Wednesday, 5 June 2024

دنیا کے حصول کے لئے ایک دوسرے سے مقابلہ

 دنیا کے حصول کے لئے ایک دوسرے سے مقابلہ
"اللہ کی قسم مجھے اس کا ڈر ہرگز نہیں کہ تم میرے بعد شرک کروگے بلکہ ڈر اس کا ہے کہ تم میرے بعد دنیا کے حصول میں ایک دوسرے سے مقابلہ کروگے"
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے یزید بن ابی حبیب نے بیان کیا، ان سے ابوالخیر نے بیان کیا اور ان سے عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور جنگ احد کے شہیدوں کے لیے اس طرح نماز پڑھی جس طرح مردہ پر نماز پڑھی جاتی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ممبر پر تشریف لائے اور فرمایا آخرت میں میں تم سے آگے جاؤں گا اور میں تم پر گواہ ہوں گا، واللہ میں اپنے حوض کو اس وقت بھی دیکھ رہا ہوں اور مجھے زمین کے خزانوں کی کنجیاں دی گئی ہیں یا (فرمایا کہ) زمین کی کنجیاں دی گئی ہیں اور اللہ کی قسم! میں تمہارے متعلق اس سے نہیں ڈرتا کہ تم میرے بعد شرک کرو گے بلکہ مجھے تمہارے متعلق یہ خوف ہے کہ تم دنیا کے لیے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرنے لگوگے۔ (صحيح البخاری) (كِتَاب الرِّقَاقِ) (حدیث نمبر: 6426) (کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں) (بَابُ مَا يُحْذَرُ مِنْ زَهْرَةِ الدُّنْيَا وَالتَّنَافُسِ فِيهَا) (7. باب: دنیا کی بہار اور رونق اور اس کی ریجھ کرنے سے ڈرنا) ( #ایس_اے_ساگر )
https://saagartimes.blogspot.com/2024/06/blog-post_6.html


No comments:

Post a Comment