Saturday, 2 November 2019

سمجھو کہ وہ ابولہب ہوگیا


سمجھو کہ وہ ابولہب ہوگیا
جب بھی بارہ ربیع الاول آپ کی زندگی میں آئے تو ذرا غور کیجئے کہ نبی کریم صلی اللہُ علیہ والہ وسلم کو نبوت ملنے کے بعد یہ دن 23 بار آپ صلی اللہُ علیہ وسلم کی حیات طیبہ میں آیا، نہ آپ صلی اللہُ علیہ وسلم نے خود منایا نہ ہی منانے کا حکم دیا۔ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہُ تعالیٰ عنہ کے دور خلافت میں یہ دن 2 بار آیا، نہ آپ رضی اللہُ عنہ نےخود منایا نہ منانے کا حکم دیا۔
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں یہ دن 10 بار آیا، نہ آپ رضی اللہ عنہ نے خود منایا نہ منانے کا حکم دیا۔
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں یہ دن 12 بار آیا، نہ آپ رضی اللہُ عنہ نےخود منایا نہ منانے کا حکم دیا۔
حضرت علی رضی اللہُ عنہ کے دور خلافت میں یہ دن 5 بار آیا، نہ آپ رضی اللہُ عنہ نےخود منایا نہ منانے کا حکم دیا۔
حضرت حسن رضی کے دور خلافت میں یہ دن 1 بار آیا، نہ آپ رضی اللہُ عنہ نےخود منایا نہ منانے کا حکم دیا۔
حضرت معاویہ رضی کے دور خلاف میں یہ دن 19 بار آیا، نہ آپ رضی اللہُ عنہ نےخود منایا نہ منانے کا حکم دیا۔
حضرت امام ابوحنفہ رحمہ اللہ (امام اعظم) کے دور میں47 بار آیا، نہ آپ رحمۃ اللہ علیہ نےخود منایا نہ منانے کا حکم دیا۔
حضرت امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے دور میں 68 بار آیا، نہ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے خود منایا نہ منانے کا حکم دیا۔
حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے دور میں 55 بار آیا، نہ آپ رحمۃ اللہ علیہ نےخود منایا نہ منانے کا حکم دیا۔
حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃ علیہ کے دور میں 38 بار آیا، نہ آپ رحمۃ اللہ علیہ نےخود منایا نہ منانے کا حکم دیا۔
حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے دور میں 65 بار آیا، نہ آپ رحمۃ اللہ علیہ نےخود منایا نہ منانے کا حکم دیا۔
حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ کے دور میں67 بار آیا، نہ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے خود منایا نہ منانے کا حکم دیا۔
حضرت بابا فرید شکرگنج رحمۃ اللہ علیہ کے دور میں 70 بار آیا، نہ آپ رحمۃ اللہ علیہ نےخود منایا نہ منانے کا حکم دیا۔
حضرت خواجہ معین الدین اجمیری چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے دور میں 53 بار آیا، نہ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے خود منایا نہ منانے کا حکم دیا۔
حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کے دورمیں 55 بار آیا، نہ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے خود منایا نہ منانے کا حکم دیا۔
حضرت علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے دور میں 62 بار آیا، نہ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے خود منایا نہ منانے کا حکم دیا۔
اے مسلمانو ۔۔۔۔!
کیا یہ سب لوگ عاشق رسول نہیں تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟
اب ایک مولوی مسجد کے باہر کھڑا ہوکر چلانا شروع کردے
یہ مسجد ہے، میں منواکے چھوڑوں گا یہ مسجد ہے، تمھیں ماننا پڑے گا یہ مسجد ہے ۔۔۔۔!
آپ کہیں گے مولوی صاحب کیا ہوگیا ہے، آپ کا دماغ تو نہیں خراب ہوگیا، کس نے انکار کیا ہے کہ یہ مسجد نہیں ہے؟
اس کے مینارے بتاتے ہیں کہ یہ مسجد ہے
اس کا گنبد بتارہا ہے کہ یہ مسجد ہے
اس میں بچھی صفیں بتارہی ہیں کہ یہ مسجد ہے
اس میں موجود منبر بتارہا ہےکہ یہ مسجد ہے
آپ نے یہ کیا شور مچایا ہے کہ یہ مسجد ہے، زور لگانا ہے تو اس بات پر لگائیے کہ اس کی عظمت یہ ہے
زور لگانا ہے تو اس بات پر لگائیے اس میں نماز پڑھ کے رب کو راضی کرنا آسان ہوجاتا ہے
زور لگانا ہے تو اس بات پر زور لگائیے جو مسجد بناتا ہے اللہ اس کے لیے جنت میں محل بناتا ہے
زور لگانا ہے تو اس بات پر لگائیے یہاں غیراللہ کی نفی کی جاتی ہے
تم نے یہ کیا شور مچایا ہے کہ ولادت ہے، میلاد ہے
ارے کس نےانکار کیا ہے نبی کی ولادت کا ... کسی سے بھی پوچھ لو، وہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا انکار نہیں کرے گا
تم نے زورلگانا ہےتو اس بات پر لگاؤ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اٹھنا ایسا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بیٹھنا ایسا تھا
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا چلنا ایسا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا رکنا ایسا تھا
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کھانا ایسا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پینا ایسا تھا
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا لباس ایسا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بولنا ایسا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خاموشی ایسی تھی
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ایسی تھی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا روزہ ایسا تھا
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حج ایسا تھا ... نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عمرہ ایسا تھا
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی غمی ایسی تھی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی ایسی تھی،
اے مسلمان یاد رکھ ۔۔۔۔۔۔۔۔!
12 ربیع الاول کا دن خلفائے راشدین، آئمہ کرام، بزرگان دین میں سے کسی نے بھی نہ ہی خود منایا اور نہ ہی اس کا حکم دیا اور نہ ہی اس دن جھنڈیاں لگائیں، نہ ہی چراغاں کیا اور نہ ہی جلوس نکالے۔
کچھ لوگ عشق کے 'ع' تک سے واقف نہیں ہوتے اور پورا سال من پسند زندگی، رب کی نافرمانی والی زندگی گزارنے کے بعد محض ایک دن کے لیے ایسے عاشق بن جاتے ہیں، جس کا ہمارے دین سے کوئی جوڑ ہی نہیں بنتا ایسے لوگوں کو ہماری زبان میں کہا جاتا ہے
عشق میں بےادب ہوجانے والے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نافرمان لوگ جو اللہ کے بھی نافرمان ہوئے
ایک دن کےعاشقو۔۔۔۔!
اس ایک دن میں ہروہ کام کرتے ہو جو شرک سے جڑا ہوتا ہے
پڑوسیوں کے بے حد اصرار پران کے گھر گئی سوچا ... دیکھوں کہ یہ لوگ میلاد میں کرتے کیا ہیں، نعتیں پڑھی گئی کچھ بیان ہوئے، پھر کھڑے ہوکر درود پڑھا گیا، ارے بے ادبو! اللہ نے تو نماز میں بھی بیٹھ کر درود پڑھنے کا حکم دیا ہے تم نے یہ کہاں سے دین میں توڑجوڑ شروع کردی ہے
ایک عدد کرسی کو انتہائی خوبصورتی سےسجاکر رکھا گیا تھا ... بے ادب عاشقوں کا فرمان تھا کہ یہ نعوذ باللہ نبی اکرم کے لیے سجائی گئی ہے، اس گھر سے پانی کی ایک بوند تک پینے کا دل نہیں کررہا تھا، یہ تو ایک گھر کی کہانی ہے، سڑکوں پر نکل کر کیا نہیں کیا جاتا، بے حد سخت الفاظ لکھنے کا دل کررہا ہے۔
عشق میں اتنا بھی نہ بڑھو کے بے ادب ہوجاؤ
کسی نے کیا خوب کہا ہے
جو نبی ﷺ کے عشق میں بے ادب ہوگیا
سمجھو کہ وہ ابولہب ہوگیا

اگر بال جھڑ رہے ہوں تو کیا عورتیں گنجی ہوسکتی ہیں؟ Women cutting their Hair

اگر بال جھڑ رہے ہوں تو کیا عورتیں گنجی ہوسکتی ہیں؟

محترم مفتی صاحب 
اگر بال جھڑ رہے ہوں تو کیا عورتیں گنجی ہوسکتی ہیں؟ براہ کرم رہنمائی کیجئے.
ام علی 

الجواب وباللہ التوفیق:
بالوں کا جھرنا ایسا عذر نہیں ہے جس سے عورتوں کے لیے گنجا  ہونے کا جواز نکل سکے 
اس کے لیے دوائیں دستیاب ہیں وہ استعمال کی جائیں، حد درجہ مجبوری میں عورتوں کے لئے قدر ضرورت سر کے بال کاٹنے میں حرج نہیں ہے 
فیشن کے طور پہ یا معمولی عذر کو بہانہ بناکر عورتوں کا سروں کا بال کاٹنا موجب لعنت اور ناجائز وگناہ ہے۔
فتاوی رحیمیہ ج ۱۰ ص ۱۲۱ میں ہے:
اگر شوہر عورت کو فیشن کے طرز پر بال کاٹنے کے لئے کہے یا عورت ازخود فیشن کے انداز پر بال کاٹے تو یہ سخت گناہ کا کام ہے، ۱ور حرام ہے اور گناہ کے کام میں شوہر کی اطاعت جائز نہیں۔ حدیث میں ہے۔
عن علی رضی اﷲ عنہ قال نھی رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم ان تحلق المرأۃ رأسھا رواہ النسائی (مشکوٰۃ شریف ص ۳۸۴ باب الترجل)
درمختار میں ہے: قطعت شعر رأسھا اثمت ولعنت زاد فی البزازیۃ وان یا ذن الزوج لانہ لا طاعۃ لمخلوق فی معصیۃ الخالق (درمختار مع رد المختار ص ۳۵۹ ج ۵۶ کتاب الحضر والا باحۃ، فصل فی البیع)
عالمگیری میں ہے: ولو حلقت المرأۃ رأ سھا فان فعلت لو جع اصا بھا لابأس بہ وان فلعت ذلک تشبھاً بالرجل فھو مکروہ کذا فی الکبری (عالمگیری ص ۲۳۸ ج ۶، کتاب الکراھیۃ باب نمبر ۱۹)
بہشتی زیور میں ہے:۔ مسئلہ: عورت کو سر منڈوانا بال کتروانا حرام ہے، حدیث میں لعنت آئی ہے (بہشتی زیور ص ۱۳۴ حصہ نمبر ۱۱، تتمہ ٔ حصہ پنجم بہشتی زیور، بال کے متعلق احکام) (امداد الفتاویٰ ص ۲۱۶، ص ۲۱۷، ص ۲۱۸ جلد وچہارم۔ بالوں کے حلق وقصر اور خضاب وغیرہ کے احکام) 
فقط واﷲ اعلم بالصواب۔
فتاوی رحیمیہ، یونیکوڈ ج ۱۰ ص ۱۲۱)
شکیل منصور القاسمی


What is the ruling regarding cutting the hair for women?
Umme Ali

In the name of Allah, Most Compassionate, Most Merciful,
In general, the major classical Hanafi Fiqh books prohibit the cutting of hair for women. This is also affirmed by many Indian Subcontinent scholars. However, some scholars of the Arab world have permitted it conditionally.
In a Hadith, “the Messenger of Allah (Allah bless him & give him peace) forbade women from shaving their hair.” (Sunan Tirmidhi, 2/246 & Sunan Nasa’i, 5/407)
Imam al-Haskafi (Allah have mercy on him) mentions in his famous book in Hanafi Fiqh:
“If a woman cuts her hair, she will be sinful and cursed. In al-Bazzaziyya it is added: “Even with the permission of the husband, as there is no obedience to the creation in disobeying the Creator.” (See: Radd al-Muhtar with the Durr of al-Haskafi, kitab al-hazr wal-ibaha, 5/261)
The main two reasons given by scholars for the impermissibility of women cutting their hair are:
a) Imitation of the Kuffar (non-Muslims),
b) Imitation of men,
Both of which have been clearly prohibited in Shariah.
In the Hadith recorded by Imam Abu Dawud in his ‘Sunan’ and others, the Messenger of Allah (Allah bless him & give him peace) said: “Whosoever imitates a group is amongst them.” (Sunan Abu Dawud, no. 4031)
Regarding the imitation of men, the Messenger of Allah (Allah bless him & give him peace) cursed those men who imitate women and those women who imitate men.” (Sahih al-Bukhari, 7/205)
For the above two reasons, the jurists (fuqaha) have generally prohibited the cutting of hair for women. It is for the reason of imitating men; they considered such women to be cursed, as in the Hadith women who imitate men are cursed by the Messenger of Allah (Allah bless him & give him peace)
In view of the above, it would generally not be permitted for women to cut their hair. To imitate the styles of the Kuffar and non-Muslim women is not permissible. The hair cuts prevalent among many modern women have a clear resemblance with the styles of non-Muslim women, thus it will be unlawful.
Similarly, to shorten the hair in a way that it resembles the hair of men is also prohibited. If a woman does so, she will earn the curse of the blessed Messenger of Allah (Allah bless him & give him peace)
However, if a woman trims her hair slightly in a way that she did not contravene any of the above two reasons, then this would be (and Allah knows best) permitted. In other words, there are two conditions for this permissibility, and they both should be understood properly, and not misused or taken out of context:
1) There should be no imitation of non-Muslim Women,
The hairstyles adopted by kuffar and non-Muslim women, such as flicks, perms, fringes, etc… will not be allowed. Cutting the hair from the front will also be impermissible.
2) There should be no imitation of men
Cutting the hair in any way that resembles the hair of men is unlawful (haram), as mentioned previously. Therefore, if a woman cuts her hair from the lower end slightly in order to equate the level of the hairs, then this will be permissible.
It should be noted that, if the hair is cut, then it should be well below the shoulders, and this permissibility is only to cut it slightly. If the woman is married, then this should be done with the consent of her husband.
Finally, it should be remembered that it is better for a woman to not cut her hair altogether, unless there is some genuine reason. In the early times, a woman’s beauty was considered in the length of her hair, and not in looking like a man.
In conclusion, generally it is not permissible for a woman to cut her hair. However, if the hair is cut in the manner outlined above, it would be permissible, although better to avoid.
And Allah knows best

ایکوپریشر کسے کہتے ہیں؟ What is Acupressure

ایکوپریشر کسے کہتے ہیں؟

ہمارے جسم کے تمام اندرونی وبیرونی اعضا کے اعصاب ہمارے پاؤں کے تلووں میں جاکر ختم ہوتے ہیں- یعنی ہر متعلقہ عضو سے یہ اعصابی تار پاؤں کے تلووں تک آتے ہیں- زیر نظر تصویر میں پاؤں کے تلووں میں ان اعضا کے اعصاب کا نقشہ دیا گیا ہے جن پر مساج یا دباؤ ڈال کر ہم اس خاص عضو کے درد کو کم یا ختم کرسکتے ہیں یا اس کو مساج کرکے متعلقہ عضو کی کارکردگی میں اضافہ اور اس کی بیماری دور کرسکتے ہیں لیکن یہ عمل مستقل پابندی سے کرنے پر ہی مطلوبہ فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں- بائیں پاؤں میں آپ کو دل کا پوائنٹ بھی نظر آرہا ہوگا-
طب مشرق میں عرصہ قدیم سے یہ تصور یا ٹوٹکا چلا آرہا ہے کہ رات سوتے وقت تلووں میں تیل کی مالش سے نظر تیز ہوتی ہے اور پرسکون نیند آتی ہے- جبکہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اس نقشے میں دونوں پاؤں کی درمیانی انگلیوں میں ہماری دونوں آنکھوں کے اعصاب کا اختتامی پوائنٹ ہے- اگر ان پر تیل کا مساج کیا جائے تو یقینا” ہماری آنکھوں کو تقویت ملے گی اور بصارت تیز ہوگی- اس مساج کے لئے مالکنگنی یا تارامیرا کا تیل بہترین ہے- 
ایکوپنکچر اور ایکوپریشر کی کتب میں اس بارے میں انتہائی مفصل معلومات ہیں- اللہ تعالی نے ہمارا جسم اور اس کا نظام اپنی قدرت کاملہ سے ایسا مکمل بنایا ہے کہ کسی بھی سقم کی صورت میں اس نظام کی مرمت اور اوورہالنگ کا انتظام بھی رکھا ہے- اس قادرمطلق نے یہ سارے پوائنٹس ہمارے پیر کے تلوؤں میں رکھے ہیں کہ چلتے پھرتے یہ پوائنٹس مستقل دباؤ اور مساج سے متحرک رہ کر ہمارے جسم کو صحت مند اور سرگرم رکھیں- اسی لئے کہتے ہیں کہ کامیابی اور صحت کا راز پاؤں گرم رکھنا اور سر ٹھنڈا رکھنے میں مضمر ہے.
صبح سویرے شبنمی گھاس پر ننگے پائوں چہل قدمی ان تمام پوائنٹس کو کیسی تقویت بخشتی ہوگی-
رات سوتے وقت تلوؤں میں تیل کی مالش کو معمول بنالیجئے اور کسی بھی عضو کی کمزوری یا بیماری دور کرنے کے لئے اس سے متعلقہ پوائنٹ پر مساج کیجئے اور دباؤ ڈالئے- اس مقصد کے تحت ایک خاص ڈیزائن کی چپلیں بھی آتی ہیں اور جوتوں میں رکھنے کے پیتاوے بھی الگ سے ملتے ہیں- 
یاد رکھئے کہ جتنا زیادہ چلیں پھریں گے آپ کا جسم اتنا ہی صحت مند رہے گا-

(تدوین: ایس اے ساگر)



What is Acupressure?
Used for thousands of years in China, acupressure applies the same principles as acupuncture to promote relaxation and wellness and to treat disease. Sometimes called pressure acupuncture, Acupressure is often thought of as simply acupuncture without the needles. But what exactly is acupressure and how does it work?
What Is the Theory Behind Acupressure?
Acupressure is just one of a number of Asian bodywork therapies (ABT) with roots in traditional Chinese medicine (TCM). Examples of other Asian bodywork therapies are medical qigong and Tuina. Shiatsu is a Japanese form of acupressure.
Traditional Chinese medical theory describes special acupoints, or acupressure points, that lie along meridians, or channels, in your body. These are the same energy meridians and acupoints as those targeted with acupuncture. It is believed that through these invisible channels flows vital energy -- or a life force called qi (ch'i). It is also believed that these 12 major meridians connect specific organs or networks of organs, organizing a system of communication throughout your body. The meridians begin at your fingertips, connect to your brain, and then connect to an organ associated with a certain meridian.
According to this theory, when one of these meridians is blocked or out of balance, illness can occur. Acupressure and acupuncture are among the types of TCM that are thought to help restore balance.
How Does Acupressure Work?
Acupressure practitioners use their fingers, palms, elbows or feet, or special devices to apply pressure to acupoints on the body's meridians. Sometimes, acupressure also involves stretching or acupressure massage, as well as other methods.
During an acupressure session, you lie fully clothed on a soft massage table. The practitioner gently presses on acupressure points on your body. A session typically lasts about one hour. You may need several sessions for the best results.
The goal of acupressure or other types of Asian bodywork is to restore health and balance to the body's channels of energy and to regulate opposing forces of yin (negative energy) and yang (positive energy). Some proponents claim acupressure not only treats the energy fields and body but also the mind, emotions, and spirit. Some even believe that therapists can transmit the vital energy (external qi) to another person.
Not all Western practitioners believe that this is possible or even that these meridians exist. Instead, they attribute any results to other factors, such as reduced muscle tension, improved circulation, or stimulation of endorphins, which are natural pain relievers.

Friday, 1 November 2019

مرے ہوئے انسانوں کا گوشت کھانے والے سادھوؤں سے کراہیت بھی آتی ہے اور خوف بھی

انڈیا کی ریاست اتر پردیس کے شہر آلہ آباد میں، جس کا حال ہی میں نام تبدیل کرکے پریاگ راج رکھ دیا گیا ہے، جب بھی کمبھ کا میلہ منعقد ہوتا ہے ہندو سادھوں کا ایک گروہ 'اگھوری' خبروں کی زینت ضرور بناتا ہے۔
اس گروہ میں شامل ہندو سادھو مذہبی روایت کے طور پر شمشان گھاٹوں میں جنسی فعل کرتے ہیں، مرے ہوئے انسانوں کے جسموں کا گوشت کھاتے ہیں۔ لیکن اس سب کے باوجود عام لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد ان کی عقیدت مند بھی ہے۔
سنسکرت زبان میں اگھوری کا مطلب ہوتا ہے کوئی ایسی شے جس سے خوف محسوس نہ ہوتا ہو۔ لیکن اگھوری سادھوؤں سے ان کی عجیب و غریب مذہبی رسومات اور حرکتوں کی بنا پر عام لوگ کراہیت بھی محسوس کرتے ہیں اور خوف بھی۔ ان کے عقیدت مندوں کی بھی کمی نہیں ہے لیکن ان کے بارے میں لوگوں کو تجسس بھی خوب رہتا ہے۔
روحانی سفر:
لندن میں قائم افریقہ اور مشرق کے علوم کے ادارے سواس میں سنسکرت اور قدیم انڈیا اسڈیز کے استاد ڈاکٹر جیمز میلنسن کے مطابق اگھوری سادھوؤں کی رسومات اس بنیادی عقیدے پر قائم ہیں کہ روحانی طور پر خدا کے قریب تر ہونے کے لئے دنیاوی بندشوں سے آزاد ہونا ضروری ہے۔
لندن کے اعلی ترین تعلیمی ادارے ایٹن اور اوکسفرڈ یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ ڈاکٹر میلنسن بھی ایک ’گرو‘ ہیں جن کا تعلق ایک ایسے مذہبی گروہ سے ہے جو انتہائی سادہ زندگی بسر کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
ان کا گروہ مرکزی دھارے یا اکثریتی عقائد سے قریب تر ہے اور اگھوری سادھوؤں کے رسم اور رواج کی نفی کرتا ہے۔
لیکن ان کا اگھوری سادھوؤں سے کافی واسطہ رہا ہے۔
اگھوری سادھوں کا عقیدہ ہے کہ جن چیزوں کی ممانعت ہے ان سے تجاوز کیا جائے اور وہ اچھے اور برے کا جو عام تصور ہے اس کو بھی تسلیم نہیں کرتے۔
رسومات سے ہوکر گزرتا ہے جن میں مردہ انسانوں کا گوشت اور اپنا فضلہ کھانے جیسی کراہیت انگیز رسومات بھی شامل ہیں۔
ان سادھوں کے خیال میں ایسی حرکت جن سے عام لوگ اجتناب کرتے ہیں ان کے کرنے سے وہ آگہی اور ادارک کا ایک اونچا درجہ حاصل کرسکتے ہیں۔
ماخذ:
یہ روایات جو آج رائج ہیں وہ زیادہ قدیم نہیں ہیں۔ اگھوری کا لفظ اٹھارہویں صدی میں عام استعمال میں آنا شروع ہوا۔ لیکن انھوں نے بہت سی ایسی پرانی روایات کو اپنالیا جو کپالی کاس یا کھوپڑی برداروں میں رائج تھیں اور جن کا ذکر ساتویں صدی کی دستاویزات میں بھی ملتا ہے۔ کپالی کاس میں انسانوں کو بلی چڑھنا یا قربان کرنے کی رسم بھی رائج تھی لیکن یہ گروہ اب وجود نہیں رکھتا۔
ہندوؤں کے بہت سے دیگر سلسلوں کی طرح اگھوری سادھو بہت منظم نہیں ہیں۔ زیادہ تر یہ لوگ بالکل تنہا رہتے ہیں اور کسی عام شخص پر اعتماد نہیں کرتے۔ وہ اپنے اہلخانہ یا خاندان سے بھی کوئی تعلق رکھنا پسند نہیں کرتے۔
اگھوری اکثر اوقات نچلی ذاتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر میلسن کے مطابق ذہنی قابلیت کے لحاظ سے ان میں کافی تنوع پایا جاتا ہے اور ان میں اکثر کافی ذہین لوگ ہوتے ہیں یہاں تک کہ ایک اگھوری نیپال کے راجا کا مشیر بھی رہ چکا ہے۔
کسی سے نفرت نہیں:
منوج ٹھاکر جو اگھوری سادھوں پر ایک ناول کے منصف بھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کے بارے میں بہت سے غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگھوری بہت ہی سادہ لوگ ہوتے ہیں اور جو کسی چیز کے طلب گار نہیں ہوتے۔ وہ ہر شہ میں ایک قادر مطلق کا عکس دیکھتے ہیں۔ وہ کسی سے نہ نفرت کرتے ہیں نہ کسی چیز کا انکار کرتے ہیں۔ اسی لئے ان کے خیال میں ایک جانور اور انسان کے گوشت میں کوئی فرق نہیں اور انھیں جو مل جائے وہ کھالیتے ہیں۔ جانوروں کی قربانی ان کے مذہبی عقائد میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ وہ چرس پیتے ہیں اور نشے کی حالت میں بھی اپنے ہوش وحواس برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
میلسن اور ٹھاکر دونوں کے مطابق اگھوری عقیدے کے بہت کم پیروکار رہ گئے ہیں جو واقعی ہی ان کی تمام رسومات کی پاسداری کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ کمبھ میلے میں جمع ہوتے ہیں وہ خود ساختہ اگھوری ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق بہت سے سیاحوں اور عقدیت مندوں کو لبھانے اور پیسہ کمانے کے لئے اگھوری روپ دھار لیتے ہیں۔
عقدت مند انھیں پیسے اور کھانے پینے کی اشیا دیتے ہیں لیکن ٹھاکر کا کہنا ہے اصلی اگھوری پیسے کے بارے میں بالکل بے پروا ہوتے ہیں۔
وہ ہر شخص کے لئے دعا کرتے ہیں۔ انھیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا کہ کوئی اولاد کے لئے دعا کروانا چاہتا تو کسی کو نئے گھر کے لیے دعا چاہئے ہوتی ہے۔
اگھوری شیوا کے پجاری ہوتے ہیں جو ہندومت میں تباہی کا دیوتا ہے اور جن کی خصوصیت شکتی یا طاقت ہے۔ شمالی انڈیا میں اگھوری صرف مرد بن سکتے ہیں۔ لیکن بنگال میں اگھوری خواتین بھی ہوتی ہیں جو شمشان گھاٹوں میں رہتی ہیں۔ لیکن اگھوری خواتین کپڑے پہنتی ہیں۔
ہر شخص موت سے ڈرتا ہے اور شمشان گھاٹ موت کا نشان ہوتے ہیں جو اگھوری کا مسکن ہوتا ہے۔ یہ لوگ معاشرے میں رائج عام آدمی کی اقدار اور اخلاقیات سے بغاوت کرتے ہیں۔
سماجی خدمت:
گزشتہ چند دہائیوں میں اگھوری سادھوں نے بہت سی روایات مرکزی دھارے کی بھی اپنائی ہیں اور انھوں نے جذام کے مریضوں کا علاج کرنا شروع کردیا ہے۔
امریکہ کے انتھروپولوجسٹ ران براٹ کا کہنا ہے کہ اگھوری ان لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں جنھیں اچھوت سمجھا جاتا ہے۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ شمشان گھاٹ ایک طرح سے کوڑھ کے علاج کی جگہ بن گئے ہیں. اگھوری موت سے خوف زدہ نہیں ہوتے اور کوڑھ کا علاج کرتے ہیں۔
ونارسی شہر میں جذام کے مریضوں کو جنہیں ان کے خاندان والے چھوڑ جاتے ہیں انھیں اُن ہسپتالوں میں پناہ ملتی ہے جنھیں اگھوری چلاتے ہیں۔
چند اگھوری موبائل فون اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے جب باہر نکلتے ہیں تو اپنی شرم گاہیں ڈھانپنے کے لئے کچھ نہ کچھ کپڑا ڈال لیتے ہیں۔
ہم جنسیت منع:
ایک ارب سے زیادہ لوگ ہندو ہیں لیکن ان کے عقائد میں کوئی یگانگت نہیں ہے۔ کوئی ایک پیغمبر اور صحیفہ نہیں ہے جس کی سب پیروی کریں۔
اگھوری کی تعداد کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے لیکن ماہرین کے مطابق ان کی تعداد چند ہزار ہی ہوگی۔
بہت سے ہندووں کے لئے بھی جو سادھوؤں کے رسم ورواج سے واقف ہیں ان کے لئے بھی کسی اگھوری سے ملاقات خاصی پریشان کن اور کراہیت انگیز ہوتی ہے۔
کچھ اگھوری اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ وہ لاشوں کے ساتھ بھی جنسی فعل کرچکے ہیں۔
ڈاکٹر میلسن کا کہنا ہے کہ ان کے ہاں بھی جسم فروشوں کے ساتھ مباشرت کرنے کی ممانعت ہے اور وہ ہم جنسیت سے بھی منع کرتے ہیں۔
جب وہ مرتے ہیں تو دوسرے اگھوری ان کا گوشت نہیں کھاتے اور ان کا کریا کرم بھی عام لوگوں کی طرح ہی کیا جاتا ہے۔

کیا اللہ تعالی نور ہے؟

کیا اللہ تعالی نور ہے؟
کیا اللہ تعالی نے ہمارے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے نور سے پیدا کیا ہے یا بنایا ہے؟ کیا اللہ تعالی نور ہے؟

حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے ایک طویل حدیث مروی ہے جس میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اے جابر! اللہ تعالیٰ نے تمام اشیاء سے پہلے تیرے نبی کا نور اپنے نور سے پیدا کیا" (کشف الخفاء حدیث نمبر: ۸۲۸، ج:۱، ص:۳۱۱) پھر دنیا میں آپ بشر پیدا ہوئے چنانچہ متعدد آیات میں آپ کو بشر کہا گیا: قُلْ اِنَّمَآ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُکُمْ (کہف:۱۱۰) ہَلْ کُنْتُ اِلاَّ بَشَرًا رَّسُوْلاً (الاسراء:۹۳) پس آپ بشر میں سب سے افضل اورکامل ہیں۔ اور نورانیتِ باطن کے اعتبار سے نور بھی۔ اس بات کو یاد رکھیں کہ حقیقت یہ ہے کہ اللہ نُور نہیں ہے کیونکہ اس ذات کو تو کسی آنکھ نے آج تک دیکھا ہی نہیں اور نہ کسی میں تاب ہے بلکہ نُور تو اللہ کی ایک مخلوق ہے۔ قران بھی اللہ کو ایک ناقابل بیان حقیقت یا ایک ہستی جس کا احاطہ الفاظ میں ممکن نہیں کے طور پر بیان کرتا ہے اور انسانی زبان میں اس کے لئے ایک مناسب مثال تلاش کرنا ممکن نہیں۔ اسی لئے اللہ قران میں ارشاد فرماتا ہے کہ ’’میرے لئے مثالیں نا گھڑو‘‘۔ النحل ۱٦۔ اسی طرح ہمیں یہ بھی بتا دیا گیا ہے کہ فرشتے نُور یا روشنی سے بنائے گئے ہیں لہذا خالق اور مخلوق ایک نہیں ہو سکتے ہیں۔ نُور کا لفظ قران میں ہدایت، علم یا ایمان کے زمرے میں استعمال ہوا ہے جیسے کفر کے اندھیرے میں ہدایت کا نُور۔ اسی طرح اس لفظ کو اللہ کے ہر جگہ حاضر و ناظر ہونے کی مثال دینے کے لئے بھی استعمال کیا گیا یعنی اللہ ہی دنیا میں موجود تمام ہدایت کی روشنی و نُور کا منبع و سرچشمہ ہے۔ قران میں سورة النور آیت ۳۵ میں اسی ہدایت کی روشنی کی مثال دی گئی۔
اللهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ ۖ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ ۖ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِن شَجَرَةٍ مُّبَارَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ ۚ نُّورٌ عَلَىٰ نُورٍ ۗ يَهْدِي اللَّهُ لِنُورِهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَيَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ ۗ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
اب اگر اس آیت سے یہ نتیجہ اخذ کرلیا جائے کہ اللہ ہی نُور کا بنا ہے تو یہ بالکل غلط ہوگا کیونکہ نا صرف یہ پہلے بیان کی گئی آیتوں کا انکار ہوگا بلکہ اللہ توخود اس آیت میں فرما رہا ہے کہ ’’اس کے نُور کی مثال ایسی ہے‘‘ یعنی اللہ بذات خود انسانی زبان میں اپنی ہستی کے حوالے سے مثال دے رہا ہے تاکہ بات کی وضاحت ہوجائے.
حدیث کے اندر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے آپ نے فرمایا تھا:
نور أنی أراہ
اللہ تعالی نور ہے میں اسے کیسے دیکھ سکتا ہوں۔ فرشتے بھی نور ہیں۔ لیکن اس سے خالق و مخلوق کی مشابہت لازم نہیں آتی۔ فرشتے نور ہیں لیکن مخلوق ہیں ۔ اللہ تعالی خالق ہے اور اللہ کی نورانیت ویسی ہے جو اللہ کو لائق ہے۔ یہ شبہ نیا نہیں ہے۔ فات کے بارے میں یہ شبہ بہت پرانا ہے۔ اللہ تعالی کی صفات (سمع، بصر، ید) وغیرہ کا انکار کرنے والے بھی ہی بہانہ بناتے ہیں کہ یہ چیزیں تو مخلوق کی بھی ہوتی ہیں ۔ اب خالق کے اندر بھی یہی چیزیں مان لی جائیں تو تشبیہ لازم آ جائے گی۔ لہذا انہوں نے اللہ کی ان صفات انکار کردیا۔ حقیقت یہ ہے کہ مخلوق کے لیے سمع بصر ید وغیرہ اس کی حیثیت کے لائق ہے جبکہ اللہ کے لیے یہ صفات اس کی شان کے مطابق ہیں۔ یہاں تشبیہ کیسے لازم آئے گی؟ درحقیقت صفات کے منکرین پہلے خود اپنے ذہن کے مطابق خالق ومخلوق کی صفات کو ایک جیسا تصور کرتے ہیں اور پھر جب نتیجہ نکلتا ہے اس کے ڈر سے انکار کردیتے ہیں.
آیت مذکورہ کو اہل علم آیت نور لکھتے ہیں کیونکہ اس میں نور ایمان اور ظلمت کفر کو بڑی تفصیلی مثال سے سمجھایا گیا۔
نور کی تعریف:
امام غزالی نے یہ فرمائی الظاہر بنفسہ والمظھر لغیرہ، یعنی خود اپنی ذات سے ظاہر اور روشن ہو اور دوسری چیزوں کو ظاہر و روشن کرنے والا ہو۔ اور تفسیر مظہری میں ہے کہ نور دراصل اس کی کیفیت کا نام ہے جس کو انسان کی قوت باصرہ پہلے ادراک کرتی ہے اور پھر اس کے ذریعہ ان تمام چیزوں کا ادراک کرتی ہے جو آنکھ سے دیکھی جاتی ہیں جیسے آفتاب اور چاند کی شعاعیں ان کے مقابل اجسام کثیفہ پر پڑکر اول اس چیز کو روشن کردیتی ہیں پھر اس سے شعاعیں منعکس ہوکر دوسری چیزوں کو روشن کرتی ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ لفظ نور کا اپنے لغوی اور عرفی معنے کے اعتبار سے حق تعالیٰ جل شانہ کی ذات پر اطلاق نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ جسم اور جسمانیات سب سے بری اور وراء الوری ہے اس لئے آیت مذکورہ میں جو حق تعالیٰ کے لئے لفظ نور کا اطلاق ہوا ہے اس کے معنے باتفاق ائمہ تفسیر منور یعنی روشن کرنے والے کے ہیں یا پھر صیغہ مبالغہ کی طرح صاحب نور کو نور سے تعبیر کردیا گیا جیسے صاحب کرم کو کرم اور صاحب عدل کو عدل کہہ دیا جاتا ہے۔ اور معنے آیت کے وہ ہیں جو خلاصہ تفسیر میں آپ پڑھ چکے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نور بخشنے والے ہیں آسمان و زمین کو اور اس میں بسنے والی سب مخلوق کو اور مراد اس نور سے نور ہدایت ہے۔ ابن کثیر نے حضرت ابن عباس سے اس کی تفسیر میں نقل کیا ہے۔ اللہ ھادی اھل السموات والارض۔

معارف القرآن

(ایس اے ساگر)


Ruling on praise and encouragement حوصلہ افزائی، تملّق ومدح سرائی: شرعی حدود واحکام

حوصلہ افزائی، تملّق ومدح سرائی___شرعی حدود واحکام 

انسانوں میں اللہ تعالی نے خوبیاں بھی رکھی ہیں اور خامیاں بھی! فألهمها فجورها وتقواها. 
عام انسان، بشری جبلت کے بموجب غلطیاں بھی کرتا ہے، اس سے گناہ اور قابل ذم امور بھی صادر ہوتے ہیں اور اسی سے خیر، صلاح وفلاح اور قابل مدح وستائش کام بھی انجام پاتے ہیں۔
انسانوں کی نیت،  قلبی کیفیت، باطنی احوال اور ایمانی اوصاف پہ اطلاع وآگہی ذات باری کے سوا کسی بھی انسان کو ہر گز  نہیں ہے، ظاہری حرکات وسکنات،  باطنی کیفیات کو چانچنے اور پرکھنے کی علامات محضہ ہیں، حقیقی معیار وتھرمامیٹر ہرگز نہیں! 
انسان طبعی طور پر اپنی تعریف وتوصیف سن کر خوش ہوتا ہے، اور نقد وذم سے شکستہ ورنجور! 
اگر یہ معلوم ہو کہ سامنے والا شخص اپنی مدح سرائی سے خودپسندی اور عجب نفس میں مبتلا ہوکر کوتاہی عمل کا شکار نہ ہوجائے تو اس اطمنان کے وقت اچھا کام کرنے پر صدق نیت سے سادہ لفظوں میں ایسے شخص کی اچھائیوں اور خوبیوں کی تعریف کرنا، تحریک عمل اور نشاط پیدا کرنے کے لیے اس کی ہمت افزائی کرنا اور اس کے حق میں مبالغہ آرائی، کذب وریاء سے پاک توصیفی کلمات کہنا، نہ صرف جائز؛ بلکہ سنت رسول سے ثابت ہے اور مستحسن عمل ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے متعدد صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تعریف وتوصیف کرتے ہوئے فرمایا ہے:
"نِعْمَ الرَّجُلُ أَبُو بَكْرٍ نِعْمَ الرَّجُلُ عُمَرُ نِعْمَ الرَّجُلُ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ نِعْمَ الرَّجُلُ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ نِعْمَ الرَّجُلُ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ نِعْمَ الرَّجُلُ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ نِعْمَ الرَّجُلُ مُعَاذُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ" (سنن الترمذی 3810، و 7107، باب مناقب معاذ بن جبل)
عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی تعریف بھی آپ نے اس طرح بیان فرمائی:
"نِعْمَ الرَّجُلُ عَبْدُ اللَّهِ لَوْ كَانَ يُصَلِّى مِنَ اللَّيْلِ". قَالَ سَالِمٌ فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بَعْدَ ذَلِكَ لاَ يَنَامُ مِنَ اللَّيْلِ إِلاَّ قَلِيلاً. [صحیح البخاری 1083، کتاب الجمعہ، ومسلم 4633، کتاب فضائل الصحابہ،  باب من فضائل عبد اللہ بن عمر)
چونکہ کسی انسان کو دوسرے انسان کے باطنی اور قلبی احوال وکیفیات کا حقیقی علم وادراک یقینی طور پر ہے نہیں، اس بابت وہ جو کچھ بھی کہے گا ظن وتخمین پر ہی مبنی ہوگا،  اس لئے اس مسئلے میں بھی شریعت نے اپنے پیروکاروں کو شتر بے مہار کی طرح، مادر پدر آزاد نہیں چھوڑدیا؛ بلکہ ہدایت یہ فرمائی ہے کہ تعریف کرتے وقت یہ نہ کہے کہ فلاں یقینا ایسے ہیں ویسے ہیں؛ بلکہ یوں کہے کہ میرا خیال ہے کہ فلاں ایسا ہے یا آپ ایسے ہیں۔
عن عبد الرحمن بن أبي بكرة، عن أبيه، قال: أثنى رجل على رجل عند النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: «ويلك قطعت عنق صاحبك، قطعت عنق صاحبك» مرارا، ثم قال 
«من كان منكم مادحا أخاه لا محالة، فليقل أحسب فلانا، والله حسيبه، ولا أزكي على الله أحدا أحسبه كذا وكذا، إن كان يعلم ذلك منه»
«صحیح البخاری/الشہادات 2662)، الأدب ۹۵ (۶۱۶۲)، صحیح مسلم/الزہد ۱۴ (۳۰۰۰)، سنن ابی داود/الأدب ۱۰ (۴۸۰۵)، (تحفة الأشراف : ۱۱۶۷۸)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۵/۴۱، ۴۶، ۴۷)
(حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک آدمی کی تعریف کی تو آپ نے فرمایا: ”افسوس! تم نے اپنے بھائی کی گردن کاٹ دی“، اس جملہ کو آپ نے کئی بار دہرایا، پھر فرمایا: ”تم میں سے اگر کوئی آدمی اپنے بھائی کی تعریف کرنا چاہے تو یہ کہے کہ میں ایسا سمجھتا ہوں، لیکن میں اللہ تعالیٰ کے اوپر کسی کو پاک نہیں کہہ سکتا“ 
 یعنی میں یہ نہیں جانتا کہ حقیقت میں اللہ کے نزدیک یہ کیسا ہے؟ میرے نزدیک تو اچھا ہے)
ممدوح کی حقیقی حوصلہ افزائی، سادہ لہجے، معتدل ومتوازن اسلوب، پیار بھرے انداز میں کرنا (بشرطیکہ اسے عجب وغرور میں مبتلا ہوجانے کا گمان غالب نہ ہو) تو جائز، بلکہ باعث اجر وثواب ہے، کیونکہ اس سے مایوس وہمت شکستہ افراد کو حوصلہ ملتا، ڈھارس بندھتی اور تحریک وتقویت عمل پیدا ہوتی ہے؛ لیکن کسی کی خوشامد، مدح خوانی، قصیدہ گوئی، جسے حدیث رسول میں "ملق" ، "تمادح" کہا گیا ہے، ہم لوگ اپنی زبان میں اسے تملق وچاپلوسی کہتے ہیں، یعنی کسی شخص کی تعریف وتوصیف میں زمین وآسمان کے قلابے ملادینا اور اسے ایسے اوصاف سے متصف کرنا جن کا ممدوح میں نام ونشان تک نہ ہو، صریح جھوٹ، ریاء ومنفافقت ہے اور گناہ کبیرہ ہے۔
ایسے مواقع پہ تعریف وتوصیف میں اٹکل پچو کے تیر چلائے جاتے،  ذاتی مفادات ومراعات کے حصول کے لئے محبت کے لمبے چوڑے دعوے کئے جاتے ہیں جبکہ دل محبت سے خالی ہوتا ہے، یوں اس میں نفاق اور ریاء کاری دونوں پائے جاتے ہیں، ممدوح بھی اپنی تعریف سن کر پھول جاتا، خود کو قابل مدح سمجھنے لگتا اور اعمال خیر میں  کوتاہی عمل کا بری طرح شکار ہوجاتا ہے؛ اس لئے تملق وچاپلوسی وخوشامد کی حرمت میں کوئی شک وشبہ نہیں ہے۔
حوصلہ افزائی میں حقیقی مقصد، حق گوئی اور پیار بھرا اسلوب ہوتا ہے، مدوح میں اس سے خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے؛ اس لئے یہ جائز ہی نہیں، مستحسن بھی  ہے 
جبکہ بیجا مدح سرائی اور خوشامد میں کذب بیانی، ریاء کاری، نفاق، خود غرضی، اور بہروپیا پن ہوتا ہے، اس سے ممدوح میں عجب وکبر پیدا ہوتا ہے؛ اس لئے یہ ناجائز اور حرام ہے۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شنیع حرکت سے سختی سے منع کرتے ہوئے اسے ممدوح کے لئے "ذبح" قرار دیا ہے:
إياكم والتمادح فإنه الذبح، ابن ماجہ 3743 
(خوشامد سے بالکل بچو، کیونکہ ذبح کردینے کے برابر ہے)
وإيَّاكُم والتَّمادحَ فإنَّهُ الذَّبحُ وروَى ابنُ ماجَه منهُ: إيَّاكُم والتَّمادحَ فإنَّهُ الذَّبحُ
 أخرجه البخاري (3116)، ومسلم (1037) أوله في أثناء حديث، وابن ماجه (221، 3743) مفرقاً، وأحمد (16846) واللفظ له
یہ اتنا گھٹیا اور گھنائونا عمل ہے جو کسی مسلم سے صادر ہی نہیں ہوسکتا:
ليسَ مِن أخلاقِ المؤمنِ التَّملُّقُ، ولا الحسَدُ، إلا في طلَبِ العلمِ
(عن معاذ بن جبل. السيوطي.الجامع الصغير. الرقم: 7652.والحدیث  ضعيف)
خلاف واقعہ مبالغہ آمیز مدح سرائی، منبع اوصاف وکمالات، وجہ تخلیق کون ومکان، محبوب باری، محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اپنے لئے بھی منع فرمادی ہے، پھر عام انسانوں کے لیے یہ کیسے گوارا کی جاسکتی ہے؟ ارشاد نبوی ہے: 
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ سَمِعَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: عَلَى الْمِنْبَرِ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ: لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى ابْنَ مَرْيَمَ فَإِنَّمَا أَنَا عَبْدُهُ ، فَقُولُوا: عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ.
(میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ جیسے عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام کو نصاریٰ نے ان کے رتبے سے زیادہ بڑھادیا ہے۔ میں تو صرف اللہ کا بندہ ہوں، اس لیے یہی کہا کرو (میرے متعلق) کہ میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں- (صحیح البخاری : ٣٤٤٥)
اس حدیث میں غیرواقعی چیزوں پہ تعریف کرتے ہوئے مبالغہ آرائی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب ایسی چیزیں منسوب کرنے سے منع کیا گیا ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم میں موجود نہیں 
جیسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے علم غیب، حاضر وناظر یا اختیارکلی جیسی چیزیں منسوب کردینا، 
کیونکہ یہ چیزیں صرف اللہ کی خصوصیات ہیں 
حضور باوجود جملہ خصوصیات کے لوگوں کے ان دعاوی محضہ سے متصف نہیں، جیسے عیسی ابن مریم جملہ معجزات کے علی الرغم ابنیت خداوندی سے متصف نہیں ہیں 
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں خود اپنے لئے  بیجا مدح سرائی اور تعریف وتوصیف میں حدود سے تجاوز کرجانے کو منع فرمایا ہے، حقیقی چیزوں کی تعریف کی ممانعت نہیں۔
ایک آیت کے عموم سے تملق وچاپلوسی پہ خوش ہونے والے شخص کے لئے عذاب جہنم کی سخت وعید بھی ثابت ہوتی ہے:
لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَفْرَحُونَ بِمَا أَتَوا وَّيُحِبُّونَ أَن يُحْمَدُوا بِمَا لَمْ يَفْعَلُوا فَلَا تَحْسَبَنَّهُم بِمَفَازَةٍ مِّنَ الْعَذَابِ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ 
(اور (کہہ دیجئے) ان لوگوں کو جو اپنے کرتوت پر اتراتے ہیں اور کیا (کچھ بھی) نہیں۔ اور (اس پر) خواہشیں کرتے ہیں کہ ہماری تعریف ہو۔ سو ان کی نسبت یہ نہ سمجھنا کہ انہوں نے عذاب (دوزخ) سے رستگاری حاصل کرلی ہے (بلکہ) ان کے لئے (تو) عذاب دردناک (تیار) ہے، تفسیر حقانی 
آل عمران 188)
آج کا اخلاقی وسماجی  ناسور: 
خوشامد، مدح سرائی، تملق، قصیدہ گوئی آج معاشرے کا اخلاقی ناسور بن گیا ہے، سوشلستان میں لائک وکومنٹس کی شکل میں اس مرض کا تعدیہ کچھ زیادہ ہی ہورہا ہے، خود ستائشی وخود نمائی کا مزاج ایسا بنتا جارہا ہے کہ اگر کسی کی تخلیقات وتحریرات پہ توصیفی تبصرے نہ کئے جائیں تو تعلقات میں بدمزگی تک پیدا ہوتی جارہی ہے، جبکہ شریعت اسلامیہ نے اس کے انسداد کا تاکیدی حکم دیا اور اس کے سنگین نتائج بد سے آگاہ بھی کیا ہے، حقیقی خوبیوں پہ حوصلہ افزا کلمات کہنا بلاشبہ جائز ہے، اس میں جادوئی اثر انگیزی مخفی ہوتی ہے، اس سے حوصلے جواں ہوتے، عزم کو پختگی ملتی ہے، صلاحیتیں نکھرتی ہیں، جبکہ خوشامد وچاپلوسی سفید جھوٹ، مبالغہ آرائی اور ریاء ونفاق ہے، یا ان چیزوں کی آمیزش ہوتی ہے۔ اس میں مدّاح  کی ذاتی منفعت چھوڑکے باقی سب کے لئے عظیم نقصانات ہیں، تواضع وللہیت کو کام میں لاتے ہوئے اس سرطان سے بچا جاسکتا ہے، واگرنہ اس کے مہلک جراثیم بالکل سبک گامی سے ہمارے دین وایمان میں سرایت کر اس کا تیا پانچا کرکے ہی چھوڑیں گے، اللہ تعالی ہماری اس سے مکمل حفاظت فرمائے۔ آمین
شکیل منصور القاسمی۔ بیگوسرائے 
٣/٣/١٤٤١هجري

-------------------------------------------------------------

Exaggerated Praise of the Prophet of Allah (peace and blessings be upon him)

What’s the meaning of this hadith: “do not celebrate me and lift me to a high status as the Christians did with Jesus the son of Mary?”
In the name of Allah, Most Compassionate, Most Merciful,
The Hadith towards which you have referred is recorded by Imam al-Bukhari in his Sahih, on the authority of Sayyiduna Umar ibn al-Khattab (Allah be pleased with him) that he heard the Messenger of Allah (Allah bless him & give him peace) say: “Do not exaggerate in praising me as the Christians praised the son of Mary, for I am only a Slave. So, call me the Slave of Allah and His Messenger.” (Sahih al-Bukhari, no: 3261)
The meaning of this Hadith is quite clear and simple, in that one must avoid exaggeration in praising the Messenger of Allah (Allah bless him & grant him eternal peace) in a manner the Christians praised Sayyiduna Esa (peace be upon him). Anything besides this has been implicitly permitted in this Hadith.
Now, we need to see how the Christians exaggerated in their reverence for Sayyiduna Esa (peace be upon him). The Christians exaggerated in praising Sayyiduna Esa (peace be upon him) to the level that they considered him to be either a God, son of God or a partner of God. Hence, it will be completely unlawful and disbelief to elevate the status of the Messenger of Allah (Allah bless him & give him peace) in a manner that one considers him to be a God, son of God or a partner of Allah.
Allah Most High is one and unique in his essence and attributes, as Imam al-Tahawi (Allah have mercy on him) states: “We say about Allah’s unity (tawhid) – with Allah’s help- that Allah is One, without any partners.” (al-Aqidah al-Tahawiyya, p: 5)
The renowned commentator of Sahih al-Bukhari, Imam Hafidh Ibn Hajar al-Asqalani (Allah have mercy on him) states in the explanation of this Hadith, quoting from Ibn al-Jawzi:
“The reason behind this prohibition (m: of exaggerating in the praise of the Prophet) was due to what was mentioned in the Hadith of Mu’adh, where he (Sayyiduna Mu’adh, Allah be pleased with him) sought the Messenger of Allah’s (Allah bless him & give him peace) permission in order to prostrate before him. The Messenger of Allah (Allah bless him & give him peace) forbade him from doing so. Hence, the Messenger of Allah (Allah bless him & give him peace) feared that someone else may exaggerate even more, thus he was quick to prohibit such exaggeration with great emphasis. Ibn al-Tin said: The meaning of “Do not exaggerate in praising me” is that do not praise me as the praise of Christians. So much so that some exaggerated and regarded him (Sayyiduna Esa) to be a partner of God. Some claimed that he was God himself, whilst others said that he was the son of God.” (Ibn Hajar al-Asqalani, Fath al-Bari, 12/183-184)
The above passage from one of the greatest commentary on Sahih al-Bukhari quite clearly indicates that the prohibition is of giving the Messenger of Allah (Allah bless him & give him peace) the rank and status of Allah in any way or form. He is not God, neither a partner of God, nor His son. He is the Servant of Allah and his beloved Messenger (eternal peace and blessings be on him).
This Hadith does not in any way forbid one from praising the beloved of Allah greatly and excessively. Our presence is because of the Messenger of Allah. He is our master, beloved, intercessor and leader. We love him greatly, more than anything and everything in this world. Hence, we should send blessings on him and praise him as much as we can. If we don’t praise the Messenger of Allah (Allah bless him & give him peace) and show reverence to him, then who will we praise.
As long as one avoids considering the Messenger of Allah (Allah bless him & give him peace) being equal to Allah Most High and avoids attributing divinity to him, there is absolutely nothing wrong in exaggerating in his love and praise, as the author of Qasida al-Burda, Imam al-Busayri (Allah have mercy on him) so beautifully said:
“Leave what the Christians claim about their Prophet. Then decide and say what you wish in praise of him (Allah bless him & give him eternal peace).”
And Allah knows best



مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ کی تصدیق اور تشریح

مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ کی تصدیق اور تشریح
حضرت مجھے اس حدیث "مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ جیسے عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام کو نصاریٰ نے ان کے رتبے سے زیادہ بڑھا دیا ہے۔ میں تو صرف اللہ کا بندہ ہوں، اس لئے یہی کہا کرو (میرے متعلق) کہ میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں." کی تصدیق اور تشریح مطلوب ہے
الجواب وباللہ التوفیق:
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ سَمِعَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، يَقُولُ: عَلَى الْمِنْبَرِ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى ابْنَ مَرْيَمَ فَإِنَّمَا أَنَا عَبْدُهُ ، فَقُولُوا: عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ.
ترجمہ: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ جیسے عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام کو نصاریٰ نے ان کے رتبے سے زیادہ بڑھا دیا ہے۔ میں تو صرف اللہ کا بندہ ہوں، اس لیے یہی کہا کرو (میرے متعلق) کہ میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں .
(صحیح البخاری: ٣٤٤٥)
اس حدیث میں عیساٸیوں کیطرح تعریف وتوصیف میں حد سے تجاوز کرنے کو منع کیا گیا ہے تعریف توصیف سے منع نہیں کیاگیا کیونکہ نصری عیسی علیہ السلام کو خدا کا بیٹا کہا کرتےتھے
پرویزی معروف بہ اہل قرآن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف بھی سننا پسند نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ نبی کی تعریف کرنا جاٸز نہیں اور دلیل میں مذکورہ حدیث پیش کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو اہلسنت کی نگاہوں میں کم کرنے کیلٸے۔
حقیقی تعریف سے منع نہیں کیا گیا بلکہ غیر واقعی چیزوں پہ ،یا تعریف میں مبالغہ آرائی اور ممدوح کی جانب ایسی چیزیں منسوب کرنے سے منع کیا گیا ہے جو حضور میں موجود نہیں جیسے حضور کو علم غیب ، حاضر وناظر یا اختیار کلی وغیرہ سے منسوب کردینا کہ یہ چیزیں صرف اللہ کی خصوصیات ہیں
حضور باوجود جملہ خصوصیات کے لوگوں کے ان دعاوی محضہ سے متصف نہیں جیسے ابن مریم جملہ معجزات کے علی الرغم ابنیت خداوندی سے متصف نہیں ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث سے بیجا مدح سرائی اور تعریف وتو صیف میں حدود سے تجاوز کر جانے سے منع فرمایا ہے. جو چیزیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے احادیث ود لائل سے ثابت ہیں ان میں توصیف وتعریف کرنا ممنوع نہیں؛ بلکہ ممدوح ہے
واللہ اعلم