Sunday, 28 December 2014

غیر مقلدین سے 10 سوالات


غیر مقلدین (اہل حدیث) حضرات سے دس لاجواب کردینے والے سوالات.
کاوش: شعبہ تصنیف، مرکز اہل السنت والجماعت، سرگودھا
ضروری نوٹ:
خود کو اہل حدیث کہلانے والے حضرات کا دعوی ہے کہ ہم صرف قرآن اور صحیح حدیث کو مانتے ہیں اور اجماع و قیاس کوئی دلیل شرعی نہیں۔  نیز غیرمقلدین حضرات اپنے علاوہ پوری امت کو گمراہ سمجھتے ہیں اور اہل السنت والجماعت کے عوام سے ادھر ادھر کے سوالات کرکے انہیں وساوس اور شکوک و شبہات میں مبتلا کرتے رہتے ہیں۔  یہ فرقہ ائمہ مجتہدین کی شان میں گستاخی کرتا ہے اور ہمہ وقت اہل حق کے خلاف پروپیگنڈہ میں مشغول رہتا ہے۔ اپنے دفاع میں ہم نے درج ذیل سوالات ان کی خدمت میں پیش کردیے ہیں اور عرض کرتے ہیں کہ ان کے جوابات صرف اور صرف قرآن کریم کی صریح آیات یا صحیح صریح غیر معارض احادیث سے پیش کریں  کسی امتی کے قول یا قیاس کو پیش کرکے "شرک" کا ارتکاب نہ کریں۔  یاد رہے کہ حدیث کی صحت غیر مقلدین کو اپنے دو اصولوں یعنی قرآن و حدیث سے ثابت کرنا ہوگی۔
اہل السنت حضرات سے گذارش ہے کہ یہ دس سوالات یادکرلیں اور غیرمقلدین کے فتنے سے ہمیشہ امن میں رہیں۔
سوال 1
مکمل نماز تکبیر تحریمہ سے سلام تک بمع احکام و مسائل (فرائض، واجبات، سنن، مستحبات، مکروہات، تعداد رکعات) قرآن کریم کی صریح آیات یا صحیح صریح غیر معارض احادیث سے ثابت کریں۔
سوال 2
آپ کا امام تکبیر تحریمہ (نماز کے شروع میں اللہ اکبر کہنا) اونچی آواز سے کہتا ہے اور مقتدی آہستہ آواز میں کہتے ہیں۔ اس پر قرآن کریم کی صریح آیات یا صحیح صریح غیر معارض  احادیث پیش کریں۔ نیز اگر امام نے تکبیر آہستہ اور مقتدی نے بلند آواز میں کہہ دی تو نماز ہوگی یا نہیں؟ قرآن و حدیث  سے جواب دیں۔
سوال 3
زید نے زینب کو تین 3 شرعی طلاقیں دیں، اس کے بعد زینب نے بکر سے نکاح کیا، پھر بکر نے اسے طلاق دے دی ، اب زینب عدت گزار کر زید سے نکاح کرسکتی ہے۔ یہ مسئلہ تو قرآن و حدیث میں ہے ، لیکن اگر بکر نے طلاق نہیں دی  بلکہ زینب نے خلع کرالی یا بذریعہ عدالت نکاح فسخ کرایا تو اب زینب عدت گزار کر زید سے نکاح کرسکتی ہے یا نہیں؟  ثبوت میں قرآن کریم کی صریح آیت یا صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیں۔
سوال 4
آج کل کثرت سے پیش آنے والے درج ذیل مسائل پر قرآن کریم  اور صحیح صریح احادیث پیش فرمائیں۔
کیا خون دینا  اور لینا جائز ہے؟ روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ کیا اپنا  خون اور اعضاء (دل، آنکھیں، گردے وغیرہ)  فروخت کرنا جائز ہے؟   کسی ضرورت مند کو اپنے اعضاء  ہدیہ کرنا جائز ہے؟ مرنے کے بعد اعضاء کے عطیہ کرنے کی وصیت کرنا جائز ہے؟ ٹیلیفون یا انٹرنیٹ پر نکاح جائز ہے یا نہیں؟
سوال 5
  کوئی ایک ایسی صحیح صریح غیر معارض  حدیث پیش کریں  جس میں ایک مجلس کی تین طلاقوں کو ایک کہا گیا ہو اور اس روایت کا کوئی راوی شیعہ نہ ہو اور اس روایت کے کسی  ایک بھی راوی کا اپنا فتوی اس حدیث کے خلاف نہ ہو۔  
سوال 6
خنزیر، شیر ، چیتا ، بھیڑیا ، بندر ، گینڈا ، گیڈر ، لومڑی  وغیرہ درندوں کے جوٹھے کا کیا حکم ہے؟ پاک ہے یا ناپاک؟ قیاس کیے بغیر ہر ایک کے لیے نام بنام  قرآن کریم یا احادیث مبارکہ سے صریح نص پیش کریں۔ مندرجہ بالا جانوروں کے جوٹھے کے حکم کے علاوہ ان جانوروں کے پیشاب،  پاخانے، قے،  خون،  پسینے وغیرہ کے پاک یا ناپاک ہونے کی نام بنام صریح نصوص بھی پیش فرمائیں۔
سوال 7
آپ کے نزدیک  تقلید شخصی شرک، ناجائز اور حرام ہے۔ جبکہ امام یحیی بن سعید القطان (حنفی) امام بخاری (شافعی) امام مسلم (شافعی) امام ابن تیمیہ (حنبلی)  امام ابن حجر (شافعی) امام نووی (شافعی) امام ذہبی (شافعی) مقلد ہیں۔ تو قرآن و حدیث سے ان حضرات کا حکم بیان فرمائیں اور  یہ بھی فرمائیں کہ جو ان  مقلدین کی روایات لیتا ہے یا ان کی بات پر عمل کرتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟ مشرک ہے یا موحد؟
سوال 8
قرآن کریم پر اعراب لگانا،  رکوعات، پارے، منزلیں یہ ترتیب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے قائم نہیں فرمائی بلکہ یہ ترتیب امت نے قائم کی ہے۔  اس پس منظر میں
1- موجودہ ترتیب کے ساتھ شائع اور پڑھے جانے والے قرآن  کریم کا مقبول ہونا نص صریح سے ثابت کریں۔
2- یہ فرق ثابت کریں کہ امت کا ترتیب دیا ہوا قرآن کریم تو لینا جائز ہے اور فقہ لینا ناجائز ہے۔
3- امت کے ترتیب دیے ہوئے قرآن کریم سے حفظ کرنے کا جواز اور نماز میں اس کی قراءت کا صحیح ہونا کسی نص صریح سے ثابت کریں۔
سوال 9
اہلحدیث حضرات رمضان المبارک میں یہ امور انجام دیتے ہیں: آٹھ رکعت، باجماعت، اپنی تمام مساجد میں، پورا مہینہ اور پورا قرآن ختم کرتے ہیں۔ اگر یہ پانچوں چیزیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں  تو پیش فرمائیں  اور اگر ثابت نہیں  تو  یہ کام کرنے والوں سے متعلق قرآن و سنت سے فتوی صادر فرمائیں۔
سوال 10
اگر کسی نمازی نے نے نماز میں سبحان ربی العظیم کی جگہ سبحان ربی الاعلی یا سبحان ربی الاعلی کی جگہ سبحان ربی العظیم  یا  درود شریف کی جگہ دعائے قنوت یا التحیات کی جگہ سورۃ الفاتحہ یا  اللہ اکبر کی جگہ اللہ کبیر یا سمع اللہ لمن حمدہ کی جگہ  اللہ اکبر کہہ دیا ، یا اس کے برعکس کردیا تو  اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟  ہر دو صورتوں میں صحیح صریح غیر معارض احادیث پیش فرمائیں۔
www.ahnafmedia.com

No comments:

Post a Comment