ ما روشن ،دلِ ماشاد "دینی حمیت بھی ان میں نمایاں ترین- گزشتہ روز ان کی بحث کسی 'لبرل' مسلمان سے ہوگئی ، لبرل کا مطلب ہے "دنیاپرست اور منکرِ آخرت "یا پھر اسلام بیزار بلکہ اسلام کش- ان لوگوں کےنظریات اسلام کےتئیں کیا ہوتےہیں، اسےسمجھنے کیلئے عزیزمحترم کا قلم من وعن پڑھئے اور سوچئے کہ مدارس کے باہر عصری دانش گاہوں میں کس قسم کے مسلمان تیار کئےجاتےہیں !!! اعاذنااللہ منہم........
گزشتہ شام فیس بک پر ایک پاکستانی لبرل مسلمان نے محمد رفیع کا گایا ہوا مدرجہ ذیل گیت اپنے تبصرے کیساتھ اپلوڈ کیا.

"محمد رفیع صاحب کے گائے ھوئے اس خوبصورت گیت کو دل میں جگہ دیجئے
محبتیں خود بخود پھیلیں گی."
-
تو ہندو بنے گا نہ مسلمان بنے گا
انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا
-
اچھا ہے ابھی تک تیرا کچھ نام نہیں ہے
تجھ کو کسی مذہب سے کوئی کام نہیں ہے
جس علم نے انسانوں کو تقسیم کیا ہے
اس علم کا تجھ پر کوئی الزام نہیں ہے
تو بدلے ہوئے وقت کی پہچان بنے گا
انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا
-
تو ہندو بنے گا نہ مسلمان بنے گا
انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا
-
مالک نے ہر انسان کو انسان بنایا
ہم نے اسے ہندو یا مسلمان بنایا
قدرت نے تو بخشی تھی ہمیں ایک ہی دھرتی
ہم نے کہیں بھارت کہیں ایران بنایا
جو توڑ دے ہر بند وہ طوفان بنے گا
انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا
---
تو ہندو بنے گا نہ مسلمان بنے گا
انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا
-
نفرت جو سکھائے وہ دھرم تیرا نہیں ہے
انساں کو جو روندے وہ قدم تیرا نہیں ہے
قرآن نہ ہو جس میں وہ مندر نہیں تیرا
گیتا نہ ہو جس میں وہ حرم تیرا نہیں ہے
تو امن کا اور صلح کا ارمان بنے گا
انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا
-
تو ہندو بنے گا نہ مسلمان بنے گا
انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا
-
یہ دین کے تاجر یہ وطن بیچنے والے
انسانوں کی لاشوں کے کفن بیچنے والے
یہ محلوں میں بیٹھے ہوئے قاتل یہ لٹیرے
کانٹوں کے عوض روحِ چمن بیچنے والے
تو ان کے لیے موت کا اعلان بنے گا
انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا
-
تو ہندو بنے گا نہ مسلمان بنے گا
انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا
-
شاعر : ساحر لودھیانوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
👆اس گیت پر میں نے مندرجہ ذیل کمینٹ کیا جس کے بعد لبرل نے مجھ سے بحث شروع کردی مندرجہ ذیل میں لبرل کا نام بتائے بغیر اس کے اور اپنے میسجز نقل کر رہا ہوں👇

اظہر ابن آصف👇
گیت میں قرآن و حدیث کے خلاف مضامین ہیں.
اسلام نے انسانیت کا سب سے بڑھ کر احترام بتایا ہے اگر مسلمان اس سبق کو بھول گیا تو اسلام کو خلاف انسانیت نہ سمجھا جائے.
اسلام آنے سے قبل انسانیت سسک رہی تھی.
اسلامی تعلیمات کے بغیر انسانیت کا تصور ہی نہیں.
ــــــــــــــــــــــــــــــ
لبرل
عیسوی سے پہلے کے علم دانوں اور سائنس دانوں کے نام جانتے ہیں یا لکھ دوں ؟؟

اظہر ابن آصف
صرف دنیا تک سوچ رکھنے والوں کی عقل چھپکلی کے انڈے کی طرح تنگ ہوتی ہے.
بھائی! اصل اور ہمیشہ کی زندگی آخرت ہے.
جنتی سائنس دانوں کے نام بتا سکتے ہیں آپ؟
کیا آپ انسانیت کو اسلام سے باہر کی چیز تصور کرتے ہیں؟
ــــــــــــــــــــــــــــــ
لبرل
پیارے فی الحال ہمیں دنیا گزارنے دیجئے
ھم آخرت کی خواہش میں دنیا برباد نہیں کر سکتے
ــــــــــــــــــــــــــــــ
اظہر ابن آصف
یعنی آپ دنیا کی خواہش میں آخرت برباد کر سکتے ہیں؟؟
ــــــــــــــــــــــــــــــ
لبرل
آخرت آئے گی تو آخرت میں دیکھیں گے
ھم ظاہر کو کسی ان دیکھے خواب پر قربان نہیں کریں گے
ــــــــــــــــــــــــــــــ
اظہر ابن آصف
آپ جسے ان دیکھا خواب کہہ رہے ہیں اصل میں وہی زندگی اور حقیقت ہے؛ لیکن اس کا اندازہ آنکھ بند ہوجانے کے بعد ہوگا.
ــــــــــــــــــــــــــــــ
لبرل
ھم ایسی حقیقت کو نہیں دیکھنا چاہتے جسے دیکھنے کیلئے انسانیت کے درجے سے گرنا پڑے
ــــــــــــــــــــــــــــــ
اظہر ابن آصف
یار عجب حال ہے
کس نے کہا کہ اسلام پر چلنے اور مسلمان بن کر رہنے سے انسانیت کے درجے سے گرنا پڑتا ہے؟
کیا آخرت کی حقیقت کو دیکھنے سے آپ انسانیت سے اندھے ہوجائیں گے؟
افسوس! افسوس! افسوس! کہ آپ ایک مسلمان ہوکر انسانیت کو اسلام سے باہر کی چیز سمجھ رہے ہیں.
ــــــــــــــــــــــــــــــ
لبرل
جناب آپ اسلام والوں کو انسانیت کی بلندیوں پر سمجھتے ہیں جو کہ سراسر غلط ھے
تعصب کی بنیاد بھی یہی ھے
جبکہ اسلام کے علاوہ بھی لوگ بستے ھیں اور اچھے اطوار کے ساتھ بستے ھیں جناب مت بھولیں
ــــــــــــــــــــــــــــــ
اظہر ابن آصف
میرے پہلے رپلائی پر غور کیجئے.
میں نے کب کہا کہ مسلمان انسانیت کی بلندی پر ہیں؟
آج کا مسلمان تو حیوانیت و شیطانیت کی حدیں پار کر چکا ہے؛ لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ اسلام غلط ہے یا اسلامی تعلیمات انسانیت کے خلاف ہیں!!
جو انسانیت کو پامال کر رہا ہے وہ یقینا اسلامی تعلیم کے خلاف کر رہا ہے.
ــــــــــــــــــــــــــــــ
لبرل
تو جو غیر مسلم اخلاقیات کی بلندی پر ھے وہ بھی اسلام پر ھے ؟؟ 😀
ــــــــــــــــــــــــــــــ
اظہر ابن آصف
یار حد ہے بے دینی کی، جو خالق کو نہ پہچان سکا وہ مخلوق کے ساتھ کتنی ہی شناسائی بنائے یا ہمدردی دکھائے؛ رہے گا کافر ہی.
سورہ عصر کا مطالعہ کیجئے اللہ پاک نے انسانِ محض کو خسارے میں بتایا ہے.
غیر مسلم کو دنیاوی بھلائی کا بدلہ دنیا ہی میں مل جاتا ہے، آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں.
ان الدین عند اللہ الاسلام.
ــــــــــــــــــــــــــــــ
لبرل
یہی تعصب ھے سائیں
غور کیجئے
ــــــــــــــــــــــــــــــ
اظہر ابن آصف
تعصب کی تعریف بھی آتی ہے آپ کو؟؟
کیا آپ کو قرآن کی بات بھی تعصب لگتی ہے.؟
ــــــــــــــــــــــــــــــ
لبرل
😌
ــــــــــــــــــــــــــــــ
اظہر ابن آصف
اگر یہ ہاں کی علامت ہے تو نعوذ باللہ، معاذ اللہ اور ایسی سوچ پر لعنۃ اللہ.
یا تو آپ کا تعلق کٹڑ پنچو لبرل خاندان سے ہے یا پھر آپ غالی قسم کے رافضی ہیں جن کا دور دور تک اسلام اور قرآن سے کوئی واسطہ نہیں.
آپ کو سمجھانا یعنی وقت کی بربادی.
ــــــــــــــــــــــــــــــ

اس کے بعد لبرل کا کوئی رپلائی نہیں آیا.

✍ اظہر ابن آصف کشن گنجوی

No comments:

Post a Comment