Monday 29 July 2024

اللہ کے مال میں ناحق تصرف پر وعید



"بلاشبہ کچھ لوگ اللہ کے مال میں ناحق تصرف کرتے ہیں۔ چنانچہ ایسے لوگوں کے لیے قیامت کے دن آگ (جہنم) ہے۔"

عَنْ خَوْلَةَ الْأَنْصَارِيَّةِ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا ، قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ رِجَالًا يَتَخَوَّضُونَ فِي مَالِ اللهِ بِغَيْرِ حَقٍّ ، فَلَهُمُ النَّارُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ». 
صحيح البخاري # ٣١١٨
Sahih Bukhari # 3118
حضرت خولہ انصاریہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا، "بلاشبہ کچھ لوگ اللہ کے مال میں ناحق تصرف کرتے ہیں۔ چنانچہ ایسے لوگوں کے لئے قیامت کے دن آگ (جہنم) ہے۔"

Narrated Khaula Al-Ansariyaؓ : I heard Allah's Messenger (ﷺ) saying, "Some people dispose of Allah's property wrongfully. For them is the Hellfire on the Day of Resurrection.
_(In the wider sense, all property and wealth belong to Allah; however, the property usurped from or denied to the rightful owners will be specifically accounted for on the Day of Resurrection.  Included under this category are those who consume the orphans' properties; deny share in inheritance to rightful heirs; unjustly handle endowment money; deny trusts; and take public funds without right or permission.)

(ویسے تو مال سارا ہی اللہ کا ہے اور اسے اللہ کے بتائے ہوئے طریقے سے ہی خرچ کرنا چاہئے۔ لیکن شارحین کے نزدیک اس حدیث کے زمرے میں کسی غیر حق دار شخص کا یتیموں کے مالوں پر قبضہ، جائز ورثاء کو وراثت سے محروم کرنا، اور وقف شدہ اموال کو کھانا، امانتوں کا انکار کرنا، اور عوامی دولت (پبلک فنڈز) سے بغیر استحقاق یا اجازت کے لینا شامل ہے۔ آپ ﷺ نے باخبر کیا ہے کہ ایسے لوگوں کی جزا قیامت کے دن جہنم ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی ہمیں اپنے حلال کے ذریعے کفایت کر دے اور حرام سے محفوظ رکھے۔ آمین).

Thursday 25 July 2024

جمعہ چھوڑنے پر وعید

”لوگوں
کے گروہ ہر صورت
جمعہ چھوڑ دینے سے باز آجائیں،
ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا“
أَنَّ عَبْدَاللهِ بْنَ عُمَرَ وَأَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَاهُ أَنَّهُمَا سَمِعَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَلَى أَعْوَادِ مِنْبَرِهِ «لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ وَدْعِهِمْ الْجُمُعَاتِ أَوْ لَيَخْتِمَنَّ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ ثُمَّ لَيَكُونُنَّ مِنْ الْغَافِلِينَ» (صحيح مسلم # ٢٠٠٢)
حضرت عبداللہ بن عمر اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم  نے حدیث بیان کی کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے منبر کی لکڑیوں پر (کھڑے ہوئے) فرماتے سنا: ”لوگوں کے گروہ ہر صورت جمعہ چھوڑ دینے سے باز آ جائیں، ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا، پھر وہ غافلوں میں سے ہوجائیں گے۔“
Abdullahؓ  b. Umarؓ  and Abu Hurairaؓ  said that *they heard Allah's Messenger (ﷺ) say on the planks of his pulpit: “People must cease to neglect the Friday prayer or Allah will seal their hearts, and then they will be among the negligent.”
Sahih Muslim # 2002
(کسی بھی فرض نماز کا ترک کرنا بہت بڑا گناہ ہے، لیکن جمعہ کی باجماعت نماز کی تاکید بہت زیادہ ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالی ہمیں تمام فرض نمازیں باجماعت ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین) ( #ایس_اے_ساگر )


Tuesday 23 July 2024

ہنسنے کی چاہ نے کتنا مُجھے رُلایا ہے

ہنسنے کی چاہ نے کتنا مُجھے رُلایا ہے
کوئی ہمدرد نہیں درد میرا سایہ ہے۔ ۔ ۔ ۔ 
دل تو اُلجھا ہی رہا زندگی کی باتوں میں۔ ۔  
سانسیں جلتی ہیں کبھی کبھی راتوں میں
 یہ کس کی آہ پر تاروں کو پیار آیا ہے۔ ۔ ۔ 
کوئی ہمدرد نہیں درد میرا سایہ ہے۔ ۔ ۔
سپنے چلتے ہی رہے روز نئی  راہوں سے
کون پھسلا ہے ابھی ابھی باہوں سے
کس کی یہ آہٹیں،یہ کون مسکرایا ہے
کوئی ہمدر نہیں درد میرا سایہ ہے۔ ۔ ۔ ۔

شر کے اصول اور فروع

"شر کے تین اصول (جڑ/ بنیاد) ہیں: 
حسد، حرص اور حبِ دنیا۔
شر کے چھ فروع (شاخیں) ہیں: 
نیند اور پیٹ بھرنے کی لت؛ عیش و آرام 
کی چاہت؛ بڑا بننے کی خواہش؛ خوشامد پسندی اور فخر و غرور! (امام حسن بصری رحمہ اللّٰہ) ( #ایس_اے_ساگر )

Tuesday 16 July 2024

دو نعمتوں کی ناقدری

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : نِعْمَتَانِ مَغْبُونٌ فِيهِمَا كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ الصِّحَّةُ وَالْفَرَاغُ.
آپ ﷺ نے فرمایا: دو نعمتیں ایسی ہیں جن کے بارے میں بہت سے لوگ خسارے میں ہیں، صحت اور فراغت
Aap ﷺ ne farmaya: Do naimaten esi hain jinke bare me bhut se log khasare me hain, sehat or faragat,
The Prophet ﷺ said, There are two blessings which many people are careless about, health and leisure (or spare time)
आप ﷺ ने फ़रमाया : दो नेमतें ऐसी हैं जिन के बारे में बहुत से लोग घाटे में हैं, सेहत और फ़ारिग़।
بخاری
Mufti Mohammad Umair
+919718939285