فاطمہ زارا
ان دنوں مہمانوں کی آمد آمدہے جبکہ بازار میںبنی بنائی چیزیں بہت مہنگی ہوچکی ہیں۔ متعدد اشیا ایسی ہیں جن پر ذرا سا دھیان دیا جائے تو انھیں گھر میں بآسانی تیار کیاجا سکتا ہے ۔ کیوں نہ اس کی شروعات کردی جائے!
کیسے بنائیںچکن کڑائی؟
چکن کڑھاہی کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔فل پلیٹ چار سو روپے کے قریب ہے ۔ کوارٹرپلیٹ منگوانے میں بھی سو کا نوٹ صاف ہوجاتا ہے ۔ کیوں اسے گھر میں ہی بنانے کی شروعات کی جائے جبکہ یہ بہت آسان بھی ہے۔
اشیائ:
مرغی ایک کلو
ٹماٹر ایک کلو کٹے ہوئے
پیاز ایک درمیانی
ہری مرچیں آٹھ عدد
ہرا دھنیا دو گٹھی
سرخ پسی مرچ ایک ٹیبل سپون
گرم مصالحہ
ترکیب:تیل یا گھی گرم کرکے پیاز اور گرم مصالحہ تلیں ،لیکن پیاز کو سرخ نہ کریں۔اب مرغی ڈال کر ہلکا سا بھورا کر لیں ،پھر ٹماٹر ،پسی مرچ اور نمک ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔جب پانی خشک ہو نے لگے تو ہری مرچ اور ہرا دھنیا کاٹ کر ملائیں۔اور ہلکی آنچ پر چھوڑ دیں۔مزیدار چکن کڑائی تیار ہے۔
کیسے بنتی ہے حیدرآبادی کڑک چائے ؟
حیدرآباد دکن میں’کڑک‘ چائے کا عام رواج ہے جبکہ ملک کے دیگر خطوں میں بھی اس کے شائقین پائے جاتے ہیں۔اسے دکن کے مقامی لوگوں کی اہم عادتوں میں شمار کیا جاتا ہے ،اورپھر یہاں چائے مہمان نوازی کی ایک اہم رسم بھی سمجھی جاتی ہے۔
کڑک چائے پکانے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے
چائے دانی ‘ایک کیتلی‘ جسے دیگچی بھی کہتے ہیں‘لے لیں پھر چائے دانی میں حسب ضرورت پانی ڈال کراسے اچھی طرح پکنے دیں۔ جب پانی ا ±بلنے لگے توآنچ دھیمی کرلیں۔پھراس میں دو ٹی اسپون لپٹن کھلی چائے یا جو اچھی پتی میسر ہو ‘لے لیں۔ اگر آپ کوکڑک چائے چاہئے توآدھا چمچ پتی کا اضافہ کرلیں۔پتی پانی میں ڈال کر دو تین منٹ پکنے دیں۔
پھر اس میں آہستہ آہستہ سے دودھہ ملالیں‘جب چائے کارنگ خوبصورتی رنگ نکھر اور خوشبوآجائے توچائے کو ایک بار ابلنے کے بعد الائچی آدھا ٹی اسپون ڈال کرآنچ بند کردیں شوگر آپ پیالی میں حسب ذائقہ ڈال لیں۔اب آپ بہترین اور زبردست’ کڑک چائے ‘نوش کر رہے ہیں۔
کیا ہم بنا سکتے ہیں اسپیشل کیک؟
بازار میں کیک کے نرخ انڈوں کے بھاو کے ساتھ تیزی سے ترقی کر رہے ہیں جبکہ اسے گھر میں بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔
کیاہیں اجزا؟
* میدہ ایک سو پچھتر گرام
* دودھ ایک کھانے کا چمچ
* مارجرین سو گرام
* کیسٹر شوگر سو گرام
* انڈے دو عدد
* بیکنگ پاو ¿ڈر آدھا چائے کا چمچ
* نمک چٹکی بھر
* چیریز ایک سو پچاس گرام
* چکنائی کیلئے مکھن حسبِ ضرورت
کیا ہے تر کیب؟
1*اوون کو ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔
2*پندرہ سینٹی میٹر (چھ انچ) کا کیک ٹِن مکھن سے گریس کرلیں۔
3*ٹن کے بَیس کے سائز کے مطابق دو چکنائی پروف پیپر دائروں میں کاٹ لیں۔
4*ایک پیپر ٹِن میں بچھا کر مکھن سے گریس کرلیں۔
5*ٹِن کے اطراف میں بھی پیپر لگا دیں۔
6*پیالے میں مارجرین ڈال کر بیٹر سے پھینٹ لیں۔
7*کریم جیسا ٹیکسچر بن جائے تو کیسٹر شوگر ملا کر مزید بیٹ کریں۔
8*انڈوں کو علیحدہ پھینٹ کر آہستہ آہستہ اس مکسچر میں شامل کرلیں۔
9*میدہ، نمک اور بیکنگ پاو ¿ڈر چھان لیں۔
10*چیریز کو درمیان سے کاٹ لیں پھر انہیں میدہ میں ملا دیں اور احتیاط سے اس مکسچر کو دودھ اور مارجرین والے مکسچر میں شامل کریں۔
11*کیک کے مکسچر کو کیک ٹِن میں ڈال دیں، اوپر کی سطح سے برابر کرکے پہلے سے گرم اوون میں تقریباً ایک گھنٹہ بیک کریں۔
12*خصوصی چیری کیک کو عید کے موقع پر چائے کے ساتھ پیش کریں۔
نوٹ: چیری کیک کا ذائقہ بڑھانے کےلئے فریش کریم اور چیریز سے ٹوپنگ کی جاسکتی ہے۔
یہ خوبانی کا حلوہ کیا ہوتا ہے؟
اگر آپ سے کوئی خوبانی کے حلوے کی بات کرے تو ذرا بھی نہ چونکیں۔ فرمائش کرے تو بتادیں اسے حسب ذیل سامان:
شکر : ایک کلو
ونیلا ایسنس : 2 چائے کے چمچے
فریش کریم : تھوڑی سی مقدار میں
خوبانی کو دھو کر صاف کر لینے کے بعد کسی برتن میں چار یا پانچ گلاس پانی ڈال کرایک گھنٹہ کے لئے بھگو دیں۔ایک گھنٹہ بعد اس کو اچھی طرح پکائیںاور جب خوبانیاں گل جائے تو اسے ٹھنڈا کر کے اس کے بیج الگ کر لیں‘ پھر اس بغیر بیج والی خوبانیوں کو اچھی طرح گھوٹ کر اس میں شکرڈالیں اور 25 سے 30 منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں۔پھر اس میں ایسنس ملا کر 2 منٹ مزید پکائیں۔اس کے بعد چولہا بند کر دیں اور خوبانی کے میٹھے کو کسی باو ¿ل میں نکال کر ٹھنڈاہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔جب ٹھنڈا ہو جائے تو سرو کرنے سے پہلے فریش کریم اوپرسے ڈال دیں!!!کہئے‘ آیا نہ مزا؟
بادام اور چاندی کے ورق سے بھی سجا کر پیش کرسکتے ہے
ہاں‘ یہ یاد رکھئے کہ خوبانی کے میٹھے کو چھانیں ضرور ورنہ اس میں ریشے رہ جائیں گے !
کیا گھر میں بھی بن سکتی ہے خشک دودھ کے رس ملائی؟
حلوائی کو دوکان پر جریج کاو ¿نٹر میں سجی رس ملائی دیکھ کر بچو ںکے منہ میں پانی آجاتا ہے لیک جب نرخ پوچھتے ہیں تو ہوش اڑ جاتے ہیں ۔ ایسے میں ہوش آتا ہے اسے گھر میں بنانے کاجبکہ یہ زیادہ مشکل بھی نہیں ہے۔
کیا ہیں اجزائے ترکیبی؟
خشک دودھ 1 کپ
انڈا ( پھنٹا ہوا)1عدد
تیل 3تا4 کھانے کے چمچ
بیکینگ پو ڈر1 چائے کے چمچ
دودھ 1 لیٹر
چینی 1کپ
پستہ بادام 10تا15 عدد
کیا ہے تر کیب بنانے کی؟
1- خشک دودھ ،انڈا ( پھنٹا ہوا) ، بیکینگ پو ڈراور تیل ڈال کر اچھی ظرح مکس کر لیں
2- جب اچھی ظرح مکس ہو جائیں تو اس کے بولز بنالیں
3- ایک دیکچی میںدودھ ابال لیں اس میں چینی شامل کردیں
4- 10سے12 منٹ پکائیں اور گاڑھا کر لیں
5- اس کے بعد وہ بولز شامل کر لیں
6- اس رس ملائی کے ساتھ 5 منٹ پکائیں اور ٹھنڈا کر لیں
7- ایک پیالے میں نکال کر پستہ بادام گارش کرئیں اور سروکرئیں
کیسے بنتا ہے ٹماٹر کا سوپ؟
بعض مرتبہ ڈاکٹر اپنے مریض کو ٹماٹر کا سوپ پینا تجویز کردیتے ہیں جبکہ یہ بازار میں عمومی طور پر دستیاب بھی نہیں ہوتا ‘یوںذائقے کے طور پر گھروں میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔
کن اشیاءکی پڑے گی ضرورت؟
ٹماٹر ایک کلو گرام ‘سرخ اور پکا ہوا
پیاز ایک کپ ‘کتری ہوئی
لیموں کا عرق چار کھانے کے چمچ
لال مرچ پاو ڈر دو کھانے کے چمچ
آلو دو عدد ‘بڑے
لہسن تین جوئے
ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک ایک کھانے کا چمچ
ہرادھنیا تین کھانے کے چمچ‘کٹا ہوا
پانی دو لیٹر
آئل تین کھانے کے چمچ
کیا ہے بنانے کی ترکیب؟
آئل کو برتن میں گرم کریں۔ پیاز شامل کرکے فرائی کریں۔
اب لہسن اور ادرک پیسٹ شامل کرکے گرم کریں۔
ٹماٹر کاٹ کر شامل کریں اور ایک منٹ کےلئے فرائی کریں۔
گاڑھا کرنے کے لئے اس میں آٹے کی جگہ آلو سوپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
کیونکہ اس میں آٹے سے زیادہ غذائیت ہے اور اس کے علاوہ سوپ کا ذائقہ بھی بہتر ہو گا۔
آلو کاٹ لیں، انہیں نمک، پسی ہوئی لال مرچ اور دو لیٹر پانی کے ساتھ برتن میں شامل کریں۔
نمک تھوڑا ڈالیں، ٹماٹر اور لیموں کی کھٹائی کی وجہ سے نمک کا پتہ نہیں چلتا۔
سوپ کو ا بال لیں پھر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پینتالیس منٹ پکائیں۔
اس کے بعد ڈھکن ہٹا کر سوپ کو چھلنی سے چھان لیں اور برتن کو واپس چولہے پر رکھیں اور سوپ پر جھاگ آئے تو صاف کردیں اور لیموں کا عرق شامل کریں۔
آپ ایک چٹکی کالی مرچ بھی حسبِ ضرورت استعمال کر سکتے ہیں۔
اچھی طرح گرم ہو جائے تو ڈش میں ڈالیں۔
پھر ڈش میں دھنیا سے سجا کر گرما گرم پیش کریں۔
کیا گھر میں بھی بن سکتی ہے گلاب جامن؟
عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ گلاب جامن محض بازار سے ہی خرید کرکھائی جاسکتی ہے جبکہ اسے گھر میں پکا بچوں اور بڑوں سب کا دل جیتا جا سکتا ہے۔
ضروری اجزاکریں جمع:
اسکم ملک پاو ڈر تین سو پچھتر گرام
میدہ ایک سو پچیس گرام
گھی ایک کلو
چینی سوا کلو
سوڈا ایک چوتھائی چائے کا چمچ
امونیم ایک چوتھائی چائے کا چمچ
پانی ایک لیٹر
رنگ کاٹ دو چٹکی
پستے گارنش کیلئے
کیا ہے تر کیب بنانے کی؟
1- ایک کڑاہی میں گھی گرم کر لیں۔
2- اب ایک باو ل میں دو کپ گھی اور اسکم ملک پاو ڈر ڈال کر ملا لیں۔ پھر اس میں تھوڑا تھوڑا پانی شامل کر کے مکس کرتے جائیں۔
3- اس کے بعد سوڈا، امونیم، رنگ کاٹ اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
4- پھر میدہ ڈال کر مکس کریں اور اسے فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
5- اب کڑاہی میں چینی اور آدھا لیٹر پانی ڈال کر شیرہ تیار کر لیں۔
6- پھر ٹھنڈا کئے ہوئے مکسچر کے چھوٹے چھوٹے بالز بنا لیں اور اسے ہلکے گرم گھی میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ وہ اوپر آجائے۔
7- آخر میں ہلکا گولڈن براو ن کر کے نکال لیں اور شیرہ میں ڈال دیں۔
8-جب شیرہ گلاب جامن میں جذب ہوجائے تو ڈش میں نکال لیں اور پستے سے گارنش کر کے سرو کریں۔
By: Fatima Zara
Eid is round the corner. How about trying a delicious chicken recipe for your family?
Some special Recipes category section contains a huge variety of Eid-Ul-Fitr recipes after the great month of Holy Ramadan enjoy these recipes with your family, friends & relatives. Here you can find great delicious recipe food like sheer korma recipe, seviyan recipes, pudding recipes, cake recipes and many more. Here you can also find user submitted Pakistani Eid cooking recipes complete with reviews, ratings and cooking tips.
dastarkhaan ki ronaqey by fatima zara
No comments:
Post a Comment