Monday, 29 July 2024
اللہ کے مال میں ناحق تصرف پر وعید
Thursday, 25 July 2024
جمعہ چھوڑنے پر وعید
”لوگوں
کے گروہ ہر صورت
جمعہ چھوڑ دینے سے باز آجائیں،
ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا“
أَنَّ عَبْدَاللهِ بْنَ عُمَرَ وَأَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَاهُ أَنَّهُمَا سَمِعَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَلَى أَعْوَادِ مِنْبَرِهِ «لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ وَدْعِهِمْ الْجُمُعَاتِ أَوْ لَيَخْتِمَنَّ اللَّهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ ثُمَّ لَيَكُونُنَّ مِنْ الْغَافِلِينَ» (صحيح مسلم # ٢٠٠٢)
حضرت عبداللہ بن عمر اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے حدیث بیان کی کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے منبر کی لکڑیوں پر (کھڑے ہوئے) فرماتے سنا: ”لوگوں کے گروہ ہر صورت جمعہ چھوڑ دینے سے باز آ جائیں، ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا، پھر وہ غافلوں میں سے ہوجائیں گے۔“
Abdullahؓ b. Umarؓ and Abu Hurairaؓ said that *they heard Allah's Messenger (ﷺ) say on the planks of his pulpit: “People must cease to neglect the Friday prayer or Allah will seal their hearts, and then they will be among the negligent.”
Sahih Muslim # 2002
(کسی بھی فرض نماز کا ترک کرنا بہت بڑا گناہ ہے، لیکن جمعہ کی باجماعت نماز کی تاکید بہت زیادہ ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالی ہمیں تمام فرض نمازیں باجماعت ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین) ( #ایس_اے_ساگر )