Wednesday 14 September 2016

دل قابو میں کرنے کا مجرب عمل

ہمارے مشائخ نے یہ بھی بتادیا کہ اگر کسی انسان کی کیفیت ایسی ہو کہ اس کے دل میں کسی کا خیال بار بار آئے، ہٹانے سے بھی نہ ہٹے، دل میں ایسا جم جائے کہ کسی اور چیز میں دل بھی نہ لگے اور انسان ڈرے کہ میں تو گناہ کا مرتکب ہوجاؤنگا، تو اس کو ایک عمل کرنے کہ اجازت دی گئ، جس کی اجازت اس وقت یہ عاجز سب مرد اور عورتوں کو دے رہاہے اور وہ عمل بہت آسان ہے کہ ہر دن میں ایک سو مرتبہ یہ پڑھے،
لَا مَرْغُوْبِیْ اِلَّا اللّٰه، لَا مَطْلُوْبِیْ اِلَّا اللّٰه، لَا مَحْبُوْبِی اِلَّا اللّٰه، لَا اِلٰہَ اِلّاَ اللّٰه
اگر سو مرتبہ روزانہ اس کی تسبیح پڑھ لی جائے تو ہم نے سینکڑوں نہیں ہزاروں بچے اور بچیوں کو اس عمل کے صدقے گناہ کبیرہ سے بچ کر زندگی گزارتے دیکھا ہے، یہ بہت مجرب عمل ہے، وہ بچیاں جو کہتی تھی ہم فلاں کے بغیر مر جائيں گی، اور جو مرد کہتے تھے کہ فلاں کے بغیر ہم مر جائیں گے، چند دن انھوں نے یہ عمل کیا کوئی بھی نہ مرا، اور اللّٰہ تعالیٰ نے ایمان و اعمال کی حفاظت بھی فرمالی، تو اس عمل کی بھی سب کو اجازت ہے کہ اگر خدا نخواستہ دل میں کوئی ایسی کیفیت آجائے تو دل کو صاف کرنے کے لئے یہ ہارٹ کلینر کی مانند ہے. امریکہ کی ایک یونیورسٹی کے بچے اور بچیوں نے اس کا نام ہارٹ کلینر (HAERTCLEANER)
دل کی صفائی کرنے والا رکھا ہوا ہے. اس لئے جو انسان بدکاری سے بچے وہ اللّٰہ رب العزت کے نزدیک بہت اچھا انسان ہے.
سکون دل
ص 60
حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب دامت برکاتہم

https://video.xx.fbcdn.net/v/t42.1790-2/12913046_929169277201320_814640455_n.mp4?efg=eyJybHIiOjMwMCwicmxhIjo1MTIsInZlbmNvZGVfdGFnIjoicWZfNDI2d19jcmZfMjNfbWFpbl8zLjBfcDFoY212NF9zZCJ9&rl=300&vabr=93&oh=5beeefb01635a23053701c4ca02494a4&oe=57DAA219

No comments:

Post a Comment