مطالعے کی عادت کیسے ڈالیں؟ چودہ معاون طریقے
”مطالعے کی عادت بنانا اپنے لیے زندگی کی تمام مشکلات اور غم وفکر سے دور ایک محفوظ پناہ گاہ تعمیر کرنا ہے“۔ (سمرسٹ ماہم)
معمول کی زندگی میں بہت سے لوگ آئے دن اپنے لئے کوئی نہ کوئی ہدف مقرر کرتے رہتے ہیں، یہ الگ بات ہے کہ وہ اس ہدف کے تئیں کتنے سنجیدہ ہوتے اور اگر سنجیدہ ہوتے ہیں، تو وہاں تک پہنچ پاتے ہیں یا نہیں۔ دیگر اہداف کی طرح بہت سے لوگ زیادہ سے زیادہ مطالعہ کرنے کا بھی ہدف بناتے ہیں اور یہ ایک سچائی ہے کہ ایک بہترین کتاب بڑی حد تک اطمینان بخش ہوسکتی ہے، وہ آپ کو آپ کی روزمرہ پہنچ سے بہت دور کی باتیں اور چیزیں سکھاسکتی ہے، آپ کے سامنے ماضی قریب یا بعید کی ایسی شخصیات کو لاکھڑا کرسکتی ہے، جنھیں آپ اپنے پاس، اپنے قریب محسوس کریں گے۔
سب سے پہلے ہمیں یہ اچھی طرح سمجھنا چاہئے کہ اگرآپ کے پاس کوئی اچھی کتاب (جو آپ کو بھی اچھی لگتی ہو) دستیاب ہے، تو اسے پڑھنے کا عمل نہایت ہی لطف انگیز اور مزے دار ہوتا ہے؛ لیکن اگر آپ کوئی بیکار سی، بورنگ یا بہت مشکل کتاب لے کر بیٹھے ہیں، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ بس ایک معمول پورا کررہے ہیں۔ اگر لگاتار کئی دن تک آپ کو اسی قسم کی صورتِ حال کا سامنا رہتا ہے، تو بہتر یہ ہے کہ آپ کتاب بینی کا چکر چھوڑیں اور کسی ایسے کام میں لگیں، جو آپ واقعی کرنا چاہتے ہیں اور آپ کو اس کام سے محبت ہے۔ اگر معاملہ اس کے برعکس ہے، تو پھر آپ اپنے اندر مطالعے کی عادت کو راسخ اور پختہ کرنے کے لئے درجِ ذیل طریقوں پر عمل کریں:
1- وقت متعین کریں:
آپ کے پاس روزانہ مختلف اوقات میں کم سے کم ایسے پانچ یا دس منٹ ہونے چاہئیں،جن میں آپ مطالعہ کرسکیں۔ آپ کو اس متعینہ وقت میں روزانہ ہرحال میں مطالعہ کرنا ہے۔ مثال کے طور پر آپ اگر اکیلے کھانا کھارہے ہوں، تو ناشتے، دن کے کھانے یا رات کے کھانے کے دوران مطالعے کا معمول بنالیں، اسی طرح اگر آپ سفر کے دوران یا سونے سے پہلے بھی پڑھنے کا معمول بنالیں، تو اس طرح آپ کے پاس مطالعے کے لئے دن بھر میں چالیس یا پچاس منٹ ہوں گے۔ اس طرح ایک بہترین شروعات ہوسکتی ہے، پھر روز بروز خود ہی اس میں تیزی بھی آتی جائے گی، مگر آپ اس سے بھی زیادہ کرسکتے ہیں۔
2- ہمیشہ اپنے ساتھ ایک کتاب رکھیں:
آپ جہاں بھی جائیں، اپنے ساتھ ایک کتاب ضرور رکھیں۔ میں جب بھی گھر سے نکلتا ہوں، تو یہ اچھی طرح چیک کرتا ہوں کہ میرے پاس میرا ڈرائیونگ لائسنس، چابی اور کم سے کم ایک کتاب ہے یا نہیں۔ کارمیں بھی کتاب میرے ساتھ رہتی ہے، آفس میں بھی، کسی سے ملنے جاؤں تو بھی؛ بلکہ جہاں بھی جاتا ہوں تو کتاب ضرور ساتھ لے جاتا ہوں، الا یہ کہ ایسی جگہ جاؤں، جہاں کتاب پڑھنا قطعی مشکل ہوتا ہے۔ اگر آپ کہیں گئے اور وہاں کسی کا انتظار کرنا پڑرہا ہے، تو آپ کے پاس وقت ہے، اتنے وقت میں آپ کتاب نکالیں اور پڑھنا شروع کردیں، یہ انتظار کے لمحات گزارنے کا سب سے بہتر طریقہ ہے۔
3- کتابوں کی ایک فہرست بنالیں:
آپ جن کتابوں کو پڑھنا چاہتے ہیں، ان کی ایک فہرست بنالیں۔ اس فہرست کو آپ کسی میگزین، ڈائری، موبائل، ٹیبلیٹ یا لیپ ٹاپ وغیرہ کے ہوم پیج پر رکھ سکتے ہیں۔ پھر جب بھی آپ کو کسی اچھی کتاب کے بارے میں پتا لگے، تو اس کانام بھی اپنی فہرست میں شامل کرلیجئے، فہرست رکنی نہیں چاہئے، جب اس میں سے کوئی کتاب پڑھ لیں، تو اسے نشان زد کردیں۔
4- ٹکنالوجی کا استعمال:
اپنی کتابوں کی فہرست کے لئے جی میل کا استعمال کریں اور جب بھی کسی اچھی کتاب کے بارے میں سنیں، تو اس کا ایڈریس میل کردیں۔ اب آپ کا ای میل ہی آپ کی ریڈنگ لسٹ ہوگا۔ جب آپ ان میں سے کوئی کتاب پڑھ لیں، تو اسے Done کردیں، اگر آپ چاہیں تو متعلقہ کتاب کے تعلق سے اپنا تبصرہ بھی اسی میسج کو رپلائے کرسکتے ہیں، اس طرح آپ کا جی میل اکاؤنٹ آپ کا مطالعہ رجسٹر بھی ہوجائے گا۔
5- پرسکون جگہ تلاش کریں:
گھر میں کوئی ایسی جگہ تلاش کریں، جہاں آپ اطمینان کے ساتھ کرسی پر بیٹھ کر بغیر کسی کی دخل اندازی کے کتاب کا مطالعہ کرسکیں۔ عام حالات میں لیٹ کر نہیں پڑھنا چاہئے، الایہ کہ آپ سونے جارہے ہوں۔ آپ کے آس پاس ٹی وی یا کمپیوٹر نہ ہوکہ آپ کی توجہ بٹ جائے، گانے کی آواز، گھر کے لوگوں یارفقاے کمرہ کا شوروشغب بھی نہ ہو۔ اگر آپ کو ایسی جگہ میسر نہ ہو، تو پڑھنے کے لئے ایسی جگہ بنانے کی تدبیر کیجئے۔
6- ٹی وی /انٹرنیٹ کا استعمال کم کریں:
اگر آپ واقعی زیادہ مطالعہ کرنا چاہتے ہیں، تو ٹی وی اور انٹرنیٹ کا استعمال کم کردیجئے، یہ بہت سے لوگوں کے لئے مشکل ہوسکتا ہے، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ہر وہ منٹ جو آپ ٹی وی یا انٹر نیٹ سے بچائیں گے، وہ پڑھنے میں استعمال ہوسکتا اور اس طرح آپ کے مطالعے کا مجموعی دورانیہ کئی گھنٹے بڑھ سکتا ہے۔
7- بچے کے سامنے پڑھیں:
اگر آپ صاحبِ اولاد ہیں، تو آپ کو ضرور بالضرور ان کے سامنے پڑھنا چاہئے۔ اگر آپ بچوں میں ابھی سے پڑھنے کی عادت ڈالیں گے، تو یقینی طورپر وہ بڑے ہوکر پڑھنے والے بنیں گے اور یہ عادت ان کی کامیاب زندگی کا سبب بنے گی۔ بچوں سے متعلق کچھ اچھی کتابیں منتخب کریں اور انھیں پڑھ کر سنائیں۔ اس طرح آپ خود اپنی مطالعے کی عادت کو بھی بہتر بنائیں گے اور اپنے بچوں کے ساتھ کچھ بہتر وقت بھی گزار سکیں گے۔
8- ایک رجسٹر رکھیں:
کتابوں کی فہرست کی طرح آپ کے پاس ایک رجسٹر بھی ہونا چاہئے، جس میں صرف کتاب اور مصنف کا نام نہ ہو؛ بلکہ آپ نے کب مطالعہ شروع کیا اور کب ختم کیا، وہ تاریخ بھی اس رجسٹر میں درج کرنے کی کوشش کریں۔ بہتر یہ بھی ہے کہ ہر کتاب کو پڑھنے کے بعد اس کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے، وہ بھی اس رجسٹر میں لکھیں۔ اگر ایسا کرتے ہیں، تو چند ماہ بعد جب آپ اس رجسٹر کو دیکھیں گے اور اس میں مذکور مطالعہ کردہ کتابوں، مصنفوں کے نام اور ان کتابوں سے متعلق اپنے تاثرات دیکھیں گے، تو ذہنی و قلبی طور پر آپ کو ایک مخصوص قسم کی خوشی و مسرت حاصل ہوگی۔
9- مستعمل کتابوں کی دکان پر جائیں:
میری سب سے پسندیدہ وہ جگہ ہے، جہاں رعایت کے ساتھ کتابیں ملتی ہیں، میں اپنی پرانی کتابیں وہاں چھوڑ دیتا ہوں اور وہاں سے بہت ہی کم قیمت پر بہت سی کتابیں حاصل کرلیتا ہوں۔ میں ایک درجن یا اس سے زیادہ کتابوں پر عموماً صرف ایک ڈالر خرچ کرتا ہوں، اس طرح کم خرچ میں زیادہ کتابیں پڑھ لیتا ہوں۔ وہاں بعض دفعہ خیرات کی ہوئی نئی کتابیں بھی مل جاتی ہیں، پھر مزا آجاتا ہے؛ لہذا آپ کو مستعمل کتابوں کے اسٹور کا چکر پابندی سے لگانا چاہئے۔
10- ہفتے میں کم سے کم ایک دن لائبریری جائیں:
مستعمل کتابوں کی دکان پر جانے سے بھی سستا سودا یہ ہے کہ آپ ہفتے میں ایک دن لائبریری کا چکر لگالیں۔
11- مطالعے کو پرلطف بنائیں:
پڑھنے کے لئے آپ دن بھر کا اپنا سب سے پسندیدہ وقت مختص کریں، مطالعے کے دوران چائے یا کافی یا کوئی اور ہلکی پھلکی کھانے پینے کی چیز ساتھ رکھیں۔ اطمینان سے کرسی پر بیٹھ کر پڑھیں۔ طلوعِ آفتاب یا غروبِ آفتاب کے وقت یا ساحل سمندر پربیٹھ کر پڑھنے کا الگ ہی مزا ہے۔
12- بلاگ لکھیں:
آج کل کسی بھی کام کی عادت بنانے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے اپنے بلاگ پر درج کریں۔ اگر آپ کے پاس بلاگ نہیں ہے، تو بنائیں، مفت میں بن جاتا ہے۔ آپ کے جاننے والے یا فیملی میں کتابوں سے دلچسپی رکھنے والے لوگ بھی اسے دیکھیں گے اور آپ کو کتابوں کے سلسلے میں اچھا مشورہ بھی دے سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کے اندر اپنے مقصد کے تئیں احساسِ ذمے داری پیدا ہوجائے گا۔
13- ایک اعلیٰ ہدف بنائیں:
اپنے دل میں سوچ لیں کہ سال بھر میں اتنی (مثلاً پچاس یا سو) کتابیں پڑھنی ہیں، پھر اس ٹارگیٹ تک پہنچنے کی تدبیر کریں۔ البتہ یہ ضروری ہے کہ پڑھنے میں آپ کو ذہنی سکون مل رہا ہو اور مزا آرہا ہو، بوجھ یا روٹین سمجھ کر مطالعہ کرنا لاحاصل ہے۔
14- ایک دن یا ایک گھنٹہ برائے مطالعہ مختص کریں:
اگر آپ شام کے وقت ٹی وی یا انٹرنیٹ کو آف کردیں، تو آپ کے پاس کم سے کم ایک گھنٹہ ایسا ضرور ہوگا، جس میں آپ؛ بلکہ آپ کے تمام گھر والے ہر رات مطالعہ کرسکتے ہیں۔ آپ ہفتے میں کسی ایک دن کو بھی عملی طور پر صرف پڑھنے کے لئے خاص کرسکتے ہیں، یہ نہایت ہی مزے دار عمل ہوگا۔
تحریر: Leo Babauta
(مضمون نگارانگریزی کے معروف بلاگراورZen Habits کے بانی ہیں)
ترجمہ: نایاب حسن قاسمی
14 Ways to Cultivate a Lifetime Reading Habit
Founder of Zen Habits and expert in habits building and goals achieving.
“To acquire the habit of reading is to construct for yourself a refuge from almost all the miseries of life.” — W. Somerset Maugham
Somewhere after “lose weight”, “stop procrastinating”, and “fall in love”, “read more” is one of the top goals that many people set for themselves. And rightly so: A good book can be hugely satisfying, can teach you about things beyond your daily horizons, and can create characters so vivid you feel as if you really know them.
If reading is a habit you’d like to get into, there are a number of ways to cultivate it.
Oh and before I continue with the article, I don't want you to miss this FREE guide, which can help you overcome any challenges you're facing now:
This guide will help you break your limits and overcome any challenges you have in order to live your best life.
First, realize that reading is highly enjoyable, if you have a good book. If you have a lousy book (or an extremely difficult one) and you are forcing yourself through it, it will seem like a chore. If this happens for several days in a row, consider abandoning the book and finding one that you’ll really love.
Other than that, try these tips to cultivate a lifetime reading habit:
Set times. You should have a few set times during every day when you’ll read for at least 5-10 minutes. These are times that you will read no matter what — triggers that happen each day. For example, make it a habit to read during breakfast and lunch (and even dinner if you eat alone). And if you also read every time you’re sitting on the can, and when you go to bed, you now have four times a day when you read for 10 minutes each — or 40 minutes a day. That’s a great start, and by itself would be an excellent daily reading habit. But there’s more you can do.
Always carry a book. Wherever you go, take a book with you. When I leave the house, I always make sure to have my drivers license, my keys and my book, at a minimum. The book stays with me in the car, and I take it into the office and to appointments and pretty much everywhere I go, unless I know I definitely won’t be reading (like at a movie). If there is a time when you have to wait (like at a doctor’s office or at the DMV), whip out your book and read. Great way to pass the time.
Make a list. Keep a list of all the great books you want to read. You can keep this in your journal, in a pocket notebook, on your personal home page, on your personal wiki, wherever. Be sure to add to it whenever you hear about a good book, online or in person. Keep a running list, and cross out the ones you read. Tech trick: create a Gmail account for your book list, and email the address every time you hear about a good book. Now your inbox will be your reading list. When you’ve read a book, file it under “Done”. If you want, you can even reply to the message (to the same address) with notes about the book, and those will be in the same conversation thread, so now your Gmail account is your reading log too.
Find a quiet place. Find a place in your home where you can sit in a comfortable chair (don’t lay down unless you’re going to sleep) and curl up with a good book without interruptions. There should be no television or computer near the chair to minimize distractions, and no music or noisy family members/roommates. If you don’t have a place like this, create one.
Reduce television/Internet. If you really want to read more, try cutting back on TV or Internet consumption. This may be difficult for many people. Still, every minute you reduce of Internet/TV, you could use for reading. This could create hours of book reading time.
Read to your kid. If you have children, you must, must read to them. Creating the reading habit in your kids is the best way to ensure they’ll be readers when they grow up … and it will help them to be successful in life as well. Find some great children’s books, and read to them. At the same time, you’re developing the reading habit in yourself … and spending some quality time with your child as well.
Keep a log. Similar to the reading list, this log should have not only the title and author of the books you read, but the dates you start and finish them if possible. Even better, put a note next to each with your thoughts about the book. It is extremely satisfying to go back over the log after a couple of months to see all the great books you’ve read.
Go to used book shops. My favorite place to go is a discount book store where I drop off all my old books (I usually take a couple of boxes of books) and get a big discount on used books I find in the store. I typically spend only a couple of dollars for a dozen or more books, so although I read a lot, books aren’t a major expense. And it is very fun to browse through the new books people have donated. Make your trip to a used book store a regular thing.
Have a library day. Even cheaper than a used book shop is a library, of course. Make it a weekly trip.
Read fun and compelling books. Find books that really grip you and keep you going. Even if they aren’t literary masterpieces, they make you want to read — and that’s the goal here. After you have cultivated the reading habit, you can move on to more difficult stuff, but for now, go for the fun, gripping stuff. Stephen King, John Grisham, Tom Clancy, Robert Ludlum, Nora Roberts, Sue Grafton, Dan Brown … all those popular authors are popular for a reason — they tell great stories. Other stuff you might like: Vonnegut, William Gibson, Douglas Adams, Nick Hornby, Trevanian, Ann Patchett, Terry Pratchett, Terry McMillan, F. Scott Fitzgerald. All excellent storytellers.
Make it pleasurable. Make your reading time your favorite time of day. Have some good tea or coffee while you read, or another kind of treat. Get into a comfortable chair with a good blanket. Read during sunrise or sunset, or at the beach.
Blog it. One of the best ways to form a habit is to put it on your blog. If you don’t have one, create one. It’s free. Have your family go there and give you book suggestions and comment on the ones you’re reading. It keeps you accountable for your goals.
Set a high goal. Tell yourself that you want to read 50 books this year (or some other number like that). Then set about trying to accomplish it. Just be sure you’re still enjoying the reading though — don’t make it a rushed chore.
Have a reading hour or reading day. If you turn off the TV or Internet in the evening, you could have a set hour (perhaps just after dinner) when you and maybe all the members of your family read each night. Or you could do a reading day, when you (and again, your other family members if you can get them to join you) read for practically the whole day. It’s super fun.