ان دنوں مسجد حرام کے سفید منبر کی تصاویر نیٹ پر گردش کر رہی ہیں. دریں اثنا سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیزز مرکز کی جانب سے خانہ کعبہ اور مسجد حرام کی قریبا 130 سال پرانی تصاویر جاری کی ہیں جن میں کعبہ شریف اور مسجد حرام کے اندرونی مناظر کا برسوں پرانا نظارہ کروایا گیا ہے۔ خانہ کعبہ اور مسجد حرام کی یہ تصاویر 1303ھ بہ مطابق 1885ء کو سید عبدالغفار بغدادی نےنماز کے دوران لی تھیں۔ان تصاویر میں مسجد حرام کا پورا اندرونی احاطہ دکھائی دے رہا ہے۔ جس میں مسجد کا منبر، صحن طواف کی سفید عمارت کا اندرونی منظر اور خانہ کعبہ قریب سے دکھائے گئے ہیں۔ ان تصاویر میں خانہ کعبہ کے گردو پیش کی عمارات کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو زیادہ بلند نہیں۔ حتیٰ کہ مسجد حرام کے مینار بھی زیادہ اونچے نہیں ہیں۔ مسجد حرام کے گردو پیش کی عمارتیں بھی درمیانے درجے کی ہیں جو بہت زیادہ بلند نہیں ہیں۔ شاہ عبدالعزیز مرکز کی جانب سے حائل کے مقام پر قصر برزان کی تصاویر بھی شائع کی ہیں جو مارچ 1914ء میں لی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ القطیف کے بازار کی 1952ء کو لی گئی تصاویر،مروہ کے قریب چھاتے کہ 1947ء میں لی گئی اور مدینہ منورہ کی ابراہیم رفعت کی 1908ء میں بنائی گئی تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔حرم شریف کے منبر کی اپنی ایک تاریخ ہے۔ یہ لکڑی سے خوبصورت شکل میں بنا ہوا ہے۔ 3منزلہ ہے ۔پہلی سیڑھی 30سینٹی میٹر چوڑی اور 20سینٹی میٹر اونچی ہے۔ دوسری سیڑھی کا عرض 30سینٹی میٹر اور اونچائی 20سینٹی میٹر ہے۔ تیسری سیڑھی کا عرض 30سینٹی میٹر اور اونچائی 40سینٹی میٹر ہے۔ نشست کا عرض 48سینٹی میٹر ہے۔ منبر کی زمین سے اوپر تک بلندی 2.95میٹر اور عرض 1.47میٹر ہے۔ بہت عمدہ لکڑی سے تیار کروایا گیا ہے۔
– 
– 













