تعلیمی حالت کو بہتربنانے کے مدنظر مختلف امور پرتبادلہ خیالا ت، دینی
تعلیمی بیدار ی پیداکرنے کیلئے منعقد کئے جائیں گے پروگرام
موصولہ پریس ریلیزکے مطابق آج24اپریل2015کو دیوبندمیں جمعیةعلما ہند کے
شعبہ دینی تعلیمی بورڈ کی ایک اہم میٹنگ اس کے صد ر مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند کی صدارت میں منعقد ہوئی ،جس میں مسلمانوں کی دینی تعلیمی حالت کو بہتربنانے کے مدنظر مختلف امور پرتبادلہ ¿ خیالا ت ہوا،شرکاءکی متفقہ رائے سے یہ طے پایا کہ دینی تعلیمی بیدار ی پیداکرنے کیلئے گاو ں ،گاو ں ،شہر ،شہر پروگرام منعقد کئے جائیں ،نیز مکاتب قائم کرکے نظام کو درست طور پر چلانے کیلئے بہتر او رمستحکم انتظام کیا جائے۔اس سلسلے میں علاقائی مدارس کا بھی تعاون لیا جائے،میٹنگ میں اس کا بھی فیصلہ کیاگیا کہ ہر صوبہ میں دینی تعلیمی بورڈ قائم کیا جائے اور جہاں پہلے سے بورڈ قائم ہے ،وہاں اسے مزید فعال بنایاجائے،بورڈ کے تحت قائم مکاتب ومدارس میں جونصاب تعلیم رائج ہے اس پر مزید کام کرکے اسے حالات کے مدنظر بہتر بنایا جائے۔ساتھ ہی مبلغین میں بھی اضافہ کیا جائے۔اس موقع پر مو ثر اور نتیجہ خیز کام کے پیش نظر چھ نفری کمیٹی بھی بنائی گئی ،جس کے ارکان مندرجہ ذیل حضرات ہیں: (1)مفتی محمد سلمان منصور پوری مرادآباد(2)مولانا نیاز احمد فاروقی دہلی(3)مولانا معزالدین دہلی(4)پروفیسر سید نعمان شاجہاں پور(5)مولا نا مفتی شمس الدین بجلی بنگلور(6)مولانا عبدالقادر آسام ۔اس نصاب کمیٹی کی میٹنگ دہلی میں 15مئی2015 کو منعقد کی جائے گی۔ میٹنگ میں یہ بھی طے پایا کہ عربی ماہ کے شوال اخیر (اگست )یا ماہ ذیقعدہ کے اوائل (یااگست کے اخیر)میں صوبائی ذمہ داران اوراس کام سے وابستہ پچاس افراد کی میٹنگ دہلی میں کی جائے گی۔ میٹنگ میں تمام شرکانے اتفاق رائے سے خواتین کی حالت اور مسائل کو دیکھتے ہوئے یہ طے کیا ہے کہ ان میں بیداری پیداکرنے کیلئے ضروری انتظام کیا جائے۔ اس اہم میٹنگ میں صدر محترم اور مذکورہ بالا حضرات کے علاوہ جن مو قر حضرات نے شرکت کی ان میںسے یہ اسمائے گرامی خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔ مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری صدر جمعیة علما ءہند،مولانا محمودمدنی جنرل سکریٹری جمعیة علماءہند ،مولانا ریاست علی بجنوری،پیر شبیر احمد آندھرا پردیش،زین العابدین مظاہری رشادی،مولانا محبوب آسام ،مولانا محمد ناظم ، مولانا محمد قاسم پٹنہ ،مولانا متین الحق اسامہ کانپور،قاری محمد امین راجستھان،مولانا حسیب صدیقی ،مفتی عبداللہ معروفی دیوبنداور قاری شوکت علی ویٹ ۔ |
No comments:
Post a Comment