Saturday 16 April 2016

مردوں میں بری اور عورتوں کے حق میں اچھی عادتیں

حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ جو عادتیں مردوں کے حق میں بری سمجھی جاتی ہیں، وہ عورتوں کے حق میں بہت اچھی ہیں مثلاً
1. بخل
2. تکبر اور
3. بزدلی
اس لئے کہ
1. عورت بخیل ہوگی تو اپنے اور شوہر کے مال کی حفاظت کرے گی اور موقع بے موقع خرچ کرکے ضائع کرنے سے گریز کرے گی۔
2. مغرور ہوگی تو دوسرے لوگوں کو اپنی نرم اور شیریں گفتاری سے متاثر نہ کر سکے گی۔
3. بزدل ہو گی تو شوہر کے خوف سے لرزاں رہے گی اور اس کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر قدم نہ رکھے گی اور تہمت کی جگہوں سے بچنے کی کوشش کرے گی اور اجنبی مردوں سے بات کرنے میں ڈرے گی کہ کہیں میرے شوہر کو یہ پتہ نہ چل جائے۔
( بحوالہ احیاء العلوم جلد اول قسط ۱ صفحہ ۹۶ اور غنیہ الطالبین )
( نوٹ )
بخل اور تکبر کا جو اصلی رُوپ ہے وہ ہر شکل میں منع ہے یہاں صرف مثال ہی کا مفہوم مراد ہے۔

No comments:

Post a Comment