Wednesday, 11 May 2022

ہر سوال کا جواب نہ دینا خدائی اصول ہے

ہر سوال کا جواب نہ دینا خدائی اصول ہے

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
«وَاللَّهِ إِنَّ الَّذِي يُفْتِي النَّاسَ فِي كُلِّ مَا يَسْأَلُونَهُ لَمَجْنُونٌ»
(اللہ کی قسم جو شخص لوگوں کے ہر سوال کا جواب دیتا ہے وہ پاگل ہے۔)
اس حدیث کے راوی اعمش فرماتے ہیں کہ مجھ سے حَکَم بن عُتَیبَہ -جو تابعین میں سے ہیں- نے فرمایا:
«لَوْ كُنْتُ سَمِعْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ مِنْكَ قَبْلَ الْيَوْمِ مَا كُنْتُ أُفْتِي فِي كَثِيرٍ مِمَّا كُنْتُ أُفْتِي»
(اگر آج سے پہلے میں نے آپ سے یہ حدیث سنی ہوتی تو اکثر جو فتوے دیا ہوں نہ دیا ہوتا۔)
(العلم لزهير بن حرب: ص 8، حدیث نمبر 10، وجامع بیان العلم وفضلہ لابن عبدالبر: 2/843، حدیث نمبر 1590) صححہ: #S_A_Sagar
https://saagartimes.blogspot.com/2022/05/blog-post_11.html

No comments:

Post a Comment