Sunday 3 January 2016

منی پور اور بہار میں زلزلہ

(ساگر ٹائمز )میانمار اور بنگلہ دیش کی سرحد کے قریب شمالی ہند کی ریاست منی پور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ آٹھ تھی۔ زلزلے کا مرکز منی پور کے علاقے امفال میں سے 29 کلومیٹر دور تھا۔ مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح چار بجکر 35 منٹ پر پیش آیا۔
زلزلے کے نتیجہ میں ایک شخص کے ہلاک ہونے جبکہ 50 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے تاہم مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
بی بی سی کے نامہ نگار سلمان سعید کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔                                                   
دریں اثناء شاھنوازبدر کےمطابق چاربجکرچالیس منٹ پر بہارکےمختلف اضلاع میں زلزلہ  کےزوردارجھٹکے محسوس کئے گے تاہم اب تک کوئی جانی ومالی نقصانات کی خبرنہیں ہے. سہرسہ اورکشن گنج سے اس خبرکی تصدیق ہوچکی ہے. زلزلہ کی خبرسے لوگوں میں ایک مرتبہ پھر دہشت کاماحول پیداہوگیاہے-

BBC Urdu | بھارتی ریاست منی پور میں زلزلہ - http://www.bbc.com/urdu/regional/2016/01/160103_india_earth_quake_hk?ocid=wsurdu.chat-apps.in-app-msg.whatsapp.trial.link1_.auin

No comments:

Post a Comment