عمرہ کے لئے پیشگی رقم
سوال # 29702
کسی سے بغیر کسی نقصان کی شرکت کے صرف منافع کی شرکت کرنا ناجائز ہے؟ مثلا زید اگر یہ کہے کہ آپ اگر دوسال بعد عمرہ کرنا چاہتے ہیں تو ابھی آپ 25000/ روپے جمع کردیں اور اگر ایک سال بعد عمرہ کرنا چاہیں تو 35000/ روپے جمع کردیں اور اگر اسی سال عمرہ کرنا چاہیں تو 55000/ روپے دیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ایڈوانس کی رقم کا استعمال بطور تجارت جائز ہے؟
Published on: Feb 26, 2011
جواب # 29702
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل):378=278-3/1432
اگر کمپنی والا کم پیسے لے کر ایک یا دو سال بعد عمرہ کروادیتی ہے تو کمپنی کی اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی گنجائش ہے۔ بشرطیکہ ابتداء میں معاملہ صاف اور مکمل طور پر طے کرلیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
No comments:
Post a Comment