Wednesday, 30 October 2019

کارٹون، اسمائیلی اور ایموجی کا حکم Ruling on drawing smiley faces when chatting on the internet

کارٹون، اسمائیلی اور ایموجی کا حکم
۱) آج کل لوگ موبائل سے ٹیکسٹ میسیج کرتے ہوئے چہروں کیے شکلیں بھیجتے ہیں جو مختلف جذبات کے اظہار کیلئے چھوٹی شکلیں ہوتی ہیں۔ کیا ایسی شکلیں بھیجنے کی اجازت ہے؟ کیا یہ تصویر کے زمرے میں نہیں آئیں گی؟
۲) دوسری بات یہ کہ کیا کارٹون کو تصویر کہیں گے؟ میرے ایک دوست نے کوئی فتوی پڑھا جس میں کارٹون کو تصویر میں شمار نہیں کیا گیا۔ کارٹون بھی دو طرح کے ہوتے ہیں ایک جو اخبارات میں چھپتے ہیں دوسرے وہ جو ٹی وی پر آتے ہیں۔ دونوں کے متعلق وضاحت فرمادیں کہ آیا یہ حرام ہیں؟
۳) کسی نے یہ بتایا کہ اگر کارٹون کی آنکھیں چھپادی جائیں تو ایسے کارٹون کی اجازت ہے۔ کیا یہ بات درست ہے؟
۴) اگر جاندار کا کارٹون یا تصویر اتنی چھوٹی ہو کہ اس کا چہرا واضح نہ ہورہا ہو تو کیا ایسی تصویر یا کارٹون کی اجازت ہے؟
براہ کرم ان تمام باتوں کی وضاحت فرمادیں۔
الجواب وباللہ التوفیق:
(۱) ٹیکسٹ میسیج کرتے ہوئے چہروں کی جو شکلیں بھیجی جاتی ہیں اگر ان میں ناک کان، آنکھ اور چہرے کے نقوش نمایاں ہوں اور ان کی شناخت جاندار کے چہرے کے طور پر ہو تو ایسی شکلیں بھیجنا ناجائز ہے یہ بھی تصویر کے استعمال کی ایک شکل ہے، اس سے بچنا ضروری ہے۔
(۲) جاندار اشیاء کے کارٹون اگر اس طرح بنائے جائیں کہ ان کی آنکھ، ناک، کان وغیرہ واضح ہوں اور جاندار کے چہرے کے طور پر ان کی شناخت ہورہی ہو تو ایسے کارٹون بھی تصویر کے حکم میں ہیں، ان کا بنانا اور استعمال کرنا دونوں ناجائز ہیں، خواہ وہ کارٹون اخبار میں چھپتے ہوں یا ٹی وی پر آتے ہوں 
وظاہر کلا النووي الإجماع علی تحریم تصویر الحیوان وقال سواءٌ صنعہ لما یُمْتَہَنُ أو لغیرہ فصنعتہ حرام بکل حل وسواء کان في ثوب أو بساط أو دراہم أو إناء أو حائط (رد المحتار علی الدر المختار: ۲/۴۱۶، مکروہات الصلاة)
(۳) جاندار کے کارٹون کی صرف آنکھیں چھپادینے سے وہ تصویر کے حکم سے خارج نہیں ہوگا، البتہ اگر مکمل سر ہی ختم کردیا جائے یا آنکھ ناک، کان اور چہرہ کے خد وخال کو اس طرح سپاٹ کردیا جائے کہ وہ جاندار کا چہرہ معلوم نہ ہو تو پھر اس کو بنانے اور استعمال کرنے کی گنجائش ہوگی 
قال في البحر: وقید بالرأس لأنہ لا اعتبار بإزالة الحاجبین أو العینین․․․ وکذا لا اعتبار یقطع الیدین أو الرجلین (۲/ ۵۰ ما یفسد الصلاة وما یکرہ فیہا)
(۴) اگر جاندار کا کارٹون یا اس کی تصویر اتنی چھوٹی ہو کہ زمین پر رکھے ہونے کی حالت میں متوسط بینائی والا شخص کھڑے ہوکر دیکھے تو تصویر کے اعضاء کی تفصیل معلوم نہ ہو تو ایسے کارٹون اور تصویر کے استعمال کی گنجائش ہے، البتہ ایسے کارٹون اور تصویر کا بنانا پھر بھی ناجائز ہی رہے گا الا یہ کہ کوئی شرعی ضرورت ہو۔ 
أو کانت صغیرة لا تتبین تفاصیل أعضائہا للناظر قائماً وہي علی الأرض (الدر مع الرد: ۲/ ۴۱۸، مکروہات الصلاة، جواہر الفقہ ۷/ ۲۵۸، زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند
---------------------------------------------------
کیا ایموجی یا بیٹموجی (emoji, bitmoji) استعمال کرنا جائز ہے؟
الجواب وباللہ التوفیق:
بیٹموجی کے تحت جو شکلیں ہوتی ہیں وہ تو سر سمیت پورے بدن کی تصویریں ہوتی ہیں گو کسی قدر کارٹون کے مشابہ، ان کا استعمال بلاشبہ جائز نہیں ہے؛ کیونکہ یہ بھی شرعاً تصاویر ہیں اور تصویر بنانے اور استعمال کرنے پر احادیث میں وعیدیں آئی ہیں، اور ایموجی کے تحت جو سر اور چہرے کی شکلیں ہوتی ہیں ان میں بھی اکثر بہ حکم تصویر ہی ہیں؛ کیونکہ ان میں سر، پیشانی، آنکھ اور منھ وغیرہ جیسے اعضاء نمایاں ہوتے ہیں؛ لہٰذا ان کا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند
-------------------------------------------------------------
ایموجی والے آپشن کی موجودگی میں واٹس ایپ کا استعمال
سوال: میں نے آپ کی سائٹ پر ایموجیز کا فتوی پڑھا تھا ، سوا ل یہ ہے کہ کیا ایسی ایپ  استعمال کرنا جائز ہے جہاں ایموجیر سینڈ کرنے کا مستقل آپشن جو بذات خود تصویر ہے موجود ہوتا ہے جیسے واٹس ایپ، میسنجر، ٹیلیگرام وغیرہ؟
اور کیا دین کی تبلیغ ان کے ذریعے جائز ہے؛ کیوں اس میں بے ادبی ہوگی کیوں کہ یہ حرام تصویر ہر وقت موجود رہتی ہے، ایپلی کیشن کے استعمال میں اسے بند یا بلاک کرنے کا آپشن بھی نہیں ہوتا ہے، اور اگر کوئی ایسی صورت نکل آتی ہے ہم ان کارٹون  کو بلاک کرلیں، مگر جن کو ہم دین کی باتیں بھیجتے ہیں وہ ضروری نہیں بلاک کرے تو کیا حکم ہے؟ ہم گناہ گار ہوں گے بے ادبی کے؟
الجواب وباللہ التوفیق:
ایسی ایپ کا جائز مقاصد کے لیے استعمال جائز ہے جس میں ایموجیز کا آپشن بھی موجود  ہو۔ الأشباه والنظائر لابن نجيم ہے:
"القاعدة الثانية: الأمور بمقاصدها كما علمت في التروك. وذكر قاضي خان في فتاواه:إن بيع العصير ممن يتخذه خمراً إن قصد به التجارة فلا يحرم، وإن قصد به لأجل التخمير حرم، وكذا غرس الكرم على هذا . (انتهى) ".(ص:12، الفن الاول،  القاعدۃ الثانیۃ، ط: سعید) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر: 143909201793 دارالافتاء: جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
-------------------------------------------------------
Emoji ارسال کرنا
سوال: موبائل میں جو کارٹون تصویر ہوتی ہیں ، کیا ان کو میسج میں بھیجنا تصویر بنانے کے گناہ کے برابر ہے یا یہ کارٹون میسج میں بھیجنا جائز ہے؟
الجواب وباللہ التوفیق:
موبائل کی مختلف ایپلی کیشنز  میں دی گئی جان دار کی تصویر یا کارٹون پر مشتمل ’ایموجی‘ کی سہولت استعمال کرنا ممنوع ہے، اگر چہ یہ خود تصویر بنانے کے حکم میں تو نہیں ہے، تاہم تصویر کی اشاعت کا باعث ضرور ہے، جس سے اجتناب نہایت ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201106 دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
------------------------------------------------------------
موبائل پر بھیجی جانے والی اسمائلیز یا ایموجیز کا حکم
سوال: میسجز میں جو ایموجیز بھیجے جاتے ہیں، آیا وہ تصویر کے حکم میں ہیں یا نہیں؟ براہ مہربانی جواب عنایت فرمائیں!
الجواب وباللہ التوفیق:
موبائل وغیرہ میں استعمال ہونے والی ایموجیز (ایسی تصاویر جو کیفیت کے اظہار کے لیے ہوتی ہیں، ان) میں سے بعض تصاویر ایسی ہیں جو نہ جاندار کی ہیں اور نہ جاندار کے مشابہ ہیں، جیسے: پھول، فروٹ، بیٹ بال وغیرہ، ان تصاویر کا استعمال درست ہے۔ اسی طرح جو تصاویر جان دارکے چہرے کے علاوہ دیگر اعضاء (مثلاً: ہاتھ پاؤں) پر مشتمل ہوں ان کے استعمال کی بھی اجازت ہے۔ البتہ جو تصاویر جاندار کے چہرے پر مشتمل ہوں یا جاندار کے چہرے کے مشابہ ہوں (جیسے دائرے کی شکل میں آنکھ، ناک اور منہ کا خاکا بنا ہو) ان کا استعمال ناجائزہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر: 143811200037 دارالافتاء: جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
-----------------------------------------------------------------
میرا سوال یہ ہے کہ اکثر مصنوعات کے اوپر عورتوں، مردوں، بچوں اور مختلف کارٹون کی تصاویر بنی ہوتی ہیں۔ مثلا چھوٹے بچوں کے کپڑوں اور کھلونوں پر لازما ہی کوئی نہ کوئی تصویر بنی ہوتی ہے ۔ اور اس سے بچنا آج کے دور میں ظاہراً محال ہے تو ایسے مصنوعات کو بیچنے کا کیا حکم ہے؟ اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حلال ہے یا حرام؟ مہربانی فرما کر تفصیلی جواب عنایت فرمائیں ۔ اللہ پاک آپ کے عمل و عمل میں خوب خو ب ترقی اور برکت عطا فرمائیں! آمین
الجواب وباللہ التوفیق:
جن مصنوعات پر اس طرح کی تصاویر ہوں جو دیکھنے میں صاف اور واضح نہ ہوں ان کی خرید وفروخت کی گنجائش ہے، البتہ اگر تصویر واضح اور نمایاں ہو تو اس کا بنانا خریدنا، اور بیچنا سب ناجائز ہے؛ لہٰذا وہ مصنوعات جن پر عورتوں مردوں، بچوں یا جانوروں کی تصویریں نمایاں طور پر بنی ہوئی ہوتی ہیں ان کی خرید وفروخت ناجائز ہے اور اگر مجبوری میں خریدلیا ہے تو اس کی تصویر کو مٹادیا جائے، نیز اگر ان چیزوں پر بنی ہوئی تصویریں مقصود کے درجہ میں نہ ہوں تو وہ اصل مصنوعات کے تابع ہوکر ان کی خرید وفروخت جائز ہوجائے گی؛ لیکن خریدنے والا یا تو اسے مٹادے یا پامالی اور تذلیل کے انداز پر رکھے حرمت وعزت کے ساتھ رکھنا اور استعمال کرنا جائز نہیں ہوگا۔
لا یکرہ تحت قدمیہ․․․ أو کانت صغیرة لا یتبین تفاصیل أعضائہا للناظر قائما وہي علی الأرض․ ذکرہ الحلبي (الدر المختار: ۲/۴۱۸)
وإن قطع رأسہا أو فرقت ہیئتہا جاز (فتح الباري: ۱۱/ ۵۱۸، بحوالہ جواہر الفقہ، قال في الہدایة ولو کانت الصورة علی وسادة ملقاة أو علی بساط مفروش لا یکرہ لأنہا تداس وتوطأ بخلاف ما إذا کانت الوسادة منصوبة أو کانت علی الستر لأنہا تعظیم لہا․ (رد المحتار: ۲/۴۱۷)
واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند
---------------------------------------------------
گڑیا، اسپرے (پرفیوم)، باڈی اسپرے وغیرہ بیچنا کیسا ہے؟ میری دکان ہے اس میں میں مختلف طرح کی اشیاء فروخت کرتا ہوں مثلاً اسپرے، باڈی اسپرے، بچوں کا کپڑا جس پر اکثر کارٹون چھپے ہوئے ہوتے ہیں، تو کیا یہ چیزیں شرعی لحاظ سے فروخت کرنا صحیح ہے یا نہیں؟ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کاسمیٹکس (زیبائشی چیزیں) کے زیادہ تر چیزیں جیسے شیمپو بلیچ کریم اور فیس واش وغیرہ پر اکثر لڑکیوں کی نیم برہنہ تصویریں ہوتی ہیں تو میں کالا مارکر کے ذریعہ تصویر کے نیم برہنہ حصے کو ڈھانپتا ہوں یعنی اس کو مارکر کے ذریعہ چھپاتا ہوں، تو کیا ایسی چیزیں فروخت کرنا درست ہے؟
الجواب وباللہ التوفیق:
ایسی چیزوں کا بیچنا جن پر تصویریں بنی ہوئی ہوتی ہے درست ہے۔ البتہ بعینہ تصویر کا مجسمہ جیسا کہ پلاسٹک کے کتے بلی بنے ہوئے ہوتے ہیں ان کا بیچنا درست نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند
----------------------------------------------


Ruling on drawing smiley faces when chatting on the internet

Question
Drawing faces or pictures of living beings is haram, but on forums and other places on the internet people draw emoticons using symbols, for example :D represents a smiling face if u look at it vertically. is this haram?.

Answer
Praise be to Allaah.
It seems – and Allaah knows best – that this face, whether it is smiling or sad, does not come under the same ruling as images that it is forbidden to make, draw, or use, for two reasons: 
1 – It contains none of the features of a real face, such as eyes, mouth and nose, and it has no head or ears. 
The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: “The image is the head; if the head is cut off, there is no image.” Narrated by al-Ismaa’eeli in his Mu’jam from the hadeeth of Ibn ‘Abbaas and classed as saheeh by al-Albaani in al-Silsilah al-Saheehah no. 1921 and in Saheeh al-Jaami’ no. 3864. 
2 – The majority of fuqaha’ are of the view that if something is cut off from an image without which it could no longer live, then it is not a haraam image. For a detailed discussion of this issue and the views of other madhhabs, see Ahkaam al-Tasweer fi’l-Fiqh al-Islami, pp. 224-240. 
But we should point out two things: 
This usage in chatting on the internet does not come under the drawing of images, rather it comes under the use of images. 


Tuesday, 29 October 2019

اس دعا کا پڑھنا کیسا ہے؟

اس دعا کا پڑھنا کیسا ہے؟
جناب مفتی صاحب 
مذکورہ دعا کس کتاب میں مجھے ملے گی اور یہ کہ اس دعا کا پڑھنا کیسا ہے؟
اللہم یا نور تنورت بالنور و تنور فی نورک یا نور۔ اللہم بارک علینا وادفع عنا بلائنا یا روف لبیک و اکرم لبیک و ان یبعث فی القبور۔ اللہم ارزقنا خیر الدارین مع القرب والاخلاص والاستقامہ بلطفک۔ صلی اللہ تعالی علی خیر خلقہ محمد و علی آلہ و اصحابہ اجمعین و سلم تسلیما کثیرا کثیرا۔ برحمتک یا الرحم الراحمین 

براہ مہربانی جواب عنایت فرمائیں
الجواب وباللہ التوفیق:
یہ کوئی ماثور دعاء نہیں ہے شیخ اکبر محی الدین ابن عربی کی طرف اس کی نسبت کی جاتی ہے، ان کے مجموعہ ادعیہ میں اس دعاء کا ذکر ملتا ہے۔ سنت سمجھ کے نہیں بلکہ بزرگوں کے من جملہ اقوال سمجھتے ہوئے دعاء پڑھ سکتے ہیں. 
واللہ اعلم 
شکیل منصور القاسمی 

https://saagartimes.blogspot.com/2019/10/blog-post_29.html

Monday, 28 October 2019

سوشل میڈیا پر کافی دنوں سے گردش کررہے سوال کا جواب

سوشل میڈیا پر کافی دنوں سے گردش کررہے سوال کا جواب 
ایک عورت روزے دار ہے جنگل میں نماز پڑھ رہی تھی اس نے دائیں طرف سلام پھیرا تو وضو ٹوٹ گیا اور بائیں جانب سلام پھیرا تو روزہ ٹوٹ گیا اور جب نماز سے فارغ ہوئی تو نکاح ٹوٹ گیا ۔

بأسمہ تعالیٰ
الجواب بأسم الملھم الصواب:
کتب فقہیہ کی عبارات سے مترشح ہوتا ہے کہ مذکورہ عورت پانی نہ ملنے کی صورت میں تیمم سے نماز پڑھ رہی تھی جیسے ہی اس نے دائیں طرف سلام پھیرا تو پانی دستیاب ہوگیا اور اس نے پانی دیکھ لیا تو وضوء ٹوٹ گیا اور جیسے ہی بائیں طرف سلام پھیرا تو اس کو حیض آگیا.
لہذا روزہ ٹوٹ گیا پھر جب نماز سے فارغ ہوئی تو اس کے شوہر نے طلاق دے دی تو نکاح ٹوٹ گیا.
فقط
محمد اسعد المظاھری الٰہ آبادی عفی عنہ
دارالافتاء: جامعہ کنز العلوم داراگنج الٰہ آباد یوپی الہند
*Courtesy: @⁨S. A. Sagar⁩*

Thursday, 24 October 2019

مبیع وصول کرنے کے واسطے رہن رکھوانا کیسا ہے؟

مبیع وصول کرنے کے واسطے رہن رکھوانا کیسا ہے؟
براہ کرم رہنمائی فرمائیں
مفتی صاحب مبیع وصول کرنے کے واسطے رہن رکھوانا کیسا ہے؟
براہ کرم رہنمائی فرمائیں

جس کے پاس کوئی چیز رہن رکھی جائے اس کو نہ اس سے فائدہ اٹھانے کا حق ہے اور نہ کسی تصرف کا؛ کیوں کہ اگر اس کو استفادہ کا موقع دیا جائے تو قرض کے عوض مزید فائدہ اٹھانا ہوا، جس کی حدیث پاک میں ممانعت ہے۔
 ”کُلُّ قَرْضٍ جَرَّ نَفْعاً فَہُوَ حَرَامٌ“۔
 اب پہلی اور دوسری شکل کا حکم ملاحظہ ہو: 
پہلی شکل یعنی راہن اور مرتہن دونوں مسلمان ہوں، تو ان کے لئے بالاتفاق شی ٴ مرہون سے انتفاع جائز نہیں۔ اور دوسری شکل یعنی راہن غیرمسلم اور مرتہن مسلمان ہو اور وہ اس کے شیٴ مرہون سے فائدہ اٹھانا چاہے، تو حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ اور امام محمد رحمت اللہ علیہ کے نزدیک جائز ہے؛ کیوں کہ ان حضرات کے پیش نظر دارالحرب میں حربیوں کے مال سے فائدہ اٹھانا جائز ہے؛ لیکن امام شافعی اور امام ابو یوسف رحمہم اللہ کے نزدیک جائز نہیں، وَکَذٰلِکَ اِذَا تَبَایَعَا بَیْعاً فَاسِداً فیِ دَارِالْحَرْبِ فَھُوَ جَائِزٌ وَھٰذا عِندَ اَبیِ حَنِیفَةَ وَمُحمدٍ وَقَالَ اَبو یوسفَ وَالشافعیُ لایَجوزُ۔ 
اس مسئلہ میں گرچہ علماءِ ہند نے طرفین کی رائے کے مطابق جواز کا فتویٰ دیا ہے؛ لیکن چونکہ ہندوستان کے دارالحرب یا دارالاسلام ہونے کی بحث معرکة الآراء مسائل میں سے ہے، اس لئے حضرت قاضی مجاہدالاسلام صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی رائے یہ ہے کہ احوط اور انسب یہ ہے کہ امام ابویوسف رحمہ اللہ کے قول کو اختیار کیا جائے (فتاویٰ امارت شرعیہ ج۱/ ص ۲۳۶)
          بہرحال مرتہن کا مال مرہون سے فائدہ اٹھانا یا تو راہن کی اجازت سے ہوگا یا بغیر اجازت کے یاعرف ورواج کے اعتبار سے ہوگا، تمام صورتیں شرعاً ممنوع ہیں۔ اجازتاً ممنوع اس لیے ہے کہ وہ نفع ربوا ہے اور سود اجازت سے بھی حلال نہیں ہوتا، اور بغیر اجازت کے تو بدرجہ اولیٰ جائز نہ ہوگا۔
 لاَ یَحِلُ لَہ اَنْ یَنْتَفِعَ بِشَیٍٴ مِنہ بِوَجْہٍ مِنَ الْوُجُوہِ اِنْ اَذِنَ لَہ الْرَّاھِنُ لانَّہ اَذِنَ لَہ فیِ الْرِبَوا (شامی ج۵/ ص۳۱۰)
 اور عرفاً انتفاع اس لئے جائز نہیں ہے کہ معروف مشروط کی طرح ہے اور جوحکم مشروط کا ہے وہی حکم معروف کا ہے۔ 
وَالْغالِبُ مِنْ اَحْوَالِ النَّاسِ اَنَّھُمْ اِنَّمَا یُرِیْدُونَ عِنْدَ الْدَفْعِ اَلاِنْتِفَاعَ وَلَولَاہ لَمَا اَعْطَاہ الْدَّرَاھِمَ وَھٰذا بِمَنْزِلَةِ الْشَرْطِ لِاَنَّ الْمَعْرُوفَ کَالْمَشْرُوطِ وَھُوَ یُعِیْنُ الْمَنْعَ (شامی ج۵/ ص۳۱۱) 
غرض فقہاء کرام کے نزدیک کسی بھی صورت میں مال مرہون سے فائدہ اٹھانا ربو اور سود ہے؛ اس لئے رہن کی اشیاء سے مرتہن کے لئے مطلقاً انتفاع جائز نہ ہوگا۔ (امدادالفتاوی ج۳/ ص۴۶۰۔ فتاوی رشیدیہ ص۵۲۰۔ جدید فقہی مسائل ج۱/ ص۲۵۷)
          اب اگر مرتہن شیٴ مرہون مثلاً زمین سے غلہ پیدا کرکے سالہا سال کھا تا رہا اور اس میں سے مالک زمین کو کچھ بھی نہ دیا، تو بوقت ادائیگیِ دَین راہن اور مرتہن کو کیا طریقہ اپنانا چاہئے جو شرعاً قابلِ مواخذہ نہ ہو، تو اس کے بارے میں حکمِ شرعی یہ ہے کہ راہن مکمل قرض واپس کرے اور مرتہن زمین والے کی زمین کے ساتھ اس سے حاصل ہونے والی زیادتی بھی واپس کرے؛ کیوں کہ یہ نفع جو اس نے زمین سے حاصل کیا ہے وہ شرعاً مالک زمین کی امانت ہے اور امانت کا لوٹانا ضروری ہے، اگر نہ لوٹائے گا تو وہ سود ہوگا جوکہ حرام ہے۔
          بصورتِ دیگر مرتہن اگر زمین سے حاصل شدہ زیادتی کو واپس کرنا نہیں چاہتا، تو پھر قرض کی مقدار اور حاصل شدہ زیادتی دونوں کا موازنہ اور مقابلہ کیا جائے گا، اگر وہ نفع جو مرتہن نے راہن کی زمین سے اٹھایا ہے، اس کے قرض کی مقدار کے برابر ہوجائے تو راہن سے دین ساقط ہوجائے گا، یعنی مرتہن اب راہن کی صرف زمین واپس کردے، راہن پرنہ دین کی ادائیگی لازم ہوگی اور نہ مرتہن پر حاصل شدہ زیادتی کی واپسی؛ کیوں کہ مرتہن نے اپنے قرض کے برابر اس کی زمین سے فائدہ حاصل کرلیا ہے۔
          اور اگر حاصل شدہ زیادتی قرض کی مقدار سے زیادہ ہے، مثلا قرض دس ہزار روپے تھا اور حاصل شدہ زیادتی کی مقدار پندرہ ہزار کو پہنچ گئی، تو مرتہن زمین کے ساتھ پانچ ہزار روپے جو زائد ہے راہن کو واپس کرے گا۔ اور اگر حاصل شدہ زیادتی کی مقدار قرض کی مقدار سے کم ہے، مثلا پانچ ہزار کے بقدر اس نے نفع حاصل کیا، تو اب مرتہن اپنے قرض میں سے راہن سے صرف پانچ ہزار واپس لے گا اور اس کی زمین واپس کردے گا۔ الغرض مقدارِ نفع کی کمی یا زیادتی کی صورت میں منہا والی شکل اختیار کرنی پڑے گی جو ابھی بالتفصیل اوپر بیان کی گئی ہے۔ (فتاوی رشیدیہ ص۵۲۰۔ فتاوی محمودیہ ج۱۳/ ص۳۸۳)
http://saagartimes.blogspot.com/2019/10/blog-post_76.html?m=1

سورہ اخلاص اور معوذتین

سورہ اخلاص اور معوذتین 
سورة الفلق
اعوذ بالله من الشيطان الرجيم 
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيم
ِقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ﴿١﴾ مِن شَرِّ مَا خَلَقَ ﴿٢﴾ وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ﴿٣﴾ وَمِن شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ ﴿٤﴾ وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ﴿٥﴾
آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناه میں آتا ہوںہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہےاور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائےاور گره (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے (بھی) اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وه حسد کرے
سورة الناس
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ﴿١﴾ مَلِكِ النَّاسِ ﴿٢﴾ إِلَـٰهِ النَّاسِ ﴿٣﴾ مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ﴿٤﴾ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ﴿٥﴾ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ﴿٦﴾
آپ کہہ دیجئے! کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناه میں آتا ہوں لوگوں کے مالک کی (اور) لوگوں کے معبود کی (پناه میں) وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سےجو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے (خواه) وه جن میں سے ہو یا انسان میں سے.
سنن ابوداؤد: جلد سوم: حدیث نمبر 1672
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ نے فرمایا کہ صبح و شام تین بار قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اور معوذتین پڑھ۔ ہر چیز سے تیری کفایت کریں گی.
سورت الفلق اور سورۃ الناس اس وقت نازل ہوئی جب کہ لبیدبن اعصم یہودی اور اس کی بیٹیوں نے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جادو کیا.
اور حضور کے جسمِ مبارک اور اعضاءِ ظاہرہ پر اس کا اثر ہوا قلب و عقل و اعتقاد پر کچھ اثر نہ ہوا چند روز کے بعد جبریل آئے اور انہوں نے عرض کیا کہ ایک یہودی نے آپ پر جادو کیا ہے اور جادو کا جو کچھ سامان ہے وہ فلاں کوئیں میں ایک پتھر کے نیچے داب دیا ہے،
حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بھیجا. انہوں نے کنوئیں کا پانی نکالنے کے بعد پتھر اٹھایا اس کے نیچے سے کھجور کے گابھے کی تھیلی برآمد ہوئی اس میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے شریف جو کنگھی سے برآمد ہوئے تھے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کنگھی کے چند دندانے اور ایک ڈورا یا کمان کا چلّہ جس میں گیارہ گرہیں لگی تھیں اور ایک موم کا پُتلہ جس میں گیارہ سوئیاں چبھیں تھیں یہ سب سامان پتھر کے نیچے سے نکلا اور حضور کی خدمت میں حاضر کیا گیا اللہ تعالیٰ نے یہ دونوں سورتیں نازل فرمائیں ان دونوں سورتوں میں گیارہ آیتیں ہیں پانچ سورہ فلق میں ہر ایک آیت کے پڑھنے کے ساتھ ایک ایک گرہ کھلتی جاتی تھی یہاں تک کہ سب گرہیں کھل گئیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بالکل تندرست ہوگئے، ان دونوں کی مشترکہ فضیلت متعدد احادیث میں بیان کی گئی ہے۔ مثلا ایک حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "آج کی رات مجھ پر کچھ ایسی آیات نازل ہوئی ہیں جن کی مثل میں نے کبھی نہیں دیکھی"یہ فرما کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دونوں سورتیں پڑھیں (صحیح مسلم) 
حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی تکلیف ہوتی تو معوذتین (قل اعوذ برب الفلق) اور (قل اعوذ برب الناس) پڑھ کر اپنے جسم پر پھونک لیتے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکلیف زیادہ ہوگئی تو میں یہ سورتیں پڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں کو برکت کی امید سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر پھیرتی (بخاری)
آپ صلی اللہ علیہ ولسم کا یہ معمول بھی تھا کہ رات کو سوتے وقت سورہ اخلاص اور معوذتین پڑھ کر اپنی ہتھیلیوں پر پھونکتے اور پھر انہیں پورے جسم پر ملتے، پہلے سر،چہرے اور جسم کے اگلے حصے پر ہاتھ پھیرتے، اس کے بعد جہاں تک آپ صلی اللہ علیہ ولسم کے ہاتھ پہنچتے تین مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کرتے۔ (صحیح بخاری)
شیطان کے شر سے پناہ دینے والے کی صفات:
اس سورت کی ابتدائی تین آیات میں اللہ تعالیٰ کی تین صفات بیان کرکے اس سے پناہ طلب کی گئی ہے۔ ایک یہ کہ وہ تمام لوگوں کا پرورش کرنے والا ہے۔ اسے یہ خوب معلوم ہے کہ فلاں شخص کے فلاں شر سے فلاں انسان کو کیا تکلیف پہنچ سکتی ہے؟
دوسرے یہ کہ تمام انسانوں کا بادشاہ بھی ہے۔ یعنی وہ انسانوں پر پورا اقتدار اور اختیار بھی رکھتا ہے اور ظاہری اسباب پر بھی اس کا پورا قابو ہے۔
تیسرے یہ کہ وہ الٰہ بھی ہے۔ اور الٰہ کے مفہوم میں یہ بات از خود شامل ہے کہ وہ ہر ایک کی فریاد سنتا اور اس کی داد رسی بھی کرسکتا ہے اور تمام باطنی اسباب پر بھی اس کا قابو ہے۔ اور حقیقت میں ایسی ہی ہستی اس بات کی سزاوار ہوسکتی ہے کہ لوگ اس سے دوسروں کے شر سے پناہ طلب کریں۔ وہ پناہ دے بھی سکتا ہے اور دوسروں کے شر سے محفوظ بھی رکھ سکتا ہے۔
انسانوں میں سے بھی شیاطین جن انسانوں کو وسوسے میں ڈالتے ہیں ایسے ہی شیاطین انس بھی ناصح بن کر آدمی کے دل میں وسوسے ڈالتے ہیں پھر اگر آدمی ان وسوسوں کو مانتا ہے تو اس کا سلسلہ بڑھ جاتا ہے اور خوب گمراہ کرتے ہیں اگر اس سے متنفر ہوتا ہے تو ہٹ جاتے ہیں اور دبک رہتے ہیں ۔ آدمی کو چاہئے کہ شیاطین جن کے شر سے بھی پناہ مانگے اور شیاطین انس کے شر سے بھی
۔ بخاری و مسلم کی حدیث میں ہے کہ سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شب کو جب بسترِ مبارک پر تشریف لاتے تو اپنے دونوں دستِ مبارک جمع فرماکر ان میں دم کرتے اور سورہ اخلاص’ فلق ’ الناس پڑھ کر اپنے مبارک ہاتھوں کو سرِ مبارک سے لے کر تمام جسمِ اقدس پر پھیرتے جہاں تک دستِ مبارک پہنچ سکتے یہ عمل تین مرتبہ فرماتے ۔

تعصب: ناسور سے بھی بدتر Prejudice: Wost then Cancer


تعصب: ناسور سے بھی بدتر
برا ہو اس تعصب کا ناجانے کتنے لائق عہدوں پر نااہل براجمان ہیں اور لائق حضرات خاک چھانتے پھررہے ہیں۔ قرآن واحادیث میں اس تعصب کی بہت برائی بیان کی گئی ہے۔ تعصب کے لغوی واصطلاحی معنی یہ ہیں۔ تَعَصَّبَ․ پٹی باندھنا تعصب سے کام لینا۔ تَعَصَّبَ علیہ مقابلہ کرنا اور عصبیت دکھلانا اَلْعَصَبِیَّةُ دھڑے بندی اَلْعَصَبِی تعصب کی وجہ سے ظلم میں قوم کی مدد کرنے والا۔
التَّعَصُّبُ دلیل ظاہر ہونے کے بعد بھی حق قبول نہ کرنا المنجد/۶۵۶ حق بات کی دلیل ظاہر ہوتے وقت حق قبول نہ کرنا قواعد الفقہ /۲۳۱ وکذا فی رد المحتار ۱/۶۴۲، مشکوٰة/۴۱۸۔ اس منحوس تعصب کی وجہ سے خشکی وتری میں ہفت اقلیم میں عرب وعجم میں ایک فسادِ عظیم برپا ہے کتنے انصاف کے طالب نام نہاد عدالتوں کے چکر کاٹتے کاٹتے لقمہٴ اجل ہوگئے لیکن ان کو انصاف نہ مل سکا، آزادی کی انتظار میں انسانیت سسک رہی ہے ان کو آزادی نصیب نہیں ہوئی اس تعصب کی چنگل میں انسانیت ایسی پھنسی ہوئی ہے کہ سسک سسک کر دم توڑ رہی ہے لیکن انسانوں کو انسانیت نصیب نہیں ہوئی، اسلام ایک ایسا منفرد ویکتا مذہب حق ہے جس نے تعصب کی مضبوط دیواروں کو ہلادیا اور منظم نظامِ حیات انسانیت کو بخشا اور انسانیت کی بقاء اسلام ہی کی مرہون ہے جس نے انسانیت کو حیوانیت و درندگی، ظلم واستبداد تعصب و عصبیت سے باہر نکال کر جینے کا حق دیا اور صالح معاشرہ فراہم کیا اور حق وباطل ہدایت وگمراہی کے درمیان ایک خلیج قائم کی رب ذوالجلال نے بڑے عمدہ پیرائے میں ایک جامع سبق انسان کو دیا ہے ۔ فرمایا:
یٰاَیُّہَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقْنٰکُمْ مِنْ ذَکَرٍ وَّاُنْثٰی وَجَعَلْنٰکُمْ شُعُوْبًا وَّ قَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللّٰہِ اَتْقَاکُمْ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیْمٌ خَبِیْرٌ (القرآن)
اے لوگو ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت (آدم وحوا) سے بنایا اور تم کو مختلف قومیں اور مختلف خاندان بنایا (محض اس لئے کیا) تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو اللہ تعالیٰ کے نزدیک تم میں سب سے بڑا شریف وہ ہے جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہو بلاشبہ اللہ تعالیٰ خوب جاننے والا اور پوری خبر رکھنے والا ہے۔
اس آیت کریمہ میں جن چیزوں کا ذکر ہے ان سے تمام طرح کی عصبیت کی بیخ کنی ہوجاتی ہے۔ تعصب کی کئی شاخیں ہیں، حسبی ونسبی تعصب، قبیلہ پرستی و ذات برادری کی عصبیت، لسانی ووطنی عصبیت ملکی وقومی عصبیت علاقائی وقومی عصبیت۔ مالداری وکثرتِ اولاد کی وجہ سے تفاخر وتعاظم اور غیروں کو حقیر وذلیل سمجھنے کا جذبہ ان ہی تمام عوارضِ قبیحہ کی وجہ سے موٴجزن ہوتا ہے ان تمام تر خرابیوں اور بیماریوں میں سب سے قبیح حسبی و نسبی تعصب ہے اس کے بعد قبیلہ پرستی وذات برادری کا تعصب ہے، حسب ونسب کا تعصب تو اتنا شدید تھا کہ جو لوگ اپنے کو بزعم خود اونچا سمجھتے تھے اور جو برادریاں اپنے کو بہت اونچا وبے نظیر سمجھتی تھیں ان کی نظر میں ان کا غیر انسانیت کے مراتب حاصل کرنے کا حقدار نہیں ہوتا تھا لیکن یہ برادریاں ہندوستان میں برہمنوں و آریوں و آچاریوں کی ہوتی تھیں جن کی عبادت گاہوں میں دوسرے کو داخلہ کی اجازت نہ تھی جبکہ علی الصباح نیچ برادری کے کسی فرد کا گذر اس کے سامنے سے ہوجاتا تھا تو اس کو بدشگونی خیال کرتے تھے اوراس بیچارہ کو غلیظ گالیوں سے نوازا جاتا تھا وہ بیچارہ خاموشی سے گذر جاتا تھا، افسوس یہ بیماریاں مسلمانوں میں بھی داخل ہوئیں کیوں کہ یہ مسلمان بھی تو آباواجداد کے اعتبار سے ہندی ہیں آبائی و اجدادی اثر ختم نہ ہوسکا اور ان مسلمانوں کا ذہنی فاسد مادہ بھی یہی رہا کہ وہ خاندان و برادری کے لوگ جو اونچے حسب ونسب واونچی برادری کے سمجھے جاتے تھے دوسری برادری کے لوگوں کو ان کے پائینتی بیٹھنے کا بھی حق نہ ہوتا تھا یہ ذہنی تباہ کن بیماری یہیں نہیں رُکی بلکہ ان برادریوں سے جو علماء پیدا ہوئے ان کے اندر بھی یہ بیماری بوجوہِ تمام موجود تھی بلکہ تعصب و عصبیت کے یہ حضرات سرغنہ بنے ہوئے ہیں۔ افسوس تو یہ ہے کہ اس تعصب نے امامت جیسے اہم منصب کو بھی نہیں بخشا چنانچہ آج بھی کتنے شہروں میں محض زبانی وطنی وعلاقائی عصبیت کی بناء پر امام کا انتخاب ہوتا ہے خواہ وہ لیاقت و صلاحیت کے اعتبار سے کچھ بھی ہو اور دوسرا عالم خواہ جید استعداد رکھتا ہو خطابت وموعظت میں مہارت رکھتا ہو تقویٰ و پرہیزگاری میں ممتاز ہو اس کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ اسی طرح کی ایک مثال ملا علی قاری رحمة اللہ علیہ نے بیان کی ہے کہ مثلاً کوئی عالم غریب وتنگ دست ہو اور یونہی کوئی شیخ طریقت لوگوں کی نظروں میں حقیر ہوتو کوئی ان کی طرف متوجہ نہیں ہوتا (ان کا کلام سننے کیلئے تیار نہیں ہوتا) ان کے برخلاف کوئی عالم یا کوئی شیخ مشہور ہو اور جاہ ومنزلت کے اعتبار سے لوگوں میں اس کا تعارف ہوتو اس کی بات قبول کی جاتی ہے اس کے فعل کی اتباع کی جاتی ہے اگرچہ یہ دوسرا اول الذکر سے علم میں کمتر عمل وتقویٰ کے اعتبار سے کمزور ہو اور اللہ تعالیٰ ہی اپنے دین کا محافظ اور نبی کا مددگار ہے۔ مرقاة المفاتیح ۹/۴۲۳ باب فضل الفقراء وما کان من عیش النبی صلى الله عليه وسلم ملاعلی قاری رحمة اللہ علیہ نے یہ شکوہ آج سے تقریباً چار سو پچیس (۴۲۵) سال قبل کیا ہے اورآج یہ مناظر ہماری بدقسمتی سے خوب پھل پھول رہے ہیں ۔ والی اللّٰہ المشتکی․
مذکورہ بالا آیت کریمہ میں ان تمام تعصبات خاندانی تفوق حسبی ونسبی تعلی ذات برادری کی اونچ نیچ قومی وعلاقائی عصبیت کو عُبِیَّتِ جاہلیت قرار دیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ آیت کریمہ کا شانِ نزول دیکھیں تو اس کی بنیاد بھی یہی ہے۔ شانِ نزول کے بارے میں تین قول ہیں:
(۱) امام زہری رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں حضور اکرم صلى الله عليه وسلم نے بنو بیاضہ قبیلہ والوں سے کہا کہ تم اپنے قبیلہ کی کسی لڑکی سے ابوہند صحابی کا نکاح کردو انھوں نے جواب دیا کہ ہم اپنی لڑکیوں کا نکاح اپنے غلاموں سے کردیں یعنی غلاموں سے نکاح کرنے کو انھوں نے اپنے لئے عار سمجھا اس واقعہ کی وجہ سے یہ آیت کریمہ نازل ہوئی۔ زہری رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں خاص طور سے یہ آیت ابوہند رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی۔ (ابوہند رضی اللہ عنہ پیشہ کے اعتبار سے حجام تھے) مراسیل ابوداؤد/۱۲، الجامع الاحکام للقرطبی ۸/۶۰۴، الصاوی ۴/۱۴۶
(۲) ایک قول یہ ہے کہ یہ آیت ثابت رضی اللہ عنہ بن قیس بن شماس کے بار ے میں نازل ہوئی۔ یہ قول ابن عباس رضی اللہ عنہ کا ہے ابن عباس فرماتے ہیں کہ ثابت بن قیس کچھ اونچا سنتے تھے صحابہ کرام حضور صلى الله عليه وسلم کی مجلس میں سبقت کرنے کے باوجود ان کیلئے جگہ دیدیا کرتے تھے تو یہ ثابت حضور صلى الله عليه وسلم کے پہلو کے قریب بیٹھ جاتے تھے تاکہ فرامین نبوی کو سن سکیں ایک دن یہ آئے تو ایک رکعت فجر کی ان سے فوت ہوگئی نماز سے فارغ ہوکر تمام صحابہ نے حضور صلى الله عليه وسلم کے قریب اپنی اپنی نشست پکڑلی اور صحابہ کرام حضور صلى الله عليه وسلم کی مجلس میں اس طرح بیٹھا کرتے تھے کہ درمیان میں کسی کے بیٹھنے کی گنجائش نہ رہتی تھی ثابت رضی اللہ عنہ بن قیس نماز سے فارغ ہوکر حضور صلى الله عليه وسلم کی طرف آئے لوگوں کی گردن پھلانگتے ہوئے اور جگہ دو جگہ دو کہتے ہوئے، صحابہ نے ان کے لئے گنجائش دی اور یہ حضور صلى الله عليه وسلم کے قریب پہنچ گئے مگر ان کے اور حضور صلى الله عليه وسلم کے درمیان ایک اور صحابی تھے ان آگے کے صحابی سے ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا کہ جگہ دو آگے والے صحابی نے جواب دیا میں اپنی جگہ بیٹھا ہوں تم اپنی جگہ بیٹھو ثابت رضی اللہ عنہ بن قیس غصہ کی حالت میں ان کے پیچھے بیٹھے اور کسی سے پوچھا یہ کون ہے جواب ملا کہ فلاں ہے ثابت رضی اللہ عنہ نے ان آگے والے صحابی کو یا بن فلانة کہا جس سے زمانہٴ جاہلیت کی کوئی عار دِلانی مقصود تھی وہ آگے والے صحابی بہت شرمندہ ہوئے۔
حضور اکرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ یا بن فلانہ کہنے والا کون ہے ثابت رضی اللہ عنہ نے عرض کیا میں یا رسول اللہ حضور صلى الله عليه وسلم نے فرمایا ان سب کے چہروں کو دیکھو ثابت نے موجود تمام صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے چہروں کو دیکھا حضور صلى الله عليه وسلم نے فرمایا ثابت کیا دیکھا عرض کیا کوئی سفید ہے کوئی سرخ ہے کوئی سیاہ ہے حضور صلى الله عليه وسلم نے فرمایا دیکھو تم ان سے نہیں بڑھ سکتے مگر تقویٰ کی وجہ سے یعنی تمہارا تقویٰ اور پرہیزگاری ان سے بڑھ کر ہے تو تمہارا مقام عند اللہ اونچا ہوگا یہ دنیوی اونچ نیچ کی وقعت عند اللہ نہیں ہے۔ (الجامع الاحکام للقرطبی ۸/۵۹۲/۶۰۵، الصاوی ۴/۱۴۶)
(۳) ایک قول یہ ہے کہ فتح مکہ کے دن حضور صلى الله عليه وسلم نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو اذان پڑھنے کا حکم دیا حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے کعبہ کی چھت پر چڑھ کر اذان دی تو کفار مکہ میں سے عتاب بن اسید بن ابی العاص نے کہا اللہ کا شکر ہے جس نے میرے والد کو یہ برادن دیکھنے سے قبل ہی اٹھالیا۔ حارث بن ہشام نے کہا اس کالے کوے کے سوا محمد کو کوئی موٴذن ہی نہ ملا سہیل بن عمرو نے کہا اگر اللہ تعالیٰ چاہیں تو اس کو بدل دیں۔ ابوسفیان جوابھی اسلام قبول نہیں کئے تھے انھوں نے کہا میں کچھ نہیں کہتا مجھے خوف ہے کہ اس کی خبر آسمان کا رب محمد صلى الله عليه وسلم کو دیدے۔
حضرت جبرئیل علیہ السلام تشریف لائے اور کفار مکہ کی یہ شرارت انگیز خبر حضور صلى الله عليه وسلم کو دی آپ صلى الله عليه وسلم نے ان کو بلایا اور ان سے پوچھا کیا یہ باتیں تم سب نے کہی ہیں ان سب نے اقرار کیا۔ (تفسیر قرطبی ۸/۶۰۵، الصاوی ۴/۱۴۶)
آیت کریمہ کے شانِ نزول میں تینوں اقوال میں کسی ایک کو متعین کرنا تو مشکل ہے البتہ اکابر نے حضرت بلال کے واقعہ کو ترجیح دی ہے شان نزول خواہ کوئی بھی ہو تینوں صورتوں میں مشترکہ طور سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اہل مکہ میں تعصب کی بنیادیں کتنی مضبوط تھیں محض رنگی وطنی علاقائی امتیاز کو بنیاد بناکر کتنا سخت برا بھلا کہا گیا چنانچہ ابوعبداللہ محمد بن احمد انصاری قرطبی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے کفار مکہ کو حسب ونسب کے تفاخر مال ودولت کی کثرت، فقراء وتنگ دست کی حقارت کے جذبہ کی بناء پر زجر و توبیخ کی کہ عظمت و فضیلت تفوق وتعلی بلندی و سرفرازی کا مدار تقویٰ پر ہے چنانچہ آیت کریمہ کے اندر اعلان کردیا آج کے بعد کوئی یہ بات نہ کہے سب کی تخلیق آدم وحواء سے ہوئی اور تمہارے درمیان قومیت وقبیلہ محض ایک دوسرے کی پہچان کیلئے ہیں جیسے بہت سے لوگوں کا نام زاہد ہے تو کیسے معلوم ہو سائل کو کونسا زاہد مطلوب ہے اس کی معرفت خاندان و برادری وقبیلہ سے ہوگی کہ فلاں برادری وقبیلہ کا فلاں کا بیٹا مطلوب ہے۔
تعصب وتفاخر بدبختی ہے:
حضرت امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمة اللہ علیہ نے ابن عمر کی حدیث روایت کی ہے کہ حضور صلى الله عليه وسلم نے فتح مکہ کے دن خطبہ دیا فرمایا: اے لوگو آدمی دو قسم کے ہوتے ہیں ایک وہ آدمی جو عند اللہ کریم و شریف ہے اور دوسرا آدمی وہ جو فاجر وبدبخت ہو عند اللہ ذلیل وبے وزن اور تمام انسان آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں اور اللہ تعالیٰ نے آدم کو مٹی سے پیدا کیا اس کے بعد حضور صلى الله عليه وسلم نے وہ یہی آیت شریفہ یایہا الناس الخ پوری تلاوت فرمائی (ترمذی ۲/۱۶۲، مسند امام احمد رحمة اللہ علیہ بن حنبل ۲/۵۲۴) اور ایک روایت میں واضح طور سے ان تمام تعصبات کی سخت انداز میں بیخ کنی کرتے ہوئے سیدنا محمد عربی صلى الله عليه وسلم نے افضلیت کا مدار بزرگی و برتری کا مناط محض تقویٰ وپرہیزگاری کو قرار دیا۔
عَنْ اَبِی نَضْرَةَ قَالَ حَدَّثَنِی اَو حَدَّثَنَا مَنْ شَہِدَ خُطَبَ رَسُولِ اللّٰہِ بمِنٰی فِی وَسَطِ اَیَّامِ التَّشْرِیْقِ وَہُوَ عَلٰی بَعِیْرٍ فَقَالَ یٰایُّہَا النَّاسُ أَلاَ اِنَّ رَبَّکُمْ وَاحِدٌ وأنَّ اَبَاکُمْ وَاحِدٌ أَلاَ لاَ فَضْلَ لِعَرَبِیّ عَلٰی عَجَمِیّ وَلاَ عَجَمِیِّ عَلٰی عَرَبِیّ وَلاَ لِأسْوَدَ علٰی اَحْمَرَ وَلاَ لِاَحْمَرَ عَلٰی اَسْوَدَ اِلاَّ بِالتَّقْوٰی أَلاَ ہَلْ بَلَّغْتُ قَالُوْا نَعَمْ قَالَ لِیُبَلِّغِ الشَّاہِدُ الْغَائِب․
ابونضرة کہتے ہیں کہ مجھ سے اس شخص نے بیان کیا جو مقام منی میں ایامِ تشریف کے درمیان میں حضور صلى الله عليه وسلم کے خطبوں میں حاضر تھا درانحالیکہ آپ اونٹ پر سوار تھے آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: اے لوگو خبردار تمہارا رب ایک ہے اور تمہارا باپ (آدم) ایک ہے خبردار کسی عربی آدمی کو کسی عجمی پر کوئی فضیلت نہیں اور نہ کسی عجمی کو کسی عربی پر نہ کسی کالے وسیاہ آدمی کو کسی سرخ پر اور نہ کسی سرخ کو کسی سیاہ آدمی پر کوئی فضیلت ہے ہاں تقویٰ فضیلت کا مدار ہے پھر آپ نے صحابہ سے مخاطب ہوکر فرمایا کیا میں نے پیغام الٰہی امت تک پہنچادیا؟ صحابہ نے جواب دیا جی ہاں آپ نے پہنچادیا آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا جو یہاں موجود ہے وہ اس تک پہنچادے جو موجود نہیں ہے۔ (روح المعانی ۸/۱۶۴ من روایت البیہقی والمردویہ، تفسیر قرطبی ۸/۶۰۵)
غور کیجئے ہادیٴ امت صلى الله عليه وسلم نے اس مختصر پیغام کو تین مرتبہ کلمہ ألا سے مربوط کیا جو تاکید وتنبیہ کیلئے آتا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ صلى الله عليه وسلم نے سختی کے ساتھ بھیدبھاؤ اونچ نیچ ہر طرح کی عصبیت کو ختم کردیا۔ چنانچہ اسی طرح کی ایک روایت حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کی ہے آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: اے ابوذر تم کسی سرخ وسیاہ سے بہتر نہیں ہو ہاں تقویٰ وپرہیزگاری کی وجہ سے تم ان سے بڑھ جاؤگے، رواہ احمد مشکوٰة /۴۴۳۔
ظاہری حسن وجمال بھی فضیلت وبرتری کا مدار نہیں ہے:
تفسیر قرطبی میں بحوالہ طبری حضرت مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمہارے حسب ونسب کو نہیں دیکھتے اور نہ تمہارے جسموں ومالوں کو دیکھتے ہیں لیکن تمہارے دلوں (کے حال) کو دیکھتے ہیں پس جس کا دل صالح ونیک ہو اللہ تعالیٰ اس پر مہربان ہوتے ہیں اور بلاشبہ تم سب آدم کی اولاد ہو اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب تم میں وہ ہے جو بڑا متقی ہے۔ (قرطبی ۸/۶۰۵ کذا فی مسلم بلفظ غیرہ ۲/۳۱۷)
دورِ جدید نے جہاں انسان کو بہت سی ترقیات سے لطف اندوز کیا وہیں سفلی عادتوں اور جبلی فطرتوں کو خوب برانگیختہ کیا چنانچہ مذہب اسلام نے معاشرہ کو محبت وموٴدت الفت و انسیت کے ذریعہ متحد کیا اور آج انسان بکھرا ہوا منتشر ایک دوسرے سے نالاں شکوہ کناں دیکھا جارہا ہے اور بڑی بڑی خرابی تعصب و عصبیت قومیت و برادری کے بھنور میں ایسا پھنسا ہوا ہے کہ اسے آقاء نامدار محمدعربی صلى الله عليه وسلم نے ملت محمدیہ سے خارج کردیا مگر مسلمان سمجھنے کیلئے تیار نہیں۔
تعصب کرنے والا امت محمدیہ سے خارج ہے:
جبیر رضی اللہ عنہ بن مطعم سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا جو عصبیت کا داعی ہو اور عصبیت کی خاطر قتال وجنگ وجدل کررہا ہو اور جو تعصب کی خاطر قتال کرتا ہوا مرجائے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
عن جبیر بن مطعم ان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ لَیْسَ مِنَّا مَنْ دَعَا اِلی عَصَبِیَّةٍ وَلَیْسَ مِنَّا مَنْ قَاتَلَ عَصَبِیَّةً وَلَیْسَ مِنَّا مَنْ مَّاتَ عَلٰی عَصَبِیَّةٍ․ رواہ ابوداوٴد، مشکوة/۴۱۸۔
رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا ہم میں سے نہیں جس نے عصبیت کی دعوت دی اور ہم میں سے نہیں جس نے عصبیت کی خاطر قتال کیا اور ہم میں سے نہیں وہ جو عصبیت کی حالت میں مرگیا۔
یعنی جس وقت اس کا آخری وقت تھا اس وقت بھی وہ قوم وبرادری کی ظالم ہونے کے باوجود مدد کرہا تھا اور ظلم وتعدی کو ظلم نہیں سمجھ رہا تھا قومیت و برادری پر فخر کررہا تھا اسی حالت میں مرگیا تو رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے اس کیلئے یہ وعید بیان فرمائی ہے۔
متعصب کی نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی:
اگر یوں کہا جاوے کہ تعصب ناسور سے بھی بدتر ہے تو کوئی مبالغہ نہیں ہوگا کیونکہ ناسور جیسے امراض تو دنیوی زندگی کو تباہ وبرباد کرتے ہیں بلکہ ان امراض میں مبتلا انسانوں کو ایمان والوں کو اخروی ثواب سے نوازا جائے گا اور تعصب وعصبیت سے دنیا بھی برباد اور آخرت بھی، دنیا میں بھی رسوائی اور آخرت میں بھی۔ ایک تو اس وجہ سے کہ لوگ ان کو ذلیل وحقیر سمجھتے ہیں دوسرے حضور اکرم صلى الله عليه وسلم نے ان کو ملت بیضاء سے خارج کردیا تیسرے دنیوی رسوائی اس طرح سے کہ مذکورہ حدیث و دیگر احادیث کے پیش نظر فقہاء نے چار طرح کے لوگوں کی نماز جنازہ پڑھنے کو ناجائز لکھا ہے حالانکہ یہ تمام مسلمان ہیں:
(۱) امام عادل کے خلاف اسلامی حکومت میں بغاوت کرنے والے،
(۲) ڈاکو،
(۳) تعصب کی وجہ سے آپس میں لڑنے والے دوگروپ اور اسی حالت میں قتل ہوجائیں،
(۴) شہر میں ہتھیار وغیرہ کے ذریعہ کسی بے گناہ کے قتل کے درپے ہونے والا یا مال غصب کرنے والا اور اسی حالت میں قتل ہوجائے۔ ان بدقسمت لوگوں کو نہ غسل دیا جائے گا اور نہ نماز پڑھی جائے گی تاہم یہ حکم اسی وقت ہوگا جب کہ یہ حضرات بغاوت کرتے ہوئے، ڈاکہ ڈالتے ہوئے، تعصب کی خاطر قتال کرتے ہوئے، شہر میں ہتھیار وغیرہ کے ذریعہ کسی بے گناہ کے قتل یا مال لینے کے فراق میں قتل ہوجائیں ورنہ اگر مذکورہ افعال کے صدور سے قبل یا بعد میں موت واقع ہوتو ان کو غسل بھی دیا جائیگا اور نماز بھی پڑھی جائے گی۔ (درمختار علی رد المحتار (شامی) ۱/۶۴۲-۶۴۳)
لیکن یہ حکم چونکہ شہداء کا ہے کہ ان کو غسل نہ دیا جائے تو ان لوگوں کی مشابہت بالشہداء سے احتراز کی وجہ سے ان کو غسل دیا جائے گا اور نماز نہیں پڑھی جائے گی اور اسی پر فتویٰ ہے۔ تاتارخانیہ ۱/۶۰۷، رد المحتار ۱/۶۴۳، اور ان کی نماز نہ پڑھنا اس لئے تاکہ لوگوں پر ان کی ذِلت واضح ہوجائے اور سبق حاصل کریں کہ یہ افعال قبیح اور قابل احتراز ہیں۔ شامی ۱/۶۴۲۔
تعصب کی وجہ سے آدمی کی ذلت وہلاکت:
ایک حدیث میں اپنی قوم کی ناحق مدد کرنے والے کو اس اونٹ کے ساتھ تشبیہ دی ہے جو کنویں میں گرجائے اور اس کو دم پکڑکر کنویں سے نکالا جائے۔ ملا علی قاری رحمة اللہ علیہ نے اس حدیث کے دو معنی بیان کئے ہیں کہ: 
اس ظالم نے اپنی قوم کی ناحق مدد کرکے اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالدیا کیونکہ اس کا ارادہ نصرتِ باطلہ سے عزت وسرفرازی رفعت وبلندی تھا پس یہ گناہوں کے کنویں میں گرگیا اور اونٹ کی طرح ہلاک ہوگیا پس یہ ناحق مدد اس کے لئے ایسے ہی غیر نافع ہے جس طرح اونٹ کو کنویں سے دم پکڑ کر نکالنا۔
(۲) دوسرا مطلب یہ ہے کہ سیدنا محمد عربی صلى الله عليه وسلم نے قوم کو ہلاک ہونے والے سے اونٹ کے ساتھ تشبیہ دی کیونکہ جو حق پر نہیں ہوتا وہ تباہ وبرباد ہی ہوجاتا ہے اور اس ناحق مدد کرنے والے کو اونٹ کی پونچھ (دم) کے ساتھ تشبیہ دی کہ جس طرح اس اونٹ کو دم کے بل کھینچ کرنکالنا ہلاکت سے نہیں بچاسکتا اسی طرح اپنی ظالم قوم کی ناحق نصرت کے ذریعہ اس قوم کو ہلاکت کے اس کنویں سے نہیں بچاسکتا جس میں یہ لوگ گرگئے ہیں۔ مرقاة المفاتیح ۹/۱۲۸۔
حدیث شریف ملاحظہ فرمائیں:
عن ابن مسعود عن النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ مَنْ نَصَرَ قَوْمَہ عَلٰی غَیْرِالْحَقِّ کَالْبَعِیْرِ الَّذِیْ رَوٰی فَہُوَ یُنْزَعُ بِذَنْبِہ․ ابوداوٴد ۲/۶۹۸، مشکوة/۴۱۸۔
ابن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلى الله عليه وسلم کا فرمان نقل فرماتے ہیں آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا جو شخص اپنی قوم کی ناحق مدد کرتا ہے وہ اس اونٹ کے مانند ہے جو کنویں میں گرگیا اوراس کی دم پکڑ کر اس کو نکالا جائے۔
تعصب جسمانی وروحانی بیماریوں کا مخزن ہے:
غور کریں کہ اس وبائی مرض کا منتہی صرف یہی نہیں ہے بلکہ اس کے علاوہ اس کی وجہ سے دوسرے امراض بھی پیدا ہوجاتے ہیں:
(۱) حقوق العباد سے آدمی چشم پوشی کرتا ہے بلکہ عمداً ادا نہیں کرتا،
(۲) حسد وبغض تجسس و تنافس کا جذبہ پیدا ہوتا ہے،
(۳) ظلم وتعدی کا دروازہ کھلتا ہے،
(۴) الزام وبہتان تراشی وافتراء پردازی کا بازار گرم ہوجاتا ہے،
(۵) ایک دوسرے کو ذلیل و حقیر اور نہایت گھٹیا بناکر پیش کرنے کی کوششیں تیز تر ہوجاتی ہیں،
(۶) چھوٹے بڑے کا فرق ختم ہوکر ادب وتعظیم سلام کرجاتے ہیں،اور ظاہر ہے کہ یہ تمام روحانی امراض متعدی ہوکر جسم تک ان کا نقصان پہنچتا ہے اس طرح کہ قتل وغارت گری ظلم و بربریت اپنے عروج تک پہنچتا ہے بسا اوقات نامعلوم کتنی جانیں تلف ہوکر حدیث کے بموجب دنیا و عقبیٰ کا خسران اپنے سر پر لادکر لے جاتی ہیں۔ اس کی صدہا مثالیں تاریخ میں موجود ہیں کہ کس طرح تعصب و قبیلہ پرستی میں مبتلا اقوام پیوند خاک ہوگئیں اور آج ان کا نام لیوا کوئی نہیں۔ مذکورہ بالا امراض کو قدرے تفصیل سے پیش کرکے مضمون ختم کردیا جائے گا. (انشاء اللہ)
حقوق العباد ادا کرنے کی قرآن وحدیث میں بہت زیادہ تاکید بیان کی گئی ہے حتی کہ علماء کرام نے مستقل تصانیف صرف حقوق العباد کے بارے میں لکھی ہیں اس اہتمام سے معلوم ہوتا ہے کہ حقوق العباد ادا نہ کرنا ایسا جرم ہے جس کی بخشش خدا تعالیٰ کی عدالت میں نہیں ہوتی وہاں یا تو حق کو حق والے کو دیدیا جائے گا یا خود حق تعالیٰ معاف فرماکر صاحب حق کو ادا کریں گے مگرحق کی ادائیگی بہرحال ضروری ہوگی اس لئے اے ایمان والو حق کی ادائیگی دنیا میں ہی کرلو تاکہ آخرت میں موٴاخذہ و محاسبہ سے بچ جائیں جہاں چھوٹی سی نیکی بہت بڑی غنیمت ہوگی۔
واعبدواللہ ولا تشرکو بہ شیئا وبالوالدین احسانا وبذی القربیٰ والیتٰمٰی والمساکین وابن السبیل وما ملکت ایمانکم ان اللّٰہ لا یحب من کان مختالا فخورًا․ النساء
اور بندگی کرو اللہ تعالیٰ کی اور شریک نہ کرو اس کا کسی کو اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرو اور قرابت والوں کے ساتھ اور یتیموں فقیروں اور ہمسایہ قریب اور ہمسایہ اجنبی اور پاس بیٹھنے والے اور مسافر کے ساتھ اور اپنے ہاتھ کے مال یعنی غلام باندیوں کے ساتھ بیشک اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں آتا وہ جو اترانے والا اور بڑائی کرنے والا گھمنڈی ہے۔
آیت کریمہ سے خوب واضح ہے کہ حقوق ادا کرنا فرض ہے آیت کریمہ کے علاوہ اور بھی آیات ہیں جن میں حقوق ادا کرنے کی بہت تاکید کی گئی ہے آیت کریمہ کی تفسیر تفصیل کی جائے یہ اس کا مقام نہیں۔ بہرحال توحید باری کے بعد حقوقِ والدین کا تذکرہ ہے اور ان کے بعد رشتہ داروں یتیموں فقیروں، مسکینوں اور پڑوسی قریبی مسلم رشتہ دار پڑوسی غیررشتہ دار غیرمسلم قریبی، پڑوسی مسلم دور کا ہو اور ہمنشیں ہم مجلس مسافر غلام باندیوں ماتحتوں کے حقوق کی ادائیگی کا حکم اور ان کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا حکم ہے۔
ایک روایت میں ہے کہ پڑوسی تین طرح کے ہوتے ہیں ایک پڑوسی ایسا ہوتا ہے جس کے تین حقوق ہوتے ہیں اور ایک پڑوسی ایسا ہوتا ہے جس کے دو حقوق ہوتے ہیں اور ایک پڑوسی ایسا ہوتا ہے جس کا صرف ایک حق ہوتا ہے وہ پڑوسی جس کے تین حق ہوتے ہیں وہ پڑوسی ہے جو مسلم رشتہ دار ہو اس کیلئے پڑوس کا حق قرابت و رشتہ داری کا حق واسلام کا حق ہوتا ہے اور جس کے دو حق ہوتے ہیں وہ ہے جو پڑوسی اور مسلم ہو اس کیلئے اسلام اور پڑوس کے دو حق ہوتے ہیں اور جس کا ایک حق ہوتا ہے وہ پڑوسی ہے جو کافر ہو اس کو محض پڑوس کا حق ہوتا ہے یعنی پڑوس کی وجہ سے حسن سلوک کا مستحق ہوتا ہے۔
ورُوی عن النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم اَنہ قَالَ اَلجِیرَانُ ثَلاثَةٌ فَجَارٌ لَہ ثَلاَثَةُ حُقُوْقٍ وَجَارٌ لَہ حقَّانِ وَجَارٌ لَّہ حَقٌّ وَاحِدٌ فَاَمَّا الْجَارُ الَّذِیْ لَہ ثَلاَثَةُ حُقُوقٍ فَالْجَارُّ الْمُسْلِمُ الْقَرِیْبُ لَہ حَقُّ الْجَوَارِ وَحَقُّ الْقَرَابَةِ وَحَقُّ الاِسْلاَمِ وَالْجَارُّ الَّذِیْ لَہ حَقَّانِ فَہُوَ الْجَارُّ المُسْلِمُ فَلَہ حَقُّ الْاِسْلاَمِ وَحَقُّ الْجَوَارِ وَالْجَارُّ الَّذِیْ لَہ حَقُّ وَّاحِدٌ ہُوَالْکَافِرُ لَہ حَقُّ الْجَوَارِ․ الجامع لِاحکام القرآن للقرطبی ۳/۱۶۶، الجامع الکبیر ۶/۵۲ کشف الخفاء ۱/۳۲۸۔
حضور اکرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا پڑوسی تین قسم کے ہوتے ہیں ایک پڑوسی ایسا جس کے تین حقوق ہوتے ہیں اور ایک پڑوسی ایسا جس کے دو حق ہوتے ہیں اور ایک پڑوسی ایسا جس کا ایک حق ہوتا ہے بہرحال وہ پڑوسی جس کے تین حقوق ہوتے ہیں تو وہ پڑوسی ہے جو مسلمان قریبی ہو اس کے تین حقوق پڑوس قرابت واسلام کی وجہ سے ہوتے ہیں اور وہ پڑوسی جس کے دو حق ہوتے ہیں تو وہ پڑوسی مسلم ہے اس کے دو حق پڑوس واسلام کی وجہ سے ہوتے ہیں اور ایک حق والا پڑوسی کافر ہے اس کا ایک حق پڑوس کی وجہ سے ہوتا ہے۔
یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ پڑوسی کون ہوتے ہیں۔ مذکورہ آیت کریمہ وحدیث شریف سے واضح ہوگیا کہ قریبی وبعیدی پڑوسی ہوتے ہیں اس کے علاوہ ہر چہار طرف کے چالیس گھر بھی پڑوسی ہوتے ہیں بلکہ پڑوسی کے اندر عمومیت ہے کہ پورا شہر بھی پڑوسی و پڑوس کہلاتا ہے یہ الگ بات ہے کہ بعض پڑوسی بعض پڑوسیوں سے درجہ میں اونچے وقریب ہوتے ہیں چنانچہ ایک روایت میں ہے کہ ایک شخص حضور صلى الله عليه وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ میں نے ایک قوم کے محلہ میں بود وباش اختیار کی میرا جو سب سے قریب پڑوسی ہے وہ مجھے تکلیف دینے میں سب سے زیادہ سخت ہے حضور صلى الله عليه وسلم نے حضرت ابوبکر وعمر وعلی رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو بھیجا کہ جاؤ مسجدوں کے دروازوں پر کھڑے ہوکر اعلان کرو کہ چالیس گھر پڑوسی ہوتے ہیں اور جس کا پڑوسی اس کے شرور وفتن ومظالم سے مامون نہ ہو وہ جنت میں داخل نہ ہوگا۔ قرطبی ۳/۱۶۶۔
(۲) تعصب و عصبیت سے پیدا ہونے والے قبیح امراض میں سے حسد و بعض وغیرہ بھی ہے جس کی قرآن وحدیث میں سخت ممانعت آئی ہے۔
وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ․ اور (پناہ میں آیا میں) بدی سے برا چاہنے والے کی جب وہ لگے ٹوک لگانے (معارف القرآن)
وَلاَ تَجَسَّسُوا (القرآن) اور دوسروں کے عیبوں کو تلاش مت کرو۔
آدمی تجسس تبھی کرتا ہے جب وہ کسی سے حسد کرنے لگے حسد دوسرے کو برباد کرے یا نہ کرے مگر حسد کرنے والا تباہ وبرباد ضرور ہوجاتا ہے دنیا میں بھی اورآخرت میں بھی، حسد کہتے ہیں کسی پر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو دیکھ کر کڑھنا جلنا اور یہ تمنا کرنا یہ نعمت اس سے دور ہوجائے۔
حسد گناہوں میں سب سے پہلا گناہ ہے:
حسد ہی سب سے پہلا گناہ ہے جس کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی نافرمانی کی گئی آسمان میں سب سے پہلے ابلیس ملعون نے معصیت کی اور دنیا میں سب سے پہلے معصیت حسد کی وجہ سے قابیل نے کی ہابیل سے حسد کرکے حاسد مبغوض ملعون دھتکارا ہوا ہوتا ہے چنانچہ بعض حکماء کا قول ہے حاسد پانچ وجوہات سے خدا تعالیٰ سے مبارزت ومقابلہ کرتا ہے:
(۱) حاسد اس نعمت کو ناپسند کرتا ہے جواس کے غیر کو حاصل ہوئی.
(۲) دوسرے قسمت خداوندی سے ناراض ہوتا ہے گویا کہتا ہے کہ یہ نعمت مجھے حاصل کیوں نہ ہوئی.
(۳) فعل خداوندی سے بغض وعناد رکھتا ہے.
(۴) اولیاء اللہ کی رسوائی کا ارادہ کرتا ہے.
(۵) یہ دشمن خدا ابلیس کی مدد کرتا ہے کیونکہ سب سے پہلے حسد اسی نے کیا تھا۔
بعض حکماء نے یوں کہا- کہ حاسد مجلسوں میں صرف شرمندگی ہی اٹھاتاہے (مثلاً کسی مجلس میں کسی ایسے آدمی کی تعریف و تعظیم کی گئی جس کو یہ ناپسند کرتا ہے منع کرنے کی طاقت رکھتا ہے یا نہیں رکھتا پھر بھی اسے شرمندگی ہی اٹھانی پڑتی ہے اور فرشتوں کی لعنت وبغض اٹھاتا ہے اور خلوت و تنہائی میں محض گھبراہٹ وغم و اندوہ میں مبتلا رہتا ہے اور آخرت میں حزن وملال اور آگ کا جلنا ہی نصیب ہوگا اور اللہ تعالیٰ سے غصہ و دوری حاصل کرے گا۔ الصاوی۴/۵۰۳۔
اور ایک حدیث میں ہے کہ تین چیزوں سے کوئی محفوظ نہیں رہتا: بدشگونی، بدگمانی، حسد سے۔ عرض کیاگیا یا رسول اللہ ان سے نکلنے کا راستہ کیا ہے ، فرمایا جب تو بدشگونی کرے دوبارہ مت کر اور جب بدگمانی کرے اس کو ثابت مت کر اور جب حسد کرے تو ظلم مت کر۔ فتح الباری ۱۰/۵۹۱
عن الزہری قال حدثنی انس بن مالک ان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال لا تباغضوا ولا تحاسدوا ولا تدابروا کونوا عبادًا لِلّٰہِ ولا یَحِلُّ لمسلم ان بہجر اخاہ فَوق ثَلٰثَةِ اَیامٍ․ وقال الحافظ بن حجر وزاد عبدالرحمن بن اسحاق عنہ فیہ ولا تنافسوا وکذا وقعت فی روایة لِلْمسلم عن الاعمش وفی روایة للمسلم ولا تقاطعوا․ بخاری ۲/۸۹۶، فتح الباری ۱۰/۵۹۳، مسلم ۲/۳۱۶۔
حضور اکرم صلى الله عليه وسلم فرماتے ہیں آپس میں ایک دوسرے سے بغض مت رکھو اور ایک دوسرے سے حسد مت کرو اور ایک دوسرے سے دشمنی مت کرو اوراللہ کے بندے بھائی بھائی ہوکر رہو اور مسلمان کے لئے حلال نہیں کہ وہ اپنے بھائی کو تین دن (تین رات) سے زائد بولنا چھوڑکر رکھے اور دنیوی سازوسامان میں حرص بازی مت کرو۔
تین دن تین رات سے زائد ترکِ کلام وقطع تعلق جائز نہیں ہے ہاں اگر اس سے گفتگو و تعلق بحال کرنے میں دین میں مفسدہ کا خوف ہو یا خود کی جان مال وغیرہ کا خطرہ ہوتو اس سے ترکِ کلام جائز ہے اور بہت سی قطع تعلقی تکلیف اختلاط وتعلق سے بہترہوتی ہے۔ فتح الباری ۱۰/۶۰۸۔
تین آدمیوں کی دعا قبول نہیں ہوتی:
علماء نے تحریر فرمایا ہے کہ تین قسم کے بدبخت لوگوں کی دعا قبول نہیں ہوتی۔ جس کی غذا مال حرام سے ہو جو لوگوں کی غیبت میں بکثرت مبتلا رہتا ہو اور تیسرے وہ جس کے دل میں مسلمان کی خیانت اور حسد ہو۔ تفسیر قرطبی ۱۰/۶۰۳۔
(۶) تعصب وعصبیت کی وجہ سے انسان ایک دوسرے کو ذلیل وگھٹیا سمجھتا ہے حالانکہ حضور اکرم صلى الله عليه وسلم نے اس کو سخت انداز میں منع فرمایا ہے فرمایا کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے اس کو چاہئے مسلمان بھائی پر ظلم نہ کرے نہ اس کی مدد کرنا چھوڑے اور نہ اس کو حقیر سمجھے اور تقویٰ تو یہاں ہوتا ہے یہ آپ صلى الله عليه وسلم نے تین مرتبہ کہا اور اپنے سینہ مبارک کی طرف اشارہ کیا مطلب یہ ہے کہ فضیلت کا مدار تو تقویٰ ہے آدمی کے برا ہونے کیلئے اتنا کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو ذلیل سمجھے ہر مسلمان کا مسلمان پر حرام ہے اس کا خون بہانا (ناحق) اس کا مال (لینا یا ضائع کرنا) اور اس کی آبرو ریزی کرنا۔ مسلم ۲/۳۱۷۔
(۷) تعصب کی وجہ سے آدمی ایک دوسرے کی عظمت وبزرگی کو نظر انداز کرکے اس کو ذلیل وحقیر سمجھتا ہے اور دوسرے کے سامنے اس کی ہجو کرتا ہے حالانکہ یہ تمام چیزیں معاشرہ کو تباہ و برباد کرتی ہیں۔ حضور اکرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا جو چھوٹوں پر رحم نہ کرے بڑوں کی تعظیم نہ کرے اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے اور آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا جو جوان کسی بوڑھے کی اس کی درازیٴ عمر کی وجہ سے اکرام کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی عمر کے دراز ہونے کے وقت یعنی بوڑھاپے میں ایسا آدمی مقدر کردیتے ہیں جو اس کا اکرام کرے گا۔ ترمذی ۴/۲۲، مشکوٰة /۴۲۲۔
اور حضور اکرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے اکرام میں سے ہے بوڑھے مسلمان کا اکرام کرنا اور حافظ قرآن کا اکرام کرنا جو قرآن میں غلو نہ کرتا ہو اور نہ قرآن سے دور ہو (یعنی قرآن پر عمل کرتا ہو) اور عادل بادشاہ کا اکرام کرنا۔ مشکوٰة/۴۲۳۔
اپنی قوم سے محبت کرنا مذموم نہیں:
یہ بات بھی قابل ملحوظ ہے کہ تعصب وہی مذموم ہے جس میں آدمی اپنی قوم کی محبت میں قوم کے ظالم ہونے کے باوجود اس کی مدد کرتا ہے ورنہ اپنی قوم اور اقرباء سے محبت کرنا ظلم کی ان سے مدافعت کرنا کوئی مذموم شئی نہیں بلکہ قابل تعریف ہے چنانچہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا تم میں بہترین آدمی وہ ہے جو اپنے اقرباء سے ظلم کی مدافعت و دفاع کرتا ہے۔ رواہ ابوداؤد، مشکوٰة/۴۱۸۔
اور حضور اکرم صلى الله عليه وسلم سے عرض کیا گیا یا رسول اللہ کیا اپنی قوم سے محبت کرنا بھی تعصب وعصبیت ہی کا حصہ ہے. آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: نہیں! (یعنی قوم سے محبت کرنا کوئی برا نہیں اور نہ یہ تعصب کہلاتا ہے بلکہ) عصبیت یہ ہے کہ آدمی اپنی قوم کی ظلم پر مدد کرے۔ رواہ احمد وابن ماجہ، مشکوٰة /۴۱۸۔

Wednesday, 23 October 2019

الفاظ کا جادو Alfaz Ka Jadu By Abdu Majid Daryabadi

الفاظ کا جادو
اگر آپ کا تعلق اونچے طبقے سے ہو تو کسی ”سرائے“ میں ٹھہرنا آپ کے لیے باعث توہین، لیکن کسی ”ہوٹل“ میں قیام کرنا ذرا بھی باعث شرم نہیں، حالاں کہ دونوں میں اس کے سوا کیا فرق ہے کہ ”سرائے“ مشرقی اور دیسی ہے اور ”ہوٹل“ مغربی اورانگریزی ہے؟ کوئی اگر یہ کہہ دے کہ ”سرائے“ کے فلاں ”بھٹیارے“ سے آپ کا یارانہ ہے تو آپ اس کا منھ نوچ لینے کو تیار ہوجائیں، لیکن فلاں ہوٹل کے منیجر کے درمیان بجز ایک کے دیسی اور دوسرے کے ولایتی ہونے کے او رکوئی فرق ہے؟ کسی مدرسے میں اگر آپ ”مدرس“ ہیں تو بات کچھ معمولی ہی ہے، لیکن کسی ”کالج“ میں آپ ”لیکچرار“ یا ”پروفیسر“ ہیں تو معزز اور صاحب وجاہت ہیں۔ حالاں کہ اپنے اصل مفہوم کے اعتبار سے ”مدرس“ اور پروفیسر“ ایک ہی چیز ہیں۔
ندوہ کے ”دارالاقامہ“ میں اگر آپ قیام پذیر ہیں، تو آپ کا دل کچھ خوش نہیں ہوتا، لیکن اسی ” دارالاقامہ“ کا نام جب آپ ’شبلی ہوسٹل“ سنیں تو آپ کا چہرہ فخر وخوشی سے دمکنے لگتا ہے۔ ”مدرسہ“ میں اگر آپ پڑھتے یا پڑھاتے ہیں تو خود اپنی نظروں میں بے وقعت ہیں، لیکن اگر آپ کا تعلق کسی ”کالج“ سے ہے تو پھر آپ سے زیادہ معزز کون ہے؟ اس وقت ہر مدرسہ طبیہ اسکول اور مدرسہ تکمیل الطب اور مدرسہ منبع الطب، اب تکمیل الطب کالج اور منبع الطب کالج ہیں۔ مدرسہ وہاجہ طبیہ کا زمانہ گیا، اب اس کا صحیح نام طبیہ وہاجہ”کالج“ ہے۔ طبی درس گاہوں کو چھوڑیے، خود دینی درس گاہوں کا کیا حال ہے؟ وہ دن گئے جب زبانوں پر مدرسہ چشمہ رحمت کا تذکرہ تھا، اب وہ چشمہ رحمت کالج ہے اور وہاں کے صدر مدرس ”پرنسپل“ صاحب ہیں۔ مدرسہ نظامیہ فرنگی محل کے سب سے بڑے استاد کو ذرا”صدرِ مدرس“ کہہ کر تو دیکھیے آپ کی غلطی کی تصحیح کی جائے گی کہ ان کا عہدہ اب صدر مدرسی کا نہیں، ”پرنسپلی“ کا ہے۔
مینڈھے لڑاتے ہوئے یا بٹیر یا مرغ بازی کرتے ہوئے اگر آپ کہیں پکڑلیے گئے تو خود کو کسی کے سامنے منھ دکھانے کے قابل نہ سمجھیں گے، لیکن جب شہر میں باکسنگ کا مقابلہ ہوگا یا کوئی ہیوی ویٹ چمپئن آجائے گا تو ان کا تماشہ دیکھنا تہذیب وروشن خالی میں داخل، کہیں چوری چھپے، ”نوٹنکی“ دیکھنے کھڑے ہوجائیے تو خود آپ کی ثقافت اور وضع داری آپ پر لاحول پڑھنے لگے، لیکن تھیڑ میں آدھی آدھی رات بے تکلف بسرکیجیے کہ ” ڈراما“ جیسے فن شریف کی شرافت وعظمت میں کس کو کلام ہو سکتا ہے؟
اپنے دیس کے کسی بھانڈ، کسی سازندہ، کسی ڈھاڑی سے اگر آپ کی شناسائی ہے، تو اس کا ذکر آپ اپنے دوستوں اور بے تکلف ہم عصروں کے سامنے بھی کچھ جھینپ کر ہی کرتے ہیں ،لیکن غیر ملکی آرٹسٹوں کے کمالات اور آرٹ کی جتنی جی چاہے داد دیجیے … بھری محفلوں، بزرگوں اور استادوں کے مجمع اور اخبارات کے صفحات میں آپ کی نقالی ہی کو داد ملتی جائے گی۔ ” نٹوں“ کا پیشہ بھی بھلا کوئی عزت کا پیشہ ہے اور خدانخواستہ آپ کی کسی نٹ یا نٹنی سے ملاقات کیوں ہونے لگی، لیکن وہی قلا بازیاں کھانے والے جب سرکس والے اور سرکس والیاں بن کر آپ کے سامنے آتے ہیں تو نہ آپ ان سے ملنے میں شرماتے ہیں، نہ تعلقات بڑھانے میں۔ جوئے یا جواریوں سے ظاہر ہے ہماری شرافت کو کیا تعلق ہوسکتا ہے؟ کوئی ہمیں جواری کہہ کر دیکھے۔ اپنی جان اور اس کی جان ایک کردیں، لیکن گھوڑ دوڑ کے دنوں او رمیلے کی راتوں میں دن دہاڑے اوربجلی کی روشنی میں یہی ذلت ہمارے لیے عین عزت بن جاتی ہے۔ بڑے بڑے رئیس اور معزز نہ جوئے کی بازی لگاتے ہوئے شرماتے ہیں او رنہ اپنے کوریس باز کہلاتے ہوئے۔ چوک میں کسی حلوائی کی دکان سے پوری مٹھائی اپنے ہاتھ سے خریدے تو نظریں بچا بچا کر، لیکن حضرت گنج میں ویلریو کی دکان کے سامنے اپنی موٹر کھڑی کرکے کیک وپیسٹری کی خریداری بہ نفس نفیس، بلاجھجک فرمائیے، اس لیے کہ ” ویلریو“ حلوائی نہیں، کنفیکشنر ہے۔ کسی چورا ہے پر شربت والے کی دکان سے فالودہ کا گلاس خریدنا آپ کی خود داری کے منافی، لیکن حضرت گنج میں صاحب کی جگمگاتی دکان پر آئس کریم نوش فرمانا آپ کی ”عزت اور شان کے عین مطابق۔ کسی نانبائی کی دکان کا نام اگر ”ریستوران“ پڑجائے تو وہی عار فخر میں تبدیل ہوجائے، ”نائی“ بے چارہ جب تک محض نائی ہے یا حجام، اس کے استرے اور کسوت کے آگے سرجھکانا آپ کیوں کر گوارا فرماسکتے ہیں؟!
لیکن وہی جب اپنے کو ہیئرڈریسر کہلانے لگے او راپنی چورا ہے کی دکان پر ”ہیئرکٹنگ سیلون“ کا تختہ لگادے تو وہی ناگوار کام آپ کے لیے خوش گوار وپسندیدہ بن جائے۔ عدالت کا پیادہ جب تک ”چپراسی“ یا ”مذکوری“ ہے، حقیر وذلیل ہے، لیکن وہی پیادہ اگر ”بیلف“ کہہ کر پکارا جائے تو معزز ہے اور آپ کی زبان پر محض بیلف نہیں، بلکہ”بیلف صاحب“ آنے لگے گا۔ کوئی چمار یا موچی اس قابل کب ہوتا ہے کہ آپ اسے منھ لگائیں، لیکن وہی رذیل اگر کسی ٹینری کا مالک کہلانے لگے، تو معاً اس کی رذالت آپ کی نگاہ میں عزت وشرافت سے بدل جاتی ہے اور دنیا کے سب سے بڑے موچی، باٹا کی قوم سے تعلق رکھنا تو عین دلیل اعزاز ہے۔ بستی کا سا ہو کار یا مہاجن کتنا ہی بڑے سے بڑا ہو، آپ کی نظر میں محض ” بنیا“ ہے، لیکن وہی بنیا اگر کسی بینک کا منیجر ہوجائے یا اپنے کو بینکر کہلانے لگے تو دیکھیے اس کا مرتبہ دم بھر میں کہا ں سے کہاں پہنچ جاتا ہے۔ کسی رئیس کا ” مصاحب“ آپ کی نظرمیں، اخلاقی حیثیت سے بے عملی خوشامدی، چاپلوسی اور خود فروشی کا مجسم ہے، لیکن صاحب کے ”پرائیویٹ سیکریٹری“ اور ”اے ڈی سی“ کا نام ادھر آیا اور اُدھر معاً آپ کی نظروں میں کارکردگی ومستعدی، رعب ودبدبہ کی تصویر پھر گئی! پنچایت کا نام آیا اور آپ کے ذہن نے نیچ قوموں کا تصور شروع کردیا، لیکن ادھر پنچایت کی بجائے پارلیمنٹ اور اسمبلی، کونسل او رکارپوریشن کے الفاظ بولے گئے اور آپ کا ذہن ان فرنگی پنچایتوں کی بلند یوں پر رشک کرنے لگا۔ کوئی مولوی غریب اگر عالمگیری اور شامی کے جزئیات فقہی کا حافظ ہے تو غبی، کودن، کندہٴ ناتراش اور محض ملاٹا ہے، لیکن اگر کسی ایڈووکیٹ یا بیرسٹر صاحب کو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے نظائر ازبر ہیں تو ان کی قابلیت، خوش دماغی اور ذہانت کے اعتراف میں سب سے آگے آپ ہی ہیں۔
فسانہ عجائب اور طلسم ہو شربا کے نام آج مجال ہے کہ کوئی زبان پر لاسکے، لیکن لندن اور برلن، پیرس اور نیویارک سے کتنے ہی نئے نئے عجائب، افسانے او رکتنے ہی ہوشربا طلسمات، رومانی وجاسوسی افسانے اور ناول خدا معلوم کن کن ناموں سے ہر سال، ہر ہفتہ اور ہر روز شائع ہوتے ہیں او ران سے باخبر رہنا، پوری دلچسپی وانہماک کے ساتھ ان کی نشرواشاعت میں، ان کے پڑھنے پڑھانے میں لگے رہنا علم وروشن خیالی کی دلیل اور مہذب وتعلیم یافتہ ہونے کی سند ہے۔ کوئی آپ کو صلاح دے کہ ”لوہار“ کا پیشہ اختیار کیجیے تو آپ اسے گالی سے کچھ ہی کم سمجھیں گے، لیکن میکنیکل انجینئر کے عہدے کی طرف آپ خود لپک لپک کر بڑھ رہے ہیں، ”جراح“ کے لفظ سے جو تخیل آپ کے ذہن میں پیدا ہوتا ہے، وہ کسی درجہ پست ہے، لیکن ”سرجن“ کا نام لینے سے اس پستی میں بلندی آجاتی ہے۔ محلہ او رپڑوس کے ”جولا ہے“ آپ کے خیال میں پست وادنیٰ، لیکن کپڑا بننے والے اگر لنکاشائر کے ہیں، تو ان کی بابت بھی آپ کا یہی خیال ہے؟ ”بزاز“ گز ہاتھ میں لیے اور سر پر گٹھڑی اٹھائے شہر میں پھیری کرتے پھرتے ہیں۔ ان کی کوئی عزت ووقعت نگاہ میں نہیں، لیکن وہی کپڑا بیچنے والے اگر مانچسٹر کے باشندے ہیں تو معزز اور بلند ہیں۔ بزرگوں کی سالانہ فاتحہ دلانا دلیل حمق اور علامت توہم پرستی، لیکن فلاں کالج کے احاطے میں ’فاؤنڈرس ڈے“ یا ”یوم تاسیس“ دھوم دھام سے منانا، دلیل دانش وبرہان اور روشن خیالی! لکھنؤ کے چوک یا دہلی کی چاؤڑی کے پیشہ ور کا نام آپ بے تکلف اور آزادی کے ساتھ ہرگز اپنے کسی بزرگ کے سامنے نہ لیں گے، نہ کسی کا نوچ دیکھنے کھلم کھلا تشریف لے جائیں گے، لیکن ڈرائنگ روم میں گھر کے سب مردوں اور عورتوں اور لڑکوں اور لڑکیوں کے سامنے ٹی وی پر بے تکلف فلاں بائی جی اور فلاں ”جان“ کے نغموں اور ٹھمریوں سے لطف اٹھائیں گے اور جو فلمی آرٹسٹ آپ کے دل میں جگہ کرلے، پوری بیبا کی سے آپ اس کے چرچے ہر چھوٹے بڑے کے سامنے کریں گے۔
کوئی کہاں تک گنائے اور ناموں اور لفظوں کی کتنی لمبی فہرست تیار کرے۔ نمونے کے لیے یہ کافی بلکہ کافی سے کچھ زائد ہی ہیں۔ اپنی واقفیت کی دنیا میں خود نظر دوڑائیے اور دیکھ لیجیے کہ زندگی کے ہر شعبہ میں معاشرت ومعاملات کے ہر گوشے میں فرنگیت کا کتنا رعب ہم پر اور آپ پر چھایا ہے۔ حقیقت ایک، معنی ومفہوم متحد، لیکن جو لفظ اور جو نام فرنگیت اور ”صاحب“ کے رشتے سے آپ کے کانوں تک پہنچے ہیں، ان سے کتنی زیادہ عظمت، کتنی زیادہ اہمیت، کتنی زیادہ بلندی ہمارے دلوں اور دماغوں نے غیر محسوس طور پر قبول کرلی ہے! اگلوں نے بہت کیا تو یہی کیا کہ ملک فتح کرلیے، قلعے تعمیر کر لیے، قلعے سر کر ڈالے، فوجوں کو میدانِ جنگ میں شکست دے دی۔ اس سے زیادہ نہ چنگیز سے کچھ بن پڑا، نہ ہلاکو سے، نہ داراسے، نہ اسکندرسے، یہ شرف مخصوص اسی دور کے لیے ہے کہ جسم کے ساتھ ساتھ دل ودماغ بھی فتح کرلیے جاتے ہیں اور ہاتھوں پیروں کے علاوہ عقلوں، دماغوں اور بصیرتوں سے بھی خط غلامی لکھوالیا جاتا ہے ،یہاں تک کہ غریب محکوموں کے پاس ”خیر وشر“ حسن وقبح، ہنر وعیب کا معیار لے دے کے بس یہی ایک رہ جاتا ہے کہ ”صاحب“ کی چشم التفات کدھر ہے؟ عزت بھی ” صاحب“ کی دی ہوئی اور دولت بھی سرکار کی مرحمت کی ہوئی، دین بھی وہیں کا عطیہ اور دنیا بھی وہیں کی بخشش، اب نہ ہندو ہندو ہے، نہ مسلمان مسلمان، سب ”رعایائے سرکار“ اب نہ کوئی الله دین ہے نہ رام دین، بلکہ سب کے سب چھٹ چھٹاکر ”صاحب دین“۔
عام الفاظ کو چھوڑیے ،ستم یہ ہے کہ اعلام اور اسمائے معرفہ تک یوروپ زدگی کی وبا سے محفوظ نہیں۔ میاں ”کلو“ کو آپ نے اپنے ہاں جب دیکھا! دربانی ہی کرتے پایا، لیکن میجر بلیک آپ کے شہر کے سول سرجن ہیں۔ ”کلوا مہتر“ آپ کے محلہ ہی میں رہتا ہے، لیکن پروفیسر”بلیکی“ یونیورسٹی کے ایک ممتاز پروفیسر ہیں۔ ”لالہ گھاسی رام“ بیچارے ”کانجی ہاؤس“ کی محرری سے آگے عمر بھر نہ بڑھ سکے۔ لیکن بریگیڈیئر جنرل ”ہے“ (Hay) برطانوی فوج کے ایک مشہور ومعروف افسر ہیں، ”میاں رمضانی“ اور ”میاں شبراتی“ کی ساری عمر خدمت گاری میں گزری، لیکن ” مسٹرمے“(May) اور ڈاکٹر فرائڈے پارلیمان کے ناموررکن ہیں، ”مٹھواکہار“ اور ”طوطاکلوار“ آپ کی بستی ہی میں اپنی زندگی کے دن پورے کر رہے ہیں ،لیکن ”سرجان“ (Partidge) آپ کے صوبے کے گورنر تھے۔ مسٹر”کاک“ (Cock) اس وقت آپ کے ضلع کے کلکٹر ہیں اور ”سوان“ (Swan) صاحب ابھی تبدیل ہوکر کمشنری پر گئے ہیں۔ آپ کی ماما کا لڑکا ”شیرا“ بیچارہ اب تک چپراسی کی جگہ خدمت کررہا ہے، لیکن ”بل“ (Bull) صاحب ترقی پاکر کمشنر ہوگئے ہیں اور مسٹر لیمب (Lamb) اور مسٹر”کڈ“ (Kid) آپ ہی کے ضلع میں حاکم بندوبست اور جوائنٹ مجسٹریٹ ہیں۔ ”دریاؤ سنگھ“ غریب کو لائن جمعداری سے آگے بڑھنا نصیب نہ ہوا، مگر سرجان لیک (Lake) دیکھتے ہی دیکھتے ای آئی آر کے ایجنٹ ہوگئے۔ ”لالہ لوہاری مل“ کے چلائے عرائض نویسی کا کام بھی نہ چلا، لیکن جسٹس اسمتھ (Smith) حکومت ہند کے ہوم ممبر ہیں۔ جنگلی گھسیارہ بیچارہ عمر بھر گھاس ہی چھیلا کیا، مگر سرجان فارسٹر(Forester) سنا ہے کہ امریکا میں برطانیہ کے کونسل جنرل ہوگئے۔
عبد الماجد دریابادی رحمت اللہ علیہ 
https://saagartimes.blogspot.com/2019/10/alfaz-ka-jadu-by-abdu-majid-daryabadi.html