اپنی اولاد کیلئے دعا
اپنی اولاد کی اچھی اور بہترین تربیت کرنے کے ساتھ ان کے لئے دعا کرنا بھی نہ بھولیں. قرآن کریم میں اس کی کئی مثالیں موجود ہیں:
1۔ وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ
اور تو میری اوﻻد بھی صالح بنا، میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں. (15) سورة الأحقاف
2۔ وَإِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
میں اسے اور اس کی اوﻻد کو شیطان مردود سے تیری پناه میں دیتی ہوں. (36) سورة آل عمران
3۔ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ
اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں ہماری بیویوں اور اوﻻد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما! (74) سورة الفرقان
4۔ رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ
اے میرے پالنے والے! مجھے نماز کا پابند رکھ اور میری اوﻻد سے بھی، اے ہمارے رب میری دعا قبول فرما (40) سورة ابراهيم۔
5. رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِن ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ
اے ہمارے رب! ہمیں اپنا فرمانبردار بنا لے اور ہماری اوﻻد میں سے بھی ایک جماعت کو اپنی اطاعت گزار رکھ! (128) سورة البقرة
6۔ رَبِّ هَبْ لِي مِن لَّدُنكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً
اے میرے پروردگار! مجھے اپنے پاس سے پاکیزه اوﻻد عطا فرما!
(38) سورة آل عمران.
7۔ وَاجْنُبْنِي وَبَنِيَّ أَن نَّعْبُدَ الأَصْنَامَ
اور مجھے اور میری اوﻻد کو بت پرستی سے پناه دے۔ (35) سورة ابراهيم
ہم اپنی اولاد اچھی تربیت کے حوالے سے مادی اور حسی ذرائع استعمال کرتے ہیں اور ایک چیز پر توجہ نہیں دیتے اور وہ ہے اولاد کیلئے کثرت سے دعا کرنا.
ب: حضرت زکریا علیہ السلام کی دعائیں
7-اولاد طلب کرنے کے لیے:
حضرت زکریا علیہ السلام نے اپنے رب سے چپکے چپکے دعا کرتے ہوئے کہا:
قَالَ رَبِّ اِنِّـىْ وَهَنَ الْعَظْمُ مِنِّىْ وَاشْتَعَلَ الرَّاْسُ شَيْبًا وَّلَمْ اَكُنْ بِدُعَآئِكَ رَبِّ شَقِيًّا۔ وَاِنِّـىْ خِفْتُ الْمَوَالِىَ مِنْ وَّّرَآئِىْ وَكَانَتِ امْرَاَتِىْ عَاقِرًا فَهَبْ لِىْ مِنْ لَّـدُنْكَ وَلِيًّا [سورۃ مریم (علیہا السلام) / آیات 4۔5]
[اے میرے رب! یقیناً میری ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں اور سر بڑھاپے سے شعلے مارنے لگا ہے اور میرے رب! میں کبھی آپ سے دعا کر کے محروم نہیں رہا۔ اور میں اپنے بعد اپنے رشتہ داروں سے مطمئن نہیں ہوں [ کہ وہ دعوت کا کام جاری رکھیں گے] اور میری بیوی شروع ہی سے بانجھ ہے،سو مجھے اپنے پاس سے ایک وارث عطا فرمائیے۔]
9- حضرت زکریا علیہ السلام نے بیٹا طلب کرنے کے لیے اپنی دعا جاری رکھتے ھوئے مزید عرض کیا:
وَاجْعَلْـهُ رَبِّ رَضِيًّا [سورۃ مریم(علیہا السلام)/ٓایت6]
[اور اے میرے رب! اسے [اپنی اور اپنے بندوں کی نظروں میں] پسندیدہ کر دیجئے۔]
10- رَبِّ لَا تَذَرۡنِیۡ فَرۡدًا وَّأَنۡتَ خَیۡرُ الۡوَارِثِیۡنَ [سورۃ الانبیاء/آیت 89]
[اے میرے رب! مجھے اکیلا نہ چھوڑیئے اور آپ سب وارثوں میں سے بہتر ہیں۔]
11- رَبِّ هَبْ لِىْ مِنْ لَّـدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً ۖ اِنَّكَ سَـمِيْعُ الـدُّعَآءِ [سورۃ آل عمران/آیت 38]
[اے میرے رب! مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرمائیے۔ بے شک آپ ہی دعا کو بہت سننے والے ہیں۔]
ج: عمران کی بیوی کی دعا
12- بیٹی کے لیے اللہ تعالٰی کی پناہ طلب کرنے کے لیے:
وَاِنِّـىٓ اُعِيْذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَـهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِـيْمِ [سورۃ آل عمران/آیت 36]
[اور بے شک میں اسے اور اس کی نسل کو شیطان مردود [کے شر] سے آپ کی پناہ میں دیتی ہوں۔]
د: رحمٰن کے بندوں کی دعا:
13- اولاد کو آنکھوں کی ٹھنڈک بنانے کے لیے:
رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْيُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ اِمَامًا [سورۃ الفرقان/آیت 74]
[اے ہمارے رب! ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کو ٹھنڈک عطا فرمائیے اور ہمیں متقی لوگوں کا امام بنائیے۔]
ہ: جنتی شخص کی دنیا میں دعا:
14: نسل کی اصلاح کے لیے:
رَبِّ اَوْزِعْنِىٓ اَنْ اَشْكُـرَ نِعْمَتَكَ الَّتِىٓ اَنْعَمْتَ عَلَـىَّ وَعَلٰى وَالِـدَىَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَـرْضَاهُ وَاَصْلِحْ لِـىْ فِىْ ذُرِّيَّتِىْ ۖ اِنِّىْ تُبْتُ اِلَيْكَ وَاِنِّىْ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ [سورۃالاحقاف/آیت15]
[اے میرے رب! مجھے توفیق دیجیے کہ میں آپ کی اس نعمت کا شکر کروں، جوآپ نے مجھے اور میرے والدین کو عطا فرمائی اور یہ کہ میں وہ نیک عمل کروں، جسے آپ پسند کرتے ہیں اور میرے لیے میری نسل کی اصلاح فرما دیجئے۔ بے شک میں نے آپ کی طرف توبہ کی اور بے شک میں مسلمانوں میں سے ہوں۔]
اولاد کے حصول کے لیے وظیفہ
سوال: اولاد کے حصول کے لیے کوئی دعا یا وظیفہ بتادیں!
جواب: ظاہری اسباب اختیار کرنے کے ساتھ صدق دل سے اللہ کے حضور اپنی بے چارگی کو بیان کر کے خوب خوب دعائیں مانگیں اور استغفار اور صدقہ کی کثرت کریں، نیز ہر نماز کے بعد میاں بیوی دونوں سات مرتبہ درج ذیل دعا کا اہتمام کریں، اللہ کی ذات سے قوی امید ہے کہ وہ ان کو اولاد کی نعمت عطا کردے گا:
﴿ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وّأََنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ﴾
نیز بزرگوں سے یہ بھی منقول ہے کہ میاں بیوی ہم بستری سے پہلے سورۃ النجم کی آیات: پینتالیس، چھیالیس اور سینتالیس پڑھ لیا کریں۔ وہ یہ ہیں:
﴿ وَأَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى (45) مِنْ نُطْفَةٍ إِذَا تُمْنَى (46) وَأَنَّ عَلَيْهِ النَّشْأَةَ الْأُخْرَى (47) ﴾[النجم: 45 - 48]
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144206200627
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
اے ہمارے رب! ہمیں اپنی اولادوں کے لیے یہ سب دعائیں کرنے کی توفیق عطا فرمائیے اور اس بارے میں ہم گناہ گاروں اور ناکاروں کی تمام فریادوں کو قبول فرمایئے۔ آمین یا حیی یا قیوم۔
( #ایس_اے_ساگر )
https://saagartimes.blogspot.com/2024/09/blog-post.html
No comments:
Post a Comment