Thursday 20 July 2017

سوئمنگ پول میں غسل کرنے کا حکم

سوال:۔ آجکل غسل کے لئے بعض مقامات پر سوئمنگ پول بنادیئے گئے ہیں جودہ دردہ حوض (ایک صدزراع) سے کہیں زیادہ ہوتے ہیں، ان میں غسل کرنے کا کیا حکم ہے؟

الجواب: جو حوض دہ دردہ ہوتو مفتی بہ قول کے اعتبار سے اس کا پانی ماء جاری کے حکم میں ہے لہذا صورت مسئولہ میں سوئمنگ پول اگر دہ دردہ زراع یا اس سے زیادہ ہوتو وہ ماء جاری کے حکم میں ہے اس لئے اس میں غسل کرنا جائز ہے۔ البتہ چونکہ سوئمنگ پول میں غسل کرنا کفار اور فساق کا وطیرہ ہے اس لئے ایسی جگہوں میں غسل کرنے سے اجتناب کیا جائے۔
لماقال طاھر بن عبدالرشیدؒ:الحوض الکبیر مقدار بعشرۃ ازرع فی عشرۃ ازرعٍ۔۔۔۔۔وعلیہ الفتوٰی۔(خلاصۃالفتاوٰی:ج؍۱،ص؍۳،کتاب الطھارۃ)
التقدیر بعشرفی عشر ھوالمفتی بہ قال السید احمدالطحطاوی(قولہ ھوالمفتی بہ)ھو قول عامۃ المشائخ خانیۃ وھوقول الاکثروبہ ناخذ نوازل وعلیہ الفتاوٰی کمافی شرح الطحطاوی۔(طحطاوی حاشیۃ مراقی الفلاح،ص؍۲۱کتاب الطھارۃ بحث اقسام المیاہ)
ومثلہ فی الھندیۃ:ج؍۱،ص؍۸ا،الباب الثالث فی المیاہ۔(فتاویٰ حقانیہ :ج؍۲،ص؍۵۳۵)

العبد محمد عفی عنہ

No comments:

Post a Comment