Sunday 16 June 2024

تم اللہ تعالی کے احکام کی حفاظت کرو

"تم اللہ کے احکام کی حفاظت کرو، وہ تمہاری حفاظت فرمائے گا، تم اللہ کے حقوق کا خیال رکھو اسے تم اپنے سامنے پاؤگے، جب تم کوئی چیز مانگو تو صرف اللہ سے مانگو، جب تو مدد چاہو تو صرف اللہ سے مدد طلب کرو"
حدثنا احمد بن محمد بن موسى، اخبرنا عبدالله بن المبارك، اخبرنا ليث بن سعد، وابن لهيعة۔ عن قيس بن الحجاج، قال. ح وحدثنا عبدالله بن عبدالرحمن، اخبرنا ابوالوليد، حدثنا ليث بن سعد، حدثني، قيس بن الحجاج۔ المعنى واحد۔ عن حنش الصنعاني، عن ابن عباس، قال: كنت خلف رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما، فقال: يا غلام، "إني اعلمك كلمات: احفظ الله يحفظك احفظ الله تجده تجاهك إذا سالت فاسال الله وإذا استعنت فاستعن بالله، واعلم ان الامة لو اجتمعت على ان ينفعوك بشيء لم ينفعوك إلا بشيء قد كتبه الله لك، ولو اجتمعوا على ان يضروك بشيء لم يضروك إلا بشيء قد كتبه الله عليك، رفعت الاقلام وجفت الصحف"۔ قال: هذا حديث حسن صحيح. (ترمذی 2516)
حضرت عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سواری پر پیچھے تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لڑکے! بیشک میں تمہیں چند اہم باتیں بتلارہا ہوں: تم اللہ کے احکام کی حفاظت کرو، وہ تمہاری حفاظت فرمائے گا، تم اللہ کے حقوق کا خیال رکھو اسے تم اپنے سامنے پاؤگے، جب تم کوئی چیز مانگو تو صرف اللہ سے مانگو، جب تم مدد چاہو تو صرف اللہ سے مدد طلب کرو، اور یہ بات جان لو کہ اگر ساری امت بھی جمع ہوکر تمہیں کچھ نفع پہنچانا چاہے تو وہ تمہیں اس سے زیادہ کچھ بھی نفع نہیں پہنچاسکتی جو اللہ نے تمہارے لئے لکھ دیا ہے، اور اگر وہ تمہیں کچھ نقصان پہنچانے کے لئے جمع ہوجائے تو اس سے زیادہ کچھ نقصان نہیں پہنچاسکتی جو اللہ نے تمہارے لئے لکھ دیا ہے، قلم اٹھا لیے گئے اور  (تقدیر کے) صحیفے خشک ہوگئے ہیں“
( #ایس_اے_ساگر )
Hazrat Ibn 'Abbas Razi Allah Anhu narrated: I was behind the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) one day when he said: 'O boy! I will teach you a statement: Be mindful of Allah and He will protect you. Be mindful of Allah and you will find Him before you. When you ask, ask Allah, and when you seek aid, seek Allah's aid. Know that if the entire creation were to gather together to do something to benefit you- you would never get any benefit except that Allah had written for you. And if they were to gather to do something to harm you- you would never be harmed except that Allah had written for you. The pens are lifted and the pages are dried.' 
Tirmidhi Hadith No. 2516
( #S_A_Sagar )

No comments:

Post a Comment