مذاہب اربعہ کا خلاصہ کیا ہے؟
میں نے اپنے استاذ محترم محدث العصر حضرت مولانا محمد یوسف بنوری صاحب رحمہ اللہ سے (علامہ بنوری ٹاون جامعہ میں) ایک مجلس میں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے مذاہب اربعہ کا جو مطالعہ و موازنہ کیا ہے. میں نے ان فقہی مذاہب میں سے ہر ایک فقھی مذہب کا دو لفظی خلاصہ نکالا ہے جسے آپ ان ائمہ اربعہ کا فقہی ذوق بھی کہہ سکتے ہیں۔ فرمایا کہ:
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے فقھی مذھب کا خلاصہ (فقہ السنّة) ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ کے فقھی مذھب کا خلاصہ (تعظیم السنّة) ہے۔
امام شافعی رحمہ اللہ کے فقہی مذہب کا خلاصہ (الذبُّ عن السنّة) ہے ۔
(الذبُّ) کا معنی ہے دفاع کرنا
اور امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے فقہی مذہب کا خلاصہ (اتباع السنّة) ہے۔ پھر حضرت رحمہ اللہ نے ہر امام کے فقہی ذوق کی مفصل تشریح بھی فرمائی. غالبا (میری یادداشت کے مطابق) اسی مجلس میں مفتی اعظم حضرت مولانا مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ اور ان کے فرزند شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب حفظه الله بھی تشریف فرما تھے چناچہ حضرت مفتی صاحب رحمہ اللہ نے حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ باتیں آپ لکھ لیں یہ آپکو کتابوں میں نہیں ملیں گی۔
------------------
خلاصة المذاهب الأربعة في نظر فضيلة الشيخ محمد يوسف البنوري رحمه الله (كما سمعت ذلك منه)
الإمام أبوحنيفة = فقه السنّة
الإمام مالك = تعظيم السنّة
الإمام الشافعي = الذبُّ عن السنّة
الإمام أحمد بن حنبل = اتباع السنّة
رحمهم الله جميعا.
محمد شفاعت رباني
مقیم مدینہ منورہ
https://saagartimes.blogspot.com/2022/02/blog-post.html
No comments:
Post a Comment