Saturday, 17 January 2015

اصطلاحات کا فن

اصطلاحات کا فن اور اس کی نزاکت اور علمائے ہند کا اس میں کمال
اصطلاحات پر ہندوستان میں دو کتابیں لکھی گئی ہیں: ایک دستور العلماء (۱) ملاعبدالغنی احمدنگری کی اور دوسری کشاف اصطلاحات الفنون مولانا محمداعلی تھانوی کی۔ اصطلاحات کا فن انتہائی نازک ہے، اگر کہیں ذراسی چوک ہوجائے تو کچھ کا کچھ ہوجاتاہے اور پوری عمارت ڈھیر ہوجاتی ہے۔ یہ کام آسان نہیں، وہ بھی کسی ہندوستانی کے قلم سے، ہم جب پہلی دفعہ شام گئے تو علامہ بہجةالبیطار نے ہمارے تعارف میں کہا: یہ اس ملک کے رہنے والے ہیں جہاں کشاف اصطلاحات الفنون جیسی کتاب لکھی گئی۔

مجالس حسنہ/122
(۱) یہ کتاب دائرة المعارف حیدرآباد سے 1339 ھ میں شائع ہوئی تھی، تین جلدوں پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب عربی میں ہے اور ایک جلد میں اس کا ضمیمہ ہے جو فارسی میں ہے۔ مکتبہ لبنان ناشرون نے اس کا 1997ءمیں ایک نہایت خوبصورت ایڈیشن ڈاکٹر علی دحروج کی تحقیق کے ساتھ شائع کیاہے جس میں اصطلاحات کا انگریزی میں ترجمہ بھی ہے، یہ کام ڈاکٹر محمدالعجم نے انجام دیاہے اور ڈاکٹر عبداللہ الخالدی نے فارسی حصے کو عربی میں منتقل کیاہے۔

نوائے امام ندوی رحمہ اللہ

No comments:

Post a Comment