Wednesday, 30 October 2024

ہم نے مدرسہ کیوں چھوڑا

ہم نے مدرسہ کیوں چھوڑا؟
سوچا کہ مدارس کے اندر کے پوشیدہ حقائق اور مہتمم گردی کی پراسرار داستانیں اب سوشل میڈیا پر آ ہی رہی ہیں تو کیوں نہ ہم بھی اپنے دل کی بھڑاس نکالیں اور اپنے ساتھ 8 سال تک روا رکھے جانے والے دلخراش مظالم کی منظر کشی کریں ۔ سو مدارس کے طلبہ و مدرسین کے غم میں دن رات گھلنے والے انسانیت کے چاچے مامے ذرا قریب قریب آجائیں۔
تو قصہ یہ ہے دوستو کہ جب ہم نے درجہ اولی پڑھنے کے لیے جامعہ خیرالمدارس ملتان میں داخلہ لیا تو سب سے پہلی بات یہ معلوم ہوئی کہ یہاں نہ تو کوئی داخلہ فیس ہے اور نہ ہی ماہانہ فیس۔ مطلب پہلے ہی قدم پر ہم سے وہ خوشی چھین لی گئی جو ہر ماہ ابو سے اسکول فیس کے نام پر کڑکڑاتے نوٹ وصولتے وقت ہوا کرتی تھی۔ پھر اسباق شروع ہوئے تو پتہ چلا کہ یہاں تو سارے اساتذہ صنفِ کرخت سے تعلق رکھتے ہیں، یعنی اب "تصویرِ کائنات کے رنگ" بھی دکھائی نہیں دیں گے۔ اور تو اور مدرسے آکر "یہاں سے وہاں تک یاد کرکے آنا، کل سنوں گی" والی مدھر آوازیں سنے کو بھی کان ترس گئے، کیونکہ یہاں تو اساتذہ کتاب کا ایک ایک لفظ جان مارکر سمجھاتے تھے اور ہم پر یاد کرنے اور اگلے دن سنانے کا ستم بھی ڈھاتے تھے۔ کچھ کچھ ماحول سمجھ آیا تو پتا چلا کہ یہاں "he loves her" اور "she loves him" کے موٹیویشنل سلوگنز کی بجائے "ضرب یضرب" کی گردانیں کہلوائی جاتی ہیں جن سے شر کی قوتوں کے خلاف شدت پسندی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
جوں جوں یہ سفر کٹتا گیا، ہم پر مدارس کی چار دیواری میں پوشیدہ حقائق کھلتے گئے ۔ یہ خوفناک تجربہ بھی ہوا کہ یہاں تو ہمیں ہفتے میں کم از کم دو دن مفت میں بکرا کھلا کر موٹاپے کا مریض بنانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔ اور پھر ہمیں پڑھائے جانے والے مضامین کو ذرا دیکھئے! صرف، نحو، منطق، بلاغت، ادب، فلسفہ، عقائد، فقہ، تفسیر اور حدیث جیسے مضامین جو خدا کی خوشنودی تک تو پہنچا سکتے ہیں لیکن مال پانی بنانے اور سُندر زنانی پھنسانے کے گر نہیں سکھا سکتے۔ مطلب "لائف انجوائے " کرنے کا پروگرام تو وڑ گیا ۔  اندازہ کیجیے کہ ہمیں 8 سال کے دوران ایک مرتبہ بھی ڈانس پارٹی اور میوزک کنسرٹ جیسی تفریحات فراہم نہیں کی گئیں۔
امتحانات کے موقع پر تو بنیادی حقوق کی اس حد تک خلاف ورزی کی جاتی کہ انسانی بنیادوں پر اپنے مجبور و پریشان حال بھائیوں کی مدد کرنے اور کسی ورلڈ بینک ٹائپ طالبعلم سے بحالتِ مجبوری امداد لینے کو بالکل ہی ممنوع قرار دے دیا جاتا ۔ امتحان ہال میں جا کر صاف پتہ چلتا تھا کہ خون کیسے سفید ہوتے ہیں اور بے رخی و بے حسی کس کیفیت کا نام ہے۔ بے چارے طالبعلموں کی شکلیں غریب افریقی ممالک کے بوندِ آب کو ترستے بچوں جیسی بھی بن جاتیں لیکن مجال ہے کہ کسی استاد یا فرمانبردار طالبعلم کو ذرہ بھر رحم آتا ہو۔ اور تو اور، ادھر روکڑا شوکڑا بھی نہیں کام نہیں آتا تھا کہ جس کا قاضی الحاجات ہونا مسلّمات میں سے ہے۔
ان 8 سال کے دوران ہمارا واسطہ جن اساتذہ سے پڑا وہ بھی عجیب اللہ کے ولی تھے۔ نہ اپنی صحت کا خیال کرتے، نہ گرمی سردی اور آندھی طوفان دیکھتے، نہ کم تنخواہوں کو خاطر میں لاتے ۔ بس گھنٹی بجنے کی دیر ہوتی کہ وہ ٹھک سے مسند پر آموجود ہوتے۔ ستم بالائے ستم کہ ان کی لغت میں تدریس کا مطلب پورا گھنٹہ سبق پڑھانا تھا۔ دورانِ سبق نہ تو کالیں کرتے، نہ فیسبک چلاتے، نہ اخبار پڑھتے اور نہ ہی ان کے ہاں آدھا وقت پڑھا کر رفو چکر ہونے کی کوئی ترتیب تھی۔ اوپر سے طالبعلموں پر ایسی شفقت برتتے کہ کبھی کبھی تو ہماری شاگرد ہونے والی فیلنگ ہی ختم ہوجاتی تھی۔
آخری سال "دورہ حدیث" آیا تو مولانا محمد حنیف جالندھری نامی اس شخصیت سے آمنا سامنا ہوا جسے مہتمم کہا جاتا ہے۔ سنا تھا کہ بڑے ظالم و جابر قسم کے انسان ہیں۔ سو اس خیال کی حرف بحرف تصدیق ہوئی۔ بھئی اب اس سے بڑا بھی کوئی ظلم ہو گا کہ آپ اتنے مصروف ہونے کے باوجود بھی روزانہ ہی بخاری پڑھانے آجائیں اور وہ بھی پورے مطالعے اور تیاری کے ساتھ! نہ ہی چھٹیاں اور نہ ہی کوئی غیر تحقیقی ٹرخاؤ پروگرام!اساتذہ کے ساتھ سلوک ایسا تحکمانہ کہ 40، 40 اور 50 50 سال انہیں پڑھاتے ہوئے گزرگئے لیکن مجال ہے جو مہتمم صاحب نے کبھی کسی پر ترس کھا کر اس کا اخراج کیا ہو۔ یہ تو وہ ظلم ہے جو مدرسے میں تھا ، ورنہ حقیقت یہ ہے کہ ان کی چیرہ دستیوں سے تو بڑے بڑے شرفاء، زردار اور خوانین تک محفوظ نہ تھے۔ بس کوئی غلطی سے مدارس کے خلاف کچھ لکھے بولے سہی، اس کا تو وہ حال کرتے تھے کہ وہ بیچارا گھٹنے ٹیکنے میں ہی عافیت سمجھتا تھا۔ بدمعاشی ایسی تھی کہ وزیرِ اعظم بھی اگر کوئی حکم جاری کرتا اور وہ ان کی طبعِ شاہانہ کے موافق نہ ہوتا تو اسے مسترد کرنے کا اعلان ایسے کرتے تھے جیسے ناک سے مکھی اڑائی ہو۔ مطلق العنانی کا یہ عالم تھا کہ وفاق المدارس سے ملحق سینکڑوں مدارس اکیلے ہی سنبھالے ہوئے تھے، مجال ہے جو تقسیم کے کسی عمل کو چلنے دیں اور کسی اور کو ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بناکر لیڈر بننے کا موقع فراہم کریں۔
آخر ہم بھی گوشت پوست کے انسان تھے، کس قدر برداشت کرتے! سو ابھی "ضرب یضرب" سے شروع ہونے والا صعوبتوں بھرا سفر "کلمتان حبیبتان" تک ہی پہنچا تھا کہ ہمارے صبر کے پیمانے لبریز ہوگئے۔ ضبط کا دامن چھوٹ گیا اور برداشت جواب دے گئی ۔ سو بوریا بستر سمیٹا اور مدرسے کو الوداع کہنے کا جرأتمندانہ اور دانشمندانہ فیصلہ کیا۔ مدرسہ تو ہم نے چھوڑ دیا لیکن یہ بات ہمیں آج تک ہماری سمجھ میں نہیں آئی کہ آخر ظلم و جبر کے اس مرکز اور انسانی حقوق کی اس قربان گاہ کی دہلیز پار کرتے وقت ہماری ان کمبخت آنکھوں کو کیا ہوا تھا کہ خواہ مخواہ بہہ کر آزادی کا مزہ خراب کررہی تھیں۔
اس سلسلہِ جبر کا سب سے کربناک پہلو یہ ہے کہ ظلم و ستم کی چکی میں دن رات پسنے کے باوجود بھی ہم طلبہ کے ذہن اس قدر ماؤف ہوچکے تھے کہ نہ تو ہمیں کبھی احتجاج کا خیال آتا، نہ کلاسوں کا بائیکاٹ سوجھتا اور نہ ہی سوشل میڈیا پر اشک باری کی ہمت ہوتی۔ یہ تو اب ماحول دیکھ کر کچھ ہمت ہوئی ہے اور ڈرتے، جھجھکتے اور کانپتے ہوئے قلم اٹھایا ہے کہ متاعِ کارواں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ کہیں احساسِ زیاں بھی نہ جاتا رہے ۔ بس اب بہت ہوگیا۔ آخر کو اپنے لبرل مہربانوں کے لئے بھی تو کچھ مواد باقی چھوڑنا ہے۔
والسلام 
مظلوم المدارس
محمد اسامہ ملتانی ( #ایس_اے_ساگر )

میری جانب بھی ہو اک نگاہ کرم

میری جانب بھی ہو اک نگاہ کرم اے شفیع الوریٰ خاتم الانبیاء
آپ نور ازل آپ شمع حرم آپ شمس الضحیٰ خاتم الانبیاء

آپ ہیں حق نگر، آپ ہیں حق رساں، سدرۃ المنتہیٰ آپ کے زیر پا
آپ ہیں مظہر ذات رب العلیٰ، رہبر حق نما خاتم الانبیاء

اے فصیح البیاں، اے بلیغ اللساں، اے وحید الزماں، ماورائے گماں
آپ کا نور ہے از کراں تا کراں، شاہد کبریا خاتم الانبیاء

مرسل مرسلاں، سرور عرشیاں، ہادی انس و جاں مقبل مقبلاں
آپ کی ذات ہے باعث کن فکاں، راز ارض و سما خاتم الانبیاء

آپ فخر عجم، آپ شان عرب، آپ فضل اتم، آپ رحمت لقب
سرور ذی حشم شاہ والا نسب، مرتضیٰ، مجتبیٰ خاتم الانبیاء

آپ ہیں وجہ تخلیق کون و مکاں، آپ کے دم سے ہیں یہ زمیں آسماں
آپ ہیں بے نشانی کا بیّن نشاں، اے شہ دوسرا خاتم الانبیاء

آپ کے سر پہ لولاک کا تاج ہے، آپ ہی کو فقط فخر معراج ہے
آپ کے ہاتھ اسلام کی لاج ہے، یا نبی مصطفےٰ خاتم الانبیاء


https://saagartimes.blogspot.com/2024/10/blog-post_9.html

نکاح میں عورت کی رضامندی اور گواہوں کی گواہی ضروری ہے تو طلاق میں ایسا کیوں نہیں؟

نکاح میں عورت کی رضامندی اور گواہوں کی گواہی ضروری ہے تو طلاق میں ایسا کیوں نہیں؟؟؟
سوال: شریعت نے عورت کو طلاق کے قبول کرنے یا کرنے کے بارے میں اختیار کیوں نہیں دیا گیا جیساکہ نکاح میں دیا گیا ہے ( عموماً غیرمسلم سوال کرتے ہیں)
-------------------------------
الجواب وباللہ التوفیق:
نکاح کرلینے سے مرد کو یک گونہ عورت پہ ملک حاصل ہوجاتا ہے۔ عورت اب آزاد باقی نہیں رہتی۔شوہر کے لئے وہ محبوس ہوجاتی ہے ۔اسی حبس کے عوض شوہر پر مالی ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔ عورت کی یہ آزادی متعدد دینی ودنیوی مقاصد و مصالح کی خاطر بذریعہ نکاح چھین لی جاتی ہے۔ اس لئے نکاح  کی صحت جمہور علماء کے مذہب کے مطابق اس کی رضامندی پر موقوف ہے۔ اور اعلان اور گواہوں کی گواہی اس لئے ضروری ہے تاکہ نکاح ناجائز تعلقات سے ممتاز ہوجائے۔ علاوہ ازیں نکاح سے متعاقدین کے علاوہ بچے کا حق بھی وابستہ ہے۔ اس لئے بھی گواہی ضروری ہے تاکہ بچہ کی پیدائش کی صورت میں باپ ثبوت نسب کا انکار کرکے نومولود کی زندگی سے کھلواڑ نہ کرسکے۔ طلاق اسی ملک نکاح کو زائل کرنے اور عورت کی آزادی سے پابندی اٹھادینے کا نام ہے تاکہ عورت اپنی سابقہ حالت کی طرف لوٹ جائے۔ اس رفع قید نکاح میں نہ کسی غیرمتعاقدین کا حق وابستہ ہے۔ نہ ناجائز تعلقات سے کسی کو ممتاز کرنا مقصود ہے۔ اس لئے اب اس میں نہ شہادت ضروری ہے نہ عورت کی رضامندی۔
نکاح کی حیثیت اسلام میں ایک معاہدہ کی ہے جس کے نیچے دو آدمی زندگی گذارنے کا عہد کرتے ہیں مرد کی طرف سے مہر نان نفقہ کسوہ سکنی وحسن معاشرت کی شرط ہوتی ہے جبکہ عورت کی طرف سے پاکدامنی اور فرمانبرداری کا عہد وپیماں ہوتا ہے۔ جس طرح دنیا کے دیگر معاہدے شرطوں کے ٹوٹ جانے سے  ازخود منسوخ ہوجاتے ہیں، ایسے ہی معاہدہ نکاح بھی شرطوں کی پاسداری نہ ہونے سے ٹوٹ جائے گا۔ فرق صرف اتنا ہے کہ مرد کی طرف سے اگر شرائط ٹوٹ جائیں تو عورت خود بخود نکاح توڑنے کی مجاز نہیں ہوگی بلکہ حاکم وقت کے ذریعہ نکاح توڑ سکتی ہے، جیساکہ ولی کے ذریعہ سے شادی کرواسکتی یے اور یہ کمی اس کی فطرت اور نقصان عقل کی وجہ سے یے۔ لیکن مرد جیسے اپنے اختیار سے معاہدہ نکاح باندھ سکتا ہے ایسا ہی عورت کی طرف سے شرائط نکاح ٹوٹنے کے وقت طلاق دینے میں بھی خود مختار ہوگا۔ نہ اس میں عورت کی رضاء چاہئے نہ گواہوں کی گواہی۔ ہاں گواہ بنالے تو بہتر ہے۔ فطرت اور عالمی معاہدہ قانون کی عکسی تصویر ہے یہ نظام ۔۔
ھذا ماتیسر لی فی العجالة.والله أعلم وعلمه أتم وأكمل. 
ای میل: Email: muftishakeelahmad@gmail.com
( #ایس_اے_ساگر)
https://saagartimes.blogspot.com/2024/10/blog-post_30.html

Tuesday, 29 October 2024

انسان کے پاؤں میں کتنی ہڈیاں ہوتی ہیں

انسان کے پاؤں میں کتنی ہڈیاں ہوتی ہیں؟
انسانی پاؤں ایک حیاتیاتی معجزہ ہے، ہر پاؤں میں 26 ہڈیاں ہیں جبکہ دونوں پاؤں میں کل 52 ہڈیاں ہیں۔ یہ انسانی جسم کی کل 206 ہڈیوں میں سے ایک چوتھائی سے زیادہ ہیں، جو تمام ٹخنوں کے نیچے پیک ہیں۔ ہڈیوں کی یہ کثافت پیچیدہ حرکات کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جو ہمیں درست چلنے، دوڑنے، چھلانگ لگانے اور توازن برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ اس پیچیدہ جال کے بغیر، روزمرہ کی سرگرمیاں بہت زیادہ مشکل اور کم مستحکم ہوں گی۔ پاؤں میں ہڈیوں کی یہ گھنی ترتیب صدمے کو جذب کرنے اور وزن کو تقسیم کرنے کے لئے ضروری ہے۔ ہر ہڈی، جوڑوں، لیگامینٹس اور ٹینڈنز کے ساتھ مل کر، جسم کی حرکات کو سہارا دینے کے لئے ہم آہنگی سے کام کرتی ہے۔ یہ ڈیزائن پاؤں کو ایک اسپرنگ کی طرح کام کرنے دیتا ہے، ہر قدم کے ساتھ توانائی کا ذخیرہ جاری کرتا ہے۔ اس طرح کی ساخت کی پیچیدگی ہمیں پھرتی اور برداشت کے ساتھ حرکت کرنے کی یقین دہانی کرواتی ہے، چاہے ہم دوڑ رہے ہوں یا محض چل پھر رہے ہوں۔ لہذا، اگلی بار جب ہم آپ قدم اٹھائیں، یاد رکھیں کہ ہم ایک نفیس انجینئرنگ شاہکار پر کھڑے ہیں جو ہماری توقع سے زیادہ ہڈیوں کا بوجھ برداشت کرتا ہے۔
چلتے چلتے ذرا کسی چیز سے ٹھوکر لگتی ہے یا پاؤں کے نیچے کچھ نوک دار چیز آنے سے بچنے کی کوشش میں پاؤں کی کسی ہڈی میں چیخنے کی اذیت محسوس ہوتی ہے سوجن ہوتی ہے، چلنے پھرنے سے قاصر جب ہمیں ان ہڈیوں کے حسین امتزاجی جوڑ پر اظہار تشکر کا احساس ہوگا۔ ( #ایس_اے_ساگر )

Saturday, 26 October 2024

ایودھیا فیصلے کا الزام خدا پر نہیں ڈالنا چاہئے

جسٹس چندرچوڑ کو اپنےقابل مذمت ایودھیا فیصلے کا الزام خدا پر نہیں ڈالنا چاہئے 

تحریر: سِدھارتھ وَرَادَراجن 

22 اکتوبر 2024

ترجمانی: مفتی محمد نوید سیف حسامی ایڈووکیٹ

25 اکتوبر 2024

ہندوستان کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے اس ہفتے کے آخر میں مہاراشٹرا میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی عدالت عظمیٰ کے سب سے زیادہ متنازع فیصلوں میں سے ایک کے بارے میں_جس کا وہ حصہ رہے ہیں_ ایک حیران کن انکشاف یہ کہتے ہوئے کیا "اکثر ہمارے سامنے ایسے مقدمات ہوتے ہیں (جن کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے) لیکن ہم کسی حل تک نہیں پہنچ پاتے، ایودھیا (بابری مسجد) تنازعے میں بھی ایسا ہی ہوا جو تین ماہ تک میرے سامنے رہا بالآخر میں اپنے معبود کے سامنے بیٹھا اور کہا کہ اسے حل نکالنا ہوگا۔"

ہندوستان کے اعلیٰ ترین جج نے مذکورہ قضیہ کے حل کی اس قدر واضح تفصیل فراہم کی ہے کہ ہم اُس "حل" کی تصویر کشی کر سکتے ہیں، جو فیصلہ جسٹس چندرچوڑ اور ان کے ساتھیوں نے بالآخر سنایا اس کے مطابق دیوتا کا تقاضہ تھا کہ "زمین مجھے دے دو تاکہ میرے نام پر ایک اور مندر بن سکے…"

جب دیوتا بول چکے تو ججوں کے لیے صرف ایک کام باقی رہ گیا تھا اس"حل" کو اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق قانونی دلائل کے کپڑے میں لپیٹنا، جب مندر محفوظ ہوگیا تو دیوتا نے ان پانچوں ججوں کو ان کے عقیدے اور عقیدت مندی کا اعزاز جو انہوں نے اس خدائی فیصلے میں دکھایا تھا یوں دیا کہ اس وقت کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی راجیہ سبھا کی رکنیت سے سرفراز ہوئے، بنچ کے دو جونیئر جج وقت کے ساتھ چیف جسٹس بن گئے اور باقی دو ججوں میں سے ایک کو ریٹائرمنٹ کے بعد گورنری مل گئی جبکہ دوسرا نیشنل کمپنی لاء اپیلیٹ ٹریبونل کا سربراہ قرار پایا...

مذکورہ فیصلے میں دیوتا کا کردار ایک اور معمہ بھی حل کرتا ہے، یہ سپریم کورٹ کا پہلا اور اب تک کا واحد فیصلہ ہے جس پر کسی جج کے دستخط نہیں ہیں، آخرکار اب ہم کسی دیوتا یا معبود کےنادیدہ ہاتھ کا تو حوالہ دے سکتے ہیں...

مزاح ایک طرف، جسٹس چندرچوڑ کا یہ بیان کم از کم پانچ وجوہات کی بناء پر تشویش ناک ہے...

پہلی بات؛ جسٹس چندرچوڑ کے مذکورہ بیان سے یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ ایودھیا بنچ نے تنازعے کا کوئی "حل" نہیں نکالا تھا اور یہ کہنا سراسر دھوکہ دہی ہوگی کہ وہ کسی نتیجے پر پہونچے تھے، حقیقت تو یہ ہے کہ انہوں نے بس طاقتور فریق کے حق میں فیصلہ سنایا جو غیر قانونی طور پر مسجد کو منہدم کرنے میں ملوث تھا، ججوں نے تسلیم کیا کہ انہدام ایک سنگین جرم تھا لیکن پھر بھی وہ مسجد توڑنے والوں اور ان کے معاونین کو اس زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت دینے میں کوئی برائی نہیں دیکھ سکے جس پر بنی عمارت انہوں نے غیر قانونی طور پر توڑ دی تھی، طاقت ہی حق ہے کو مشکل سے حل کہا جا سکتا ہے، مزید مضحکہ خیز  بات یہ ہے کہ جسٹس چندرچوڑ ہم سے یہ یقین کرنے کی توقع رکھتے ہیں کہ بنچ کی جانب سے ایودھیا کے باہر پانچ ایکڑ زمین مسجد کے لئے فراہم کرنے کی حکومت کو ہدایت دینا کسی قسم کا خدائی انصاف ہے، بنچ کے سامنے سوال یہ نہیں تھا کہ مسلمانوں کے پاس کوئی مسجد ہے یا نہیں جس میں وہ عبادت کر سکیں، بلکہ سوال یہ تھا کہ کیا غنڈوں اور بدمعاشوں کے لئے کسی فرد یا کمیونٹی کو پرتشدد طور پر ان کی اپنی جائیداد سے بے دخل کرنا جائز و درست ہے؟ ہندوستانی عدلیہ کے لئے ابدی شرمندگی اور دائمی عار کی بات یہ ہے کہ ایودھیا بنچ نے اس سوال کا جواب اثبات میں دیا ہے...

دوسری بات؛ چیف جسٹس کا یہ خیال کہ انہوں نے بابری مسجد تنازعہ کا ایک  خدائی فیصلہ یا الہی حل فراہم کیا ہے اس بات کا بھی جواب فراہم کرتا ہے کہ انہوں نے گیانواپی مسجد اور اس جیسے مذہبی معاملات والے مقدمات کو چلانے کی اجازت کیوں دی جبکہ پلیسس آف ورشپ ایکٹ 1991ء واضح طور پر یہ اعلان کرتا ہے کہ ملک کی آزادی کے دن یعنی 15 اگست 1947ء کو جو عبادت گاہ جس حالت میں تھی اس کو تبدیل نہیں کیا جائے گا، یہ امر اس بات کی بھی نشان دہی کرتا ہے کہ آگے چل کر مسلم عبادت گاہوں پر ہندوتوا گروپس کی جانب سے کئے جانے والے دعووں کے "الہی حل" کس نوعیت کے ہوں گے، رواں ماہ کے شروع میں چیف جسٹس نے ایک تقریر میں اس فکر کا اظہار کیا تھا کہ جب وہ ریٹائرڈ ہوں گے تو ان کی میراث کیا ہوگی؟ انہیں زیادہ سوچنے اور انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے ہندوتوا گروپس کے لئے مزید سینکڑوں تباہ کن دعووں کے دروازے کھول دیئے ہیں، ان مقدمات کے فیصلے مکمل احترام کے ساتھ جسٹس چندر چوڑ کی پیش کردہ "انصاف کی دیوی" کے قدموں کی نذر کردیئے جائیں گے...

تیسری بات؛ جسٹس چندرچوڑ نے "دیوتا" سے تنازعے کا حل کیسے مانگا، جب کہ وہ دیوتا خود —اپنے ’دوست‘ کے ذریعے— اصل تنازعے کا فریق تھا؟ کیا اسے مفادات کا ٹکراؤ نہیں کہتے؟ اور لمحہ بھر کے لیے اس بے اصولی پر بھی غور کیجئے، اگر –کسی ہندو مسلم فریقین کے مابین کسی تلخ تنازعے میں– ایک مسلم جج مسلم فریق کے حق میں فیصلہ سنا کر یہ کہے کہ یہ "حل" اسے اللّٰه کی جانب سے حاصل ہوا ہے تو وہی ہندوتوا سیاست داں جو چیف جسٹس کے بیان پر خوشی سے بغلیں بجا رہے ہیں سب سے پہلے وہی "جانب داری" کا رونا روئیں گے...

چوتھی بات؛ حقیقت یہ ہے کہ جسٹس چندرچوڑ اس قسم کے 'الہی' جواز اور عظیم الشان بیانات کا بے جاسہارا لینے کی کوشش کرہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایودھیا کے معاملے میں دیا گیا فیصلہ قانونی طور پر ناقص تھا، ایسا کرنے سےوہ اپنے دیوتا پر بھی متنازعہ فیصلے کا الزام ڈال کر ظلم کررہے ہیں، جب کہ حقیقت میں یہ ان چھوٹے لوگوں کا کام تھا جو اپنی ناقص دلیل کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، بلاشبہ یہ وقت ہے کہ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اپنی فیصلوں کی ذمہ داری لینا سیکھیں...

پانچویں بات؛ جج آئین اور قانون کی کتابوں کے مطابق انصاف کرنے کی قسم اٹھاتے ہیں، وہ دیوتاؤں یا مقدس کتابوں پر ایمان رکھنے اور اپنی ذاتی زندگیوں میں ان کے احکامات اور حکمت کی پیروی کرنے کے لیے آزاد ہیں، لیکن جب انصاف کرنے کی بات آتی ہے تو کوئی دیوتا آئین سے بالاتر یا کسی فیصلے کا 'ذریعہ' نہیں بن سکتا، ہاں، خدا پر ایمان کبھی کبھار مَردوں کو مشکل فیصلے لینے کی ہمت دے سکتا ہے، میں تسلیم کرتا ہوں کہ یہ فیصلہ کرنے میں کافی ہمت کی ضرورت ہوتی کہ جن افراد اور تنظیموں نے بابری مسجد کو منہدم کیا تھا انہیں کبھی اس زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن ایودھیا بنچ کے فیصلے میں کوئی ہمت شامل نہیں تھی بالخصوص ایسے وقت میں جب مرکز میں برسر اقتدار جماعت کو انتخابات میں رام مندر کی ضرورت تھی  کہ مندر تعمیر ہونا چاہیے...

ہندوستان کے پاس پہلے سے ہی ایک وزیر اعظم ہے جو براہ راست خدا سے بات کرتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ خدا کی مرضی اور ہدایات پر عمل کررہا ہے، ملک کے پاس اب مودی کے اپنے غیر حیاتیاتی قد کے لائق چیف جسٹس بھی ہیں، ہمیں چیف جسٹس چندرچوڑ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ انہوں نے  انصاف کی دیوی سے ہی نہیں بلکہ ہماری آنکھوں سے بھی پٹی ہٹائی ہے...

_______

سِدھارتھ وَرَادَراجن "دی وائر" کے بانی ایڈیٹر ہیں، ماقبل میں وہ "دی ہندو" اخبار میں ایڈیٹر کے فرائض نبھا چکے ہیں، 2010 میں انہیں رام ناتھ گوئینکا سال کے بہترین صحافی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا، مذکورہ مضمون اپنی اصل زبان انگریزی میں"دی وائر" پر پڑھا جاسکتا ہے...

------------------

Justice Chandrachud Should Not Blame God for His Own Awful Ayodhya Judgment

Siddharth Varadarajan

22/Oct/2024

Hindutva politicians who are thrilled with the CJI's candour would be the first to yell 'bias!' if – in a bitter dispute between a Muslim and a Hindu litigant – a Muslim judge who delivers a verdict that favours the Muslim says the 'solution' came to him from Allah!

Speaking at a public event in Maharashtra over the weekend, Chief Justice of India D.Y. Chandrachud made a startling disclosure about one of the most controversial judgments he has been party to while on the Supreme Court.

“Very often we have cases (to adjudicate) but we don’t arrive at a solution,” he said. “Something similar happened during the Ayodhya (Ram Janmabhoomi-Babri Masjid) dispute which was in front of me for three months. I sat before the deity and told him he needed to find a solution,” he added.

India’s top judge has provided such a vivid and moving description that we can picture “the solution” being delivered in an epiphanous flash. And going by the judgment which Justice Chandrachud and his colleagues eventually delivered, the deity appears to have said: give me the land so that I can have another temple.

The deity having spoken, the only job left for the judges was to dress up this “solution” with the cloth of judicial reasoning to the best of their ability. His temple secured, the deity then honoured the faith that each of the five judges had shown in his divine judgment. The man who was CJI at the time, Ranjan Gogoi, was sent by God to the Rajya Sabha. Two of the puisne judges on the bench were elevated to CJI in due course. And of the two remaining puisne judges, God ensured one became a governor upon retirement while the other became head of the National Company Law Appellate Tribunal.

The deity’s role in its authorship also helps clear up one of those mysteries about the Ayodhya judgment – that it alone among all judgments the Supreme Court had delivered till then was unsigned. After all, one can’t formally credit the hand of god now, can we.

Jokes aside, Justice Chandrachud’s statement is alarming for at least five reasons.

First, he and the Ayodhya bench definitely did not “find a solution” to the dispute and it is dishonest for him to pretend otherwise. What they did was to find in favour of the powerful party implicated in the illegal demolition of the mosque. The judges acknowledged that the demolition was a heinous crime but saw nothing wrong in allowing the vandals and their proxies to take possession of land they had illegally cleared. ‘Might is right’ can hardly be called a solution and it is laughable if Justice Chandrachud wants us to believe the bench’s direction to the government to provide five acres outside Ayodhya for a new mosque represents some kind of divine justice. The issue before the bench was not whether there is a mosque that Muslims can worship in but whether it is permissible for thugs to violently dispossess a person or a community. To the eternal shame of the Indian judiciary, the Ayodhya bench answered that question in the affirmative.

Second, the fact that the CJI actually thinks he delivered a divinely ordained solution to the dispute may explain why he has helped reopen the Gyanvapi dispute (and countless other disputes as a result) despite the Places of Worship Act, 1991, placing a strict bar on changing the character of a place of worship from what it was on August 15, 1947. This is also a pointer to the kind of divinely-ordained solutions that will doubtless follow in our courtrooms as Hindutva groups mount claims on Muslim places of worship around the country. Earlier this month, the CJI wondered aloud what his legacy would be. He need not wonder or wait too long to find out. He has opened the door to hundreds of destructive claims by Hindutva organisations. Judgments in those cases may then be respectfully laid at the feet of the newly minted “goddess of justice” commissioned by Justice Chandrachud.

Third, how could Justice Chandrachud have asked “the deity” to help find a solution to the dispute when the deity — through his ‘next friend’ — was a party to the original dispute? Is this not a conflict of interest? And think about the impropriety for a moment. Hindutva politicians who are thrilled with the CJI’s candour would be the first to yell ‘bias!’ if – in a bitter dispute between a Muslim and a Hindu litigant – a Muslim judge who delivers a verdict that favours the Muslim says the ‘solution’ came to him from Allah!

Fourth, the truth is that Justice Chandrachud is seeking refuge in this kind of ‘divine’ rationalising and grandstanding because he knows the judgment he helped deliver in the Ayodhya matter was legally unsound. In doing so, he is surely perpetrating a great injustice on ‘the deity’ too – on whom the controversial verdict is sought to be pinned – when it was actually the handiwork of small men unwilling to take responsibility for their own flawed reasoning. Surely it is high time Justice DY Chandrachud learns to take responsibility for his own decisions.


Fifth, judges take an oath to do justice by the laws laid down in the Constitution and statute book. They are free to believe in deities or holy books and follow their orders and oracular wisdom in their personal lives. But when it comes to dispensing justice, no deity can be above the Constitution or be the ‘source’ of a decision. Yes, faith in god can sometimes give men the courage to take difficult decisions. I concede that tremendous courage would have been required to rule that the men and organisations who demolished the Babri Masjid would never be allowed to take control of that land. But there was no courage involved in the Ayodhya bench’s ruling – at a time when the ruling party at the Centre was politically desperate for the Ram temple as an election prop – that a temple must be built.

India already has a prime minister who directly communes with God and says he follows God’s will and instructions. The country now has a Chief Justice worthy of Modi’s own non-biological stature.

We should thank Chief Justice Chandrachud for removing the blindfold from not just Lady Justitia but from all our eyes as well.

courtesy: the wire

( S_A_Sagar# )

https://saagartimes.blogspot.com/2024/10/blog-post_26.html




Monday, 21 October 2024

پانچ قسم کے لوگوں سے دوستی نہ کرو

عربی میں دوستی کے 13 درجے ہیں:
دوستی کے درجات یہ ہیں:
1. زمیل: کوئی ایسا شخص جس سے آپ صرف ملاقات کی حد تک واقف ہوں۔
2. جلیس: کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ آپ کچھ وقت بغیر کسی پریشانی کے گزار سکیں۔
3. سمیر: ایسا شخص جس کے ساتھ بات چیت کرنے میں آپ کو کوئی دقت نہ ہو۔ 
4. ندیم: پینے پلانے والا ایک ساتھی (صرف چائے) جسے آپ فرصت کے لمحوں میں یاد کرسکیں۔
5. صاحب: کوئی ایسا شخص جو آپ کی خیریت کے لیے فکرمند ہو۔ 
6. رفیق: کوئی ایسا شخص جس پر آپ انحصار کر سکیں۔ آپ شاید ان کے ساتھ اپنی چھٹیاں بھی گزارنا چاہیں۔
7. صدیق: ایک سچا دوست، کوئی ایسا شخص جو آپ سے کسی مطلب برآری کے لیے دوستی نہیں کرتا۔ بلکہ اس سے آپ کے تعلقات کی بنیاد بےلوث اور اخلاص پر مبنی ہو۔
8. خلیل: ایک بہت قریبی دوست، کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی آپ کو خوش کر دے۔
9. انیس: کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی میں آپ راحت اور سکون محسوس کریں۔
10. نَجی: قابل بھروسہ/ اعتماد کے قابل
 کوئی ایسا شخص جس پر آپ کو بہت یقین ہو۔
11. صفی: آپ کا بہترین دوست، کوئی ایسا شخص جسے آپ دوسرے دوستوں پر فوقیت دیتے ہیں۔
12. قرین: کوئی ایسا شخص جو آپ سے الگ نہ ہو اور نہ صرف آپ جانتے ہوں کہ وہ کیسا سوچتا ہے بلکہ وہ بھی آپ کے خیالات سے واقف ہو آپ دونوں ایک دوسرے کے مزاج آشنا ہوں۔
13۔ حبیب: یہ دوستی کی اعلیٰ ترین شکل ہے جس میں دوستی کے باقی سب اوصاف کے ساتھ دوست محبوب کے مرتبہ پر فائز ہوتا ہے۔ یعنی وہ انسان جس سے بے لوث محبت بھی ہو۔
یہ سب کے سب میرے محبوب ہیں جن سے میرا ماضی روشن ہوا تھا اور جب جب یہ ملتے ہیں تو حال بھی خوش ہو جاتا ہے اور مستقبل میں دوبارہ ملنی کی تمنا ہوا کرتی ہے۔۔
پانچ قسم کے لوگوں سے دوستی نہ کرو 
حضرت محمد باقر فرماتے ہیں میرے پدربزرگوار علی بن الحسین نے مجھے وصیت فرمائی:
اے میرے بیٹے! پانچ قسم کے لوگوں سے دوستی نہ کرو ، ان کے گفتگو نہ کرو، اور ان کے ہمراہ سفر مت کرو -
میں نے عرض کیا: اے بابا جان! میں آپ پر قربان جاؤں ، وہ پانچ لوگ کون ہیں؟؟
امام محمد باقر نے فرمایا:
بد کردار انسان سے دوستی مت کرو ، کیونکہ وہ تمہیں ایک لقمہ غذا یا اس سے کمتر کے عوض میں فروخت کر دے گا -
میں نے عرض کیا: اے بابا جان ! وہ کم تر کیا ہے؟؟
انہوں نے فرمایا: وہ اس کا لالچ کریں گے جو انھیں نہیں ملے گا -
میں نے عرض کیا: اے بابا جان! دوسری کیا ہے ؟؟
امام محمد باقر نے فرمایا: بخیل اور کنجوس شخص سے دوستی مت کرو ، کیونکہ ایسا مال جو تمھاری ضرورت کو پورا کرے گا وہ تمہیں نہیں دے گا -
میں نے عرض کیا: اے بابا جان! تیسرا شخص کون ہے؟؟
امام محمد باقر نے فرمایا: جھوٹے آدمی سے دوستی مت کرو، کیونکہ وہ سراب کی مانند ہے، وہ تمھارے لیے نزدیک کو دور اور دور کو نزدیک کرے گا -
میں نے عرض کیا: اے بابا جان! چوتھا شخص کون ہے؟؟
امام محمد باقر نے فرمایا: احمق آدمی سے دوستی نہ کرو کیونکہ اس کا ارادہ آپ کو فائدہ پہنچنے کا ہوگا، لیکن نقصان پہنچاۓ گا-
میں نے عرض کیا: بابا جان! ان میں پانچواں شخص کون ہے؟؟
امام محمد باقر نے فرمایا: قطع رحم کرنے والے شخص سے دوستی نہ کرنا، کیونکہ میں نے خدا کی کتاب میں اسے تین جگہ پر ملعون پایا ہے-
( #ایس_اے_ساگر)
https://saagartimes.blogspot.com/2024/10/blog-post_21.html




Friday, 11 October 2024

یوم وفات کے موقع پرمیت کو یاد کرنا؟

یوم وفات کے موقع پرمیت کو یاد کرنا؟
-------------------------------
برسی منانا اپنے جلو میں ایک خصوصی مفہوم رکھتا ہے. جس میں خصوصی عملی اقدامات واہتمامات (مجالس ومحافل کا قیام یا دعوت شیراز وغیرہ کا اہتمام) کا تحقق ہوتا ہے، اس میں کوئی شک وشبہ نہیں ہے کہ یہ "ایجاد بندہ" خانہ زاد اور نو ایجاد چیز ہے، شریعت اسلامیہ میں اس کی قطعی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ 
کسی وفات یافتہ بندے بالخصوص علمی ودعوتی اہم شخصیت کے لئے دعائوں کی گزارشات بھی تحدید زمانی (مہ وسال) سے ماورا ہونی چاہئیں، بلاتعیین تاریخ وماہ ہمیشہ ان کے لئے دعائیں کی جاسکتی ہیں اور دوست واحباب سے کروائی بھی جاسکتی ہیں، دعائوں کی گزارشات کے لئے سالانہ یوم وفات کی تعیین وتحدید، گوکہ ممنوع "برسی" کے زمرے میں نہیں آتی؛ لیکن کسی حد تک اس سے ہم آہنگ وہم رنگ ضرور محسوس ہوتی ہے۔
حاضرین وموجود لوگوں کے لئے تین دنوں بعد تعزیت کی کراہت بھی اسی لئے ہے کہ اس سے غم تازہ ہوتا ہے اور پسماندگان میت بلاوجہ مبتلاے رنج وغم ہوتے ہیں 
یوم وفات کے موقع پر ہر سال اہم علمی شخصیات کے سانحہ ارتحال کی تذکیر وتجدید کرنا، ان کے کارناموں کو یاد کرنا، ان کی ہمہ جہت خدمات کو اجاگر کرنا، نسل نو کے لئے نقش راہ بنانے کے مقصد سے ان کے کارہائے نمایاں کو سامنے لانا اگرچہ اصلاً ممنوع نہیں ہے کہ اس میں کوئی خرافی عملی اقدام نہیں ہوتا۔ 
لیکن اس سے ایک تو قرابت داروں کا غم تازہ ہوگا، اور مافوق الثلاث تعزیت کی کراہت والی علت کے باعث یہ عمل ناپسندیدہ ہوگا۔
دوسرے اس بات کا قوی اندیشہ ہے کہ رفتہ رفتہ یہ شکل کہیں برسی کو منتج نہ ہوجائے؛ اس لئے سدّ ذریعہ کے بطور بھی اس کا اہتمام بہتر اور مزاج شریعت سے ہم آہنگ نہیں۔
پورا سال خالی پڑا ہوا ہے۔ حسب موقع وفرصت اکابر علماء کی علمی وتجدیدی کارناموں کو سامنے لاتے رہنا چاہئے، مغفرت ورفع درجات کے لئے دعائوں کی گزارشات بھی ہونے چاہئیں؛ لیکن اس کام کے لئے خاص کر "یوم وفات" کے التزام سے لازمی اجتناب ہونا چاہئے کہ یہ متعدد وجوہ کے سبب پسندیدہ نہیں۔
فقط 
ای میل: Email: muftishakeelahmad@gmail.com
( #ایس_اے_ساگر)
https://saagartimes.blogspot.com/2024/10/blog-post_11.html

Thursday, 10 October 2024

حضرت سعد بن معاذ کو قبر کا بھینچنا

حضرت سعد بن معاذ کو قبر کا بھینچنا
 ✦ حضرت سعد بن معاذ کو قبر کا بھینچنا ✦
ایک بات کے متعلق مجھے استفسار درپیش ہے کہ صحابی رسول حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ جلیل القدر صحابی ہیں، کہا جاتا ہے کہ حضرت کی وفات کے موقع پر خدا تعالی کا عرش بھی جھوم اٹھا تھا؛ لیکن دوسری جانب یہ بھی سنا جاتا ہے کہ تدفین کے بعد ان کو قبر نے بھینچا بھی تھا تو ان کے ساتھ قبر نے یہ معاملہ کیوں کیا؟ مجھے وضاحت کیساتھ اس کا جواب عنایت فرمایئں!
▪️باسمہ تعالی▪️
الجواب وبہ التوفیق: 
حضرت سیدنا سعد بن معاذ ایک جلیل القدر صحابی ہیں۔ جہاں ان کے فضائل متعدد ہیں وہیں یہ بات بھی ہے کہ ان کے جنازہ میں ستر ہزار فرشتے شریک تھے، نیز ان کی وفات پر عرش الہی بھی جھوم اٹھا تھا، فرشتوں نے بھی ان کے جنازے کو کندھا دیا تھا، اور بزبان نبوت ان کے جنتی لباس فاخرہ کا ذکر بھی روایت معتبرہ میں ہے: 
•ان کا جنتی لباس•
امام حافظ الدنیا علامہ ابن حجر عسقلانی نے "الاصابہ" میں معتبر سند سے روایت ذکر کی ہے کہ حضرت سعد بن معاذ کا جنت والا لباس بہت عمدہ ہوگا: 
✧ وأخرج ابن السكن وأبو نعيم من طريق داود بن الحصين عن واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ عن أبيه قال: لبس رسول الله صلى الله عليه وسلم قباء مزررا بالديباج، فجعل الناس ينظرون إليه فقال مناديل سعد في الجنة أفضل من هذا. رواته موثقون إليه.
٭ المصدر: الإصابة في معرفة الصحابة
٭ المحدث: الامام ابن حجر العسقلاني 
٭ المجلد: 4
٭ الصفحة: 525
٭ الرقم: 5857
٭ الطبع: دارالكتب العلمية، بيروت، لبنان.
•رحمن کے عرش کا جھومنا• 
امام ترمذی نے بسند صحیح ذکر کیا ہے کہ حضرت سعد بن معاذ کی وفات پر عرش الہی جھوم اٹھا:
※ حدثنا محمود بن غيلان حدثنا عبد الرزاق أخبرنا ابن جريج أخبرني أبو الزبير أنه سمع جابر بن عبدالله يقول سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول وجنازة سعد بن معاذ بين أيديهم اهتز له عرش الرحمن.
 قال وفي الباب عن أسيد بن حضير وأبي سعيد ورميثة. قال أبو عيسى هذا حديث حسن صحيح.
÷ المصدر سنن الترمذي
÷ المجلد: 6
÷ الصفحة: 160
÷ الرقم: 3848
÷ الطبع: دارالغرب الإسلامي، بيروت، لبنان.
فرشتوں کا جنازے کو کندھا دینا:
امام ترمذی نے بیان کیا کہ ان کے جنازے کے ہلکا ہونے کی وجہ سے بعض منافقین نے اسکا طعنہ دیا تو نبی کریم نے کہا: ان کو کیا معلوم، سعد کے جنازے کو ملائکہ نے بھی کندھا دیا تھا۔
حدثنا عبد بن حميد أخبرنا عبدالرزاق أخبرنا معمر عن قتادة عن أنس بن مالك قال لما حملت جنازة سعد بن معاذ قال المنافقون ما أخف جنازته وذلك لحكمه في بني قريظة فبلغ ذلك النبي صلى الله عليه وسلم فقال إن الملائكة كانت تحمله.
 قال أبو عيسى هذا حديث حسن صحيح غريب.
% المصدر: سنن الترمذي
% المجلد: 6
% الصفحة: 161
% الرقم: 3849
% الطبع: دارالغرب الإسلامي، بيروت، لبنان.
قبر کا ان کو بھینچنا:
امام نسائی نے (بَابُ: ضَمَّةِ الْقَبْرِ وَضَغْطَتِهِ) میں بسند صحیح روایت ذکر کی ہے جس میں ہے کہ ایک بار قبر نے حضرت سعد کو بھینچا تھا: 
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: حدثنا عمرو بن محمد العنقزي، قال: حدثنا ابن إدريس، عن عبيدالله، عن نافع، عن ابن عمر، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "هذا الذي تحرك له العرش، وفتحت له ابواب السماء، وشهده سبعون الفا من الملائكة، لقد ضم ضمة، ثم فرج عنه۔"
(ترجمہ) حضرت عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہی وہ شخص ہے جس کے لئے عرش الٰہی ہل گیا، آسمان کے دروازے کھول دیئے گئے، اور ستر ہزار فرشتے اس کے جنازے میں شریک ہوئے، (پھر بھی قبر میں) اسے ایک بار بھینچا گیا، پھر (یہ معاملہ) ان سے ہٹالیا گیا۔“
∅ المصدر: سنن نسائي
∅ الصفحة: 284
∅ الرقم: 2055
∅ الطبع: دارالحضارة للنشر والتوزيع، الرياض، السعودية.
قبر نے کیوں بھینچا:
اب قابل بیان بات یہ ہے کہ حضرت سعد کی اس قدر جلالت شان کے باوجود ان کو قبر نے کیوں دبایا؟ تو اس کے دو طرح کے جوابات ہیں:
1) بعض کتب میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: سعد بن معاذ سے گاہے طہارت و بول میں کوتاہی ہوئی ہوگی تو اس کی وجہ سے قبر نے یہ معاملہ کیا: 
دلائل النبوہ:
اخبرنا ابو عبدالله الحافظ، حدثنا ابوالعباس، قال: حدثنا احمد، قال: حدثنا يونس، عن ابن إسحاق، قال: حدثنا أمية بن عبد الله : انه سأل بعضَ أهل سعد: ما بلغكم من قول رسول الله في هذا؟ فقالوا: ذكر لنا ان رسول الله سئل عن ذلك، فقال: كان يقصر في بعض الطهور من البول.
٭ المصدر: دلائل النبوة
٭ المحدث: الإمام البيهقي
٭ المجلد: 4
٭ الصفحة:30
٭ الطبع: دارالكتب العلمية، بيروت، لبنان.
فائدہ: کیا یہ بات مستند ہے کہ حضرت سعد طہارت میں کوتاہی کرتے ہوں گے؟
جواب: مذکورہ روایت میں راوی "اہل سعد" کون ہیں اس کی صراحت نہیں؛ یہ روات مجہول ہیں۔ لہذا یہ سند اتنی معتبر نہیں کہ اس بات کو حتمی کہاجاسکے نیز امام ابن الجوزی نے مضوعات میں اس طرح کی روایت ذکر کی ہے جس میں طہارت کی کوتاہی والی بات ہے؛ لیکن حضرت علام نے خود اس روایت پر سخت جرح فرماکر اس کو قابل احتجاج نہیں مانا ہے: 
🔰الموضوعات🔰
أنبأنا ابن ناصر، أنبأنا ابن المبارك بن عبدالجبار، وعبدالقادر بن محمد، قالا: أنبأنا أبو إسحاق البرمكي، حدثنا أبوبكر محمد بن عبدالله بن خلف، حدثنا محمد بن ذريح، حدثنا هناد بن السري، حدثنا ابن فضيل عن أبي سفيان، عن الحسن قال: أصاب سعدُ بنُ معاذٍ جراحةً فجعله النَّبيُّ صلَّى اللهُ عليه وسلَّم عند امرأةٍ تُداويه  فمات من اللَّيلِ، فأتاه جبريلُ فأخبره فقال: لقد مات فيكم رجلٌ لقد اهتزَّ العرشُ لحبِّ لقاءِ اللهِ إيَّاه، فإذا هو سعدٌ، فدخل رسولُ اللهِ صلَّى اللهُ عليه وسلَّم قبرَه ، فجعل يُكبِّرُ ويُهلِّلُ فلمَّا خرج قيل: يا رسولَ اللهِ: ما رأيناك صنعت هذا قطُّ؟ قال: إنَّه ضُمَّ في  القبرِ ضمَّةً حتَّى صار مثلَ الشَّعرةِ، فدعوتُ اللهَ أن يُرفِّهَ عنه، وذلك انه كان لا يستبرئُ من  البولِ.
هذا حديث مقطوع؛ ان الحسن لم يدرك سعدا، وابو سفيان اسمه طريف بن شهاب الصفدي، قال احمد بن حنبل ويحي بن معين: ليس بشيئ، وقال النسائي: متروك الحديث، وقال ابن حبان: كان مغفلا، يهم في الأخبار حتي يقلبها، ويروي عن الثقات ما لا يشبه حديث الأثبات، وحوشي سعد ان يقصر فيما يجب عليه من الطهارة.
٭ المصدر: الموضوعات 
٭ المحدث: الامام ابن الجوزيه
٭ المجلد:3
٭ الصفحة: 233
٭ الطبع: المكتبة السلفية، المدينة المنورة، السعودية.
📎نور الانوار📎
ملا جیون نے "نورالانوار" میں ایک روایت ذکر کی ہے: کہ ایک نیک صالح صحابی کی تدفین سے فراغت کے بعد جب قبر نے دبایا تو حضور ان کے گھر تشریف لائے اور ان کی اہلیہ سے (درپردہ) ان کا وہ عمل معلوم کیا جس کی وجہ سے وہ قبر میں مبتلا ہوئے تو جواب ملا کہ موصوف بکریاں چرایا کرتے تھے؛ لیکن بکریوں کے پیشاب کی چھینٹوں سے احتراز میں احتیاط گاہے نہ ہوپاتی تھی: لیکن محشی نے "اشراق الابصار" کے حوالہ سے لکھا کہ یہ واقعہ ان الفاظ میں موجود نہیں۔
∌ وقصة هذا الحديث الناسخ ما روي أنه عليه السلام لما فرغ من دفن صحابي صالح ابتلي بعذاب القبر جاء إلي امرأته فسألها عن أعماله فقالت كان يرعى الغنم و لا يتنزه من بوله فحينئذ قال عليه السلام إستنزهوا من البول فإن عامة عذاب القبر منه.
• المصدر: نورالانوار
• المؤلف: العلامة أحمد ملا جيون
• الصفحة: 286
• الطبع: دارالكتب العلمية، بيروت، لبنان.
إعلاء السنن:
اعلاء السنن میں بھی طبقات ابن سعد کے حوالہ سے روایت ذکر کی ھے کہ قبر نے حضرت سعد بن معاذ کو دبایا تھا؛ لیکن اس کی وجہ خود كے پیشاب سے طہارت میں کوتاہی نہ سمجھی جائے: 
واخرج ابن سعد قال: أخبرنا شبابة بن سوار، أخبرني أبومعشر، عن سعيد المقبري، قال: لما دفن رسول الله سعد بن معاذ، قال: لو نجا أحد من ضغطة القبر، لنجا سعد، ولقد ضم ضمة اختلف فيها اضلاعه من اثر البول، كذا في شرح الصدور للسيوطي، قلتُ: وسند ابن سعد مرسل حسن، ولكن ليس فيه ذكر الغنم ونحوه، ولكن لا يظن بسعد أنه كان لا يستنزه من بول نفسه لكونه نجس بالاتفاق.
. المصدر: إعلاء السنن
. المحدث: العلامة ظفر التهانوي
. المجلد: 1
. الصفحة: 417
. الطبع: إدارة القرآن والعلوم الإسلامية، كراچي، پاكستان.
2) دوسرا جواب:
دوسرا جواب جو سند صحیح سے روایات میں موجود ہے: وہ یہ ہے کہ قبر کا دبانا یا قبر کا میت کو بھینچنا اس بنا پر ہی نہیں ہوتا کہ وہ عاصی ہے یا کافر ہے؛ بلکہ قبر تو ہر کسی کو دبوچتی و دباتی ہے خواہ عاصی ہو یا مطیع؛ لہذا حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے معاملے کو یہ بالکل نہ سمجھا جائے کہ ان کو قبر نے بوجہ تقصیر فی طہارت بطور عذاب دبایا تھا بلکہ قبر نے معمول و عادت کے مطابق دبایا تھا اور چونکہ اس میں سختی تو ہوتی ہے اسی وجہ سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر و تسبیح و تہلیل کرنا ہوا تھا: 
صحیح ابن حبان
اخبرنا عمر بن محمد الهمداني، حدثنا بُنْدار عن عبدالملك بن الصباح، حدثنا شعبة، عن سعد بن إبراهيم، عن نافع، عن صفية، عن عائشة، عن النبي: قال: للقبر ضغطة، لو نجا منها احد، لنجا منها سعد بن معاذ.
٭ المصدر: صحيح ابن حبان
٭ المجلد: 7
٭ الصفحة: 379
٭ الرقم: 3112
٭ الطبع: مؤسسة الرسالة، بيروت، لبنان.
ایک خوبصورت توجیہ:
امام سیوطی نے محمد تیمی کا ایک مقولہ نقل کیا ہے کہ قبر کا یہ دبانا بطور محبت و شفقت ہوتا ہے یعنی جیسے کسی ماں کا بچہ کافی دن بعد لوٹے تو ماں فرط محبت میں اسکو گود میں لیکر دباتی ہے، چومتی ہے اس کو سینے سے چمٹاتی ہے بس اسی طرح قبر بھی نیک بندے کیساتھ یہ محبت بھرا برتاؤ کرتی ہے: 
∅ عن محمد التيمي رحمه الله قال: (كان يقال; إن ضمة القبر إنما أصلها أنها أُمُّهُم، ومنها خُلقوا، فغابوا عنها الغيبة الطويلة، فلما رد إليها أولادها ضمتهم ضم الوالدة الشفيقة التي غاب عنها ولدها ثم قدم عليها، فمن كان لله مطيعاً ضمته برفق ورأفة، ومن كان لله عاصياً ضمته بعنف سخطاً منها عليه)۔
. المصدر: بشرى الكئيب بلقاء الحبيب
. المحدث: السيوطي 
. الصفحة: 36
. الطبع: مكتبة القرآن، قاهرة، مصر.
امام ذھبی کی توجیہ:
قلت: هذه الضمة ليست من عذاب القبر في شيء; بل هو أمر يجده المؤمن كما يجد ألم فقد ولده وحميمه في الدنيا، وكما يجد من ألم مرضه، وألم خروج نفسه، وألم سؤاله في قبره وامتحانه، وألم تأثره ببكاء أهله عليه، وألم قيامه من قبره، وألم الموقف وهوله، وألم الورود على النار، ونحو ذلك۔ 
فهذه الأراجيف كلها قد تنال العبد وما هي من عذاب القبر، ولا من عذاب جهنم قط، ولكن العبد التقي يرفق الله به في بعض ذلك أو كله، ولا راحة للمؤمن دون لقاء ربه۔
قال الله تعالى: وأنذرهم يوم الحسرة وقال: وأنذرهم يوم الآزفة إذ القلوب لدى الحناجر فنسأل الله - تعالى - العفو واللطف الخفي۔ ومع هذه الهزات، فسعد ممن نعلم أنه من أهل الجنة ، وأنه [ص: 291] من أرفع الشهداء - رضي الله عنه - كأنك يا هذا تظن أن الفائز لا يناله هول في الدارين، ولا روع ولا ألم ولا خوف، سل ربك العافية، وأن يحشرنا في زمرة سعد.
ترجمہ: ”یہ تنگی اور پکڑ عذاب قبر نہیں ہے، بلکہ یہ تو ایک حالت ہے، جس کا سامنا مومن کو بہرصورت کرنا پڑتا ہے، جیسا کہ دنیا میں اپنے بیٹے یا محبوب کے گم ہوجانے پر پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔ اسی طرح اسے بیماری، جان نکلنے، قبر کے سوالات، اس پر نوحہ کرنے کے اثرات، قبر سے اٹھنے، حشر اور اس کی ہولناکی اور آگ پر پیشی وغیرہ جیسے حالات کی تکلیف بھی اٹھانی پڑتی ہے یا پڑے گی۔ ان دہشتناک حالات سے انسان کا پالا پڑسکتا ہے۔ یہ نہ قبر کا عذاب ہے، نہ جہنم کا۔ لیکن اللہ تعالیٰ شفقت کرتے ہوئے اپنے متقی بندے کو بعض یا سب حالات سے بچالیتے ہیں۔ مومن کو حقیقی و ابدی راحت اپنے رب کی ملاقات کے بعد ہی حاصل ہوگی۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: (وَأَنْذِرْہُم یَوْمَ الْحَسْرَۃِ) (مریم: ٣٩) "آپ لوگوں کو حسرت والے دن سے خبردار کردیں۔" نیز فرمایا: (وَأَنْذِرْہُمْ یَوْمَ الْـآزِفَۃِ، إِذِ القُلُوبُ لَدَی الْحَنَاجِرِ) (المؤمن: ١٨) "آپ لوگوں کو تنگی اور بدحالی والے دن سے ڈرا دیں کہ جب کلیجے منہ کو آئیں گے۔" ہم اللہ تعالیٰ سے عفو و درگزر، لطف وکرم اور پردہ پوشی کا سوال کرتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ان جھٹکوں کے باوجود سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ جنتی ہیں اور بلند مرتبہ شہدا میں سے ہیں۔ آپ سمجھتے ہیں کہ کامیاب انسان کو دنیا و آخرت میں کسی قسم کی پریشانی، قلق، تکلیف، خوف اور گھبراہٹ کا سامنا نہیں ہوگا۔ اپنے رب سے دعا کریں کہ وہ ہمیں عافیت عطا فرمائے اور ہمارا حشر (سیدالانصار) سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے ساتھ کردے۔"
× المصدر: سير أعلام النبلاء
× المحدث: الإمام الذهبي
× الصفحة: 1782
× الرقم: 2222
× الطبع: بيت الافكار الدولية، بيروت، لبنان.
••• خلاصہ کلام •••
معلوم ہوگیا کہ حضرت سعد بن معاذ کی بابت یہ گمان نہ کیا جائے کہ وہ طہارت میں کوتاہی کرتے ہوں گے اس لئے ان کو قبر میں وہ معاملہ پیش آیا؛ بلکہ یہ معاملہ سب کو پیش آنا ہے؛ لیکن انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کو یہ معاملہ پیش نہیں آتا ہے: 
💟شرح الصدور💟
امام سیوطی نے حکیم ترمذی کا قول نقل فرمایا ہے کہ انبیاء اس سے مستثنی ہیں:
#وقال الحكيم الترمذي: "سبب هذا الضغط أنه ما من أحد إلا وقد ألم بذنب ما فتدركه هذه الضغطة جزاء لها ثم تدركه الرحمة... قال: وأمّا الانبياء، فلا نعلم ان لهم في القبور ضمة، ولا سؤالا لعصمتهم.
٭ المصدر: شرح الصدور
٭ المؤلف: جلال الدين السيوطي
٭ الصفحة: 110
٭ الطبع: دارالمنهاج، جدة، السعودية.
والله تعالي اعلم
كتبه: محمد عدنان وقار صديقي (22 جولائی، 2021) ( #ایس_اے_ساگر )
https://saagartimes.blogspot.com/2024/10/blog-post_10.html

Wednesday, 2 October 2024

مسجد کے اوپر قائم مکتب میں مسجد کی جماعت سے پہلے جماعت قائم کرنا؟

مسجد کے اوپر قائم مکتب میں مسجد کی جماعت سے پہلے جماعت قائم کرنا؟
-------------------------------
سوال: ایک مسجد ہے۔ اس کے اوپر کے حصے میں مدرسہ چلتا ہے۔ آس پاس کے مقامی طلبہ ہیں۔ اہل مدرسہ جماعت سے پہلے ہی وقت شروع ہونے کے فورا بعد اپنی جماعت کرلیتے ہیں مسجد کی جماعت چھوڑکر۔اس میں کئی ایسے لوگ بھی شریک ہوتے ہیں جو مسجد کے بالکل قریب رہتے ہیں۔ پوچھنے پر عذر بتاتے ہیں کہ اگر ابھی ہم جماعت نہ کریں تو طلبہ منتشر ہوجاتے ہیں اور نماز نہیں پڑھتے۔ کیا اس طرح سے مسجد کی جماعت سے پہلے اسی مسجد کی مدرسے والوں کا پہلے جماعت کرنا درست ہے۔
عبدالرحمن بنگلور
الجواب وباللہ التوفیق:
یہ عذر لنگ ہے۔ اس کا شرعاً کوئی اعتبار نہیں۔ اور اس طرح جماعت قائم کرنا جائز نہیں ہے۔ طلبہ کو منتشر ہونے سے بچانے کے لئے مؤثر تربیتی یا حفاظتی نظام بنایا جائے، اس طرح کی جماعت قائم کرنے سے مسجد کی جماعت متاثر ہوگی اور لوگ جماعت مسجد میں شرکت سے رفتہ رفتہ کنارہ کش ہوجائیں گے اور یوں مسجد کی جماعت برائے نام رہ جائے گی، جبکہ تکثیر جماعت کا حکم دیا گیا ہے:
"(ولنا) أنا أمرنا بتكثير الجماعة، وفي تكرار الجماعة في مسجد واحد تقليلها؛ لأن الناس إذا عرفوا أنهم تفوتهم الجماعة يعجلون للحضور؛ فتكثر الجماعة، وإذا علموا أنه لاتفوتهم يؤخرون؛ فيؤدي إلى تقليل الجماعات، وبهذا فارق المسجد الذي على قارعة الطريق؛ لأنه ليس له قوم معلومون فكل من حضر يصلي فيه، فإعادة الجماعة فيه مرةً بعد مرة لاتؤدي إلى تقليل الجماعات." (المبسوط للسرخسی، كتاب الصلاة، باب الأذان، أذان المرأة، ج:1، ص: 135، ط: دارالمعرفة بيروت)
( #ایس_اے_ساگر)
https://saagartimes.blogspot.com/2024/10/blog-post_2.html

Tuesday, 1 October 2024

صبح و شام کے اذکار

صبح شام کے چند مسنون اذکار

یعنی وہ دعائیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اہتمام کیا کرتے تھے۔ ان دعاؤں کو مضبوط پکڑیں، خود پر لازم کرلیں تاکہ جنات، شیاطین اور حاسدین کے شر سے حفاظت رہے اور قرب الہٰی کا راستہ آسان ہوجائے۔ ان شآءاللہ تعالیٰ
اعوذ بالله من الشيطان الرجيم
بسم الله الرحمن الرحيم

1: سُبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَ رِضَا نَفْسِهِ وَ زِنَةَ عَرْشِهِ وَ مِدَادَ کَلِمَاتِهِ۔ (3x)
پاک ہے الله اور اسی کی تعریف ہے اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، اس کی ذات کی رضا کے برابر، اس کے عرش کے وزن اور اس کے کلمات کی سیاہی کے برابر۔ (تین بار)
2: اَللهُ لَآ اِلٰهَ اِلاَّ ھُوَ اٙلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ لَا تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّ لَا نَوْم ٌ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَهٗ اِلَّا بِاِذْنِهٖ  یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَ مَا خَلْفَھُمْ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖ  اِلَّا بِمَا شَآءَ وَسِعَ کُرْسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ لَا یَؤُدُهٗ حِفْظُھُمَا وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ (1x)
الله کے سوا کوئی معبود نہیں وه زنده اور قائم رہنے والا ہے، اسے نه اونگھ آتی ہے نه نیند، اسی کے لیے ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے، کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے، وه جانتا ہے جو ان کے آگے اور پیچھے ہے، اور وه اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطه نہیں کرسکتے سوائے اس کے جو وه چاہے، اس کی کرسی آسمانوں اور زمین تک  وسیع  ہے اور ان کی حفاظت اسے نہیں تھکاتی اور وه بہت بلند اور بہت عظمت والا ہے۔ (ایک بار)
اَللّٰھُمَّ صَلِّ  عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْد
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ (10x) 
دس بار صبح و شام
3: اَللّٰھُمَّ بِکَ اَصْبَحْنَا وَ بِکَ اَمْسَیْنَا وَ بِکَ نَحْیَا وَ بِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ النُّشُوْرُ۔ (1x)
اے الله! تیرے حکم سے ہم نے صبح کی اور تیرے حکم سے ہم نے شام کی اور تیرے حکم سے ہم جیتے اور تیرے حکم سے ہم مرتے ہیں اور تیری ہی طرف پلٹ کر جانا ہے۔ (ایک بار )
4: اَصْبَحْنَا عَلٰی فِطْرَةِ الْاِسْلَامِ وَ عَلٰی کَلِمَةِ الْاِخْلَاصِ وَ عَلٰی دِیْنِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ صلی الله علیه وسلم وَ عَلٰی مِلَّةِ اَبِیْنَا اِبْرَاھِیْمَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا وَّ مَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ۔ (1x)
ہم نے صبح کی فطرتِ اسلام پر، کلمه ٔ اخلاص پر اور اپنے نبی حضرت محمد صلی الله علیه وسلم کے دین پر اور اپنے باپ حضرت ابراہیم علیه السلام کی ملت پر جو یکسو مسلمان تھے اور وه مشرکوں میں سے نہیں تھے۔ (ایک بار)
5⃣ اَللّٰھُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ، عَالِمَ الْغَیْبِ وَ الشَّھَادَةِ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ رَبَّ کُلِّ شَیْءٍ وَّ مَلِیْکَهُ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَ مِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَ شِرْکِهِ وَ اَنْ اَقْتَرِفَ عَلٰی نَفْسِیْ سُوْءً اَوْ اَجُرَّهُ اِلٰی مُسْلِمٍ۔ (1x)

اے الله! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، چھپے اور کھلے کے جاننے والے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، ہر چیز کا رب اور اس کا مالک ہے، میں تیری پناه چاہتا ہوں اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے اور اس کے شرک کے شر سے اور یه که میں اپنی جان کو کسی برائی میں ملوث کروں یا کسی دوسرے مسلمان کو اس کی طرف مائل کروں۔ (ایک بار)
6: اَصْبَحْنَا وَ اَصْبَحَ الْمُلْکُ ِللهِ وَ الْحَمْدُ ِللهِ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ، رَبِّ اَسْاَلُکَ خَیْرَ مَا فِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ وَ خَیْرَ مَا بَعْدَهُ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ وَ شَرِّ مَا بَعْدَهُ، رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکَسَلِ وَ سُوْءِ الْکِبَرِ رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِ وَ عَذَابٍ فِی الْقَبْرِ۔ (1x)
ہم نے صبح کی اور تمام عالم نے صبح کی الله کے لیے اور تمام تعریفیں الله کے لیے ہیں، الله کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وه اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں اور وه ہر چیز پر قادر ہے، اے میرے رب! میں تجھ سے آج کے دن کی اور جو اس کے بعد ہے اس کی بھلائی مانگتا ہوں اور میں تیری پناه چاہتا ہوں آج کے دن اور جو اس کے بعد ہے اس کی برائی سے، اے میرے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں سستی اور بدترین بڑھاپے سے، اے میرے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں آگ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے۔ (ایک بار)
7: رَضِیْتُ بِاللهِ رَبًّا وَّ بِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّ بِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا۔ (3x)
میں الله کے معبود ہونے، اسلام کے دین ہونے اور حضرت محمد صلی الله علیه وسلم کے نبی ہونے پر راضی ہوا۔ (صبح شام  تین بار) (ترمذی 3389)  
7: بِسْمِ اللهِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ وَ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔ (3x)
الله کے نام سے، وه ذات جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز زمین میں اور آسمان میں نقصان نہیں دے سکتی اور وه سننے والا، جاننے والا ہے۔ (تین بار)
9: اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ، اَللّٰھُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَ الْفَقْرِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، لَا اِلٰهَ اِلاَّ اَنْتَ۔ (3x)
اے الله! میرے بدن میں مجھے عافیت دے، اے الله! میرے کانوں میں مجھے عافیت دے، اے الله! میری آنکھوں میں مجھے عافیت دے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اے الله! یقینا میں تیری پناه چاہتا ہوں کفر اور فقر و فاقه سے، اے الله! بے شک میں تیری پناه چاہتا ہوں عذابِ قبر سے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ (تین بار صبح وشام)
10: یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اَصْلِحْ لِیْ شَاْنِیْ کُلَّهُ وَ لَا تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَةَ عَیْنٍ۔ (3x)
اے زنده اور قائم رہنے والے، تیری رحمت کے سبب سے فریاد کرتا ہوں که میرے سب کاموں کی اصلاح فرما دے اور پلک جھپکنے تک کے لیے بھی مجھے میرے نفس کے حوالے نه کر۔ (تین بار)
11: اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَ اَنَا عَبْدُکَ وَ اَنَا عَلٰی عَھْدِکَ وَ وَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَ اَبُوْءُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ اِنَّهُ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ۔ (1x)
اے الله! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بنده ہوں اور میں اپنی استطاعت کے مطابق تجھ سے کیے ہوئے عہد اور وعدے پر قائم ہوں، میں تیری پناه چاہتا ہوں ہر برائی سے جو میں نے کی، میں اپنے اوپر تیری عطا کرده نعمتوں کا اعتراف کرتا ہوں اور اپنے گناه کا اعتراف کرتا ہوں، پس مجھے بخش دے، یقینا تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخش نہیں سکتا۔ (ایک بار)
12: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الْعَافِیَةَ فِی الدُّنْیَا وَ الْآخِرَةِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الْعَفْوَ وَ الْعَافِیَةَ فِیْ دِیْنِیْ وَ دُنْیَایَ وَاَھْلِیْ وَ مَالِیْ، اَللّٰھُمَّ اسْتُرْعَوْرَاتِیْ وَ آمِنْ رَوْعَاتِیْ، اَللّٰھُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَ مِنْ خَلْفِیْ وَ عَنْ یَّمِیْنِیْ وَ عَنْ شِمَالِیْ وَ مِنْ فَوْقِیْ وَ اَعُوْذُ بِعَظَمَتِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ۔ (1x)
اے الله! بے شک میں آپ سے دنیا اور آخرت میں عافیت مانگتا ہوں، اے الله! بے شک میں آپ سے درگزر کا اور اپنے دین، دنیا، اہل اور مال کی عافیت کا سوال کرتا ہوں، اے الله! میرے عیب ڈھانپ دے اور مجھے خوف سے امن دے۔ اے الله! میری حفاظت کر، میرے سامنے سے اور میرے پیچھے سے اور میرے دائیں سے اور میرے بائیں سے اور میرے اوپر سے اور میں پناه چاہتا ہوں تیری عظمت کے ذریعے اس سے که میں نیچے سے ہلاک کیا جاؤں۔ (ایک بار)
13: قُلْ ھُوَ اللهُ اَحَدٌ o اَللهُ الصَّمَدُ o لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْ o وَ لَمْ یَکُنْ لَّهٗ کُفُوًا اَحَدٌo
(3x)
کہہ دیجئے! که وه الله ایک ہے۔ الله بے نیاز ہے۔ نه اس سے کوئی پیدا ہوا اور نه ہی وه کسی سے پیدا ہوا، اور نه ہی کوئی اسکا ہمسر ہے۔ (تین بار)
14: قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ o مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ o وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ o وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ o وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ o(3x)
کہہ دیجئے! میں صبح کے رب کی پناه چاہتا ہوں۔ ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب وه پھیل جائے، اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے، اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وه حسد کرے۔ (تین بار)
15: قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ o مَلِکِ النَّاسِ o اِلٰهِ النَّاسِ o مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ o الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ o مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ o (3x)
کہہ دیجئے! میں لوگوں کے رب کی پناه چاہتا ہوں۔ لوگوں کے مالک کی۔ لوگوں کے معبود کی۔ وسوسه ڈالنے والے، بار بار پلٹ کر آنے والے کے شر سے۔ وه جو لوگوں کے سینوں میں وسوسه ڈالتا ہے۔ جنوں اور انسانوں میں سے۔ (تین بار)
نوٹ: اگر یہ حرکت تشدید کے نیچے ہو تو زیر پڑھا جاتا ہے۔
16: اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ الَّتِیْ لَا یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّ لَا فَاجِرٌ مِّنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَ مَا یَعْرُجُ فِیْھَا وَ مِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّیْلِ وَ النَّھَارِ وَ مِنْ کُلِّ طَارِقٍ اِلَّا طَارِقًا یَّطْرُقُ بِخَیْرٍ یَّا رَحْمَانُ۔ (1x)
میں الله تعالیٰ کے ان تمام کلمات کے ساتھ پناه چاہتا ہوں جن سے آگے نه تو کوئی نیک اور نه ہی کوئی برا شخص بڑھ سکتا ہے، ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے اترتی ہے اور جو اس میں چڑھتی ہے اور رات اور دن کے فتنوں کے شر سے اور ہر حادثے کے شر سے سوائے اس حادثے کے جو خیر کا باعث ہو، اے رحم فرمانے والے۔
17: اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَ نَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ۔ (1x)
اے الله! بے شک ہم تجھ کو ان کے مقابلے میں رکھتے ہیں اور ان کے
شر سے تیری پناه طلب کرتے ہیں
18: حَسْبِيَ اللّهُ لا إِلَهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ
ترجمہ: مجھے اللہ ہی کافی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں‌، اس پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عرش عظیم کا رب ہے۔
19: لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ (100x)
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں‌۔ وہ اکیلا ہے، اسکا کوئی شریک نہیں‌۔ اسکی بادشاہت اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔
دن میں  100 مرتبہ
20: اَسْتَغْفِرُاللهَ
میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں
صبح 100 (سو) بار
21: سُبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ
اللہ پاک ہے اسی کی تعریف ہے
صبح وشام 100 (سو) بار
واللہ تعالی اعلم