Wednesday, 9 November 2022

قرآن پاک پوری انسانیت کے لئے ہدایت نامہ ہے

قرآن پاک پوری انسانیت کے لئے ہدایت نامہ ہے
بڑی مسجد رمیش پارک میں تکمیل تفسیر قرآن کے موقع پر علمائے کرام کا اِظہارخیال
بتاریخ 7 نومبر 2022 مطابق 11 ربیع الثانی 1444 ہجری بروز پیر بعد نماز عشاء بڑی مسجد رمیش پارک لکشمی نگر دہلی میں حضرت مولانا عبدالحنان صاحب قاسمی نے تکمیل تفسیر کا چھوتھی مرتبہ دس سال میں  اختتام فرمایا. 
اس موقع پر مرادآباد کے معروف مدرسہ جامع الہدی مرادآبا کے مہتمم حضرت مولانا محمد طاہر صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے پروگرام کی صدارت کا فریضہ انجام دیا جبکہ جلسہ کا آغاز دارالعلوم اسعدیہ بہاری کالونی کے استاذ قاری زبیر صاحب کی تلاوت قرآن سے ہوا اور نعت پاک کا ہدیہ مفتی شاداب عمر قاسمی امام حمزہ مسجد کبیر نگر نے پیش کیا.
جلسہ کی نظامت مولانا عرفان صاحب قاسمی لکشمی نگر نے کی. نیز دارالعلوم دیوبند کے استاذحدیث حضرت مولانا خضر محمد کشمیری نے بطورمہمان خصوصی شرکت فرمائی. موصوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن اللہ کی وہ کتاب ہے جو امت مسلمہ ہی کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے ہدایت نامہ اور آب حیات ہے. تاریخ بتلاتی ہے کہ جن لوگوں نے قرآن سے اپنے دامن کو وابستہ کیا اور قرآن سے شغف اور تعلق کیا جس کی بدولت دشمن بھی ان سے گھبراتا تھا اور اللہ سبحانہ تعالیٰ نے ان کے لئے رضوان من اللہ اکبر کا اعلان فرمایا لیکن آج ہم نے قرآن سے اپنے دامن کو چھڑالیا تو دنیا میں ذلیل وخوار ہوکر رہ گئے. لہذا اگر یہ امت سربلندی چاہتی ہے تو ضروری ہے کہ وہ قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کرے. بصورت دیگر تاریخ میں ایسے حالات بھی دیکھنے کو ملے ہیں کہ لوگ قرآن پاک پڑھنا تو دور کی بات قرآن پاک کو دیکھنے کے لئے بھی ترس گئے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی قرآن پاک کو نہیں دیکھا. یہ تمام حالات وواقعات ہمارے لئے درس عبرت ہیں. اخیر میں مہمان خصوصی نے اعزازی طور پر  حضرت مولانا عبدالحنان صاحب کے سر اعزازی طور پر دستار فضیلت باندھکر حضرت کا اعزاز فرمایا.
اس موقع پر مفتی محمد یحییٰ صاحب مدرس جامع الہدی مراد آباد نے اپنے بیان میں قرآن کی عظمت پر روشنی ڈالی. 
اخیر میں مفسر قرآن حضرت مولانا عبدالحنان صاحب قاسمی امام وخطیب رمیش پارک بڑی مسجد وونائب صدر جمعیت علماء صوبہ دہلی نے سبھی مہمانوں علماء وعوام کا شکریہ ادا کیا.
جبکہ پرووگرام میں مفتی عبدالرازق ناظم اعلی جمعیت علماء صوبہ دہلی, مفتی کفیل الرحمن صاحب قاسمی, ڈاکٹر شمش. قاری خورشید. مفتی توحید. مولانا جمیل اختر قاسمی. الحاج سلیم رحمانی. مولانا اخلاق کے علاوہ جمعیت کے صوبائی وضلعی اراکین نیز علاقہ کے تمام ائمہ وعلماء موجو د رہے. بعدہ مہمان خصوصی کی دعاء مستجاب پر مجلس اختتام کو پہنچی. #ایس_اے_ساگر
https://saagartimes.blogspot.com/2022/11/blog-post.html

No comments:

Post a Comment