Monday 21 October 2024

پانچ قسم کے لوگوں سے دوستی نہ کرو

عربی میں دوستی کے 13 درجے ہیں:
دوستی کے درجات یہ ہیں:
1. زمیل: کوئی ایسا شخص جس سے آپ صرف ملاقات کی حد تک واقف ہوں۔
2. جلیس: کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ آپ کچھ وقت بغیر کسی پریشانی کے گزار سکیں۔
3. سمیر: ایسا شخص جس کے ساتھ بات چیت کرنے میں آپ کو کوئی دقت نہ ہو۔ 
4. ندیم: پینے پلانے والا ایک ساتھی (صرف چائے) جسے آپ فرصت کے لمحوں میں یاد کرسکیں۔
5. صاحب: کوئی ایسا شخص جو آپ کی خیریت کے لیے فکرمند ہو۔ 
6. رفیق: کوئی ایسا شخص جس پر آپ انحصار کر سکیں۔ آپ شاید ان کے ساتھ اپنی چھٹیاں بھی گزارنا چاہیں۔
7. صدیق: ایک سچا دوست، کوئی ایسا شخص جو آپ سے کسی مطلب برآری کے لیے دوستی نہیں کرتا۔ بلکہ اس سے آپ کے تعلقات کی بنیاد بےلوث اور اخلاص پر مبنی ہو۔
8. خلیل: ایک بہت قریبی دوست، کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی آپ کو خوش کر دے۔
9. انیس: کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی میں آپ راحت اور سکون محسوس کریں۔
10. نَجی: قابل بھروسہ/ اعتماد کے قابل
 کوئی ایسا شخص جس پر آپ کو بہت یقین ہو۔
11. صفی: آپ کا بہترین دوست، کوئی ایسا شخص جسے آپ دوسرے دوستوں پر فوقیت دیتے ہیں۔
12. قرین: کوئی ایسا شخص جو آپ سے الگ نہ ہو اور نہ صرف آپ جانتے ہوں کہ وہ کیسا سوچتا ہے بلکہ وہ بھی آپ کے خیالات سے واقف ہو آپ دونوں ایک دوسرے کے مزاج آشنا ہوں۔
13۔ حبیب: یہ دوستی کی اعلیٰ ترین شکل ہے جس میں دوستی کے باقی سب اوصاف کے ساتھ دوست محبوب کے مرتبہ پر فائز ہوتا ہے۔ یعنی وہ انسان جس سے بے لوث محبت بھی ہو۔
یہ سب کے سب میرے محبوب ہیں جن سے میرا ماضی روشن ہوا تھا اور جب جب یہ ملتے ہیں تو حال بھی خوش ہو جاتا ہے اور مستقبل میں دوبارہ ملنی کی تمنا ہوا کرتی ہے۔۔
پانچ قسم کے لوگوں سے دوستی نہ کرو 
حضرت محمد باقر فرماتے ہیں میرے پدربزرگوار علی بن الحسین نے مجھے وصیت فرمائی:
اے میرے بیٹے! پانچ قسم کے لوگوں سے دوستی نہ کرو ، ان کے گفتگو نہ کرو، اور ان کے ہمراہ سفر مت کرو -
میں نے عرض کیا: اے بابا جان! میں آپ پر قربان جاؤں ، وہ پانچ لوگ کون ہیں؟؟
امام محمد باقر نے فرمایا:
بد کردار انسان سے دوستی مت کرو ، کیونکہ وہ تمہیں ایک لقمہ غذا یا اس سے کمتر کے عوض میں فروخت کر دے گا -
میں نے عرض کیا: اے بابا جان ! وہ کم تر کیا ہے؟؟
انہوں نے فرمایا: وہ اس کا لالچ کریں گے جو انھیں نہیں ملے گا -
میں نے عرض کیا: اے بابا جان! دوسری کیا ہے ؟؟
امام محمد باقر نے فرمایا: بخیل اور کنجوس شخص سے دوستی مت کرو ، کیونکہ ایسا مال جو تمھاری ضرورت کو پورا کرے گا وہ تمہیں نہیں دے گا -
میں نے عرض کیا: اے بابا جان! تیسرا شخص کون ہے؟؟
امام محمد باقر نے فرمایا: جھوٹے آدمی سے دوستی مت کرو، کیونکہ وہ سراب کی مانند ہے، وہ تمھارے لیے نزدیک کو دور اور دور کو نزدیک کرے گا -
میں نے عرض کیا: اے بابا جان! چوتھا شخص کون ہے؟؟
امام محمد باقر نے فرمایا: احمق آدمی سے دوستی نہ کرو کیونکہ اس کا ارادہ آپ کو فائدہ پہنچنے کا ہوگا، لیکن نقصان پہنچاۓ گا-
میں نے عرض کیا: بابا جان! ان میں پانچواں شخص کون ہے؟؟
امام محمد باقر نے فرمایا: قطع رحم کرنے والے شخص سے دوستی نہ کرنا، کیونکہ میں نے خدا کی کتاب میں اسے تین جگہ پر ملعون پایا ہے-
( #ایس_اے_ساگر)
https://saagartimes.blogspot.com/2024/10/blog-post_21.html




No comments:

Post a Comment