Wednesday 25 October 2017

قیامت کے دن چار شخصوں کا عذر اور ان کا جواب

قیامت کے دن چار شخصوں کا عذر اور ان کا جواب

قیامت کے دن کچھ لوگ عذر پیش کریں گے۔ امیری، غریبی، بیماری اور غلامی کا عذر کریں گے۔ اللہ سبحانہ وتعالی اپنے نیک بندوں کو بلائیں گے۔ ان کے عذروں کا جواب دیں گے۔

1: امیر لوگ کہیں گے ہماری دولت نے ہمیں مصروف رکھا لہذا عبادت نہ کر سکے۔ اللہ پاک حضرت سلیمان علیہ السلام کو بلائیں گے اور فرمائیں گے ان کے پاس حکومت تھی اور تمھارے سے زیادہ مال تھا۔ انھوں نے میری عبادت نہیں چھوڑی۔

2: بیمار لوگ کہیں گے ہم بیمار تھے۔ اللہ پاک حضرت ایوب علیہ السلام کو بلائیں گے اور فرمائیں گے کہ یہ تم سے کہیں زیادہ بیمار تھے لیکن انہوں نے عبادت نہیں چھوڑی۔

3: غلام کہیں گے ہم تو آزاد نہ تھے اس لئے حکم کیسے پورا کرتے۔ اللہ پاک حضرت یوسف علیہ السلام کو بلائیں گے اور فرمائیں گے۔ یہ بھی غلام تھے اور مجبور کئے گئے تھے لیکن انھوں نے میرے حکم کو نہیں توڑا۔

4: غریب لوگ کہیں گے ہم غریب تھے غربت کی وجہ سے آپ کا ذکر و عبادت نہیں کرسکے اللہ پاک حضرت عیسٰی علیہ السلام کو بلائیں گے اور ان کے اس عذر کا جواب دیں گے۔ کہ یہ تم سے بھی زیادہ غریب تھے۔ یہاں تک کے ان کے پاس گھر بھی نہیں تھا انہوں نے میری اطاعت نہیں چھوڑی۔

اس طرح چاروں قسم کے لوگ ناکام اور لاجواب ہوجائیں گے اور ان کو جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔ " (آتا ہے حضرت سلیمان باقی انبیاء علیہ السلام سے 40 سال بعد جنت میں جائیں گے۔ (بوجہ بادشاہت) اور غریب لوگ 500 سال پہلے جنت میں جائیں گے)."

ماخوذ از: رہنمائے تبلیغی سفر اور چھ نمبر

No comments:

Post a Comment