Friday, 23 August 2013

Hazardous Chemicals in Cosmetics! میک اپ؛ کیا آپ ناقص اشیاءخرید رہی ہیں؟

شبانہ سعید
  انسانی جلد بہت حساس ہوتی ہے ‘خصوصا خواتین کا معاملہ زیادہ نازک ہوتا ہے۔بناو سنگھار خواتین کا حق بھی ہے اور مجبوری بھی لیکن آج کل کی میک اپ مصنوعات سے خواتین کی جلد اور صحت کو نہایت سنگین خطرات لاحق ہیں،اور ان خطرات کو ختم کرنے میں سب سے اہم کردار نہ صرف خود خواتین کا ہے جو قدرتی طریقے اختیار کر کے ان نقصانات سے بچ سکتی ہیں بلکہ میک اپ مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کی احتیاط سے بھی خواتین کاتحفظ ہو سکتا ہے جبکہ ناقص اشیاءکے استعمال سے نہ صرف چہرے کی خوبصورتی ماند پڑسکتی ہے بلکہ جلد کی بیماریاں بھی لگ سکتی ہیں‘ اس لئے میک اپ کی اشیاءخریدنے میں احتیاط کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ خریداری کے وقت احتیاط کریں تو جلدی امراض سے بھی بچ سکتی ہیں۔بازار میںایسی اشیاءکی بہتات ہے جو میک اپ کے عنوان پر فروخت کی جارہی ہیں جبکہ ان کے ذریعہ حسن میں افزائش کی بجائے مضر اجزا ءکی شمولیت کے خدشات بھی پائے جاتے ہیں۔کیلی فورنیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے یہ درےافت کیا ہے کہ ٹرائی کلو سان نامی کیمکل جو سینکڑوں گھریلو اور میک اپ مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔اس سے خواتین نہ صرف دل کے مسائل میں مبتلاءہو سکتی ہیں بلکہ مختلف دیگر بیماریوں کا بھی شکار ہو سکتی ہیں،خصوصا لپ اسٹک کے استعمال خواتین کی صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں۔
لپ اسٹک کا ہے شوق بہت:
اگر میک اپ کی تمام اشیا کو سامنے رکھا جائے تو لپ استک وہ واحد پروڈکٹ ہے جو سب سے زیادہ استعمال میں لائی جاتی ہے۔ اسی لئے بازار میں جتنے رنگ لپ اسٹک کے موجود ہیں شاید ہی کسی اور اشیا کے ہوں۔ لپ اسٹک چونکہ سب سے زیادہ استعمال میں آنے والی شے ہے‘ اس لئے اس کی خریداری میں بھی چند باتوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے سب سے پہلے لپ اسٹک کو ہاتھ کی الٹ طرف لگا کر چیک کریں مگر کھی بھی ہونٹ پر لگا کر شیڈ منتخب مت کریں کیونکہ اس طرح جراثیم اس پر منتقل ہوجاتے ہیں۔ خوشبو چیک کرلیں‘ اگر خوشبو نہیں آرہی تو اسے مت لیں کیونکہ اس کو کھلا رکھا گیا ہے۔ دوسرے یہ کہ لپ اسٹک کے بیرونی کنارے بالکل صاف ستھرے ہوں کیونکہ استعمال شدہ اور پرانی لپ اسٹک بہہ کر کناروں پر جم جاتی ہے۔ ایسی لپ اسٹک جس کا ڈھکن فکس نہ ہو اسے مت خریدیں کیونکہ اس طرح لپ اسٹک Solid ہوتی ہے اس پر گرد کی تہ جم جاتی ہے اس کے علاوہ رنگت خود بتا دیتی ہے۔ یہ لپ اسٹک پرانی ہے یا نئی اس لئے اچھی طرح چیک کرنا بہت ضروری ہے۔
سنبھلیں لپ اسٹک سے:
اس حوالے سے ڈاکٹر سلوت عسکری جو کہ ایک ماہر بیوٹیشن اور ڈائٹیشن ہیں بتاتی ہیں کہ لپ اسٹک کوکیمکل کے مضر اثرات سے قطع نظر بہت زےادہ خوبصورت بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔یوں تو تقریبا تمام ہی میک اپ مصنوعات خواتین کے جسم کو اندرونی و بیرونی طور پر متاثر کرتی ہیں لیکن لپ اسٹک ایک ایسی پروڈکٹ ہے جس کے بہت زےادہ استعمال سے خواتین کی صحت کوشدید نقصان پہنچنے کاخدشہ لاحق ہوتا ہے،اس کی وجوہات بتاتے ہوئے ڈاکٹر سلوت کہتی ہیں کہ ان مصنوعات کے بے دریغ استعمال سے خواتین کی صحت کو کیا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔اس حوالے سے ڈاکٹر سلوت عسکری کے بقول’میک اپ مصنوعات بنانے والی تمام کمپنیوں کو مصنوعات کی تےاری کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ مضر صحت کیمکل ان مصنوعات میں شامل نہ کئے جائیں،اس کے علاوہ ان کیمکلوں سے متعلق آگاہی سے بھی ان کے مضر اثرات سے کافی حد تک محفوظ رکھ سکتی ہے جبکہ لپ اسٹک خواتین کی آرائش و زیبائش کا ایک اہم حصہ ہے۔
پیک چیزیں خریدنے کو دیںترجیح :
میک اپ کے سامان کو دیرپا بنانے کیلئے ان میں ایسے کیمیکل ڈالے جاتے ہیں جو ان کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں لیکن ایک بار کھولنے کے بعد ان کیمیکل کی خصوصیات میں کمی آنا شروع ہوجاتی ہے لہٰذا ایسی اشیائ جو کہ بازار میں کھلی رکھی گئی ہیں ان کو بالکل مت خریدیں اور ہمیشہ پیک اشیاءپر اصرار کریں۔
طویل عرصے تک نہ کریںاستعمال:
جس طرح کھانے کی پیک کی گئی چیزوں پر وقت کا تعین کردیا جاتا ہے اس طرح میک اپ میں عام استعمال ہونے والی اشیا کا تعین نہیں کیا جاتا ہے کہ اسے کب تک استعمال میں لایا جائے۔ اس لئے جب بھی اشیا خریدیں اپنے پاس تاریخ نوٹ کرلیں اور کھولنے کے بعد طویل عرصے تک استعمال نہ کریں۔
استعمال سے قبل پڑھ لیں ہدایات :
خریداری کرنے سے قبل ان پر دی گئی ہدایات کو اچھی طرح پڑھ لیں کہ یہ آپ کی جلد کی مناسبت سے موزوں ہے کہ نہیں کیونکہ غلط اشیائ کا استعمال جلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے جیسے کیل مہاسوں اور داغ دھبوں کو دور کرنے کیلئے بازار میں بے شمار کریمیں‘ لوشن‘ فیس واش موجود ہیں مگر جلد کی شناخت (یعنی خشک‘ چکنی) کے حوالے سے ان مصنوعات کا غلط ستعمال جلد کو مزید خراب کردیتاہے اور بعض اوقات ان کے مضر اثرات تادیر محسوس ہوتے رہتے ہیں۔
اچھی طرح کرلیںچیک :
خریداری سے قبل Texture کو اچھی طرح چیک کرلیں کیونکہ پرانی اور غیر معیاری اشیا کی بناوٹ بہت جلد تبدیل ہوجاتی ہے۔ جیسے رنگت میں فرق آنا‘ پگھل جانا یا خوشبو میں فرق آنا۔
استعمال شدہ اشیاءسے بچیں:
جب بھی خریداری کریں اس بات کا یقین کرلیں کہ اس کو پہلے استعمال میں نہیں لایا گیا۔ اکثر خواتین دکان پر ہی اس انداز سے چیک کرتی ہیں کہ ان پر نشانات باقی رہ جاتے ہیں اس لئے ایسی آئٹم جوکہ دکان میں چیک کرنے کیلئے رکھے گئے ہیں ان کو مت خریدیں۔
معیاری کمپنیوں کو دیں ترجیح :
میک کی اشیاءہمیشہ معیاری کمپنیوں کی خریدیں کیونکہ غیر معیاری اور سستی اشیا جلد الرجی کا سبب بنتی ہیں۔
منتخب چیزیں ہی خریدیں:
جس طرح کپڑے‘ جوتے‘ جیولری میں وقت کیساتھ ساتھ تبدیلی وقع ہوتی ہے اسی طرح میک اپ کی کلر اسکیم میں بھی فرق آتاق ہے یعنی اگر ایک دور میں Brown یا Red رنگ کی لپ اسٹک فیشن میں موجود ہوں تو تھوڑے ہی عرصے بعد ان کی جگہ Pink یا Purpleرنگ لے لیتا ہے اسی طرح دوسری مصنوعت یعنی بلشر آئی شیڈ بھی فیشن کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور چونکہ میک اپ کی مصنوعات طویل عرصے تک استعمال کرنا مناسب نہیں اس لئے فیشن کے مطابق کم تعداد میں خریداری کریں جوکہ استعمال میں لائی جاسکیں اور وہ رکھے رکھے خراب ہوں اور نہ ہی فیشن میں پرانی ہوجائیں۔
میک اپ کی چند بنیادی اشیا کی خریداری:
کیسے پہنچانیںفاﺅنڈیشن کو؟
ایسی فاﺅنڈیشن کی بوتل جس کے کناروں پر گاڑھا سیال جما ہو اس کو ہر گز مت خریدیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسے یا تو بار بار چیک کیا گیا ہے یا استعمال شدہ ہے اور ساتھ ہی خوشبو بالکل ختم ہوجاتی ہے یا بدبوآنے لگتی ہے۔ اگر آپ کے پاس اس قسم کی فاﺅنڈیشن موجود بھی ہے تو ا س کو ہرگز استعمال نہ کریں یہ جلد پر کالے نشان چھوڑ جاتا ہے۔
 پاﺅڈرکیسا ہوتا ہے اچھا؟
خریدتے وقت اس کی خوشبو چیک کرلیں ایسا پاﺅڈر جس پر ایک مختلف رنگ کی تہ یا جس رنگ کا پاﺅڈر ہے اسی رنگ کی مناسبت سے گہرے رنگ کی ایک تہ جمی ہو ایسا پاﺅڈر مت لیں اس کا مطلب ہے کہ یہ پرانا ہوچکا ہے اس کے ساتھ ہی پاﺅڈر جس ڈبیا میں جما ہوا ہے اس میں جگہ جگہ دراڑ آگئی ہو ایسے پاﺅڈر کو بھی ہرگزنہ خریدیں کیونکہ یہ بھی اس بات کی علامت ہے کہ اسے بار بار استعمال کیا گیا ہے اور پرانا ہوچکا ہے۔
 خطرناک ہوسکتا ہے مسکارا:
مسکارا کی تیاری میں اسپرٹ استعمال کیا جاتا ہے اور جب استعمال کیلئے اسے کھولا جاتا ہے تو اسپرٹ اڑ جاتا ہے‘ اس لئے مسکارا ہمیشہ ایسا لیں جس میں کھلنے کے بعد مضبوطی سے بند ہونے کی صلاحیت موجود ہو ورنہ مسکارا بہت جلد خشک ہوجائے گا۔ اس کے ساتھ ہی مسکارا جس شیپ کابھی لیں یعنی کنگھی یا برش پر مشتمل ہو ‘اس بات کا خیال رہے کہ وہ اپنی اصلی حالت میں موجود ہوں ایسا مسکارا جس کے برش کے کنارے پھیل گئے ہوں‘ وہ آنکھوں میں چبھ کر انفیکشن پیدا کرتے ہیں جس سے فوری طور پر آنکھوں میں سوجن ہوجاتی ہے اور پانی بہنے لگتا ہے۔
آئی شیڈکو جانیں:
عموماً دو طرح کے آئی شیڈ استعمال کئے جاتے ہیں ایک پاﺅڈر اور دوسرا لیکوئڈ Liquidاگر آپ پاﺅڈر آئی شید خرید رہی ہیں تو معیار کو ترجیح دیں کیونکہ غیر معیار کمپنی کے آئی شیڈ چونکہ پاﺅڈر بیس پر مشتمل ہوں وہ موجود پیک کے اندر ہی اردگرد پھیل جاتے ہیں جبکہ معیاری آئی شیڈ اپنی جگہ پر ہی قائم رہتے ہیں۔اسی طرح محلول کی صورت میں آئی شیڈ پر اگر باریک باریک قطرے موجود ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ پرانا ہوچکا ہے یا کافی دیر تک روشنی میں رکھا گیا ہے جبکہ ان اشیا کو دھوپ کی تیز روسنی سے بچانا بہت ضروری ہے اور ہماری آنکھ چہرے کا وہ نازک حصہ ہے جو ذراسی بھی بے احتیاطی سے فوری رد عمل دکھاتا ہے۔
کیا ہوتا ہے آئی لائنر؟
آئی لائنر پنسل یا لیکوئڈ استعمال کئے جاتے ہیں اگر پنسل والا آئی لائنر خریدنا ہو تو اس چیز کا دھیان رکھئے کہ وہ نرم Softہو اور زیادہ رگڑنا نہ پڑے بصورت دیگر آنکھیں سوج سکتی ہیں ۔پنسل کی لکڑی قطعی ہموار ہو اس میں کٹ نہ ہو اور کنارے خراب نہ ہوں کیونکہ اس طرح کی پنسل جب بھی چھیلی جاتی ہے‘ اس کے اندر آئی لائنر ٹوٹا ہوا ملتا ہے۔ اسی طرح لیکوئڈلائنر کو بھی چیک کرلیں کہ لیکوئڈ جما ہوا نہ ہو اور اس کے اندر موجود برش کے کنارے Pointed ہوں تاکہ خوبصورتی سے لائن لگائی جاسکے اور وہ مضبوطی سے بند ہونے کی صلاحیت رکھتا ہو پنسل پر کور موجود ہونا چاہئے۔
کیسے ہوتے ہیںمیک اپ آلات؟
جس طرح تمام اشیا کی خریداری میں احتیاط لازمی ہے اسی طرح استعمال میں لائے جانے والی آلات میں بھی احتیاط پرتنی چاہئے۔ جیسے اسفنج کی خریداری میں یہ ضروری دیکھ لیں کہ وہ Rough نہ ہو اس قسم کے اسفنج جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ برش جس مقصد کیلئے بھی لیں اس کے سائز اور بناوٹ کو ضرور ددیکھ لیں۔ ایسے برش جو کہ سخت ہوں کو استعمال نہ کریں ہمیشہ نرم بالوں والا برش خریدیں اسی طرح آئی شیڈ لگانے کیلئے جو باریک اسفنج خریدیں اس کو دبا کر ضرور چیک کرلیں کہ اس کے اندر سخت پلاسٹک نہ ہو ورنہ لگانے کے دوران اسفنج پھٹ جاتا ہے اور آنکھوں میں چبھ سکتا ہے۔اس طرح میک اپ کی خریداری میں ان تمام احتیاطوں کو مد نظر رکھیں اور سستی اور غیر معیاری اشیا کی بجائے معیار کوترجیح دیں۔   



Hazardous Chemicals in Cosmetics!
By: Shabana Saeed
Some of the ingredients in cosmetics and personal care products are toxic chemicals that may be hazardous to your health. Take a look at some of the ingredients to watch for and the health concerns raised by these chemicals. According to reports, some of the ingredients in beauty products aren't that pretty. U.S. researchers report that one in eight of the 82,000 ingredients used in personal care products are industrial chemicals, including carcinogens, pesticides, reproductive toxins, and hormone disruptors. Many products include plasticizers (chemicals that keep concrete soft), degreasers (used to get grime off auto parts), and surfactants (they reduce surface tension in water, like in paint and inks). Imagine what that does to your skin, and to the environment. We surveyed Canadians to see how many of the Dirty Dozen ingredients below appeared in their cosmetics, and our findings show that 80 per cent of entered products contained at least one of these toxic chemicals. You can avoid harmful chemicals when you use our shopper's guide, and audit your bathroom cupboard using this list of harmful ingredients:
1. BHA and BHT
Used mainly in moisturizers and makeup as preservatives. Suspected endocrine disruptors and may cause cancer (BHA). Harmful to fish and other wildlife. Read more »
2. Coal tar dyes: p-phenylenediamine and colours listed as "CI" followed by a five digit number. In addition to coal tar dyes, natural and inorganic pigments used in cosmetics are also assigned Colour Index numbers (in the 75000 and 77000 series, respectively). Look for p-phenylenediamine hair dyes and in other products colours listed as "CI" followed by five digits.1 The U.S. colour name may also be listed (e.g. "FD&C Blue No. 1" or "Blue 1"). Potential to cause cancer and may be contaminated with heavy metals toxic to the brain.
3. DEA-related ingredients
Get the sustainable shopper's guide to cosmeticsUsed in creamy and foaming products, such as moisturizers and shampoos. Can react to form nitrosamines, which may cause cancer. Harmful to fish and other wildlife. Look also for related chemicals MEA and TEA.
4. Dibutyl phthalate
Used as a plasticizer in some nail care products. Suspected endocrine disrupter and reproductive toxicant. Harmful to fish and other wildlife. Read more »
5. Formaldehyde-releasing preservatives
Look for DMDM hydantoin, diazolidinyl urea, imidazolidinyl urea, methenamine and quarternium-15. Used in a variety of cosmetics. Slowly release small amounts of formaldehyde, which causes cancer. Read more »
6. Parabens
Used in a variety of cosmetics as preservatives. Suspected endocrine disrupters and may interfere with male reproductive functions. Read more »
7. Parfum (a.k.a. fragrance)
Any mixture of fragrance ingredients used in a variety of cosmetics — even in some products marketed as "unscented." Some fragrance ingredients can trigger allergies and asthma. Some linked to cancer and neurotoxicity. Some harmful to fish and other wildlife.
8. PEG compounds
Used in many cosmetic cream bases. Can be contaminated with 1,4-dioxane, which may cause cancer. Also for related chemical propylene glycol and other ingredients with the letters "eth" (e.g., polyethylene glycol). Read more »
9. Petrolatum
Used in some hair products for shine and as a moisture barrier in some lip balms, lip sticks and moisturizers. A petroleum product that can be contaminated with polycyclic aromatic hydrocarbons, which may cause cancer. Read more »
10. Siloxanes
Look for ingredients ending in "-siloxane" or "-methicone." Used in a variety of cosmetics to soften, smooth and moisten. Suspected endocrine disrupter and reproductive toxicant (cyclotetrasiloxane). Harmful to fish and other wildlife. Read more »
11. Sodium laureth sulfate
Used in foaming cosmetics, such as shampoos, cleansers and bubble bath. Can be contaminated with 1,4-dioxane, which may cause cancer. Look also for related chemical sodium lauryl sulfate and other ingredients with the letters "eth" (e.g., sodium laureth sulfate).
12. Triclosan
Used in antibacterial cosmetics, such as toothpastes, cleansers and antiperspirants. Suspected endocrine disrupter and may contribute to antibiotic resistance in bacteria. Harmful to fish and other wildlife.

No comments:

Post a Comment