اس پھل کو مختلف ذائقوں کی وجہ سے تو پسند کیا ہی جاتاہے لیکن اس کو صحت کیلئے مکمل خوراک کا درجہ بھی حاصل ہے۔ اس خوبصورت پھل کے کچھ اہم اور حیرت انگیز صحت مندانہ فوائد درج ذیل ہیں ۔
آنکھوں کی صحت کیلئے بہترین پھل
عمر اور دوسرے عوامل آپ کی نظر کو نمایاں طور پر متاثر کرسکتے ہیں لیکن آڑو ایک ایسا پھل ہے جو آنکھوں کو مخصوص غذائی اجزاءفراہم کرنے کے لئے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے تاکہ نقصان دہ عناصر سے بہتر طریقے سے مقابلہ کرسکے۔ زیادہ تر ماہرین نے آنکھوں کی صحت مند ہونے کے لیئے قدرتی اجزاءکے طور پر گاجر کو ترجیحی دی ہے لیکن مضبوط سے مضبوط آنکھوں کیلئے ماہرین نے آڑو کی افادیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔آڑو بیٹا کیروٹین کے مجموعہ کے ساتھ جسم کے تمام حصوں میں خون کی گردش کو بڑھانے کے علاوہ آنکھوں کے پٹھوں کی فعالیت کو بہتر بنانے کے قابل بناتا ہے۔
جسم میں موجود زہریلے مادے کے خاتمہ کیلئے بہترین پھل
انسانی جسم کو روزانہ کی بنیاد پر کئی ایجنٹوں اور زہریلے مادوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان ٹاکسن کا کام گردوں میں اضافی دباو¿ ڈالنا اور نظام کو روکنا ہے۔ پوٹاشیئم اور آڑومیں موجود غذائی ریشہ کے ساتھ گردوں کو بہتر کام کرنے کی کمک حاصل ہے۔ ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ آڑو کے غذائی اجزاءدردناک السر کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے گردوں کی روائتی صفائی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ آڑو کو اپنی روزمرہ کی غذاءمیں شامل کرلیں۔
چمکدار جلد کیلئے بہترین پھل
یہ مزیدار پھل مدافعاتی نظام کے کام کاج کیلئے ایک بوسٹر کے طور پر کام کرتا ہے جس میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ اصل میں آڑو بھی جلد کی حفاظت کرتا ہے اور ان وجوہات کو روکتا ہے جن سے چہرے کو نقصان پہنچتا ہے۔ آڑو خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمہ کیلئے بیرونی طور پر خوبصورتی کی دیکھ بھال معمولات کے ایک جز وکے طور پر کرتا ہے۔
وزن کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے مفید
اگر کوئی شخص وزن کم کرنے کاخواہاں ہے تو اُسے چاہیے کہ آپ روزانہ کھانے کی منصوبہ بندی میں آڑو کو بھی شامل کرلیں۔ ایک آڑو میں اگر کلوریز کو شمار کیا جائے تو یہ 86کلوریز شمار ہوتی ہے۔ کم کلوریز شمار کے علاوہ آڑو میں چربی کی مقدار صفر کے قریب ہے۔ آپ کے ڈائٹ پلان کے لیئے بہتر انتخاب کیا ہے ؟ پھل کے جوڑے کے مقابلے میں کم چربی ، کم کلوریز اور دیگر صحت کے فائدے کے مقابلے میں ایک میزبان کی حیثیت سے آپ کی خوراک کی منصوبہ بندی کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے۔
غذائی اجزاءکی صحت مند خوراک
آڑو کے ساتھ بہت بڑا ذخیرہ وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای، آئرن، زنک، میگنشیئم اور کیلشیئم کا موجود ہے۔
No comments:
Post a Comment