مختلف قہوہ جات اور ان کے طبی فوائد کیا ہیں؟
آج کل چائے کا استعمال حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ زیادہ چائے صحت کے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہے، خاص طور پر جب اس میں ملاوٹ شدہ پتی، چینی اور ناقص دودھ استعمال کیا جائے۔ اس کے برعکس قہوہ جات قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار ہوتے ہیں اور صحت کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں چند مفید قہوہ جات اور ان کے طبی فوائد:
☕ لونگ، دارچینی قہوہ:
اینٹی سیپٹک، بلغم ختم کرے، بھوک بڑھائے، جگر کو طاقت دے، جسم کی فالتو چربی کم کرے، پتھری میں مفید۔
☕ ادرک قہوہ:
ہاضمہ بہتر، بھوک میں اضافہ، ریاح خارج کرے، رنگت نکھارے۔
☕ تیز پات قہوہ:
دل، دماغ اور معدے کے لئے طاقتور، سردرد میں مفید۔
☕ اجوائن قہوہ:
ریاح کا خاتمہ، بخار میں فائدہ مند، گرمی کے امراض میں مفید۔
☕ گل بنفشہ قہوہ:
کھانسی، نزلہ، گلے کی خراش، سانس کی بندش میں شفاء۔
☕ گورکھ پان قہوہ:
خون کی صفائی، خارش کا خاتمہ، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں کمی۔
☕ ادرک + شہد قہوہ:
سردی، کھانسی، بند ناک اور موسمی اثرات سے تحفظ۔
☕ انجبار قہوہ:
دست بند کرے، آنتوں کو مضبوط بنائے، ٹانگوں کے درد میں مفید۔
☕ ڈاڑھی بوڑھ قہوہ:
فالج، لقوہ اور مردانہ/زنانہ کمزوریوں میں مفید۔
☕ گل سرخ قہوہ:
بلغم ختم، قبض دور، جسم کو نرم اور ہلکا رکھے۔
☕ کالی پتی قہوہ:
کمزوری ختم، پسینہ لائے، خون کی روانی تیز، سردی میں طاقتور۔
☕ لیمن گراس قہوہ:
بلغم، نزلہ، اسہال، لو بلڈ پریشر میں مفید۔
☕ زیرہ سفید + الائچی قہوہ:
معدے کی تیزابیت، بواسیر، بھوک بڑھانے اور ہاضمے کے لئے بہترین۔
☕ سونف قہوہ:
ریاح، کھانسی، معدے کی جلن، ہاضمے اور بھوک کے لئے مفید۔
☕ بادیان خطائی + دارچینی + الائچی قہوہ:
قوت ہاضمہ اور بھوک میں اضافہ، چائے کی عادت سے نجات۔
☕ بنفشہ + ملیٹھی قہوہ:
سینے کی جلن، کھانسی، قبض اور گلے کی خراش کا مؤثر علاج۔
☕ بہی دانہ + بنفشہ قہوہ:
نزلہ، دل اور گردے کے درد، پیشاب کی جلن، قبض میں فائدہ مند۔
☕ بنفشی قہوہ:
دائمی کھانسی، کیرا، ریشہ، نزلہ اور ہر موسم کے لئے مؤثر۔
🍵 مختصر یہ کہ چائے کی جگہ قہوہ اپنائیں، صحتمند زندگی پائیں! (منقول)
نوٹ: مزاجوں میں اختلاف کے سبب کسی بھی نسخے پر عمل پیرا ہونے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں۔ ( #ایس_اے_ساگر )
https://saagartimes.blogspot.com/2025/08/blog-post_20.html
#fypシ゚viralシfyp #LifeCare #like #share #comment #followme
No comments:
Post a Comment