Monday 2 September 2013

Piyari Maa..................پیاری ماں مجھ کو تیری دعا چاہئے


پیاری ماں مجھ کو تیری دعا چاہئے

زاراساگر

ان دنوں سوشل ویب سائٹوں پر یہ نظم خوب مقبولیت پارہی ہے آپ بھی سنئے:

پیاری ماں مجھ کو تیری دعا چاہئے

تیرے آنچل کی ٹھنڈی ہوا چاہئے

لوری گا گاکہ مجھ کو سلاتی ہے تو

مسکرا کر سویرے جگا تی ہے تو

مجھ کو اسکے سوا اور کیا چاھئے

پیاری ماں مجھ کو تیری دعا چاہئے

تیری ممتا کے سا یہ میں پھولوں پھلوں

تھام کر تیری انگلی میں بڑھتا چلوں

آسرا بس تیرے پیار کا چاہئے

پیاری ماں مجھ کو تیری دعا چاہئے

تیری خدمت سے د نیا میں عظمت میری

تیرے قدموں کے نیچے ہے جنت میری

عمر بھر سر پہ سایہ تیرا چاہئے

پیاری ماں مجھ کو تیری دعا چاہئے

Piyari maa..................
By: Zara Sagar

No comments:

Post a Comment