Wednesday 29 June 2016

چاند کی چال؛ کیا تخمینے درست ہوتے ہیں؟

ایس اے ساگر

امت میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے یہ سمجھتے ہیں کہ چاند کے طلوع و غروب کے اوقات، چاند کا مقام اور بلندی وغیرہ جیسے حسابات محض تخمینہ ہوتے ہیں اور ان میں غلطی کا قوی امکان ہوتا ہے لہذا رویت ہلال کے حساس مسئلے میں ان کو استعمال کرنا اور شہادت کے مقابلے میں ان حسابات پر اصرار کرنا درست نہیں ۔ ایسے حضرات معتبر تحریریں پڑھیں تو بہتر ہے. جامعۃالرشید کے شعبہ فلکیات کے رکن مولانا اسد اللہ شہباز صاحب کی کتاب 'تفہیم الفلکیات‘ کا اقتباس قابل توجہ ہے.
تفہیم الفلکیات :
https://www.facebook.com/royatehilalupdates/photos/pb.398156666980642.-2207520000.1435071853./702967189832920/?type=3&theater
ان شااللہ اس پوسٹ سے فلکیاتی حسابات کے متعلق بہت سے اشکالات دور ہوسکتے ہیں ۔یہ بات ذہن میں رہے کہ فیصلہ رویت پر ہی کیا جائے گا ۔ اگر حسابات کی روشنی میں چاند نظر آنے کا واضح امکان ہو اور مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے نظر نہ آئے تو صرف حسابات کو مدار بناکر رویت کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا بلکہ تیس دن پورے کئے جائیں گے۔ اس معاملے میں عالم اسلام کے علما کرام کے مطابق صرف حسابات کا اعتبار نہیں کیا جائے گا۔
تفصیل دیکھیں :
https://www.facebook.com/royatehilalupdates/photos/pb.398156666980642.-2207520000.1435071888./545469408916033/?type=3&theater
البتہ شہادت کو پرکھنے کے لئے حسابات کا اعتبار کیا جاتا ہے کیوں کہ چاند کی قطعی معلومات سے یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ چاند کی ولادت نہیں ہوئی یا چاند اس دن سورج سے پہلے غروب ہوجانے کی وجہ سے نظر آنا ممکن نہیں تو اس صورت میں آنے والی گواہیاں خلاف واقع ہوں گی اور ان کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اور ان گواہیوں کی اگر فنی جانچ کی جائے تو غلطی معلوم بھی ہوسکتی ہے ۔ ان حسابات کی درستگی کا ہر شخص کسی بھی وقت آسانی سے مشاہدہ کر سکتا ہے۔ جس دن چاند افق کے قریب ہو اس دن ہاتھ کے ذریعے چاند کی بلندی کے درجات معلوم کرلیں اور اس کو ایک کاغز پر نوٹ کرلیں اور پھر فلکیات کے کسی سافٹ ویئر کے ذریعے اپنی دونوں معلومات کا تقابل کریں آپ کو کوئی فرق نظر نہیں آئے گا۔
افق پر بلندی کے درجات اس طرح معلوم کریں :
https://www.facebook.com/royatehilalupdates/photos/pb.398156666980642.-2207520000.1435071888./545490982247209/?type=3&theater
فلکیاتی حسابات کے مختلف درجات : (یہاں سے اگلے صفحات پڑھیں)
https://www.facebook.com/royatehilalupdates/photos/a.533639053432402.1073741830.398156666980642/533639423432365/?type=1
رویت ہلال کے معاملے میں فلکیاتی حسابات کے اعتبار پر ایک مدلل فتویٰ :
https://www.facebook.com/media/set/…

No comments:

Post a Comment