Tuesday, 27 February 2018

مدینہ میں طاعون اور دجال داخل نہیں ہوگا

مدینہ میں طاعون اور دجال داخل نہیں ہوگا
راوی: وعن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه و سلم: " ليس من بلد إلا سيطؤه الدجال إلا مكة والمدينة ليس نقب من أنقابها إلا عليه الملائكة صافين يحرسونها فينزل السبخة فترجف المدينة بأهلها ثلاث رجفات فيخرج إليه كل كافر ومنافق"
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مکہ اور مدینہ کے علاوہ ایسا کوئی شہر نہیں ہے جسے دجال نہ روندے گا اور مدینہ، یا مکہ اور مدینہ میں سے ہر ایک کے راستوں میں ایسا کوئی راستہ نہیں ہے جس پر صف باندھے ہوئے فرشتے نہ کھڑے ہوں جو اس شہر کی نگہبانی کرتے ہیں چنانچہ جب دجال مدینہ سے باہر زمین شور میں نمودار ہوگا تو مدینہ اپنے باشندوں کے ساتھ زلزلہ کی صورت میں تین مرتبہ ہلے گا جس کے نتیجہ میں ہی کافر و منافق مدینہ سے نکل پڑے گا اور دجال کے پاس چلا جائے گا۔ (بخاری ومسلم)
مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ حرم مدینہ کا بیان ۔ حدیث 1292

http://www.hadithurdu.com/09/9-2-1292/
مدینہ منورہ فضائل کے آئینہ میں
اللہ تعالیٰ نے اس کائناتِ رنگ وبو میں بعض انسان کو دوسرے بعض سے افضل وبرتر بنایا ہے؛ چناں چہ انبیاء علیہم السلام کو دوسرے تمام انسانوں پر فضیلت بخشی اور پھر انسانوں میں سے علماء، صلحاء، اتقیاء، عابدین اورزاہدین کو بقیہ تمام لوگوں پر پھر بقیہ لوگوں میں سے عام مومنین کو کفار ومشرکین پر ؛لیکن فضیلت وبرتری ایک ایسی چیز ہے جس کا دائرہ صرف انسان تک محدود نہیں ہے؛ بلکہ نوع انسان سے متجاوز ہوکر حیوانات، نباتات امکنہ ومقامات تک پہنچتا ہے؛ چناں چہ حق سبحانہ وتعالیٰ نے مقامات وامکنہ میں سے بھی بعض مخصوص ومقدس مقامات کو دوسرے بعض پر فوقیت بخشی ہے، ان ہی مخصوص ومقدس مقامات میں سے دار ہجرتِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  بھی ہے؛ کیوں کہ اس مقدس سرزمین کے ساتھ بہت سے امتیازات جڑے ہوئے ہیں اور یہ مبارک زمین بہت سے فضائل ومناقب کی حامل ہے، یہ وہ سرزمین ہے جس کی طرف (کفار مکہ اور اہل طائف کے ایمان سے مایوس ہوکر) خاتم الرسل آقائے دو جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  نے ہجرت فرمائی اور اپنی زندگی کے آخری دس سال یہیں گذارے، یہی وہ سرزمین ہے جس کی طرف اپنی جان اور اسلام کی حفاظت کی خاطر کفارمکہ کے ظلم وستم سے پریشان وتنگ آکر صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے ہجرت کی اور ا من واطمینان کے ساتھ زندگی گذاری یہی وہ سر زمین ہے، جہاں سے اسلام دنیا میں پھیلا اور قوت وشوکت حاصل ہوئی، یہی وہ سرزمین ہے جہاں کے باشندوں نے قدم قدم پر ا للہ کے حبیب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دیا حتی کہ اپنی جانوں کو نبی  صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان کرنے سے گریز نہیں کیا، اسی وجہ سے اللہ کی طرف سے ان کو انصار کا لقب ملا اوراللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جا بجا ان کی تعریف کی؛ چناں چہ قرآن کریم میں ہے:  
وَالَّذِیْنَ تَبَوَّؤُوا الدَّارَ وَالْإِیْمَانَ مِن قَبْلِہِمْ یُحِبُّونَ مَنْ ہَاجَرَ إِلَیْْہِمْ وَلَا یَجِدُونَ فِیْ صُدُورِہِمْ حَاجَةً مِّمَّا أُوتُوا، وَیُؤْثِرُونَ عَلَی أَنفُسِہِمْ وَلَوْ کَانَ بِہِمْ خَصَاصَةٌ وَمَن یُوقَ شُحَّ نَفْسِہِ فَأُوْلَئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُون․(الحشر:۹) ترجمہ: اور یہ مال فئ ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے ان سے پہلے (مدینہ کے)گھر وں میں ٹھکانہ بنایا اور ایمان لائے، وہ محبت کرتے ہیں ان لوگوں سے جنہوں نے ان کی طرف ہجرت کی اور اپنے دلوں میں کوئی تنگی نہیں پاتے ہیں، اس مال غنیمت سے جوان کو دیا جائے اور وہ(ان کو) خود پر ترجیح دیتے ہیں اگر چہ ان کو فاقہ کرنا پڑے اور جو شخص اپنے نفس کے بخل سے بچا لیا گیا تو ایسے ہی لوگ کامیاب ہیں۔
قرآن کریم نے اس آیت میں انصار کے چند اوصاف حمیدہ بیان کیے ہیں:
(۱) ان کے دلوں میں مہاجرین کی محبت ہے۔
 (۲) اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم مہاجرین کو ان کے فقر و غربت کی وجہ سے مالِ غنیمت میں سے کچھ زیادہ دے دیں تو وہ تنگ دل اور پریشان نہیں ہوتے۔
(۳) کھانے پینے، رہنے سہنے کی چیزوں میں یہ لوگ مہاجرین کو خود پر ترجیح دیتے ہیں اگر چہ ان کو فاقہ ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔
آگے اللہ تعالیٰ نے ایک قاعدہ کلیہ بیان فرمایا ہے کہ جن لوگوں کے دلوں میں بخل اور مال ودولت کی حرص نہیں ہوتی تو وہ لوگ کامیاب وکامران ہوتے ہیں، اس سے صحابہٴ کرا
م رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے کامیاب وبامراد ہونے کی طرف اشارہ کرنا مقصود ہے؛ اس لیے کہ صحابہٴ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے دل بھی بخل اور مال ودولت کی حرص سے محفوظ ہیں، اسی طرح غزوہٴ بدر کے موقع پر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے أشیروا عليّ أیہا الناس کہہ کر انصار کی رائے معلوم کی تو انصار کے سردار سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا تھا کہ اے اللہ کے رسول ہم آپ پر ایمان لائے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کی تصدیق کی ہے، اگر آپ ہم کو دریا میں کودنے کا حکم دیں گے تو ہم دریا میں کودنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
الغرض قرآن واحادیث اور کتب تواریخ میں انصار کے بے شمار فضائل ومناقب بیان کیے گئے ہیں، جو خود ایک مستقل موضوع ہے، جس کے لیے سیکڑوں صفحات کی ضرورت ہے، یہاں احقر نے ضمناً ان کے چند فضائل کا اس لیے تذکرہ کردیا ہے کہ مکان ومکین کی فضیلت ایک دوسرے کو مستلزم ہے، اب احادیث کی روشنی میں مدینہ منورہ کے فضائل ملاحظہ فرمائیں۔
مدینہ منورہ کے لیے برکت کی دعاء
مدینہ منورہ کی سرزمین، اس کے پھل، پیمانے اور مُد کے لیے برکت کی دعاء فرمائی ہے؛ چناں چہ مسلم شریف کی حدیث ہے: ابوہریر
ہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ باغ کا سب سے پہلا پھل دیکھتے تو اس کو لے کر نبی  صلی اللہ علیہ وسلم  کی خدمت میں حاضر ہوتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم  اس کو لیتے اور یہ دعاء فرماتے کہ اے اللہ ہمارے پھل میں برکت عطا فرما، ہمارے شہر میں برکت فرما، ہمارے صاع میں برکت فرما اور ہمارے مد میں برکت فرما، اے اللہ بیشک ابراہیم  تیرے بندے، تیرے خلیل اور تیرے نبی ہیں اور بیشک انھوں نے تجھ سے مکہ کے لیے دعا ء کی اور میں بھی مدینہ کے لیے اس طرح کی دعاء کرتا ہوں، جیسا کہ ابراہیم  نے مکہ کے لیے دعاء کی اور ایک گنا زیادہ وہ حدیث درج ذیل ہے:
وعنہ (أبي ہریرة رضی اللہ عنہ) قال کان الناس إذا رأوا أول الثمرة جاء وابہ إلی النبي صلی اللہ علیہ وسلم فإذا أخذہ قال اللہم بارک لنا في ثمرنا وبارک لنا في مدینتنا وبارک لنا في صاعنا وبارک لنا في مدنا، اللہم إن إبراہیم عبدک وخلیلک ونبیک وإني عبدک ونبیک وإنہ دعاک لمکة وأنا أدعوک للمدینة بمثل ما دعاک لمکة ومثلہ معہ․(مسلم ۱/۴۴۲باب فضل المدینة،مؤطأمالک کتاب جامع الدعأ باب فضل المدینة ۳۵۸)
آب وہوا کی درستگی اور وبائی مرض کے لیے دعاء
جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم  اور صحابہٴ کرام 
رضی اللہ تعالیٰ عنہم مدینہ منورہ تشریف لائے تو مدینہ کے قیام کے زمانہ میں حضرت ابو بکر اور بلال رضی اللہ عنہما بخار میں مبتلا ہوگئے یہ ایک سخت قسم کا بخار تھا جو وباء کی شکل میں اہل مدینہ کو آتاتھا اور جس کو آتاتھا کمزور کردیا کرتاتھا، جس سے صحابہٴ کرام  رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے مدینہ منورہ سے بددل ہونے کا بھی اندیشہ تھا، اس موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے دعاء فرمائی: اے اللہ ہمارے دلوں میں مدینہ کی محبت پیدا فرمادیجیے جیسا کہ ہمارے دلوں میں مکہ کی محبت ہے یا اس سے بھی زیادہ،مدینہ کی آب وہوا کو درست کردیجیے اور اس کے بخار کو جحفہ کی طرف منتقل کردیجیے۔(جحفہ مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک بستی تھی جہاں کے باشندے یہودی تھی) اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کی یہ دعاء قبول فرمائی اور بخار کو ان لوگوں کی طرف منتقل کردیا۔
حضرت عبد اللہ بن عمر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس کے متعلق ایک خواب بھی نقل کیا گیا ہے وہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا کہ میں نے خواب میں ایک کالی عورت دیکھی جس کے سرکے بال پراگندہ تھے، مدینہ سے نکلی اورمہیعہ میں جاکر اتر گئی تو میں نے اس کی تعبیر لی کہ مدینہ کی وباء مہیعہ کی طرف منتقل کردی گئی (مہیعہ جحفہ کا ہی نام تھا) جیسا کہ مندرجہ ذیل احادیث سے معلوم ہوتا ہے۔
(الف) عن عائشة رضی اللہ تعالی عنہا قالت لما قدم المدینة وعک أبو بکر وبلال فجئت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فأخبرتہ فقال: اللہم حبب إلینا المدینة کحبنا مکة أو أشد وصححہا وبارک لنا في صاعہا ومدہا وانقل حمّاہا فاجعلہا بالجحفة․(بخاری ۲۵۳ باب بلا عنوان اختصارا، مؤطأمالک ہ۳۶باب ماجا ء فی وباء المدینة مختصر من حدیث طویل)
ترجمہ: حضرت عائشہ
رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: جس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  مدینہ تشریف لائے تو ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ بخارمیں مبتلا ہوگئے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کے پاس آئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کو خبردی توآپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے یہ دعاء فرمائی: اے اللہ ہمارے دلوں میں مدینہ کی محبت پیدا فرما جیسا کہ ہمارے دلوں میں مکہ کی محبت ہے یا اس سے بھی زیادہ، اس کی آب وہوا کو درست کردیجیے اور ہمارے لیے برکت پیدا فرما اس کے صاع میں اور اس کے مد میں اور اس کے بخار کو جحفہ کی طرف منتقل کردیجیے۔
(ب) عن عبد اللہ بن عمرو في روٴیا النبي صلی اللہ علیہ وسلم فيالمدینة رأیت امرأة سوداء ثائرة الرأس خرجت من المدینة حتی نزلت مہیعة فتأولتہا أن وباء المدینة نقل إلی مہیعة وہي الجحفة (مختصرصحیح البخاری باب من کذب فی حلمہ۴/۲۶۲)
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عمر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے: نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کے خواب کے بارے میں مدینہ کے قیام کے زمانہ میں: میں نے ایک کالی عورت کو خواب میں دیکھا جس کے سر کے بال بکھرے ہوئے تھے جو مدینہ سے نکلی اور مہیعہ میں اتر گئی میں نے اس کی تعبیر لی کہ مدینہ کی وباء مہیعہ یعنی جحفہ کی طرف منتقل کردی گئی۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ سے محبت
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کو مدینہ بہت عزیز اور محبوب تھا؛ چناں چہ حضرت انس
رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  جب سفرسے آتے اور مدینہ کی دیواروں پر نظر پڑتی تو اپنی اونٹنی تیز کردیتے اور اگر اونٹنی کے علاوہ کوئی دوسری سواری ہوتی تو اس کو تیز کردیتے، انھیں سے ایک دوسری حدیث میں منقول ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے مدینہ کے اُحدپہاڑ کے بارے میں فرمایا کہ یہ پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں ، جیسا کہ احادیث ذیل میں اس کی تصریح ہے:
عن أنس رضی اللہ عنہ أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم کان إذا قدم من سفر فنظر إلی جدرات المدینة أوضع راحلتہ وإن کان علی دابة حرکہا من حبہا(بخاری۱/۲۵۳باب بلاعنوان)
ترجمہ: حضرت انس
رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  جب کسی سفر سے واپس آتے اور مدینہ کی دیواروں کو دیکھتے تو اپنی اونٹنی کو تیز کردیتے اور اگر دوسری سواری پرہوتے اس کو تیز کردیتے اور یہ سب مدینہ سے محبت کی وجہ سے تھا۔
وعنہ أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم أن ا لنبي صلی اللہ علیہ وسلم طلع لہ أحد فقال ہذا جبل یحبنا ونحبہ (مؤطأ مالک ،کتاب الجامع، باب ما جاء فی أمر المدینة۳۶۱)
ترجمہ: حضرت انس
رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کو جب احد پہاڑ دکھائی دیتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم  فرماتے کہ یہ پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔
فائدہ: اس حدیث میں ”ہذا جبل یحبنا ونحبہ“ کی شرح میں محدثین کی دو رائیں ہیں:
(۱) یہ حدیث مجاز پر محمول ہے اورپہاڑ کے محبت کرنے کا مطلب ہے کہ اس پہاڑ کے قریب رہنے والے لوگ یعنی اہل مدینہ جو صاحب ایمان وتوحید ہیں ہم سے محبت کرتے ہیں اور ہم ان سے محبت کرتے ہیں۔
(۲) یہ حدیث اپنے ظاہر پر محمول ہے اس لیے کہ اللہ تعالیٰ بعض دفعہ جمادات میں بھی علم ودانائی، محبت وعداوت پیدا فرمادیتے ہیں، جیسا کہ وہ ستون جس پر ٹیک لگا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم  خطبہ دیا کرتے تھے جب منبر تیار ہوگیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم  منبر پر خطبہ دینے لگے اور ستون پر ٹیک لگا کر خطبہ دینا ترک فرمادیا تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  سے جدائی کے غم میں رونے لگا۔
الغرض خواہ یہ حدیث ظاہر پر محمول ہو یا مجاز پر دونوں صورتوں میں مدینہ کی حرمت وعظمت کی طرف مشیر ہے،اگر ظاہر پر محمول ہو تو اس لیے کہ اس حدیث سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم  اور صحابہٴ کرام
رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا مدینہ کے پہاڑ احد سے محبت کرنا اور پہاڑ کا آپ اور آپ کے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے محبت کرنا ثابت ہوتا ہے اور مجاز پر محمول ہو تو؛ اس لیے کہ اس حدیث سے اہلِ مدینہ کا آپ اور آپ کے صحابہٴ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے محبت کرنا ثابت ہوتا ہے اور آپ اور آپ کے صحابہٴ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا اہل مدینہ سے، گویا اہل مدینہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کے صحابہٴ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے نزدیک محبوب ہیں تواہلِ مدینہ کی فضیلت ثابت ہوئی اور مکین کی فضیلت مکان کی فضیلت کومستلزم ہوتی ہے، لہٰذا مدینہ کی فضیلت ثابت ہوئی۔
مدینہ منورہ کی حرمت وعظمت
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے مدینہ منورہ کو مکرم ومحترم قرار دیا ہے؛ حتی کہ بعض احادیث میں اس کے خاردار درختوں کے کاٹنے اور شکار کرنے سے منع کیا ہے، اور بعض احادیث میں فرمایا ہے کہ اگر تم میں سے کوئی کسی کو حرمِ نبوی میں شکار کرتا ہوا دیکھے تو اس کا سامان چھین لے؛ چناں چہ اسی حدیث کے پیش نظر ایک صحابی سعد بن ابی وقاص
رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک غلام کو حرمِ نبوی میں شکار کرتے ہوئے دیکھا تو اس کے کپڑے چھین لیے اس غلام کے مالکان آئے اور کپڑے مانگے تو سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کپڑے نہیں دیے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کا یہ فرمان سنایا من أخذ أحدا یصید فیہ فلیسلبہ،وہ احادیث مندرجہ ذیل ہیں:
(الف) عن علي رضی اللہ عنہ قال ما کتبنا عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إلا القرآن ومافي ہذہ الصحیفة قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم المدینة حرام ما بین عیر إلی ثور فمن أحدث فیہا حدثا أو آوی محدثا فعلیہ لعنة اللہ والملائکة والناس أجمعین لا یقبل منہ صرف ولا عدل( بخاری۱/۲۵۱،۲۵۲باب حرم المدینة۔ ابو داؤد۱/۲۷۸باب تحریم المدینة
ترجمہ: حضرت علی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  سے سوائے قرآن اور جو کچھ اس صحیفے میں کچھ نہیں لکھا، انھوں نے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کا فرمان ہے، مدینہ محترم ومکرم ہے عیر اور ثور(مدینہ کی دو پہاڑیاں) کے درمیان سو جو شخص اس میں کوئی بدعت ایجاد کرے یا کسی بدعتی کو ٹھکانہ دے تو اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے، اس کی کوئی فرض اور نفل نماز قبول نہیں ہوگی۔
(ب) عن سعد قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إني أحرم ما بین لابتي المدینة أن یقطع عضاہا أو یقتل صیدہا(مصنف ابن ابی شیبہ باب مساحة حرم المدینة۷/۲۹۵)
ترجمہ: حضرت سعد
رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشاد ہے : میں حرام قرار دیتا ہوں اس علاقے کو جو مدینہ کی دو پہاڑیوں کے درمیان ہے، یعنی اس بات کو کہ اس کے خاردار درختوں کو کاٹا جائے یا اس کے شکار کو قتل کیا جائے۔
(ج) عن سلیمان بن أبي عبد اللہ قال رأیت سعد بن أبي وقاص أخذ رجلا یصید في حرم المدینة الذي حرم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فسلبہ ثیابہ فجاء موالیہ فکلموہ فیہ فقال إن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حرم ہذا الحرم وقال من أخذ أحدا یصید فیہ فلیسلبہ فلا أرد علیکم طعمة أطعمنیہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ولکن إن شئتم دفعتُ إلیکم ثمنہ) أبوداؤدباب تحریم المدینة۱/۲۷۸ )
ترجمہ: حضرت سلیمان بن ابو عبد اللہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا : میں نے سعد بن ابی وقاص کو دیکھا کہ انھوں نے ایک آدمی کو پکڑا جو حرم مدینہ میں جس کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے حرارم قرار دیا ہے شکار کررہا تھا تو انھوں نے اس کے کپڑے چھین لیے تو اس کے مالکان آئے اور اس کو چھوڑنے کے بارے میں گفتکو کی تو سعد نے جواب دیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے حرم مدینہ کو محترم قرار دیا ہے اور فرمایا کہ جو کسی کو حرم مدینہ میں شکار کرتا ہوا پکڑے تو چاہیے کہ وہ اس کا سامان چھین لے؛ لہٰذا میں تمہیں وہ رزق نہیں لوٹاوٴں گا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عنایت کیا ہے؛ البتہ اگر تم چاہو تو میں اس کی قیمت لوٹا دوں۔
نوٹ: احادیث مذکورہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے حرم نبوی کو حرام قرار دیا ہے جس طرح کہ حرم مکی کو حرام قرار دیاہے؛ لیکن ان احادیث میں حرام سے حرام شرعی مراد نہیں ہے؛ بلکہ حرام بمعنی معظم ومحترم ہے؛ اس لیے فقہاء احناف کے یہاں حرم نبوی کی خاردار گھاس اور اس کے شکار کو قتل کرنا شرعی اعتبار سے حرام نہیں ہے؛ البتہ مکروہ ہے، جب کہ حرم مکی کو اللہ اور اس کے رسول نے حرام قرار دیا ہے، اس سے حرام شرعی مراد ہے؛ لہٰذا حرم مکی کی گھاس کو کاٹنا اور اس میں شکار کرنا شرعا حرام ہوگا؛ لیکن خواہ احادیث مذکورہ میں حرام بمعنی معظم ومحترم ہو یا حرام بمعنی شرعی ہو دونوں صورتوں میں حرم نبوی کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔
کما في حاشیة المشکاة: قال التوربشتي قولہ صلی اللہ عیلہ وسلم حرمت المدینة أراد بذلک التحریم التعظیم دون ما عداہ من الأحکام المتعلقة بالحرم․․․․․․․ قال الطیبي: المشہور من مذہب مالک والشافعي أنہ لا ضمان في صید المدینة وقطع شجرہا بل ذلک حرام بلا ضمان فقال بعض العلماء یجب الجزاء کحرم مکة وقال بعضہم لا یحرم أیضا وہو مذہبنا أنہ یکرہ․
ترجمہ: حاشیہ مشکوٰة میں ہے: علامہ تورپشتی نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کا یہ فرمان ”حرمت المدینة“ اس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کی مراد تعظیم ہے نہ کہ وہ دوسرے احکام جو حرم مکی سے متعلق ہیں صلی اللہ علیہ وسلم علامہ طیبی نے کہا ہے کہ امام مالک اور امام شافعی رحمہما اللہ کا مشہور مذہب یہ ہے کہ مدینہ کے شکار اور اس کے درختوں کو کاٹنے میں کوئی ضمان نہیں ہے؛ بلکہ وہ حرام ہے بغیر ضمان کے لازم ہوئے، بعض علماء نے کہا کہ جزاء(بدلہ) واجب ہے، حرم مکی کی طرح اور بعض نے کہا کہ حرام نہیں ہے اور یہ ہی ہمارا مذاہب ہے کہ (درختوں کو کاٹنا اور شکارکرنا) حرام نہیں بلکہ مکروہ ہے۔
مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کا حکم
نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس مقدس بستی کی طرف ہجرت کرنے کا حکم دیا گیا؛ چناں چہ حدیث شریف میں ہے:
عن أبي ہریرة رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أمرت بقریة تأکل القری یقولون یثرب وہي المدینة(بخاری باب فضل المدینةوإنہاتنفی الناس ۱/۲۵۲۔مسلم باب المدینة تنفی خبثہاویسمی طایة وطیبة۱/۴۴۴)
ترجمہ: حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشاد ہے کہ مجھے ایسی بستی کی طرف (ہجرت کا) حکم دیا گیا جو دوسری بستیوں کو کھا جائے گی اور وہ مدینہ ہے۔
مدینہ منورہ اور مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کا ثواب
مدینہ منورہ میں نماز پڑھنے کا ثواب ایک حج اور عمرہ کے برابر ہے، جیسا کہ حضرت عمر سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  سے سنا دراں حالیکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  وادی عقیق میں تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم  فرماتے تھے کہ میرے پاس ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ اس مبارک وادی (مدینہ منورہ میں نماز پڑھو اس میں نماز پڑھنے کا ثواب ایک حج اور عمرہ کے برابر ہے، وہ حدیث مندرجہ ذیل ہے:
عن ابن عباس رضی اللہ عنہ قال قال عمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہ سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہو بوادي العقیق یقول أتاني اللیلة آت من ربي فقال صل في ہذا الوادي المبارک وقل عمرة في حجة وفي روایة قل عمرة وحجة( بخاری باب قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم العقیق۲/۱۳۵)
علاوہ ازیں اسی مقدس زمین میں مسجد نبوی واقع ہے، جس میں نماز پڑھنے کا ثواب ایک ہزار نمازوں کے برابر ہے اور بعض روایات میں ایک لاکھ نمازوں کے برابر ہے، وہ حدیث درج ذیل ہے:
”صلاة في مسجدي ہذا تعدل ألف صلاة فیما سواہ إلا المسجد الحرام“ مسلم۱/۴۴۷، (صحیح ابن خزیمہ ط۳باب اختیار صلاة المرء ة فی مخدعہا ۲/۸۱۵)
ترجمہ: میری اس مسجد میں ایک نماز کا ثواب ہزار نمازوں کے برابر ہے جو اس کے علاوہ دوسری جگہوں میں پڑھی جائیں سوائے مسجد حرام کے۔(شامی۲/۴۲۲)
علامہ شامی نے یہ حدیث افضل المساجد (سب سے افضل مسجد ) کی بحث میں ذکر کی ہے؛ چنانچہ کہا ہے کہ سب سے افضل مسجد مسجد حرام ہے اس کے بعد مسجد نبوی ہے جیسا کہ اس حدیث سے پتہ چلتا ہے اس لیے کہ اس میں مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کا ثواب ہزار نمازوں کے برابر بتایا گیا ہے؛ مگر مسجد حرام مستثنیٰ ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مسجد حرام میں نماز پڑھنے کا ثواب اس سے زیاد ہ ہے۔
روضہٴ مبارک کی زیارت کا ثواب
اس مبارک سرزمین میں روضہٴ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  ہے جس کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا کہ جس شخص نے میری زیارت کے لیے سفر کیا اور سفر سے اس کا مقصد میری زیارت ہی تھا تو وہ قیامت کے دن میرا پڑوسی ہوگا، اورایک دوسری حدیث میں ہے جس شخص نے حج کیا اور میری قبر کی زیارت کی تو وہ ایسا ہے جیسا کہ زندگی میں اس نے میری زیارت کی؛ چنانچہ مشکوٰة شریف میں ہے:
عن رجل من آل الخطاب عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال من زارني متعمدا کان في جواري یوم القیامة (شعب الایمان باب فضل الحج والعمرة۶/۴۸،المعجم الأوسط باب من اسمہ جعفر۳/۳۵۱)
ترجمہ: خطاب کی اولاد میں سے ایک شخص سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا : جس شخص نے بقصد وارادہ میری زیارت کی تو وہ قیامت کے دن میرا پڑوسی ہوگا۔
عن ابن عمر مرفوعا من حج فزار قبري بعد موتي کمن زارني في حیاتي (شعب الایمان باب فضل الحج والعمرة۶/۴۸)
ترجمہ: حضرت ابن عمر سے مرفوعاً روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا جس شخص نے حج کیا اور مرنے کے بعد میری قبر کی زیارت کی تو وہ ایسا ہے جیسا کہ میری زندگی میں اس نے میری زیارت کی۔
مدینہ کی پریشانیوں پر صبر کی فضیلت
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے مدینہ منورہ کے بارے میں فرمایا ہے جس شخص نے مدینہ کی مشکلوں، اس کی پریشانیوں اور مشقتوں (گرمی، بخار وغیرہ) کو برداشت کیا تو میں اس کے لیے گواہ ہوں گا اور قیامت کے دن اس کا سفارشی ہوں گا، جیسا کہ مشکوٰة شریف میں ہے:
عن رجل من آل الخطاب عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال ․․․․․․․ من سکن المدینة وصبر علی بلائہا کنت لہ شہیدا ومشفعا یوم القیامة(مسلم شریف باب الترغیب فی سکن المدینة والصبر۲/۴ہ۱)
ترجمہ: آل خطاب میں سے ایک شخص سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا: جو شخص مدینہ میں رہائش اختیار کرے اور اس کی مشقتوں پر صبر کرے تو میں اس کے لیے گواہ ہوں گا اور قیامت کے دن اس کا سفارشی ہوں گا۔
ایک دوسری حدیث میں حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا :میری امت کا کوئی فرد مدینہ کی سختی اور پریشانی پر صبر نہیں کرے گا مگر یہ کہ قیامت کے دن میں اس کے لیے سفارشی ہوں گا۔( مسلم شریف۱/۴۴۴)
اسی طرح ایک اور حدیث میں یہ مضمون مذکور ہے: جو شخص مدینہ کی پریشانیوں اور اس کی مشقتوں کو برداشت کرے گا میں قیامت کے دن اس کے لیے سفارشی یا گواہ ہوں گا (نسائی ۴/۲۵۹) یعنی اگر وہ شخص گنہگار ہے تو سفارشی ہوں گا اور اگر گناہوں سے محفوظ ہوگا تو میں گواہ ہوں گاکہ اس نے مدینہ کی مشقتوں کو برداشت کیا ، اس کی پریشانیوں کو جھیلا ہے؛ لہٰذا اس کے اجر و ثواب میں اضافہ کیا جائے گا۔
بد کرداروں سے مدینہ منورہ کا تحفظ
مدینہ کے فضائل ومناقب میں یہ بھی ایک قابل تذکرہ فضیلت ہے کہ مدینہ میں فاسق، فاجر اور حدود اللہ سے تجاوز کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے؛ چنانچہ مدینہ منورہ وقتا فوقتا اس طرح کے لوگوں کو باہر پھینکتا رہتا ہے، اس طرح کا ایک واقعہ خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کے دور میں بھی رونما ہوا، اس کا خلاصہ یہ ہے کہ ایک دیہاتی نے مدینہ میں آکر نبی صلی اللہ علیہ وسلم  سے بیعت کی اتفاق سے اس دیہاتی کو بخار آگیا تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کی خدمت میں حاضرہوا اور کہا کہ اے محمد میری بیعت توڑ دو آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے انکار کیا پھر دوبارہ آیا اور کہا کہ اے محمد میری بیعت توڑ دو آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے انکار کیا پھر سہ بارہ آیا اور یہی جملہ دہرایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے پھر انکار کیا اس کے بعد وہ دیہاتی مدینہ سے چلا گیا تو اس موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا: مدینہ کی مثال بھٹی کی طرح ہے کہ جس طرح بھٹی میں لوہا رکھا جائے تو میل کچیل دور ہوجاتا ہے اور آئینہ کی طرح صاف وشفاف ہوجاتا ہے، اسی طرح مدینہ بھی بدکار، بد عقیدہ، فاسق، فاجر، کافر، منافق لوگوں کو وقتا فوقتا باہر پھینکتا رہتا ہے اور صالح، متقی، عابد،زاہد اور خدا سے لو لگانے والوں کو پناہ دیتا ہے اور یہ سلسلہ قیامت تک چلتا رہے گا، یہاں تک کہ قرب قیامت میں مسیح دجال کا ظہور ہوگا جو دنیا کے چپے چپے کو چھان مارے گا، کوئی ایسی جگہ نہیں ہوگی جہاں اس کے منحوس اور ناپاک قدم نہ پہنچے ہوں گے؛ لیکن یہ ملعون مدینہ کی سرزمین میں قدم نہیں رکھ سکے گا؛ کیوں کہ مدینہ کے ہر راستے پر اللہ کی طرف سے فرشتے مقرر ہوں گے جو حفاظت کے لیے صف بستہ کھڑے ہوں گے؛ اس لیے مدینہ کے قریب سنگلاخ زمین میں اترے گا اس وقت مدینہ منورہ تین مرتبہ لرزے گا اور مدینہ میں جتنے کفار ومشرکین، فساق وفجار ہوں گے سب کو باہر پھینک دے گا جو سب دجال کے پاس آکر جمع ہوجائیں گے جیسا کہ احادیث ذیل سے معلوم ہوتا ہے۔
(الف) عن أبي ہریرة رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لا تقوم الساعة حتی تنفي المدینة شرارہا کما ینفي الکیر خبث الحدید( مسلم ۱/۴۴۴باب صیانة المدینة من دخول الطاعون والدجال الیہا )
ترجمہ: حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ا نہوں نے فرمایا: نبی  صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشاد ہے قیامت قائم نہیں ہوگی تاآنکہ مدینہ بدکار لوگوں کو دور کردے جس طرح بھٹی فولاد(لوہے) کے میل کچیل کو دور کردیتی ہے۔
(ب) وعنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علی أنقاب المدینة ملائکة لا یدخلہا الطاعون ولا الدجال(بخاری ۱/۲۵۲ باب لا یدخل الدجال المدینة، مسلم ۱/۴۴۴ باب صیانة المدینة من دخول الطاعون والدجال )
ترجمہ: حضرت ابوہریرہ سے ہی روایت ہے انھوں نے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشاد ہے: مدینہ کے راستوں پر فرشتے مقرر ہیں؛ اس لیے طاعون او ردجال اس میں داخل نہیں ہوسکتے۔
وعن أنس رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لیس من بلد إلا سیطأہ الدجال إلا مکة والمدینة لیس نقب من أنقابہا إلا علیہ الملائکة صافیین یحرسونہا فینزل السبخة فترتجف المدینة بأہلہا ثلث رجفات فیخرج إلیہ کل کافر ومنافق (بخاری ۱/۲۵۳ باب لا یدخل الدجال المدینة)
ترجمہ: حضرت انس سے روایت ہے انھوں نے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشاد ہے: کوئی شہر نہیں ہوگا جہاں دجال کے قدم نہ پہنچے ہوں گے سوائے مکہ اور مدینہ کے؛ اس لیے کہ مدینہ کے ہر راستے پر فرشتے صف بستہ کھڑے ہوں گے جو اس کی حفاظت کریں گے تو وہ مدینہ کے قریب سنگلاخ زمین میں اترے گا اور مدینہ اپنے باشندوں کے ساتھ تین مرتبہ لرزے گا تو سب کافر ومنافق نکل کر اس کی طرف چلے جائیں گے۔
مدینہ منورہ میں انتقال کی فضیلت
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے مومنین کو مدینہ منورہ میں انتقال کرنے کی ترغیب دی ہے؛ چنانچہ عبد اللہ بن عمر سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا کہ جس شخص کے بس میں ہو کہ وہ مدینہ میں انتقال کرے اس کو چاہیے کہ مدینہ ہی میں انتقال کرے اس لیے کہ جو شخص مدینہ میں انتقال کرے تو میں اس کے لیے سفارشی ہوں گا۔
یحییٰ بن سعید کی حدیث میں ایک واقعہ مذکور ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ مدینہ منورہ میں ایک شخص کا انتقال ہوگیاتھا، اس کی قبر کھودی جارہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم  قبر کے پاس تشریف فرماتھے کہ اچانک ایک آدمی نے قبر میں جھانک کر دیکھا اور اس کی زبان سے یہ الفاظ نکلے” مومن کی خوابگاہ کیا ہی بری ہے“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے یہ سن کر فرمایا کہ تونے کیا ہی بری بات کہی اس شخص نے کہا کہ میرا مقصد مدینہ کی برائی کرنا نہیں ہے؛ بلکہ میرا مقصد ہے کہ اللہ کے راستے میں شہید ہونا اس سے زیادہ بہتر ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا کہ ایسا نہیں ہے بلکہ مدینہ میں انتقال کرجانا اس سے زیادہ بہتر ہے اور ارشاد فرمایا کہ روئے زمین پر کوئی مقام نہیں ہے جہاں پر مرنا مجھے مدینہ کے مقابلے زیادہ محبوب ہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی جیسا کہ مندرجہ ذیل احادیث کا مضمون ہے۔
عن ابن عمر رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ عیلہ وسلم من استطاع أن یموت بالمدینة فلیمت بہا فإني أشفع لمن یموت بہا․ (سنن ابن ماجة الأرنؤوط باب فضل المدینة ۴/۲۹۲، مواردالظمآن الی زوایٴد ابن حبان ت حسین اسد․ باب فضل مدینة سیدنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۳/۳۵۸)
ترجمہ: حضرت ابن عمر سے مروی ہے انھوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشاد ہے کہ جس شخص کے بس میں ہو کہ مدینہ میں انتقال کرے تو چاہیے کہ وہ مدینہ ہی میں انتقال کرے؛ اس لیے کہ میں اس شخص کا سفارشی ہوں گا جو مدینہ میں انتقال کرے۔
عن یحي بن سعید أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کان جالسا وقبر یحفر بالمدینة فاطلع رجل في القبر فقال: بئس مضجع الموٴمن، فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بئسما ما قلت، قال الرجل لم أرد ہذا وإنما أردت القتل في سبیل اللہ فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لا مثل القتل في سبیل اللہ ما علی الأرض بقعة أحب إليَّ أن یکون قبري بہا منہا ثلث مرات (مؤطأ مالک، الأعظمی باب الشہداء فی سبیل اللہ، ترمذی شاکر۵/۷۱۹باب فضل المدینة)
ترجمہ: یحییٰ بن سعید سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  بیٹھے ہوئے تھے اور مدینہ میں ایک قبر کھودی جارہی تھی اچانک ایک آدمی نے جھانک کردیکھا تو اس کی زبان سے نکلا”مومن کی خوابگاہ کیا ہی بری ہے“ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا کہ تونے بری بات کہی تو اس نے کہا کہ میرا یہ مقصد نہیں ہے بلکہ میرا مقصد ہے جہاد میں شہید ہونا اس سے بڑھ کر ہے تو آپ نے فرمایا کہ (مدینہ میں انتقال کرجانا) جہاد فی سبیل اللہ کی طرح نہیں ہے(بلکہ اس سے بڑھ کر ہے) روئے زمین پر کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں مرنا مدینہ کے مقابلے مجھے زیادہ محبوب ہو، یہ بات آپ نے تین مرتبہ فرمائی۔
قرب قیامت مدینہ کی تا دیر بقاء
اس مقدس سرزمین کی ایک اہم خصوصیت وفضیلت یہ ہے کہ جب قیامت کا وقوع ہوگا تو مدینہ کی بستی سب سے آخر میں فناء ہوگی، جیسا کہ حدیث پاک میں ہے۔
عن أبي ہریرة رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ عیلہ وسلم آخر قریة من قری الإسلام خرابًا المدینة ہذا حدیث حسن غریب (سنن ترمذی ت شاکرباب ما جاء فی فضل المدینة ۵/ہ۸۲)
ترجمہ: حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشاد ہے: اسلام کی بستیوں میں سب سے آخر میں فناء ہونے والی بستی مدینہ ہے۔
قرب قیامت اہل ایمان کا مدینہ میں اجتماع
قیامت کے قریب تمام اہل ایمان دنیا کے گوشے گوشے سے سمٹ کر مدینہ آجائیں گے، جیسا کہ بخاری کی یہ حدیث شاہد وعادل ہے۔
عن أبي ہریرة رضی اللہ عنہ قال رسول ا للہ صلی اللہ علیہ وسلم إن الإیمان لیأزر إلی المدینة کما تأزر الحیة إلی جحرہا (بخاری، باب الإیمان یأرز إلی المدینة۱/۲۵۲)
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کا فرمان ہے : (اہل) ایمان سمٹ کر اس طرح مدینہ آجائیں گے جس طرح سے سانپ سمٹ کر اپنے بل میں چلا جاتا ہے۔

از: مولانا مفتی محمد زاہد‏، استاذ دارالعلوم حیدرآباد

http://www.darululoom-deoband.com/urdu/magazine/new/tmp/02-Madina%20Munawwarah%20Fazail_MDU_12_Dec_15.htm 

روٹی کے بدلے عصمت کا سودا Women 'sexually exploited in return for aid'

ایس اے ساگر
شامی حکومت کے فوجی دستوں اور فضائیہ کی جانب سے شہر مشرقی غوطہ پر مسلسل ایک ہفتہ بمباری نے تباہی کی بدترین مثال قائم کی ہے۔ایک جانب 93 لاکھ افراد امداد کے منتظرہیں جبکہ دوسری طرف شرمناک صورتحال کا انکشاف ہوا ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگرعالمی اداروں کی ایما پر جنوبی شام کے علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے والے بعض مرد غذائی امداد کے بدلے عورتوں کا جنسی استحصال کرتے ہیں۔خیراتی ادارے کی مشیر ڈینیل سپنسر نے سب سے پہلے شام میں عورتوں کے جنسی استحصال کے بارے میں یہ رپورٹ مرتب کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تین سال قبل تیار ہونے والی رپورٹ میں اس مسئلے کے بارے میں خبردار کئے جانے کے باوجود تادم تحریر شام کے جنوبی علاقوں میں امدادی کارکنوں کے ہاتھوں خواتین کا استحصال جاری ہے۔اس سلسلہ میں اقوام متحدہ اور خیراتی اداروں نے اپنا دامن صاف بچالیا ہے کہ وہ جنسی استحصال کے بارے میں ’زیرو برداشت‘ کی پالیسی رکھتے ہیں لیکن وہ پارٹنر تنظیموں کے بارے میں لاعلم ہیں۔
امداری کارکنوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ امدادی اداروں میں جنسی استحصال اتنا پھیلا ہوا ہے کہ شامی عورتیں ان مراکز میں جانے سے انکار کر رہی ہیں کیونکہ بعض لوگوں میں یہ تاثر پایا جایا ہے کہ وہاں آنے والی خواتین خوراک کے بدلے اپنا جسم بیچنے کے لئے تیار ہیں۔ ایک کارکن نے دعویٰ کیا کہ بعض خیراتی اداروں نے جنسی استحصال کے بارے میں چشم پوشی کی پالیسی اپنا رکھی ہے کیونکہ شام کے خطرناک علاقوں جہاں انٹرنیشنل اداروں کے اہلکاروں کا جانا ممکن نہیں ہے، وہاں مقامی پارٹنرز کے ذریعے امداد پہنچانا واحد راستہ ہے۔
اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ یا ’یو این ایف پی اے‘ نے گذشتہ سال علاقے میں صنفی تشدد کے حوالے سے ایک جائزہ رپورٹ مرتب کی تھی جس میں وہ اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ شام کے کئی علاقوں میں خیراتی امداد کے بدلے جنسی استحصال کیا جا رہا ہے۔ ’وائسز فرام سیریا 2018‘ نامی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایسی عورتیں جن کے شریک حیات مرچکے ہیں یا جنھیں طلاق ہوچکی ہے، وہ آسان ٹارگٹ تصور کی جاتی ہیں۔ شام میں امدادی کارکنوں کے ہاتھوں عورتوں کے استحصال کی پہلی اطلاع تین سال پہلے دی گئی تھی۔ ایک خیراتی ادارے کی مشیر ڈینیل اسپنسر کو 2015 میں اردن میں مہاجرین کے کیمپ میں عورتوں کے ایک گروپ نے اس استحصال کے بارے میں مطلع کیا تھا۔ متعدد عورتوں نے ڈینیل سپنسر کو بتایا کہ وہ خود اس استحصال کا شکار ہو چکی ہیں۔
ان عورتوں نے ڈینیل اسپنسر کو بتایا کہ شام کے علاقے داریا اور کونیٹرا میں سیکس کے بدلے امداد کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ ان عورتوں کے گروہ نے ڈینیل اسپنسر کو بتایا کہ 'وہ امداد اس وقت تک روک لیتے ہیں جب تک ان کی جنسی خواہشات پوری نہ کریں۔ وہ عورتوں اور لڑکیوں کے فون نمبر مانگتے ہیں اور پھر گھر تک گاڑی میں لفٹ بھی دیتے ہیں۔‘ ڈینیل اسپنسر کو بتایا گیا کہ”'ایک عورت کمرے میں رو رہی تھی۔ وہ اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بہت پریشان تھی۔ عورتیں اور لڑکیاں جنھیں تحفظ کی ضرورت ہے، انھیں خوراک اور صابن جیسی بنیادی چیزوں کے حصول کے لئے سکیس کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔“ کچھ ماہ بعدآئی آر اے یعنی انٹرنینشل ریسکیو کمیٹی نے شام کے علاقوں دارا اور کونٹرا میں ایک سروے کیا جس میں 190 عورتوں نے شرکت کی۔ ان 190 عورتوں میں سے چالیس فیصد نے آئی آر اے کو بتایا کہ جب انھوں نے امداد حاصل کرنے کی کوشش کی تو انھیں جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔
آئی آر اے کے ترجمان نے کہا کہ ان کے تجزیے کے مطابق شام میں جنسی استحصال وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا ہے۔ بی بی سی نے ڈینیل اسپنسر اور آئی آر اے کی رپورٹس دیکھی ہیں جنھیں 2015 میں یو این پی ایف اے کے اردن میں ہونے والے اجلاس پیش کیا گیا۔اس رپورٹ کے پیش نظر یعض امدادی اداروں نے اپنے ضابطہ اخلاق کو مضبوط کیا ہے۔ ایک ذرائع نے جس نے 2015 میں اردن میں یو این ایف پی اے کے اجلاس میں شرکت کی تھی، بی بی سی کو بتایا کہ امداد کی ترسیل کے دوران جنسی استحصال کے قابل اعتبار شواہد موجود تھے لیکن اقوام متحدہ نے اس کو روکنے کے لئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ یو این ایف پی اے کے ترجمان نے کہا کہ انھوں نے جنوبی شام میں عورتوں کے ممکنہ جنسی استحصال کے بارے میں کیئر نامی تنظیم سے سنا تھا لیکن انھیں ان دو غیر سرکاری تنظیموں کے بارے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جن کے ساتھ وہ کام کرتے ہیں۔ یو این ایف پی اے کے ترجمان نے واضح کیا کہ وہ مقام کونسلوں کے ساتھ کام نہیں کرتے جن کے ذریعے امداد کی ترسیل کی جاتی ہے۔ یونیسیف کے ترجمان نے تصدیق کی کہ انھوں نے 2015 میں اس اجلاس میں شرکت کی تھی جہاں امداد کے عوض عورتوں کے جنسی استحصال سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ یونیسیف کے ترجمان نے واضح کیا کہ اس نے اپنے پارٹنر اداروں کا جائزہ لیا اور ان میں عورتوں کے جنسی استحصال کی کوئی شکایت نہیں تھی۔ البتہ یونیسیف کے ترجمان نے تسلیم کیا شام میں جنسی استحصال کا خطرہ موجود ہے۔
جیمز لینڈل، ونی اوڈوٹ
 بی بی سی نیوز

Syria conflict: Women 'sexually exploited in return for aid'

Women in Syria have been sexually exploited by men delivering aid on behalf of the UN and international charities, the BBC has learned.

Aid workers said the men would trade food and lifts for sexual favours.

Despite warnings about the abuse three years ago, a new report shows it is continuing in the south of the country.

UN agencies and charities said they had zero tolerance of exploitation and were not aware of any cases of abuse by partner organisations in the region.

Aid workers told the BBC that the exploitation is so widespread that some Syrian women are refusing to go to distribution centres because people would assume they had offered their bodies for the aid they brought home.
Advertisement

One worker claimed that some humanitarian agencies were turning a blind eye to the exploitation because using third parties and local officials was the only way of getting aid into dangerous parts of Syria that international staff could not access.

The United Nations Population Fund (UNFPA) conducted an assessment of gender based violence in the region last year and concluded that humanitarian assistance was being exchanged for sex in various governorates in Syria.

The report, entitled "Voices from Syria 2018", said: "Examples were given of women or girls marrying officials for a short period of time for 'sexual services' in order to receive meals; distributors asking for telephone numbers of women and girls; giving them lifts to their houses 'to take something in return' or obtaining distributions 'in exchange for a visit to her home' or 'in exchange for services, such as spending a night with them'."


It added: "Women and girls 'without male protectors', such as widows and divorcees as well as female IDPs (Internally Displaced Persons), were regarded as particularly vulnerable to sexual exploitation."

Yet this exploitation was first reported three years ago. Danielle Spencer, a humanitarian adviser working for a charity, heard about the allegations from a group of Syrian women in a refugee camp in Jordan in March 2015.

She conducted a focus group with some of these women who told her how men from local councils in areas such as Dara'a and Quneitra had offered them aid for sex.

"They were withholding aid that had been delivered and then using these women for sex," Ms Spencer said.
Image copyright Getty Images
Image caption Millions of Syrians have been displaced by the civil war and require international aid

"Some had experienced it themselves, some were very distraught.

"I remember one woman crying in the room and she was very upset about what she had experienced. Women and girls need to be protected when they are trying to receive food and soap and basic items to live. The last thing you need is a man who you're supposed to trust and supposed to be receiving aid from, then asking you to have sex with him and withholding aid from you."

She continued: "It was so endemic that they couldn't actually go without being stigmatised. It was assumed that if you go to these distributions, that you will have performed some kind of sexual act in return for aid."

A few months later, in June 2015, the International Rescue Committee (IRC) surveyed 190 women and girls in Dara'a and Quneitra. Its report suggested about 40% had said sexual violence took place when they were accessing services, including humanitarian aid.

An IRC spokesman said: "The assessment concluded that sexual violence was a widespread concern, including when seeking access to various types of services across southern Syria. These services included the distribution of humanitarian aid."

The reports - both of which have been seen by the BBC - were presented at a meeting of UN agencies and international charities hosted by the UNPFA in the Jordanian capital, Amman, on 15 July 2015.

As a result of this meeting, some aid agencies tightened up their procedures.

The IRC said: "Within our own operations, we launched new programmes and systems to better protect women and girls in southern Syria. Those programmes continue to be funded by a range of donors, including DfID (the UK's Department for International Development)."
Abuse 'ignored for years'

The charity Care expanded its monitoring team in Syria, set up a complaints mechanism and no longer hands over aid to local councils.

It also asked various UN agencies, including the UN Office for the Co-ordination of Humanitarian Affairs (OCHA) and the UN High Commissioner for Refugees (UNHCR), to investigate further and set up new reporting mechanisms. But Care was refused permission to carry out studies in Jordanian refugee camps.

Ms Spencer claims the aid sector turned a blind eye to ensure that aid still got into southern Syria.

"Sexual exploitation and abuse of women and girls has been ignored, it's been known about and ignored for seven years," she said.

"The UN and the system as it currently stands have chosen for women's bodies to be sacrificed.

"Somewhere there has been a decision made that it is OK for women's bodies to continue to be used, abused, violated in order for aid to be delivered for a larger group of people."

Another source who attended the July 2015 meeting on behalf of one of the UN agencies told the BBC: "There were credible reports of sexual exploitation and abuse going on during the cross-border aid delivery and the UN didn't make any serious moves to address it or end it."

A spokesman for UNFPA said it had heard of possible cases of exploitation and abuse of Syrian women in southern Syria from Care. It said it had not received any allegations of abuse or exploitation from the two NGOs it works with in southern Syria. The spokesman also made clear that UNFPA does not work with local councils as implementing partners.

A spokesman for the children's charity Unicef confirmed it was present at the July 2015 meeting. The charity said it carried out a review of its local partners and contractors in southern Syria and is not aware of any allegations against them at this point. But it accepted that sexual exploitation was a serious risk in Syria and said it was introducing a community-based complaints mechanism and more training for its partners.

A DfID spokesman said it was not aware of any cases like this involving UK aid.

"There are mechanisms already in place to raise issues of abuse and exploitation," the department said. "DfID partners in Syria use third party monitors to verify UK aid distributed in Syria."
Zero tolerance

The spokesman added that any systematic abuse should be picked up by those monitors and reported to DfID.

An Oxfam spokeswoman said it had not been working with local councils delivering aid in the south of Syria in the run up to 2015 and was not doing so today.

"Our work inside Syria has been largely focused on providing large-scale hardware for supplying water to Syrian communities rather than targeting aid at individuals or specific households," she said.

"We did not receive reports about sexual exploitation around aid delivery in 2015, but have a zero tolerance policy on such abuse."

A spokesman for the UNHCR, Andrej Mahecic, said it was "important to understand that in any aid emergency there is a risk of sexual abuse and sexual exploitation, and to abuse somebody who is in need of assistance is despicable".

He added that while the allegations relating to 2015 were "incomplete, fragmented and unsubstantiated" the UN nevertheless had taken some action when they first surfaced.

He said the UN refugee agency had no access to the area of southern Syria where the abuse was alleged to have taken place, but that the agency did seek to bring local partners to Jordan for training.

He continued: "The mere suggestion that the UN can somehow control the situation in a war zone is rather simplistic and disconnected from the reality of what an aid operation looks like in an open and fierce conflict."
By James Landale & Vinnie O'Dowd BBC News


چیزیں قسطوں پر ملتی ہیں لینا جائز ہے یا نہیں؟

السلام علیکم...
سوال....
ایک کپڑے کا سوٹ ہے جس کی قیمت خرید 100 روپے نقد ہے.. اوراگر قرض لیں تو 150 ہے. آیا یہ لین دین جائز ہے یا نا جائز..؟
جواب: شریعت میں نقد اور ادھار دونوں طرح خرید وفروخت درست ہے اور ادھار میں متعدد قسطیں رکھنا بھی درست ہے، متعینہ مدت پر ایک ہی مرتبہ پوری رقم کی وصول یابی طے کرنا ضروری نہیں، اور ادھار میں نقد کے مقابلے میں زیادہ قیمت رکھنا بھی درست ہے، البتہ مجلس عقد میں نقد یا ادھار اور اس کی قسطوں اور متعینہ قیمت کی تعیین ضروری ہے، اس میں کسی طرح کی کوئی جہالت یا ابہام نہیں رہنا چاہئے اور کوئی شرط فاسد بھی نہ ہونی چاہئے۔ پس کسی کمپنی یا شوروم وغیرہ سے کوئی چیز ادھار قسطوں میں نقد کے مقابلے میں زیادہ قیمت پر خریدنا اور کمپنی اور شوروم وغیرہ کا فروخت کرنا درست ہے، اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں بشرطیکہ معاملہ میں کوئی جہالت یا شرط فاسد نہ ہو ( کفایت المفتی قدیم۸:۴۰، احسن الفتاویٰ ۶:۵۱۹، مطبوعہ: ایچ، ایم سعید کمپنی، کراچی، آپ کے مسائل اور ان کا حل قدیم ۶:۱۴۶، فقہی مقالات ۱:۷۲،وغیرہ)۔
نوٹ:۔ ٹی وی آلہ لہو ولعب ومعصیت ہے، اس کی خرید وفروخت درست نہیں۔ ویصح البیع بثمن مال مؤجل لإطلاق قولہ تعالیٰ: ﴿وَاَحَلَّ اللّٰہُ الْبَیْعَ وَحَرَّمَ الرِّبٰوا﴾ (مجمع الأنہر ۳:۱۳ ، ط:دار الکتب العلمیة بیروت)، البیع مع تأجیل الثمن وتقسیطہ صحیح…… یلزم أن تکون المدة معلومة في البیع بالتأجیل والتقسیط (شرح مجلة الأحکام العدلیة مع شرح سلیم رستم باز اللبناني۱:۱۲۷، رقم المادة: ۲۴۵، ط: مکتبة الإتحاد دیوبند)، وإذا عقد العقد علی أنہ إلی أجل کذا بکذا، وبالنقدکذا، أو قال إلی شھر بکذا أو إلی شھرین بکذا فہو فاسدٌ … وہٰذا إذا افترقا علی ہٰذا، فإن کان یتراضیان بینہما ولم یتفرّقا حتّٰی قاطعہ علیٰ ثمن معلوم وأتما العقد علیہ فہو جائز الخ (المبسوط للسرخسي ۱۳:۷، ۸، ط: دار المعرفة بیروت)، وکذا إذا قال: بعتک ہٰذا العبد بألف درہم إلی سنة أو بألف وخمسة إلی سنتین؛ لأن الثمن مجہول، فإذا علم ورضی بہ جاز البیع؛ لأن المانع من الجواز ہو الجہالة عند العقد، وقد زالت في المجلس ولہ حکم حالة العقد، فصار کأنہ معلوم عند العقد (بدائع الصنائع، کتاب البیوع، جہالة الثمن ۴:۳۵۸، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، أن للأجل شبہا بالمبیع ألا یری أنہ یزاد في الثمن لأجل الأجل (الہدایة ۳:۷۸)، أما الأئمة الأربعة وجمہور الفقہاء والمحدثین فقد أجازوا البیع المؤجّل بأکثر من سعر النقد بشرط أن یبتّ العاقدان بأنہ بیع مؤجّل بأجل معلوم بثمن متفق علیہ عند العقد (بحوث في قضایا فقہیة معاصرة،ص ۷)۔
http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Business/68775


جمعہ مبارک کہنا جائز ھے یا بدعت

 جمعہ مبارک  کہنا جائز ھے یا بدعت
سوال # 33213
ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ہم جمعہ کے دن مبارک بادی دے سکتے ہیں، مثلاً ’’جمعہ مبارک‘‘ اور مصافحہ کرسکتے ہیں جیسے عید کے ایا م میں کرتے ہیں، کہیں یہ بدعت میں شامل تو نہیں؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

جواب: عیدین وجمعہ کی نماز کے بعد مصافحہ کرنا بدعت ومکروہ ہے، اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے، 
نقل في تبیین المحارم عن الملتقط أنہ تکرہ المصافحۃ بعد أداء الصلاۃ بکل حال؛ لأن الصحابۃ رضي اللہ عنہم ما صافحوا بعد أداء الصلاۃ۔۔۔ ثم نقل عن ابن جریر عن الشافعیۃ أنہا بدعۃ مکروہۃ لا أصل لہا في الشرع (ردالمحتار: ۹؍۵۴۷، ط: زکریا دیوبند) عیدین کی مبارک باد دینا صحابۂ کرام سے منقول وثابت ہے، اس لیے اس کی مبارک باد دے سکتے ہیں لیکن جمعہ میں منقول نہیں۔ عن جبیر بن نفیر قال: کان أصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ سولم إذا انفقوا یوم العید یقول لبعض: تقبل اللہ منا ومنکم۔ (الحاوي للفتاویٰ: ۱؍۱۱۶: بیروت)
http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Jumuah--Eid-Prayers/33213
 

کیسا ہے جمعہ مبارک کہنا؟
عن محمد بن زيد قال كنت مع أبي امامة الباهلي وغيره من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم فكانوا إذا رجعوا من العيد يقول بعضهم لبعض: تقبل الله منا ومنك..
قال أحمد إسناد حديث أبي امامة جيد. (المغني لابن قدامة 399/2..كشاف القناع 60/2)

اسی اثر کے پیش نظر جمہور فقہاء مجموعی طور پر ماہ وسال نیز عیدین کی مبارکباد اس لفظ کے ساتھ دینے کو جائز قرار دیتے ہیں۔ علامہ حصکفی نے کافی جنچے تلے لفظ میں اس کے جواز کی تصریح فرمائی ہے۔ لکھتے ہیں:
"إن التهنئة بالعيد بلفظ تقبل الله منا ومنك لا تنكر."
"لاتنکر" کا لفظ بلیغ اشارہ ہے کہ اس دعائیہ جملہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ یعنی کہ صاحب مذھب امام ابو حنیفہ اور ان کے اصحاب سے اس بارے میں کوئی صراحت منقول نہیں، جیساکہ شامی نے بھی لکھا ہے۔ علامہ ابن امیر الحاج جیسے حنفی محقق نے بھی شرح المنیہ میں اس کے جواز کی تصریح کی ہے۔اور طحطاوی نے بھی مراقی الفلاح کے حاشیہ میں دعاء مذکور کے ذریعہ عید کی مبارکباد دینے کو طبرانی کی روایت کے حوالہ سے جائز لکھا ہے۔ (طحطاوی علی المراقی صفحہ 530۔ باب احکام العیدین۔)
لہذا مذھب حنفیہ تو اس سلسلہ میں واضح ہوگیا۔
امام مالک نے لفظ مذکور کے ذریعہ عید کی مبارکباد دینے سے متعلق اگرچہ "لا أعرفه ولا أنكره" فرمایا ہے۔ لیکن فقہاء مالکیہ اس کے وضاحتی نوٹ میں لکھتے ہیں کہ امام کی مراد یہ ہے کہ دعاء مذکور کو وہ سنت رسول سمجھتے ہیں اور نہ ہی بدعت۔ جواز سے ان کو بھی انکار نہیں۔ (الفواکہ الدوانی 222/1۔۔ ردالمحتار 557/1۔)
امام شافعی رحمہ اللہ سے بھی اس کے بارے میں کچھ منقول نہیں ہے۔ حافظ منذری نے حافظ مقدسی کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ ماہ و سال یا عید کی مبارکباد دینا صرف "مباح" ہے۔ نہ سنت ہے اور نہ ہی بدعت۔ علامہ رملی نے حافظ سے جواز کا قول نقل کیا ہے ۔اور سنن بیہقی اور طبرانی میں منعقد "باب ماروی فی قول الناس بعضھم لبعض فی العید: تقبل اللہ منا ومنک۔" سے جواز پر استدلال فرمایا ہے۔ ایسے ہی قلیوبی نے بھی ابن حجر سے جواز وندب کا قول نقل کیا ہے۔ علامہ بیجوری نے اسی کو معتمد کہا ہے۔ دیکھئے: نهاية المحتاج 391/2..مغني المحتاج 316/1..اسنى المطالب 283/1.. قليوبي وعميره 310/..حاشية البيجوري 233/1 )
علامہ ابن قدامہ حنبلی امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں: لابأس أن يقول الرجل للرجل يوم العيد تقبل الله منا ومنك .وقال حرب سئل أحمد عن قول الناس في العيدين تقبل الله منا ومنك .قال لابأس به.يرويه أهل الشام عن أبي امامة. (المغنی 399/2 )
فقہاء اربعہ کے مذاہب کی ایک جھلک آپ نے دیکھ لیا۔ مصادر مذکورہ سے بالکل واضح ہے کہ عیدین میں "تقبل اللہ منا ومنک" کہنا بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت نہیں ہے۔ ہاں بعض صحابہ کے آثار ضرور ہیں! ان آثار میں بھی قدرے ضعف ہے لیکن پہر بھی قابل احتجاج ہے۔عیدین کی مبارک بادی کی پوزیشن اور اس کے کلمات اس سے زیادہ کچھ نہیں!
اب فقہاء شام نے اسی تقبل اللہ الخ۔۔۔۔۔ پر قیاس کرکے عیدین کے لئے صرف "عید مبارک " کہنے کو بھی جائز قرار دیدیا۔ حالانکہ عیدین میں بھی عید مبارک کہنا کسی بھی حدیث یا اثر سے ثابت نہیں۔ بس اس کو تقبل اللہ منا پہ قیاس کیا گیا ہے۔ شامی علامہ حلبی کے حوالہ سے لکھتے ہیں:
والمتعارف في البلاد الشامية والمصرية عيد مبارك عليك ونحوه .وقال ويمكن أن يلحق بذالك في المشروعية والاستحباب. (شامي 557/.طحطاوی على المراقي 530 ۔الفواکہ الدوانی 322/1۔)
الغرض فقہاء مصر وشام نے اپنے یہاں کے عرف کے پیش نظر عیدین کے لئے عید مبارک کہنے کو "تقبل اللہ منا ومنک" پہ اشتراک علت کی وجہ قیاس کرکے جائز کہا۔ علت کا اشتراک اس طور پر ہے کہ قبولیت کے لمحات یقینا مبارک ہی ہوتے ہیں۔ لہذا اس کو مبارک سے تعبیر کرنا بھی صحیح ہے۔
اہل علم اچھی طرح جانتے ہیں کہ قیاس کے ارکان اربعہ: اصل، فرع، حکم، علت سے متعلق متعدد شرطیں ہیں مقیس علیہ کی منجملہ شرطوں میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ مقیس علیہ خود قیاس پہ مبنی نہ ہو۔ وہ یا تو منصوص علیہ ہو یا مجمع علیہ ہو۔ غیر منصوص اور غیر مجمع علیہ شئے پر دوسری چیز کو قیاس کرلینا عبث اور ناجائز ہے۔ دیکھئے مسلم الثبوت مع الفواتح 274/2۔ المستصفی للغزالی 325/2۔ اصول السرخسی 149/2۔اعلام الموقعین 20/3۔)
لہذا عیدین کے "عید مبارک" پر قیاس کرتے ہوئے جمعہ کے"عید مبارک" کو جائز کہنا قیاس مع الفارق ہے جو ناجائز ہے۔
اور پ
ھر سوچنے کی بات ہے کہ امام اوزاعی عیدین کے لئے بھی عید مبارک کہنے کو بدعت کہتے ہیں تو جمعہ کے لئے عید مبارک کہنا کب سنت ہوجائے گا ؟
احکام شرعیہ یا تو نقل صحیح (کتاب وسنت واجماع امت) سے ثابت ہوتے ہیں یا عقل صحیح یعنی قیاس سے۔اور جمعہ مبارک کسی ایک ماخذ سے بھی ثابت نہیں ۔
لہذا احقرکے خیال سے اس طرح کی چیزوں کو رواج دینا بے اصل ہے۔
غیر ضروری سمجھتے ہوئے ایک دو مرتبہ کہنے کی اجازت دینا بھی نامناسب ہے۔سداللباب اس میں کسی بھی قسم کی سہولت دیئے جانے کا میں روادار نہیں۔ ہر نئی چیز شروع میں نیک مقصد اور پاکیزہ جذبہ سے ہی انجام دی جاتی ہے رفتہ رفتہ وہ دین کا جزو لاینفک بن جاتی ہے۔
آج آپ اس کو ایک دو مرتبہ کہنے کو جائز کہدیں کل لوگ اسے عیدین کی طرح سنت سمجھنے لگیں گے۔۔
واللہ اعلم بالصواب۔
خاک پائے بزرگاں
شکیل منصور القاسمی
muftishakeelahmad@gmail.com
...........
https://www.facebook.com/ULAMA.E.AHNAF.DEOBAND.ALHIND/posts/667102346789206:0 

عبقری وظائف پڑھنے کا حکم

عبقری وظائف پڑھنے کا حکم
سوال: عبقری وظائف اور عبقری ٹوٹکے کی آڑ میں عبقری میگزین نے جس طرح آسانی سے  دین اور ایمان کے ساتھ کھلواڑ جاری رکھا ہوا ہے۔  کمزور عقائد کے حامل جاہل لوگ خواہ وہ کتنے ڈگری ہولڈز ہی نہ ہوں، وہ عبقری کا سب سے آسان شکار ہیں۔ عبقری کا حکیم جتنا جنات کے پاس گیا اتنا تو جنات کو بھی پتا نہیں ہوگا یہ ہمارے پاس آیا، یہ عبقری نے پتا نہیں کہاں سے کوہ کاف دریافت کیا، موصوف خود کو جنات کا پیدائشی دوست کہتا ہے، جنات کی کہانیوں سے وہ لوگوں کو خوب بے وقوف بنا رہا ہے، اور ہماری جاہل قوم بے وقوف بنتی جا رہی ہے، اور زیادہ تر اس کی پیروکار جاہل عورتیں ہیں جو خود کو عبقری حکیم کی مریدنیاں بنی پھرتی ہیں۔ حکیم صاحب نے دواخانہ انڈسٹری (عبقری ادویات) کو رسالے کی آڑ میں کافی مضبوط کیا ہے۔ بہت بڑی مارکیٹ چل پڑی ہے اور اچھے بھلے پڑھے لکھے بھی حکیم صاحب کی محافل میں شرکت کرنے جاتے ہیں اور ایسے ایسے من گھڑت عبقری ٹوٹکے اور عبقری وظائف لوگوں کو بتلائے ہیں کہ سادہ لوح اور جہالت کے دلدادہ لوگ ہر مسئلے کا شارٹ کٹ لینے کے لئے عبقری کے پھندے کا شکار ہو رہے ہیں۔ 
عبقری میگزین کے خود ساختہ عبقری ٹوٹکے اور عبقری وظائف
دراصل لوگ ہر مسئلے کا فٹافٹ حل مانگتے ہیں  اورعبقری ٹوٹکےیا عبقری  وظائف ایسی امید ہی دلاتے ہیں اچھی خاصی تعلیم یافتہ خواتین کے گھر میں بھی میں نے یہ میگزین دیکھے اور بہت افسوس ہوا۔ ان کے وظائف کچھ اس طرح کے ہیں:
فلموں سے بچنے کا نسخہ 
ٹریفک جام سے نکلنے کا وظیفہ
بجلی کا بل کم آنے کا بھی وظیفہ بتایا 
امتحان مین تین پھونکوں والی پہلی پوزیشن آنے کا وظیفہ 
تین پھونکیں اور چوری ، ڈکیٹی ، آگ سے مکمل نجات
اور اس طرح کے لاتعداد خود ساختہ من گھڑت وظائف ۔ جن کا کوئی ماخد اور دلیل کتاب و سنت میں نہیں نا ہی ایسے وظائف ہمیں ھادی برحق ﷺ کی تعلیمات سے ملتے ہیں۔
اس سے بڑھ کر عبقری کا اسلام کی بنیادوں پر وار کیا ہوگا کہ وہ تمام مسائل جن کا حل ہمیں کتاب و سنت سے ملتا ہے عبقری نے نہایت ہی خطرناک طریقے سے لوگوں کو اپنے پیچھے لگالیا، قرآن و سنت سے دور کر دیا، گویا اب لوگوں کے ہر مسئلے کا حل عبقری کے پاس ہے۔ اور یہ جہالت کی فیکٹری دھڑا دھڑ اپنا زہر فروخت کر رہی ہے.
'عبقری' وظائف کے بارے میں کیا رائے ہے؟
جواب: جو وظائف درجِ ذیل شرائط کے ساتھ ہوں وہ جائز ہیں:
۱۔وظائف قرآنی آیات، احادیثِ مبارکہ کی دعاؤں یا ایسے کلمات پر مشتمل ہوں جن کے معانی سمجھ میں آسکتے ہوں اور ان کا مفہوم شریعت کے مطابق ہو ۔
۲۔ ان میں غیر اللہ سے مدد نہ مانگی گئی ہو  یعنی شرکیہ یا مُوہمِ شرک کلمات ان میں نہ ہوں  نیز ان کلمات کا مفہوم مبہم اور غیر واضح نہ ہو۔
۳۔ یہ عقید ہ نہ ہو کہ یہ بذاتِ خود مؤثر ہیں، بلکہ عقیدہ یہ ہو کہ اصل مؤثر اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔
لہٰذا جو وظائف یا عمل ان شرائط کے مطابق ہو تو اس کے ذریعہ جائز کاموں میں لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئےعمل کرنا جائز ہے۔
نوٹ: عبقری غیرمستند باتیں کثرت سے نشرکرتے ہیں، اس لئے ان کی دینی باتیں پڑھنے سے ہی احتیاط کریں اور اگر کبھی ان کی کوئی بات سامنے آجائے تو مستند علماء سے تصدیق کرکے عمل کریں۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
http://www.suffahpk.com/abqari-wazaif-parhny-ka-hukum
/
..................


Monday, 26 February 2018

مہر کے متعلق شرعی احکام Meher In Islam

فقہیات؛ مہر کے متعلق شرعی احکام
گذشتہ دنوں بعض رفقاء کرام نے مہر کی بابت کچھ سوالات، مہر کی شرعی حیثیت، مہر کی صورتیں، مہر کی ادائیگی میں کوتاہیاں اور اس میں راہِ اعتدال کیا ہے؟ پوچھے تھے، اس مناسبت سے چند گزارشات پیش خدمت ہیں، مزید تفصیل کے لئے بڑی کتب کا مطالعہ فرمائیں (سفیان بلند)
مہر کی شرعی حیثیت:
نصوص شرعیہ پر غور کرنے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مہر کی دو حیثیتیں ہیں:
ایک حیثیت یہ ہے کہ وہ عقدِ نکاح کا لازمی تقاضا ہے، اور اس طرح اس میں عوض ہونے کی ایک مشابہت ہے، اس حیثیت کے لحاظ سے قرآن کریم میں اس پر ’’اُجُورھنّ‘‘ کے لفظ کا اطلاق کیا گیا ہے۔
دوسری حقیقت یہ ہے کہ وہ ٹھیٹھ معنی میں کسی مادی چیز کا معاوضہ نہیں ہے، بلکہ عورت کے اعزاز کے لئے مشروع کیا گیا ہے، اسی لئے سورۃ النساء میں فرمایا گیا کہ ’’وآتو النساء صدقتھن نحلۃ‘‘ یہاں مہر کو ’’صدقہ‘‘ کے لفظ سے تعبیر کیا گیا ہے۔
ملاعلی قاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
وسمی بہ لانہ یظھر صدق میل الرجل الی مرأۃ
(مرقات شرح مشکوٰۃ)

حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ الله، ملا علی قاری رحمہ اللہ کی یہ عبارت نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
مہر کو ’’صداق‘‘ اور ’’صدقہ‘‘ اس لئے کہتے ہیں کہ صدق کے اس مادے میں ’’سچ‘‘ کے معنی ہیں، اور مہر سے بھی چونکہ شوہر کا اپنی بیوی کی طرف سچا میلان ظاہر ہوتا ہے ، اس لئے اس مناسبت سے مہر کو ’’صدق‘‘ کہنے لگے۔ (معارف القرآن 299/2)
نیز قرآن کریم نے اس کے ساتھ’’نحلۃ‘‘ کا لفظ استعمال کیا ہے، جو عطیہ کو کہتے ہیں اور امام ابوبکر جصاص رحمہ اللہ اس کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
’انما سمی المھر نحلۃ، والنحلۃ فی الاصل العطیۃ والھبۃ فی بعض الوجوہ‘
(أحکام القرآن للجصاص 57/2) تقریباً یہی بات امام رازی رحمہ اللہ نے بھی تحریر فرمائی ہے (تفسیر کبیر 180/9)  قرآن کریم کی اس تعبیر اور امام جصاص اور امام رازی رحمہما اللہ کی اس تشریح سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اصلا مہر کسی بدل کا معاوضہ نہیں ہے، بلکہ عقد کا ایک ایسا تقاضا ہے جس کا منشا محل عقد کی تکریم اور اعزاز ہے، البتہ چونکہ اس کے بعض احکام ایسے ہیں جو عام طور پر معاوضوں کے ہوتے ہیں، مثلاً یہ کہ عورت اس کا مطالبہ کرسکتی ہے اور اسے شوہر کے ذمے دَین یعنی قرض قرار دیا گیا ہے ، وغیرہ، اس لئے اس مشابہت کی وجہ سے قرآن کریم میں بعض جگہ اسے ’’اُجُور‘‘ سے تعبیر کیا گیا (مستفاد از فتاوی عثمانی)
مہر کی صورتیں:
عام طور پر عقد نکاح کے وقت مہر  کے تذکرہ پر یہ پانچ صورتیں بیان کی جاتی ہیں جن کی وضاحت یہ ہے:
1- مہر شرعی: مہر کی کم از کم مقدار جو دس درہم (تقریبا دو تولے ساڑھے سات ماشے چاندی) کے برابر ہو، اگر مہر اقل ِ مہر کی صورت میں ادا کیا جائے تو اس دن کے چاندی کے ریٹ معلوم کرکے مہر ادا کردیا جائے، اگر عقدِ نکاح کے وقت مہر متعین نہ کیا اور نہ ہی مہر فاطمی یا مہر شرعی متعین کیا ، یا مہر شرعی (دس درہم) سے کم متعین کیا تو پھر عورت کو مہر مثل ملے گا۔ (آپکے مسائل و نجم الفتاوی)
2- مہر فاطمی: محقق قول کے مطابق مہر فاطمی 500 دراہم ہے اور 500 دراہم ایک سو اکتیس تولہ اور تین ماشہ ہوتے ہیں اور تین ماشہ تولہ کا چوتھائی حصہ (۴/۱) ہوتا ہے تو گویا مہر فاطمی  131.25 تولہ چاندی ہوا، چاندی کی قیمت آئے دن مارکیٹ میں گھٹتی بڑھتی رہتی ہے، اس لئے کسی خاص دن کی قیمت لکھ دینے سے غلط فہمی ہوسکتی ہے، لہذا خود صرافہ مارکیٹ سے معلوم کرلیا جائے (نجم الفتاوی)
حضرت ابوسلمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اُمّ الموٴمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کا مہر (اپنی ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن کے لئے) کتنا تھا؟ فرمایا: ساڑھے بارہ اوقیہ، اور یہ پانچ سو درہم ہوتے ہیں۔ (صحیح مسلم، مشکوٰة)
3- مہر مثل: اگر نکاح کے وقت کوئی مہر مقرر کیا گیا ہو (یعنی مہر شرعی یا مہر فاطمی) تو مقرر کی ہوئی مقدار اور تفصیل کے مطابق مہر ادا کردیا جائے، اور اگر کوئی مہر مقرر نہ ہوا، ہو تو بیوی کے خاندان کی عورتوں کا عام طور پر جتنا مہر مقرر ہوتا ہے، مثلا بہنوں کا، اتنا مہر واجب ہوگا جسے مہرمثل کہا جاتا ہے۔ (فتاوی عثمانی)
4 - مہر مؤجل: یہ اجل (بمعنی وقت) سے ہے یعنی وہ مہر جس کی ادائیگی کے لئے کوئی خاص میعاد اور وقت مقرّر کیا  گیا ہو، مہرِ مؤجل  کا مطالبہ مقرّرہ وقت سے پہلے کرنے کی اجازت نہیں۔ (فتاوی عثمانی)
5- مہرِ معجّل: جس کی ادائیگی فوراً یا عورت کے مطالبے پر واجب ہو ، مہرِ معجّل کا مطالبہ عورت جب چاہے کرسکتی ہے۔ (فتاوی عثمانی)
مہر کی کونسی صورت افضل ہے؟
بیویوں کے حقوق میں سب سے پہلا حق مہر ہے، جو شوہر کے ذمہ لازم ہوتا ہے، اس میں شریعت مطہرہ کی تعلیمات یہ ہے کہ اعتدال رکھا جائے، چناچہ فخر کے طور پر زیادہ مہر مقرر کرنا شرعاً پسندیدہ نہیں، زیادہ مہر مقرر کرنے کی حدیث شریف میں مذمت آئی ہے، حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا کہ دیکھو! عورتوں کے مہر زیادہ نہ بڑھایا کرو، کیونکہ اگر یہ دُنیا میں عزّت کا موجب اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک تقویٰ کی چیز ہوتی تو حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم تم سے زیادہ اس کے مستحق تھے، مجھے علم نہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے اپنی ازواجِ مطہرات میں سے کسی سے بارہ اوقیہ سے زیادہ مہر پر نکاح کیا ہو، یا اپنی صاحب زادیوں میں سے کسی کا نکاح اس سے زیادہ مہر پر کیا ہو۔ (مشکوٰة ص:۲۷۷)
مہر کی بہتر مقدار کیا ہے اس کے بارے میں اکابر علماء کی دو رائے ہیں:
(۱) شوہر کی حیثیت کے اعتبار سے اتنی مقدار ہوکہ اس کا ادا کرنا شوہر کی استطاعت میں ہو مگر ادا کرنے میں شوہر کچھ دشواری اور بار محسوس کرے، یہ رائے حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ علیہ کی ہے اور أشبہ بالفقہ ہے۔
(۲) دوسری رائے مہر فاطمی کی مقدار کی ہے، یہ رائے حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمہ اللہ علیہ کی اختیار کردہ ہے اور أیسرللعمل ہے، ہمارے بعض اکابر کا معمول رہا ہے کہ اگر ان سے نکاح پڑھانے کی فرمائش کی جاتی تو فرماتے کہ اگر ”مہرِ فاطمی“ رکھوگے تو نکاح پڑھائیں گے، ورنہ کسی اور سے پڑھوالو، حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمہ اللہ اور حضرت مولانا سعید احمد خان صاحب مہاجر مدنی رحمہ اللہ کے ہاں اس کا بڑا اہتمام تھا، عارف باللہ مرشدی حضرت واصف منظور صاحب رحمہ الله بھی اس کی ترغیب دیا کرتے تھے، نکاح کا تعلق ہماری معاشرتی زندگی سے ہے اور معاشرت کے دین کو زندہ کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔
مہر کی ادائیگی میں کوتاہیاں اور راہِ اعتدال:
اس بارے میں بہت سی کوتاہیاں اور بے احتیاطیاں سرزد ہوتی ہیں:
پہلی کوتاہی:
لڑکی کے والدین اور اس کے عزیز و اقارب مہر مقرّر کرتے وقت لڑکے کی حیثیت کا لحاظ نہیں رکھتے، بلکہ زیادہ سے زیادہ مقدار مقرّر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بسااوقات اس میں تنازع اور جھگڑے کی شکل بھی پیدا ہوجاتی ہے، بلکہ اس سے بڑھ کر بعض موقعوں پر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ اسی جھگڑے میں شادی رُک جاتی ہے، لوگ زیادہ مہر مقرّر کرنے کو فخر کی چیز سمجھتے ہیں، لیکن یہ جاہلیت کا فخر ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ورنہ اگر مہر کا زیادہ ہونا شرف و سیادت کی بات ہوتی تو حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کی ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن اور آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کی صاحب زادیوں کا مہر زیادہ ہوتا، حالانکہ آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے اپنی کسی بیوی کا اور کسی صاحب زادی کا مہر پانچ سو درہم سے زیادہ مقرّر نہیں کیا، ہمارے لئے بحیثیت مسلمان حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم کا اُسوہٴ حسنہ ہی لائقِ فخر ہونا چاہئے، مہر کی مقدار اتنی رکھنی چاہئے جتنی حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم نے اپنی مقدس ازواج اور پیاری صاحب زادیوں کے لئے رکھی یا جتنی شوہر  کی حیثیت ہو، آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ و سلم  سے بڑھ کر کس کی عزّت ہے؟ گو کہ مہر فاطمی سے زیادہ مہر رکھنے میں بھی کوئی گناہ نہیں، لیکن زیادتی کو فخر کی چیز سمجھنا، اس پر جھگڑے کھڑے کرنا اور باہمی رنجش کی بنیاد بنالینا جاہلیت کے جراثیم ہیں جن سے مسلمانوں کو بچنا چاہئے۔
دوسری کوتاہی:
بعض دیہاتی حلقوں میں سوا بتیس روپے مہر کو ”شرعِ محمدی“ سمجھتے ہیں، حالانکہ یہ مقدار آج کل مہر کی کم سے کم مقدار بھی نہیں بنتی، مگر لوگ اسی مقدار کو ”شرعِ محمدی“ سمجھتے ہیں جو بالکل غلط ہے، خدا جانے یہ غلطی کہاں سے چلی ہے؟ لیکن افسوس ہے کہ ”میاں جی“ صاحبان بھی لوگوں کو مسئلے سے آگاہ نہیں کرتے، جیسا کہ پہلے عرض کیا گیا کہ شرعی اعتبار سے مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم (تقریبا دو تولے ساڑھے سات ماشے چاندی) ہے۔
تیسری کوتاہی:
آج کل بعض خاندانوں میں مہر ادا کرنے کی ضرورت ہی نہیں سمجھی جاتی، بلکہ رواج یہی بن گیا ہے کہ بیویاں حق مہر معاف کردیا کرتی ہیں،  یہ مسئلہ اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ بیوی کا مہر بھی شوہر کے ذمہ اسی طرح کا ایک قرض ہے جس طرح دُوسرے قرض واجب الادا ہوتے ہیں، اگر بیوی کُل مہر یا اس کا کچھ حصہ شوہر کو معاف کردے تو صحیح ہے، لیکن شروع ہی سے اس کو واجب الادا  نہ سمجھنا بڑی غلطی ہے، ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص نکاح کرے اور مہر ادا کرنے کی نیت نہ رکھتا ہو، وہ زانی ہے۔
چوتھی کوتاہی:
ہمارے معاشرے میں بعض خاندانوں میں عورتوں کے لئے مہر لینا بھی عیب سمجھا جاتا ہے، اور میراث کا حصہ لینا بھی معیوب سمجھا جاتا ہے، اس لئے وہ چار و ناچار معاف کردینا ہی ضروری سمجھتی ہیں، اگر نہ کریں تو معاشرے میں ”نِکو“ سمجھی جاتی ہیں، دِین دار طبقے کا فرض ہے کہ اس معاشرتی بُرائی کو مٹائیں اور لڑکیوں کو مہر بھی دِلوائیں اور میراث کا حصہ بھی دِلوائیں، اگر وہ معاف کرنا چاہیں تو ان سے کہہ دیا جائے کہ وہ اپنا حق وصول کرلیں اور کچھ عرصہ تک اپنے تصرف میں رکھنے کے بعد اگر چاہیں تو واپس لوٹادیں، اس سلسلے میں ان پر قطعاً جبر نہ کیا جائے۔
پانچویں کوتاہی:
اگر بیوی مرجائے اور اس کا مہر ادا نہ کیا ہو تو اس کو ہضم کرجاتے ہیں، حالانکہ شرعی مسئلہ یہ ہے کہ اگر رخصتی سے اور میاں بیوی کی یکجائی سے پہلے بیویکا انتقال ہوجائے تو نصف مہر واجب الادا ہوتا ہے ، اور اگر میاں بیوی کی خلوَتِ صحیحہ کے بعد اس کا انتقال ہوا ہو تو پورا مہر ادا کرنا واجب ہوتا ہے، اور یہ مہر بھی عورت کے ترکہ میں شامل ہوکر اس کے جائز ورثاء پر تقسیم ہوتا ہے، اس کا مسئلہ علماء سے دریافت کرلینا چاہئے۔
چھٹی کوتاہی:
اگر لڑکی کا انتقال سسرال میں ہو تو اس کا سارا اثاثہ ان کے قبضے میں آجاتا ہے اور وہ لڑکی کے وارثوں کو کچھ نہیں دیتے، اور اگر اس کا انتقال میکے میں ہو تو وہ قابض ہوکر بیٹھ جاتے ہیں اور شوہر کا حق دینے کی ضرورت نہیں سمجھتے، حالانکہ مردے کے مال پر ناجائز قبضہ جمالینا بڑی گری ہوئی بات بھی ہے اور ناجائز مال ہمیشہ نحوست اور بے برکتی کا سبب بنتا ہے، بلکہ بعض اوقات دُوسرے مال کو بھی ساتھ لے ڈُوبتا ہے۔
ساتویں کوتاہی:
شرعی مہر تو وہی ہے جو نکاح کے وقت مقرّر کیا جاتا ہے، اور وہ لڑکے اور لڑکی دونوں کی حیثیت کے مطابق ہونا چاہئے، اگر کسی قبیلے کی کوئی خاص رسم ہو مثلا وہ چالیس ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک کی رقم وصول کرتے ہیں تو یہ مہر نہیں بلکہ نہایت قبیح جاہلانہ رسم ہے اور اس کی نوعیت بردہ فروشی کی ہے، اس رسم کی اصلاح کرنی چاہئے اور یہ کام قبیلے کے معزّز لوگ کرسکتے ہیں۔ (ملخص ومستفاد از آپ کے مسائل اور ان کا حل)
آٹھویں کوتاہی:
بعض مقامات پر لڑکی کی منگنی کے معاوضے میں جو رقم لڑکی والے وصول کرتے ہیں ، وہ شرعاً رشوت کے حکم میں ہے ، جس کا لینا اور دینا دونوں ناجائز ہیں، اس رقم کا واپس کرنا لڑکی والوں پر واجب ہے، ہاں! اگر یہ رقم مہر کا جزء بنا کر دی جائے تو یہ لڑکی کو دینی چاہئے تھی ، اور اگر نکاح منعقد ہونے سے پہلے ہی لڑکی کا انتقال ہوگیا تو اب مہر کا بھی کوئی سوال نہیں رہا ، لہٰذا لڑکی والوں پر بہر صورت واجب ہے کہ وہ رقم واپس کریں۔(فتاوی عثمانی)
نویں کوتاہی:
اگر کسی وجہ سے میاں بیوی میں علیحدگی ہوجائے تو عورت کو دیا ہوا مہر ضبط کرلینا اور اس کے جہیز کے سامان کو روک لینا بھی صریحاً ظلم و عدوان ہے، اسی طرح اگر عورت کا انتقال ہوجائے اور حق ِ مہر معاف کرنے کے سلسلے میں اگر عورت کے والدین منکر ہیں اور وہ حق ِ مہر کا مطالبہ کرتے ہیں اور شوہر کے پاس کوئی گواہ نہیں ہے تو معافی کا کچھ اعتبار نہیں ہوگا، اس لئے حق مہر بھی ورثاء میں تقسیم ہوگا۔( مستفاد از فتاوی عثمانی )
اللہ تعالیٰ عقل و ایمان نصیب فرمائے اور جاہلیت کے غلط رسوم و رواج سے محفوظ رکھے۔ آمین
ناشر: دارالریان للنشر کراتشی

In Islam, a Meher is a mandatory payment, in the form of money or possessions paid or promised to be paid by the groom, or by groom's father, to the bride at the time of marriage, that legally becomes her property. While the mahr is often money, it can also be anything agreed upon by the bride such as jewelry, home goods, furniture, a dwelling or some land. Mahr is typically specified in the marriage contract signed during an Islamic marriage.
https://en.wikipedia.org/wiki/Mahr


مساجد میں تصویر کا غیر ضروری استعمال Unnecessary use of photo of in Masjid

Makatib Chalane Wale Ulma ikram
مکاتب چلانے علماء اکرام
عبادات - اوقاف ، مساجد و مدارس
india
سوال # 153448
میں نے ایک حدیث پڑھی تھی کہ دو تین دن حضرت جبرئیل علیہ السلام وحی لے کر نہیں آئے تو اللہ کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پریشان ہوگئے․․․․ ایک دن حضرت جبرئیل علیہ السلام سے پوچھا کہ کیا بات ہوگئی کہ آپ وحی لے کر نہیں آئے تو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے کہا کہ آپ کے دروازے پر تصویر لگی ہوئی تھی، ہم فرشتے جس گھر میں تصویر ہو اس گھر میں داخل نہیں ہوتے۔ فرشتے جب گھر میں تصویر کی وجہ سے داخل نہیں ہوتے تو وہ مسجد میں کیسے داخل ہوں گے۔ اس پر تفصیل سے جواب چاہئے کہ مسجد میں مغرب سے عشاء تک جو مکتب چلتا ہے اس میں آئی کارڈ (شناخت نامہ) پر تصویر (فوٹو) ہوتی ہے اور بچے گلے میں لٹکا کر عربی پڑھتے ہیں۔

Published on: Aug 16, 2017
جواب # 153448
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1237-1207/N=11/1438
مکتب میں جو بچے پڑھنے آتے ہیں، وہ بہت مختصر تعداد میں ہوتے ہیں، ان کے اساتذہ انھیں اچھی طرح جانتے، پہنچانتے ہیں؛ اس لیے مکتب کے بچوں کے لیے (باتصویر) آئی کارڈ بے ضرورت، محض اسکول والوں کی نقالی اور فیشن کی چیز ہے اور شریعت میں بلا ضرورت شرعیہ تصویر کھینچنا اور کھینچوانا ناجائز وحرام ہے؛ اس لیے مکتب والوں کا بچوں کے لیے (باتصویر) آئی کارڈ بنوانا ہی جائز نہیں۔ اور پھر بچوں کو مسجد میں آئی کارڈ گلے میں لٹکاکر کھلی تصویر کے ساتھ بلانا مزید گناہ کاکام ہے، تصویر کی جگہ فرشتے نہیں جاتے اور مسجد رحمت کے فرشتوں کی جگہ ہے، وہاں کھلی تصویر کے ساتھ آنا فرشتوں کے لئے سخت اذیت اور تکلیف کی چیز ہے، اور یہ بھی محض اسکول والوں کی نقالی ہے، دینی مکتب والوں کو اسکول والوں کی نقالی سے بچنا چاہئے، اللہ تعالی حفاظت فرمائیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Waqf-Mosque-Madrasa/153448

...........
سوال # 153344
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مسجد میں دینی پروگرام کی ویڈیو ریکارڈنگ کر کے یوٹیوب پر ڈالنا شریعت کی نظر میں کیسا ہے؟

Published on: Aug 3, 2017
جواب # 153344
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1228-1123/H=11/1438
ویڈیو ریکارڈنگ میں چونکہ تصویر کشی ہوتی ہے اور اس کا حرام ہونا ظاہر ہے، مسجد میں قباحت مزید ہوجاتی ہے، پھر اس کو یوٹیوب پر ڈال کر منتقل کرنا بھی گناہ ہے، مسجد کو ان جیسے قبیح امور سے پاک صاف رکھنا واجب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

http://www.darulifta-deoband.com/home/ur/Halal--Haram/153344
.......................................

مسجد حرام میں تصاویر کھنچوانا شرعا حرام ہے: علماء
مساجد کو دنیاوی مشاغل کے لیے استعمال کرنے سے گریز کی ہدایت​
سعودی عرب کے سرکردہ علماء کرام نے مسجد حرام میں عبادت کے دوران، طواف کعبہ، سعی اور دیگر مناسک کے دوران تصاویر کھچوانے کو شرعا حرام قرار دیا ہے۔ علماء کا کہنا ہے کہ لوگوں میں تشہیر کی غرض سے تصویر اتارنا عبادت میں اخلاص کی نفی کے مترادف ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق علماء کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مساجد صرف اللہ کی عبادت کے لیے مختص ہیں۔ انہیں کسی دنیاوی مقاصد یا تفریحی مشاغل کے لیے استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ مساجد میں نماز، تلاوت قرآن پاک اور ذکر خدا وندی کے سوا کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنا شرعا حرام ہے۔
مسجد حرام میں منعقدہ ایک سیمنار کے بعد جاری کردہ مشترکہ فتوے میں کیا گیا ہے کہ مساجد کا تقدس قائم رکھنا ہر مسلمان کا شرعی فریضہ ہے۔ مساجد میں خرید وفروخت، لین دین کرنا یا مسجد کو جسمانی ورزش کے لیے استعمال کرنے کا بھی کوئی جواز نہیں ہے۔
علماء کرام نے مسجد حرام میں معذور افراد کے لیے کرائے پر وہیل چیئر کی فراہمی کی حمایت کی ہے تاہم انہوں نے زور دیا ہے کہ وہیل چیئر کرائے پر فراہم کرنے والے افراد لین کے تمام امور مسجد کے باہر طے کریں۔
علماء کا کہنا ہے کہ مسجد کی راہ داریوں پر بیٹھنا، کھانے پینے کی اشیاء اندر لانا اور خواتین کا مردوں اور مردوں کا خواتین کے لیے مختص مقامات میں بیٹھنا بھی شرعا ممنوع ہے۔
خیال رہے کہ علماء کرام نے مسجد حرام میں تصاویر بنوانے کو ایک ایسے وقت میں حرام قرار دیا ہے جب عمرہ اور حج کے دوران عازمین اپنی تصاویراتارنے کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں جس پر مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔ اس سے قبل بھی علماء نے مسجد حرام میں تصاویر بنوانا ممنوع قرار دیا ہے۔ 

https://urdu.alarabiya.net/ur/international/2016/05/03/%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D8%AD%D8%B1%D8%A7%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%D8%B5%D8%A7%D9%88%DB%8C%D8%B1-%DA%A9%DA%BE%D9%86%DA%86%D9%88%D8%A7%D9%86%D8%A7-%D8%B4%D8%B1%D8%B9%D8%A7-%D8%AD%D8%B1%D8%A7%D9%85-%DB%81%DB%92-%D8%B9%D9%84%D9%85%D8%A7%D8%A1.html
.................
حرمتِ تصویر کی نوعیت
                 تصویر کی حرمت پر بہت سے علماء نے اب تک بہت کچھ لکھا ہے اور ہند و بیرونِ ہند کے دارالافتاوٴں سے بھی اس کے بارے میں حرمت کے فتاوی باربار جاری ہوتے رہے ہیں۔ اور تقریباً اس کا حرام و ناجائز ہونا عوام و خواص کے نزدیک ایک مسلمہ امر ہے ؛مگر اس کے باوجو د اس میں عوام تو عوام خواصِ امت کا بھی ابتلاء عام ہے ، اور اسی صورتِ حال کو دیکھ کر بعض ناواقف لوگوں کو اس کے جائز ہونے کا شبہ ہوجاتا ہے ،بالخصوص جب علماء و مدارس اسلامیہ کے ذمہ دار حضرات کی جانب سے تصاویر کے سلسلہ میں نرم رویہ برتا جاتا ہے اور ان کی تصاویر اخبارات و رسائل وجرائد میں بلا کسی روک ٹوک کے شائع ہوتی ہیں، تو ایک عام آدمی یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ یہ حلال ہونے کی وجہ سے لی جا رہی ہے یا یہ کہ ان کے تساہل کا نتیجہ ہے؟ پھر جب وہ علماء کی جانب رجوع کرتا ہے اور اس کے حلال یا حرام ہونے کے بارے میں سوال کرتا ہے تو اس کو کہا جاتا ہے کہ یہ تو حرام ہے ۔اس سے اس کی پریشانی اور بڑھ جاتی ہے اور وہ علماء کے بارے میں کسی منفی رائے کے قائم کرنے میں حق بجانب معلوم ہوتا ہے۔ علماء کی تصاویر کے سلسلہ نے جہاں عوام الناس کو بے چینی و پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، وہیں اس سے ایک حرام کے حلال سمجھنے کا رجحان بھی پیدا ہو رہا ہے ، جو اور بھی زیادہ خطرناک و انتہائی تشویش ناک صورت حال ہے ؛ کیونکہ حرام کو حرام اورحلال کو حلال سمجھنا ایمان کا لازمہ ہے ،اگر کوئی حرام کو حلال سمجھنے لگے تو اس سے ایمان بھی متأثر ہو تا ہے ۔
                 کسی عربی شاعر نے اسی صورت پر دلگیر ہو کر یہ مرثیہ لکھا ہے :
کَفٰی حُزْنًا لِلدِّینِ أَنّ حَمَاتَہُ
اِذَا خَذَلُوْہُ قُلْ لَنَا کَیْفَ یُْنصَر

مَتٰی یَسْلَمُ الْاِسْلَامُ مِمَّا أَصَابَہ
اِذَا کَانَ مَنْ یُرْجٰی یُخَافُ وَ یُحْذَر

                (دین پر غم کے لیے یہ کافی ہے کہ دین کے محافظ ہی جب اس کو ذلیل کریں تو مجھے بتاوٴ دین کی کیسے نصرت ہو گی ؟ اسلام کب ان باتوں سے محفوظ رہ سکتا ہے جو اس کو پیش آرہی ہیں جبکہ جن لوگوں سے اسلام کی حفاظت کے لیے امید لگی ہوئی تھی انھیں سے اس کو خوف وخطرہ لاحق ہو گیا ہے)

                 آج کئی مدارس اور علماء اور دینی و ملی تحریکات کے ذمہ داران کی تصاویر آئے دن اخبارات میں بلا تامل شائع ہو تی ہیں ، یہاں تک کہ بعض علماء کی جانب سے شائع ہو نے والے ماہناموں میں بھی تصاویر کی بھرمار ہو تی ہے اور ان میں عورتوں اور لڑ کیوں کی تصاویر بھی ہو تی ہیں ۔کیا یہ صورتِ حال انتہائی تعجب خیزاور افسوس ناک نہیں ؟ علماء جو رہبرانِ قوم تھے ان کا خود یہ حال ہو تو عوام الناس کہاں جائیں ؟ کسی شاعر نے کہا:
بِالْمِلْحِ نُصْلِحُ مَا نَخْشٰی تَغَیُّرَہ                 فَکَیْفَ بِالْمِلْحِ اِنْ حَلَّتْ بِہِ الْغِیَر
                (ہم نمک کے ذریعہ اس کھانے کی اصلاح کرتے ہیں جس کے خراب ہوجانے کا خدشہ ہو ، اگر نمک ہی میں خرابی پیدا ہو جائے تو کیا حال ہو گا)
                 ہمارے اکابر و علماء و مشائخ تو حلال امور میں بھی احتیاط برتتے اور لوگوں کے لیے تقوے کا ایک اعلی نمونہ ہوا کرتے تھے ،اور یہاں یہ ہو رہا ہے کہ حرام کا ارتکاب بے محابا اور کھلے طور پر کیا جا رہا ہے ۔اگر اس میں اختلاف بھی مان لیا جائے تو رہبرانِ قوم کا کیا فرض بنتا ہے ؟ اس پر غور کیجیے ۔
 حرمتِ تصویراور جمہورِ امت کا مسلک
                 عکسی تصویراور ٹی وی اور ویڈیو کے بارے میں عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ علماء ہند و پاک ہی ان کو ناجائز قرار دیتے ہیں اور عالم اسلام کے دوسرے علماء جیسے علماء عرب و مصر وغیرہ سب کے سب ان کو جائز کہتے ہیں ،یہ غلط فہمی خود بندے کو بھی رہی ،لیکن ایک مطالعہ کے دوران علماء عرب و مصر کے متعدد فتاوی وتحریرات نظر سے گزریں تو اندازہ ہوا کہ ان حضرات میں سے بھی جمہورعلماء کا ” عکسی تصویر“ اور” ٹی وی“ اور” ویڈیو “کے بارے میں وہی نقطہ ٴ نظر ہے جو ہندوستانی و پاکستانی علماء کا شروع سے رہا ہے ۔
                 ہاں اس میں شک نہیں کہ وہاں کے بعض گنے چنے علماء نے عکسی تصویر کو جائز کہا ہے اور ٹی وی اور ویڈیو کی تصاویر کو بھی عکس مان کر ان کو بھی جائز کہا ہے،لیکن یہ وہاں کے جمہور کا فتوی نہیں ہے، جمہور علماء اسی کے قائل ہیں کہ یہ تصاویر کے حکم میں ہیں اور اس لیے حرام و ناجائز ہیں ۔ اور خود وہاں کے علماء نے مجوزین کا خوب رد و انکار بھی کردیا ہے ۔جیسے شیخ حمود بن عبد اللہ التویجری نے ” تحریم التصویر “ اور” الاعلان بالنکیر علی المفتونین بالتصویر “نامی رسائل اسی سلسلہ میں لکھے ہیں ، نیز جامعہ قصیم کے استاذ شیخ عبد اللہ بن محمد الطیار نے ” صناعة الصورة بالید مع بیان احکام التصویر الفوتوغرافي “ کے نام سے رسالہ لکھا ہے ،اور مصر کے عالم شیخ ابو ذر القلمونی نے ”فتنة تصویر العلماء “ کے نام سے ان کا رد لکھا ہے ، نیز علماء نے اپنے اپنے فتاوی میں بھی اس پر کلام کیا ہے ۔اسی طرح ڈش آنٹینا جس کا فساد اب حد سے تجاوز کرگیا ہے اور اس نے انسانوں کی تباہی میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے، اس کے بارے میں بھی علماء عرب کے فتاوی میں حرمت کا حکم اور اس سے بچنے کی تلقین موجود ہے ۔
حرمتِ تصویر اور علماء ہند وپاک
                جیسا کہ اوپر عرض کیا گیاکہ کیمرے کی عکسی تصویر کی حرمت میں اگر چہ معاصر علماء کے درمیان میں اختلاف ہوا ہے ،اور ایک چھوٹی سی جماعت اس کے جواز کی جانب مائل ہو ئی ہے ،لیکن اس میں کیا شک ہے کہ تصویر کی حرمت جمہور امت کا متفقہ فتوی و فیصلہ ہے ، عرب سے لے کر عجم تک جمہور امت نے اسی کو قبول کیا ہے ۔
                جہاں تک علماء ہند و پاک کا تعلق ہے ،بات بالکل واضح و مسلم ہے ۔ فقیہ العصر حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب  نے تو اپنے رسالہ ”التصویر لأحکام التصویر“میں یہ تصریح کی ہے کہ ان کے زمانے تک کم از کم ہندوستان (جو اس وقت تک غیر منقسم تھا)میں حضرت مولانا سید سلیمان ندوی کے علاوہ کسی نے جواز پر قلم نہیں اٹھایااور پھر انھوں نے بھی اس سے رجوع کر لیا۔ (جواہر الفقہ: ۳/۱۷۱)
                یہاں یہ عرض کردینا مناسب ہوگا کہ حضرت مولانا سید سلیمان ندوی  نے ماہنامہ ” معارف“ کی متعدد قسطوں میں ایک مضمون عکسی تصویر کے جائز ہونے پر لکھا تھا ، حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب نے اس کے رد میں ”التصویر لأحکام التصویر“ لکھی ، اس کو دیکھ کر حضرت مولانا سید سلیمان ندوی نے اپنے جواز کے قول سے رجوع کر لیا تھا ، حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب لکھتے ہیں کہ یہ رجوع و اعتراف کا مضمون علامہ سید صاحب کے کمال علم اور کمال تقوی کا بہت بڑا شاہکار ہے ، اس پر خود حضرت مرشد تھانوی سیدی حکیم الامت رحمة اللہ علیہ نے غیر معمولی مسرت کا اظہار نظم میں فرمایا ۔
                اس سلسلہ میں دوسری بڑی شہادت و گواہی یہ ہے کہ عالم اسلام کی مشہور و معروف علمی و روحانی شخصیت حضرت اقدس مولانا ابو الحسن علی ندوی علیہ الرحمہ نے بھی اس بات کا ذکر کیا ہے کہ ہندوستان کے تمام مسلمان تصویر کے حرام ہو نے پر متفق ہیں ۔ چنانچہ آپ کی کتاب لاجواب ” ما ذا خسر العالم بانحطاط المسلمین “ کے شروع میں فضیلة الشیخ الاستاذ احمد الشرباصی نے حضرت والا کا جو تعارف لکھا ہے ،اس میں وہ لکھتے ہیں کہ :
                ” آپ ہر قسم کی تصویر کو برا سمجھتے تھے ،اور خود پر اس کو پوری سختی سے حرام قرار دیتے تھے ۔ کہتے ہیں کہ میں ایک بار آپ کے ساتھ قاہرہ کے ایک بڑے مطبع میں گیا تو مطبع کے مصور نے آپ کی ایک یاد گار تصویر اتارنے کی اجازت چاہی تو آپ نے منع کردیا اور ذکر کیا کہ : ان المسلمین في الھند متفقون علی حرمة التصویر“ (ہندوستان کے مسلمان تصویر کی حرمت پر متفق ہیں) (ماذا خسر العالم: ۲۱)
                اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مولانا ابو الحسن ندوی علیہ الرحمہ بھی خود تصویر کو حرام سمجھتے تھے اور اس کو کم از کم ہندوستان کے تمام علماء کا متفقہ فیصلہ قرار دیتے تھے ۔
                اور یہاں یہ بھی عرض کر دینا خالی از فائدہ و عبرت نہیں کہ حضرت مولانا ابو الکلام آزاد صاحب مرحوم جنھوں نے مدتِ دراز تک اپنا مشہور اخبار ” الہلال“ با تصویر شائع کیا ، جب وہ رانچی کی جیل میں تھے،آپ کے متعلقین نے آپ کی سوانح شائع کرنا چاہی تو آپ سے سوانح کے ساتھ شائع کرنے کے لیے ایک تصویر کا مطالبہ کیا ، اس پر مولانا ابو لکلام آزاد نے جو جواب دیا وہ خود اسی ” تذکرہ“ میں شائع کیا گیا ہے، جس میں آپ نے لکھا ہے کہ:
                ”تصویر کا کھنچوانا، رکھنا، شائع کرنا سب ناجائز ہے، یہ میری سخت غلطی تھی کہ تصویر کھنچوائی اور” الہلال“ کو باتصویر نکالا تھا ، اب میں اس غلطی سے تائب ہوچکا ہوں ، میری پچھلی لغزشوں کو چھپانا چاہئے نہ کہ از سر نو ان کی تشہیر کرنا چاہیے “ ۔ (بحوالہ جواہر الفقہ: ۳/۱۷۱)             الغرض اس سے کیا یہ ثابت نہیں ہوتا کہ کم از کم ہندوستان کے علماء کا تصویر کے عدم جواز پر اتفاق تھا ۔اور رہا حضرت سلیمان ندوی کا جواز کاخیال ،تو آپ نے خود اس سے رجوع کر لیا اور سب کے موافق عدم جواز کے قائل ہو گئے ۔
تصویر کے بارے میں علماء عرب و مصر کا موقف
                اسی طرح دیگر ممالک اسلامیہ میں بھی جمہور علماء کا فتوی تصویر کے ناجائز ہو نے ہی کا ہے ، عام طور پر لوگ مصر کے علماء کا ذکر کرتے ہیں کہ وہ اس کو جائز قرار دیتے ہیں، مگر یہاں بھی یہ سمجھ لینا چاہیے کہ یہ بھی مصر کے چند علماء کا فتوی ہے ، سب کا اور جمہور کا نہیں ،اس کی شہادت مصر ہی کے ایک عالم شیخ ابو ذر القلمونی کی یہ عبارت دیتی ہے جو انھوں نے اپنی کتاب ” فتنة تصویر العلماء “ میں لکھی ہے کہ :
                ”ثم حريّ بطلبة العلم تدارک ھذہ الفتنة، اذ تحریم التصاویر کان مستقرا بین اخواننا، ثم في العقد الاخیر اخذ ھذا المنکر یفشو و یذیع ،حتی صار ھو الاصل، وصار المحق عازفا عن الانکار، اجتنابا للذم“․ (فتنة تصویرالعلماء :۵)
                اس سے معلوم ہوا کہ مصر میں بھی جمہور علماء کے مابین یہی بات مسلم و طے شدہ تھی کہ تصویر حرام ہے ۔لہٰذا مطلقا یہ کہنا کہ مصر کے علماء اس کو جائز کہتے ہیں خلاف واقعہ ہے ۔
                اور سعودی حکومت کی جانب سے قائم کردہ دار الافتاء اور علمی مسائل کی تحقیق کا ایک بڑا و معتبر عالمی مرکز”اللجنة الدائمة للبحوث العلمیة والإفتاء“ نے ایک فتوی میں کہا کہ:
                ”القول الصحیح الذي دلت علیہ الأدلة الشرعیة وعلیہ جماھیر العلماء :أن أدلة تحریم تصویر ذوات الأرواح تضم التصویر الفوتوغرافي والیدوي،مجسما أو غیر مجسم ،لعموم الادلة“․
                 (صحیح قول جس پر شرعی دلائل دلالت کرتے ہیں اور جس پر جمہور علماء قائم ہیں یہ ہے کہ جاندار چیزوں کی تصویر کی حرمت کے دلائل فوٹوگرافی کی تصویر اور ہاتھ سے بنائی جانے والی تصاویر سبھی کو شامل ہیں ،خواہ وہ مجسم ہو یا غیر مجسم ہو ،دلائل کے عام ہو نے کی وجہ سے ) (فتاوی اسلامیة:۴/۳۵۵)
                اس سے بھی معلوم ہوا کہ جمہور امت خواہ وہ مصر کے لوگ ہوں یا سعودی کے یا کسی اور علاقے کے وہاں جمہور اس کے عدم جواز پر متفق ہیں۔
                نیز یہ بھی سنتے چلیے کہ ایک مرتبہ عربی مجلہ ”عکاظ “ میں سات علماء کا تصویر کے جواز کا فتوی شائع ہوا، تو علماء نے اسی وقت اس کا رد کیا ۔ سعودی عرب کے ایک مفتی شیخ حمود بن عبد اللہ بن حمود التویجری نے ” تحریم التصویر“ کے نام سے اس کا باقاعدہ رد لکھا ہے،اس رسالہ میں لکھا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ:
                ” جریدہ عکاظ والوں نے اس شاذ فتوی کا جو رسول اللہ ﷺ کے تصاویر کو مٹانے کے حکم کے مخالف ہے ، اس کا جو عنوان رکھا ہے وہ ہے : علماء مصلحت پر متفق ہیں ، اور یہ کہ تصویر حرام نہیں ہے ۔ اس باطل عنوان کو قائم کرنے میں اہل جریدہ کو بہت بڑی خطا لگی ہے ،کیونکہ اس سے عوام یا خواص کالعوام کو یہ وہم ہو تا ہے کہ مصلحت کی وجہ سے تصویر لینے کے حلال ہو نے میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ اور یہ کتاب اللہ و سنت رسول کو مضبوط پکڑنے والے متقدمین و متأخرین علماء پر ایک بہتان ہے ؛کیونکہ وہ تو تصویر سے منع کرتے اور اس میں سختی کرتے ہیں،اور ان سہولت پسند لوگوں کا کوئی اعتبار نہیں جو فتوی دینے میں بغیر تثبت کے جلد باز ی کرتے ہیں ؛کیونکہ شریعتِ مطہرہ میں مصلحت سے یا بغیر مصلحت کسی بھی وجہ سے تصویر کا حلال ہو نا وارد نہیں ہے ۔اور اگر ان مسائل میں سے کسی مسئلہ میں جس میں کوئی نص نہ ہو ،سات علماء ایک قول پر اجماع کر لیں اور ان کی بات معقول بھی ہو تب بھی ان کا قول اجماع نہیں ہے جس کا ماننا لازم ہو ،بلکہ ان کے اور دیگر علماء کے اقوال کو دیکھا جائے گا اور ان کی بات قبول کی جائے گی ،جن کا قول کتاب اللہ و سنت سے موٴید ہو۔ (تحریم التصویر: ۲)
                دیکھیے کس قدر صفائی کے ساتھ اس فتوی کو شاذ اور مخالف احادیث قرار دیا ہے اور جمہور علماء کے نقطہٴ نظر سے ٹکرانے والا قرار دیا ہے ۔اس سے معلوم ہوا کہ حجاز و مصر کے جمہور علماء بھی حرمتِ تصویر پر متفق ہیں ۔
تصویر کے باب میں اختلاف کی حیثیت
                ہاں بعض علماء جن کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے، انھوں نے ضرور عکسی تصویر کے متعلق جواز کا فتوی دیا ہے ، مگر اس کے بارے میں غور طلب بات یہ ہے کہ اس مسئلہ میں اختلاف کی حیثیت و نوعیت کیا ہے ؟
                کیونکہ بنظرِ غائر مطالعہ سے یہ بات واضح طور پر سامنے آتی ہے کہ ہر اختلاف ایک ہی درجہ کا نہیں ہوتا ، اور اس کی وجہ سے مسئلہ میں تخفیف نہیں ہوجاتی ، بلکہ اس میں بھی اختلاف کی نوعیت و حیثیت کا لحاظ رکھنا پڑے گا، ورنہ غور کیجیے کہ ڈاڑھی منڈانے کے مسئلہ میں بھی مصریوں کا اختلاف ہے، جمہور امت یہ کہتی ہے کہ حرام ہے جبکہ مصریوں نے اس کو جائز قرار دیا ہے، حتی کہ جامعة الازھر کے بعض مفتیوں نے بھی اس کو صرف سنت کہتے ہوئے منڈانے کو جائز کہا ہے ۔ (دیکھو فتاوی الازھر :۲/۱۶۶)
                کیا اس کا کوئی اثر جمہور امت نے قبول کیا ؟اورکیا اس کی وجہ سے حرمت کے فتوے میں کوئی گنجائش برتی گئی ؟کیا یہاں بھی یہ کہا جاسکے گا کہ ڈاڑھی منڈانے کے مسئلہ میں چونکہ مصریوں کا اختلاف ہے ،اس لیے اس میں بھی شدت نہ برتی جائے اور منڈانے والوں کو گنجائش دی جائے، اور اگر امام لوگ بھی منڈائیں، تو ان پر بھی کوئی نکیر نہ کی جائے؟
                اسی طرح ربا یعنی سود کی حرمت ایک متفقہ امر ہے مگر چند برسوں سے بینکوں کے نظام کے تحت وصول ہو نے والے سود کو بعض لوگ جائز کہنے لگے ہیں اور ان کا کہنا یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں اور نزول قرآن کے وقت جو سود رائج تھا وہ ذاتی و شخصی ضروریات پر لیے جانے والے قرضوں کی بنیاد پر لیا جاتا تھا اور یہ واقعی ایک ظلم ہے ،لہٰذا وہ ناجائز ہے ،مگر بینکوں کے اس دور میں قرضے ذاتی ضرورت کے بجائے تجارتی ضرورت کے لیے لیے جاتے ہیں اور اس میں حرمتِ سود کی وہ علت نہیں پائی جاتی جو اُس دور میں تھی ،لہٰذا یہ بینکوں والا سود جائز ہے ۔ اور لکھنے والوں نے اس پر مضامین بھی لکھے اور کتابیں بھی لکھیں ،جیسے ایک صاحب نے ” کمر شیل انٹرسٹ کی فقہی حیثیت “ لکھی ہے ۔فرمائیے کہ کیا اس اختلاف کو بھی موٴثر ماناجائے گا ؟ اور اس کی وجہ سے سود کی حرمت بھی حدودِ جواز میں داخل سمجھی جائے گی اور اس میں سختی کرنا فعل مکروہ اور غیر دانشمندانہ کام ہو گا؟
                ایک اور مسئلہ سنیے کہ چاند کے ثبوت کا مدار شریعت نے رویت پر رکھا ہے ،نہ کہ فلکیاتی حسابات پر ، جمہور امت نے اسی کو اختیار کیا ہے ،اور اس سے ہٹ کر ایک طائفہ قلیلہ نے چاند کے ثبوت کے لیے فلکیاتی حسابات کو بھی معیار مانا ہے مگر اس کو علماء نے مذہب باطل قرارد یا ہے ۔
                اسی طرح گانا بجانا مزامیر کے ساتھ حرام ہے ،مگر اس میں علامہ ابن حزم ظاہری ، علامہ محمد بن طاہر المقدسی اور علامہ ابو الفرج اصفہانی نے اختلاف کیا ہے اور اس کو جائز قرار دیا ہے ۔اور بالخصوص آخری دو حضرات نے تو اس سلسلہ میں مواد فراہم کرنے کی بڑی کوشش کی ہے حتی کہ ابو الفرج نے اپنی کتاب ” الاغانی“ میں شرابیوں کبابیوں ، گویوں اور موسیقاروں کے حالات بھی خوب جمع کردئے ہیں مگر کیا اس اختلاف کو کسی بھی معتبر عالم و مفتی نے در خورِ اعتناء سمجھا اور گانے بجانے کی حرمت کو خفیف و معمولی قرار دیا ؟
                اسی طرح ایک مجلس کی تین طلاقیں ایک ہوتی ہیں یا تین؟ اس میں جمہور امت کا موقف یہ ہے کہ تین طلاق تین ہی ہو تی ہیں خواہ مجلس ایک ہو یا الگ الگ ۔ مگرعلامہ ابن تیمیہ نے اس میں بعض حضرات صحابہ و ائمہ کے اختلاف کا ذکر کیا ہے ،اور امت کے علماء و عوام میں سے اہل حدیث و اہل ظواہر نے اسی کو اختیار کیا ہے اوروہ ایک مجلس کی تین طلاقوں کو ایک قرار دیتے ہیں ،مگر جمہور امت نے اس کو قبول نہیں کیا ، بلکہ ہمیشہ فتوی اسی پر دیا گیا کہ ایک مجلس کی تین طلاقیں تین ہی ہو تی ہیں ۔دیکھئے اختلاف ہو نے کے باوجد اس کا کوئی اثر حرمت کے فتوے پر نہیں پڑا ۔ کیا کسی معتبر عالم و مفتی نے اس اختلاف کے پیش نظر ایک مجلس کی تین طلاق میں ایک قرار دینے کی گنجائش دی؟
                اس کی ایک اور مثال لیجیے کہ اسلاف میں سے بعض بڑی اہم شخصیات سے متعہ کا جواز نقل کیا گیا ہے، جس کو جمہور امت نے قبول نہیں کیا ، اور بعد کے ادوار میں تو اس کی حرمت پر اجماع ہی ہو گیا ۔(دیکھو فتح الباری: ۹/۱۷۳)
                اسی طرح بعض بڑے بڑے صحابہ و ائمہ سے جواز وطی فی الدبر کا قول بھی منقول ہے ،اگرچہ کہ بعض کی جانب اس کا انتساب صحیح طور پر ثابت نہیں؛لیکن بعض حضرات جیسے ابن عمر سے اس کا بروایت صحیحہ ثابت ہونا، ابن حجر نے فتح الباری میں بیان کیا ہے؛لیکن حضرت ابن عباس نے ان کی بات کو وہم قرار دیا ہے ۔اسی طرح بعض نے امام مالک سے اس کا ثابت ہونا لکھا ہے، اگرچہ کہ ان کے اصحاب اس کا انکار کرتے ہیں ۔(دیکھو تفسیر القرطبی: ۳/۹۳، الدر المنثور: ۲/۶۱۰-۶۱۲، فتح الباری: ۸/۱۹۰، عمدة القاری: ۲۶/۴۶۲)
                اس سے معلوم ہوا کہ ہر اختلاف ایک درجہ کا نہیں ، کہ اس کو اہمیت دی جائے اور اس کی وجہ سے مسئلہ میں خفت و ہلکا پن خیال کیا جائے؛لہٰذا جو حضرات اس کو ایک اختلافی مسئلہ قرار دیکر اس کی حرمت کو ہلکا سمجھتے یا سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں، وہ ایک سعی لاحاصل میں لگے ہوئے ہیں۔
اختلاف سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے قابل غور بات
                لہٰذا یہاں ان حضرات کے لیے جو اختلاف سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں دو باتیں قابل غور ہیں :
                ایک تو یہ کہ تصویر کو جائز کہنے والوں نے کسی مضبوط دلیل کی بنیاد پر جواز کو اختیار نہیں کیا ہے، بلکہ بعض احادیث کے سمجھنے میں غلط فہمی کا شکار ہو کر جواز کی بات کہی ہے۔ اور وہ غلط فہمی کیا ہے؟ اس کا ذکر اس رسالہ میں علماء کے فتاوی سے معلوم ہو جائے گی؛لہٰذا کسی غلط فہمی کی بنیاد پر اختلاف کو دلیل کی بنیاد پر اختلاف کے درجہ میں سمجھنا ایک اصولی غلطی ہے۔اس اختلاف کی مثال ڈاڑھی منڈانے میں اختلاف سے دی جا سکتی ،جس کو محض ایک غلط فہمی کہا جا سکتا ہے؛لہٰذا ان مجوزین کا قول ایک شاذ قول کی حیثیت رکھتا ہے، جس کو معمول بہ بنانا اور اس پر عمل در آمد کرنا کیسے جائز ہوسکتا ہے؟ بالخصوص اس صورت میں جب کہ جواز کے دلائل کے ضعف و کمزوری کو حضرات علماء نے واضح کر کے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا اور جائز قرار دینے والوں کی غلط فہمی کو دور کردیا ہے ۔
                دوسری بات قابل غور یہ ہے کہ جوازِ تصویر کے قائلین اور حرمتِ تصویر کے قائلین ان دونوں کے علمی و عملی مقام و حیثیت اوران کے تفقہ و دیانت کے معیار میں محاکمہ کیا جائے تو حرمت کے قائلین کے لحاظ سے جواز کے قائلین کا کوئی خاص مقام و حیثیت نہیں معلوم ہو تی ۔ ایک جانب حرمت تصویر کے قائلین میں اپنے زمانے کے آسمانِ علم و عمل کے آفتاب و مہتاب فقہاء نظر آئیں گے ،جن کے علم و عمل ، تقوی وطہارت ،تفقہ و بصیرت ، ثقاہت و دیانت اہل اسلام کے نزدیک مسلمات میں سے ہیں،تو دوسری جانب جواز کے قائلین وہ حضرات ہیں، جن میں سے بیشتر کو عام طور پر جانا پہچانا بھی نہیں جاتا اور اگر جانا پہچانا جاتا ہو تو ان کا مقام و درجہ فتوی و فقہ کے بارے میں وہ نہیں جو پہلے طبقے کے لوگوں کو حاصل ہے؛ لہٰذا ان دونوں میں سے کیا ان کا فتوی قابل عمل و لائق توجہ ہونا چاہیے جن کی شان تفقہ و افتاء اور ،جن کی ثقاہت و عدالت مسلم ہے یا ان کا جن کو یہ درجہ حاصل ہی نہیں؟ اس پر غور کیا جائے ۔
                ایک اور بات قابل توجہ یہ ہے کہ اس مسئلہ میں اگرچہ اختلاف ہوا ہے ؛ مگر فتوی کے لیے علماء نے حرمت ہی کے قول کو ترجیح دی ہے ،ہندوستان و پاکستان کے بارے میں تو سبھی جانتے ہیں کہ یہاں کے علماء نے ہمیشہ اس کے عدم جواز ہی کا فتوی دیا ہے ،اور اسی طرح عرب دنیا میں بھی یہی صورت حال ہے ،سعودی عرب کے ایک عالم شیخ ولید بن راشد السعیدان نے ” حکم التصویر الفوتوغرافی“ میں لکھا ہے کہ عکسی تصویر کے بارے میں اختلاف ہے ، بعض نے اس سے منع کیا ہے اور یہ حضرات اکثر ہیں اور اسی قول پر سعودی عرب کے اندر فتوی ہے ۔ (حکم التصویر الفوتوغرافی:۱۱)
                جب فتوی حرمت پر ہے تو اس سے اعراض کرنا اور اس کے خلاف کو ترجیح دینا چہ معنے دارد ؟ یہ بات قابلِ غور ہے ؛کیونکہ بلا وجہ مفتی بہ قول کو چھوڑ کر شاذ قول پر عمل کرنا صحیح نہیں ہے ۔
                الغرض تصویر کے مسئلہ میں جب ایک جانب جمہورِ امت ہے اور اس کے اساطین و ائمہ ہیں اور وہ سب کے سب تقریباً اس کی حرمت پر متفق ہیں ،اور جمہور کے نزدیک مجوزین کی رائے غلط فہمی کا نتیجہ اور بے دلیل ہے ،اور پھر جمہور نے ان کی غلط فہمیوں کا ازالہ کردیا اور حق کو دلائل کی روشنی میں واضح کردیا ہے ،تو ان کے قول سے گریز کرنا اور ایک چھوٹی سی جماعت کے قول ہی کو ترجیح دینا کس بنیاد پر ہے؟ کیا جمہورِ امت کا موقف اس لائق نہیں کہ اس کو ترجیح دی جائے ؟بلکہ جمہور علماء عرب و عجم کی بات کو قبول نہ کر کے ایک شاذ قول کا اس قدر احترام کرنا کہ گویا وہی صحیح ہے اور حرمت کا قول گویا باطل و غلط ہے ،کیا یہ طرزِ عمل کسی صالح معاشرے و نیک ذہن کی پیداوار ہے یا کسی بیمار ذہنیت کا نتیجہ ؟ امام حدیث عبد الرحمن بن مھدی نے اسی لیے فرمایا کہ: ”لاَ یَکُونُ اِمَالاً في الْعِلْمِ مَنْ أَخَذَ بِالشَّاذِ مِنَ الْعِلْمِ“ (جو شخص علماء کے شاذ قول کو لیتا ہے وہ علم کی دنیا میں امام نہیں ہو سکتا ) (جامع بیان العلم: ۲/۴۸)
مسئلہٴ تصویر میں جمہور علما کی شدت
                پھر یہاں ایک اور بات قابلِ لحاظ ہے کہ اگر مسئلہ ٴ تصویر ایک اختلافی مسئلہ ہو نے کی وجہ سے اس میں شدت بلکہ اس پر نکیر کوئی غلط بات ہو تی تو جمہور علماء امت نے اس پر کیوں نکیر کی اور پوری شدت سے کی ؟ چنانچہ علماء عرب و عجم نے تصویر کو جائز قرار دینے والوں پر جس قدر شدت برتی ہے ، اس سے بھی یہ بات واضح ہو تی ہے کہ اس مسئلہ میں اختلاف کی وہ حیثیت نہیں جو مسائل اختلافیہ کو حاصل ہے ورنہ ان حضراتِ اکابر کا یہ شدت برتنا جائز نہ ہو تا ؛کیونکہ علماء نے تصریح کی ہے کہ مسائلِ اختلافیہ میں ایک دوسرے پر اعتراض جائز نہیں اور یہاں صورت حال یہ ہے کہ جواز کے قول کی سختی سے تردید کی گئی ہے ۔ جس کے نمونے اس رسالہ میں موجود اکابرین کے فتاوی میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
                مثلا علامہ شیخ ابن باز نے بعض فتاوی میں لکھا ہے کہ: ” ہم نے جواب میں جو احادیث اور اہلِ علم کا کلام نقل کیا ہے، اس سے حق کے متلاشی پر یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ لوگ جو کتابوں ،مجلوں ،رسالوں اورجریدوں میں جاندار کی تصویر کے سلسلہ میں وسعت برت رہے ہیں، یہ واضح غلطی اور کھلا ہوا گناہ ہے ۔“ (فتاوی شیخ ابن باز: ۴/۱۷۹-۱۸۹)
                مفتی علامہ شیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ نے لکھا ہے کہ:
                ” جس نے یہ خیال کیا کہ شمسی تصویر منع کے حکم میں داخل نہیں اور یہ کہ منع ہونا مجسم صورت اور سایہ دار چیزوں کی تصویر کے ساتھ خاص ہے، تو اس کا خیال باطل ہے۔“ (فتاوی و رسائل شیخ محمدبن ابراہیم :۱/۱۳۴)
                اللجنة الدائمة کے ایک فتوی میں لکھا ہے کہ :
                ”انسان و حیوان وغیرہ جاندار چیزوں کی شمسی وعکسی تصویر لینا اور ان کو باقی رکھنا حرام ہے؛ بلکہ کبیرہ گناہوں میں سے ہے ۔“(فتاوی اللجنة الدائمة : ۱/۴۵۹، رقم الفتوی:۱۹۷۸)
                اورعلامہ شیخ عبد الرحمن بن فریان ”شمسی تصویر کی حرمت“ پر تفصیلی کلام کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ :
          ”وَلاَ تَغْتَرِّ اَیُّہا الْمُسْلِمُ بِمَنْ تَنَطَّعَ بِمَعْسُولِ الکلامِ وَقَامَ یُحَلِّلُ ویُحَرِّمُ، بِغَیْرِ دَلِیلٍ وبرہانٍ، بل بمجردِ الرأي والہذَیانِ، مِنْ بَعْضِ مُتَعَلِّمَةِ ہذہ الأزمان، وأجاز الصُّوَرَ الضَوْئِیَّة وجَعَلَ المَنْعَ خَاصًا بِما لَہ أجسامٌ، سبحان اللّٰہ! مِنْ أینَ ہذا التفریقُ وَلَمْ یَجِیْ لاَ فِي سُنَّةٍ وَلاَ قرآنٍ“․
(اے مسلم ! تو اس زمانے کے بعض علم کی جانب منسوب لوگوں سے دھوکہ نہ کھانا جو چکنی چپڑی باتیں کرتے اور بلا دلیل و برہان ، محض اپنی رائے اور بکواس سے حلال کو حرام اور حرام کو حلال کر تے ہیں ، اور عکسی تصویر کو جائز قرار دیتے اور منع کو صرف ان تصویروں سے خاص کرتے ہیں جو مجسمہ کی شکل میں ہوں۔ سبحان اللہ! یہ فرق کہاں سے آیا ؟ جب کہ نہ تو سنت میں یہ فرق آیا اور نہ قرآن میں آیا؟)
                پھر آگے چل کر لکھتے ہیں کہ:
          ”فَیْجِبُ عَلی المُسْلِمِیْنَ انْکَارُ ہَذا المُنْکَرِ وَلاَ یَجُوْزُ لَہُمْ السُّکُوتُ وَلاَ یُغترّ بِفَشْوِہ وروَاجِہ فَاِنَّ المُنکَرَ ہو بحالہ منکَرٌ کما ہو في الشَرْعِ ولا یُحِلّلہ کثرتُہ و رواجُہ ولا محبةُ البعض وارتکابُہ“․ (الدر السنیة: ۱۵/۲۳۴)
(لہٰذا مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اس منکر پر انکار و نکیر کریں اور اس پران کی خاموشی جائز نہیں ہے، اور تصویر کے رواج اور عام ہو جانے سے دھوکہ نہ کھایا جائے؛کیونکہ منکر تو ہر حال میں منکر ہے ،اس کا عام ہو جانا اور رواج پاجانا اس کو حلال نہیں کر دیتا اور نہ بعض لوگوں کی اس سے محبت اور اس کا مرتکب ہو نا اس کو جائز کر تا ہے)
                قابلِ غور یہ ہے کہ اگر تصویر کے مسئلہ میں اختلاف اس درجہ کا ہوتا جو مختلف فیہ مسائل میں ہوتاہے تو کیا اس قدر شدت کا جواز تھا ، جو ان حضرات نے اختیار کیا ہے ، اور تصویر کو حرام؛ بلکہ گناہ کبیرہ قرار دیا ہے اور جواز کے قائلین کو کھلی غلطی و واضح گناہ پر ٹھیرایا ہے ؟اور اہل اسلام کو اس پر انکار و نکیر کرنا ضروری قرار دیا ہے اور خاموشی کو ناجائز کہا ہے اور اس کے عام ہو جانے اور رواج پا جانے کو بے اثر ٹھیرا یا ہے؟ نہیں ، اس سے معلوم ہوا کہ اس اختلاف کو وہ حضرات کوئی قابلِ لحاظ ہی نہیں مانتے تھے ۔
                اسی طرح ہند و پاک کے علماء کا بھی رویہ رہا ہے ،ایک دو حضرات کے اس سلسلہ میں فتاوی نقل کردینا اس جگہ مناسب معلوم ہوتا ہے۔ فقیہ العصر حضرت مولانا مفتی رشید احمد لدھیانوی نے ایک اسکول کے جلسہ (جس میں تصویر لی جاتی ہے )کے بارے میں سوال پر لکھا ہے کہ:
                ”یہ معصیت کی مجلس ہے، جس میں شرکت قطعاًجائز نہیں؛ بلکہ دورانِ مجلس اس قسم کی حرکت شروع ہو تب بھی روکنے کی قدرت نہ ہونے والے ہر شخص پر اٹھ جانا واجب ہے “، نیز لکھا کہ تصویر سازی شریعت کی رو سے ایک کبیرہ گناہ ہے ۔ نیز فرماتے ہیں کہ: انتہائی قلق کے ساتھ لکھنا پڑتا ہے کہ تصویر کی لعنت عوام سے تجاوز کرکے خواص؛ بلکہ علماء تک پھیل گئی ہے جس کا افسوسناک نتیجہ سامنے آرہا ہے کہ بہت سے لوگ ان حضرات کے اس طرزِ عمل کو دیکھ کر اس قطعی حرام کو حلال باور کرنے لگے۔ (احسن الفتاوی: ۸/۴۱۷، ۴۱۸،۴۳۴)
                پاکستان میں ایک جگہ ایک مسجد میں رمضان میں ختم قرآن کے موقعہ پرجلسہ ہوا ، اس میں ایک وہیں کے مدرس صاحب نے جلسہ کی تصاویر لیں ،لوگوں کے منع کرنے پر اس نے بتایا کہ یہ ریل امام صاحب نے بھروائی ہے ، اور ان ہی کی اجازت سے تصویر لے رہا ہوں ، اور ایسا سب جگہ ہوتا ہے ، الغرض اس نے ضد میں تصاویر کھینچیں اور خود ان امام صاحب کے مائک پر آنے پر ان کی بھی تصاویر لیں ، ااس واقعہ کا ذکر کر کے کسی نے حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی سے سوال کیا تو اس کے جواب میں حضرت نے لکھا ہے کہ:
”تصویریں بنانا خصوصاً مسجد کو اس گندگی کے ساتھ ملوث کرنا حرام اور سخت گناہ ہے۔ اگر یہ حضرات اس سے علانیہ توبہ کا اعلان کریں اور اپنی غلطی کا اقرار کر کے اللہ تعالی سے معافی مانگیں تو ٹھیک ہے ،ورنہ ان حافظ صاحب کو امامت سے اور تدریس سے الگ کر دیا جائے ۔اور ان کے پیچھے نماز ناجائز اور مکروہِ تحریمی ہے“ (آپ کے مسائل اور ان کاحل : ۷/۶۱)
                اسی طرح علماء و بزرگان کی آئے دن اخبارات میں شائع ہو نے والی تصاویر کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ: تصویر بنانا اور بنوانا گناہ ہے؛ لیکن اگر قانونی مجبوری کی وجہ سے ایسا کرنا پڑے تو امید ہے کہ مواخذہ نہ ہوگا۔ باقی بزرگان دین نے اول تو تصویریں اپنی خوشی سے بنوائی نہیں، اور اگر کسی نے بنوائی ہوں تو کسی کا عمل حجت نہیں ،حجت خدا و رسول ﷺ کا ارشاد ہے۔ (آپ کے مسائل: ۷/۶۲)
                ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ : فلم اور تصویر آنحضرت ﷺ کے ارشاد سے حرام ہے ، اور ان کو بنانے والے ملعون ہیں ۔ (آپ کے مسائل:۷/۶۷)
                 پاکستان کے وزیر خارجہ سردار آصف احمد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ: اسلام میں رقص وموسیقی اور تصویر سازی پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔ اس کا رد کرتے ہوئے آپ نے اولاً ان امور کے بارے میں احادیث نقل کیے ہیں پھر لکھا ہے کہ : آنحضرت ﷺ کے ارشادات کے بعد سردار آصف احمد کا یہ کہنا کہ اسلام میں ان چیزوں پر کوئی پابندی نہیں ،قطعاً غلط وخلافِ واقعہ ہے اور ان کے اس فتوی کا منشأ یا تو ناقص مطالعہ ہے یا خاکم بدہن صاحب شریعت ﷺ سے اختلاف ہے ۔ پہلی وجہ جہل مرکب اور دوسری وجہ کفرِ خالص ۔(آپ کے مسائل:۷/۷۶)
                علماء کی تصاویر اور ان کا ٹی وی پر آنا عوام کو یا تو بے چین کرتا ہے یا یہ کہ وہ اس سے اس کے جواز پر استدلال کرتے ہیں ، ایک صاحب نے آپ سے جب اس سلسلہ میں علماء کے فعل کا حوالہ دیا تو جواب لکھا کہ :
”یہ اصول ذہن میں رکھیے کہ کہ گناہ ہر حال میں گناہ ہے ،خواہ ساری دنیا اس میں ملوث ہو جائے ۔ دوسرا اصول یہ بھی ملحوظ رکھیے کہ جب کوئی برائی عام ہوجائے تو اگرچہ اس کی نحوست بھی عام ہو گی ؛مگر آدمی مکلف اپنے فعل کا ہے ۔ پہلے اصول کے مطابق علماء کا ٹی وی پر آنا اس کے جواز کی دلیل نہیں ، نہ امامِ حرم کا تراویح پڑھانا ہی اس کے جواز کی دلیل ہے ،اگر طبیب کسی بیماری میں مبتلا ہوجائیں تو بیماری بیماری ہی رہے گی ، اس کو صحت کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ (آپ کے مسائل:۷/۸۱)
                ان فتاوی پر غور کیجیے کہ کیا ایک اختلافی مسئلہ پر کسی کو ملعون کہنا ،اور اس کام کے ارتکاب پر امامت سے ہٹانے کی تجویز رکھنا بلکہ اس کا فتوی صادر کرنا صحیح ہو سکتا ہے ،اگر نہیں اور یقینا نہیں تو یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ اس مسئلہ کی وہ نوعیت نہیں جو اختلافی مسائل کی ہو تی ہے؛بلکہ ان حضرات علماء کے نزدیک اس مسئلہ میں اختلاف غلط فہمی کا نتیجہ ہے ،نہ یہ کہ اس کی بنیاد دلائل ہیں ۔
مجوزین کی ایک لچر دلیل کا جواب
                یہاں یہ ذکر کر دینا بھی مناسب ہے کہ موجودہ دور کے مجوزّین ِتصویر میں سے بعض کو سنا گیا کہ وہ دلیل جواز یہ دیتے ہیں کہ آج کل تصویر کا عام رواج ہو چکا ہے ، کوئی محفل و مجلس اس سے خالی نہیں ، عوام تو عوام علماء بھی لیتے ہیں ،تو کب تک اس کو ناجائز کہتے رہیں گے ؟ ابھی قریب میں ہمارے مدرسہ میں ایک مفتی صاحب کا ورود ہوا، میں تو سفر پر تھا ،لہٰذا ملاقات نہیں ہوئی ،دیگر اساتذہ کے درمیان انھوں نے یہ باتیں کہیں ،اور تصویر کو ناجائز کہنے والوں پر طنز و تعریض کی۔
                مگر اس دلیل کو مان لیا جائے تو پھر تمام حرام کاموں کو جائز ہو جانا چاہیے ؛کیونکہ آج شراب بھی عام ہے ،موسیقی و گانا بجانا بھی عام ہے ، موبائیل فون سے گانے بجانے کی ٹیون ہم نے علماء کو بھی رکھتے دیکھا ہے ،اور بے پردگی بھی عام ہے ، سود و جوا بھی عام ہے،اور رشوت خوری کا بھی خوب چلن ہے؛بلکہ غور کرنا چاہیے کہ کونسا گناہ ایسا ہے جو آج کے معاشرے میں رواج نہیں پا رہا ہے ،لہٰذا یہ سب کے سب حرام کام اس لیے جائز ہو جانا چاہیے کہ ان کا رواج عام ہو گیا ہے، لہٰذا کب تک اس کو حرام کہتے رہیں؟ لا حول ولا قوة الاباللہ، اگر یہ مفتیانہ منطق چل جائے تو اسلام کا خدا ہی حافظ !  
                یہاں ان مفتی صاحب کی دلیل کے جواب میں صرف یہ بات کافی ہے کہ ہم حضرت اقدس مفتی محمد شفیع صاحب علیہ الرحمة کے رسالہ ” گناہ بے لذت“ سے ایک عبارت نقل کیے دیتے ہیں ،بغور ملاحظہ کیجیے: حضرت لکھتے ہیں کہ:
                ”آج کل یہ گناہ اس قدر وباء کی طرح تمام دنیا پر چھا گیا ہے کہ اس سے پرہیز کرنے والے کو زندگی کے ہر شعبے میں مشکلات ہیں ،ٹوپی سے لے کر جوتے تک کوئی چیز بازارمیں تصویر سے خالی ملنا مشکل ہوگیا ہے ،گھریلو استعمال کی چیزیں ،برتن ،چھتری ،دیا سلائی، دواوٴں کے ڈبے اور بوتلیں اخبارات ورسائل یہاں تک کہ مذہبی اور اصلاحی کتابیں بھی اس گناہِ عظیم سے خالی نہ رہیں، فالی اللہ المشتکی! اور غور کیا جائے تو ان میں سے اکثر حصہ تصاویر کا محض بے کار وبے فائدہ، گناہِ بے لذت ہے ، مسلمان کو چاہیے کہ گناہ کے عام ہوجانے سے اس کو ہلکا نہ سمجھے؛ بلکہ زیادہ اہمیت کے ساتھ اس سے بچنے اور دوسرے مسلمانوں کو بچانے کی فکر کریں“ ۔(گناہ بے لذت: ۵۲)
                حضرت مفتی محمد شفیع صاحب جیسے اپنے زمانے کے مفتیِ بے مثال تو تصویر کے عام ہو جانے کے باوجود یہ کہتے ہیں کہ: عام ہو جانے سے دھوکہ نہ کھائیں اور اس کو ہلکا نہ سمجھیں؛ بلکہ اس سے مسلمانوں کو بچانے کی فکر کریں اور یہ جدید الخیال و روشن خیال مفتی صاحب یہ کہتے ہیں کہ جب یہ عام ہو گئی تو اب حرام کو حرام نہیں؛ بلکہ حلال کہو۔ فیا للعجب!
از: مولانا محمد شعیب اللہ خاں، جامعہ اسلامیہ مسیح العلوم، بنگلور
http://www.darululoom-deoband.com/urdu/magazine/new/tmp/05_Hurmat-e-Taswir_MDU_8&9_Aug-Sep_11.htm