ہم اپنے بچوں کو پہلے حفظ کیوں کروائیں؟
امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے حلقۂ درس میں ایک صاحب اپنے بچے کو لے کر آئے اور اسے اپنے درس میں بٹھانے کی اجازت چاہی. حضرت الامام نے پوچھا کہ بچہ حافظ قرآن ہے؟ جواب دیا: نہیں۔ فرمایا: بچے کو پہلے قرآن حفظ کراؤ پھر لے کر آنا۔۔۔۔۔۔۔۔ سات روز ہی اس واقعہ کو گزرے تھے کہ وہ صاحب اپنے بچے کو لے کر پھر حاضر خدمت ہوئے۔ امام صاحب نے کہا: میں نے کہا نہیں تھا کہ اس بچے کو پہلے قرآن حفظ کرواؤ پھر آنا۔ ان صاحب نے جواب دیا: بچے نے اللہ کے فضل و کرم سے قرآن حفظ کرلیا ہے.
(بلوغ الأمانی للشیخ زاہدالکوثری)
یہی بچہ بعد میں حدیث و فقہ کا امام و مجتہد، عابد و زاہد اور ایسا عالم و فقیہ بنا جس نے ایک لاکھ سے زائد فقہی مسائل مستنبط و مستخرج فرمائے، تقریباً ایک ہزار کتابیں تصنیف کیں اور بے شمار قابل فخر شاگرد چھوڑے جس کو تاریخ میں امام محمدبن حسن الشیبانی کے نام سے جانا جاتا ہے! (صححہ: #ایس_اے_ساگر )
https://saagartimes.blogspot.com/2022/10/blog-post_29.html
No comments:
Post a Comment