Saturday, 8 June 2024

پیر اور جمعرات کے دن مشروط مغفرت

پیر اور جمعرات کے دن مشروط مغفرت 
"پیر اور جمعرات کے دن جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور ہر اس بندے کی مغفرت کردی جاتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتا، اس بندے کے سوا جس کی اپنے بھائی کے ساتھ عداوت ہو۔"
حدثنا قتيبة بن سعيد، عن مالك بن انس فيما قرئ عليه، عن سهيل، عن ابيه، عن ابي هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: "تفتح ابواب الجنة يوم الاثنين، ويوم الخميس، فيغفر لكل عبد لا يشرك بالله شيئا، إلا رجلا كانت بينه وبين اخيه شحناء، فيقال: انظروا هذين حتى يصطلحا، انظروا هذين حتى يصطلحا، انظروا هذين حتى يصطلحا۔"
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’پیر اور جمعرات کے دن جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور ہر اس بندے کی مغفرت کر دی جاتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتا، اس بندے کے سوا جس کی اپنے بھائی کے ساتھ عداوت ہو، چنانچہ کہا جاتا ہے: ان دونوں کو مہلت دو حتی کہ یہ صلح کرلیں، ان دونوں کو مہلت دو حتی کہ یہ صلح کرلیں۔ ان دونوں کو مہلت دو حتی کہ یہ صلح کرلیں۔‘‘ (اور صلح کے بعد ان کی بھی بخشش کردی جائے) 
Hazrat Abu Huraira Rzi Allah Anhu reported Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) as saying:
The gates of Paradise are not opened but on two days, Monday and Thursday. and then every servant (of Allah) is granted pardon who does not associate anything with Allah except the person in whose (heart) there is rancour against his brother. And it would be said: Look towards both of them until there is reconciliation; look toward both of them until there is reconciliation; look towards both of them until there is reconciliation.(Those would not be granted pardon) who bycott each other. 
Sahih Muslim Hadith No. 6544 ( #S_A_Sagar )

No comments:

Post a Comment