Saturday 9 October 2021

وہ ‏کلمات ‏کیا ‏ہیں ‏جن ‏کے ‏ذریعے ‏دعا ‏قبول ‏ہوتی ‏ہے؟

وہ 
کلمات کیا ہیں
جن کے ذریعے دعا قبول ہوتی ہے؟؟؟

ہم میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کی دعائیں قبولیت کا درجہ پائیں. احادیث مبارکہ میں کچھ ایسے کلمات کا ذکر ہے جن کے ساتھ اللہ رب العزت دعاؤں کو شرف قبولیت بخشتا ہے. اسم اعظم کے وسیلے سے کی گئی دعا قبول ہوتی ہے.
اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ بِاَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہُ کُفُوًا اَحَدْ.
اے اللہ میں تجھ سے اس لئے مانگتا ہوں کہ تو اللہ ہے تیرے سوا کوئی الہ نہیں تو اکیلا ہے ے نیاز ہے نہ اس نے کسی کو جنا نہ وہ کسی سے جنا گیا اور اس کی برابری کرنے والا کوئی نہیں.
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِأَنَّ لَکَ الْحَمْدُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِیْکَ لَکَ الْمَنَّانُ بَدِیْعُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَام.
یا اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کیونکہ ہر طرح کی حمد تیرے ہی لیے سزاوار ہے تیرے سوا کوئی الہ نہیں تو اکیلا ہے تیرا کوئی شریک نہیں تو احسان فرمانے والا ہے زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا ہے اے بزرگی اور بخشش کے مالک.
قبولیت دعا کے دیگر کلمات:
لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْن.
تیرے سوا کوئی الہ نہیں تو ہر خطا سے پاک ہے میں ظالموں میں سے ہوں.
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ وَحْدَہٌ لَا شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْر. وَ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اللّٰہُ اَکْبَرْ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ الَِّا بِاللّٰہِ رَبِّ اغْفِرْلِیْ.
جو شخص رات میں جاگے اور کہے:
اللہ کے سوا کوئی الہ نہیں وہ ایک ہےاس کا کوئی شریک نہیں بادشاہی اس کے لیے ہے حمد کے لائق وہ ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے. اللہ پاک ہے حمد اللہ ہی کے لئے ہےاللہ کے سوا کوئی الہ نہیں اللہ سب سے بڑا ہے نیکی کرنے اور گناہ سے بچنے کی طاقت اللہ کی توفیق سے ہی ملتی ہے. یقیناً یہ دعائیں ہمارے روزمرہ کے اذکار و ادعیاء میں شامل ہونی چاہیے- ان دعائوں کو یاد کر لیجیے یا اپنے پاس لکھ لیجیے تاکہ محفوظ ہوجائیں اور آپ باقاعدہ پڑھ سکیں. (نقلہ: #ایس_اے_ساگر)
https://saagartimes.blogspot.com/2021/10/blog-post_9.html

No comments:

Post a Comment