Tuesday 1 August 2017

علک کیا ہے؟

سوال : مسواک عورتوں  کے لئے سنت ہے ؟
جواب : مسواک عورتوں کے لئے بھی سنت ہے۔ (امدادالفتاویٰ :1/63
.......
سوال: علک کیا ہے جو عورتوں کے لئے مسواک کے قائم مقام ہے؟

جواب: عَلَکَ (ن ض) عَلْکًا۔ العِلْکُ و نَحْوُہ‘ ۔ چبانا۔ نابیہ۔ دانت پیسنا
عَلَّکَ۔ الجِلْدَ ۔ کھال کو اچھی طرح دباغت دینا۔ یَدَیْہِ عَلٰی مَالِہٖ ۔ بخل کی وجہ سے ہاتھ روک لینا ۔
العَلِکُ۔ جو گوند چبایا جائے ۔ ج ۔ عُلُوْکٌ و اَعْلَاکٌ ۔ ایک ٹکڑے کو العِلْکَۃُ کہتے ہیں۔
العِلْکَۃُ وہ زمین جو پانی کے قریب ہو.
العَلِکُ ۔ وہ لیس دار چیز جو ہاتھوں سے چمٹ جائے ۔
------------------------------
العُلَاکُ والعَلَاکُ۔ جو چیز چبائی جائے
العَلَّاکُ۔ بہت چبانے ولا ۔ گوند بیچنے والا
.......
عن عائشۃ رضی اللہ عنہا قالت کان النبیﷺ یستاک فیعطینی السواک لا غسلہ فابدأبہ فاستاک ثم اغسلہ وادفعہ الیہ رواہ ابو داؤد۔
(مشکواۃ المصابیح ص۴۵جلد۱ باب السواک)
ویدل علیہ مافی الدرالمختار تقوم الخرقہ الخشنہ او الاصبع مقامہ کما یقوم العلک مقامہ للمرأۃ مع القدرۃ علیہ قال ابن عابدین کما یقوم العلک مقامہ ای فی الثواب اذا وجدت النیہ وذلک ان المواظبۃ علیہ تضعف اسنانہا فیستحب لہا فعلہ بحر۔
(الدرالمختار مع ردالمحتار ص۸۵ جلد۱ مطلب فی منافع السواک)
......
علک یعنی گوند
........
(۹) عورت مسواک پر قادر ہونے کے باوجود (مسواک کی بجائے دنداسہ یادرخت صنوبر یا بطم کا گوند (مصطگی) چبا سکتی ہے کیونکہ عورتوں کی ظاہری جلد نرم ونازک ہوتی ہے اور مسواک پر مداومت کرنا ان کے دانتوں کو کمزور دیتا ہے پس اس کے لئے مصطگی کا چبانا مستحب ہے اور ظاہر یہ ہے کہ عورتوں کیلئے مصطگی کوچبانا وضو کے شروع میں ہونا ضروری نہیں ہے یعنی جس طرح مرد کلی کرتے وقت مسواک کرتے ہیں عورت کو اس وقت مصطگی چبانے کا امر نہیں کیا جائے گا ثواب میں مسواک کا قائم مقام ہونے کیلئے عورت کو مصطگی مسواک کی نیت سے چبانی چاہئے کیونکہ مستورات کو اس کا ثواب اس وقت ملے گا جبکہ مسواک کی نیت سے چبائیں گی ورنہ ثواب نہیں ملے گا (بحروش وط وم وع ملتقطاً)

عمدۃ الفقہ۔۔
العبد محمد اسلامپوری

No comments:

Post a Comment