پیٹ کو 9 حصوں یا خانوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ زیر نظر تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دائیں طرف پہلے حصے میں اگر درد ہو تو یہ السر کی وجہ ہوسکتی ہے۔درمیان میں سب سے اوپر والا حصہ السر، سینے کی جلن اور بدہضمی کی علامت ہے۔بائیں طرف سب سے اوپر والے حصے میں درد بھی السر کی وجہ ہوسکتی ہے۔
پیٹ میں درمیانی دائیں طرف والے خانے میں درد کی وجہ گردوں میں درد، پیشاب کی انفیکشن اور قبض کی علامت ہوسکتی ہے۔ درمیانی ڈبے یعنی ناف میں درد اس بات کی علامت ہے کہ آپ کی انتٹریوں میں سوزش ہے، لبلبے کی تکلیف اور السر کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے۔ درمیان والے خانے کے بائیں حصہ میں درد کی وجہ گردوں میں پتھری، قبض اور آنتوں میں سوزش ہوسکتی ہے۔
سب سے نیچے والے خانے میں دائیں اور بائیں جانب درد کی وجہ قبض اور ہرنیاںہوسکتی ہیں۔جبکہ درمیانی خانے میں درد کی وجہ پیشاب میں انفیکشن ہوسکتی ہے۔
No comments:
Post a Comment